تازہ ترین

اسپاٹ فکسنگ معاملہ : شاہ زیب حسن کی سزا ایک سال سے بڑھا کر4 سال کر دی گئی

لاہور/ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستانی بلے بازشاہ زیب حسن پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی کی سزا ایک سال سے بڑھا کر 4 سال کردی گئی ہے۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شاہ زیب حسن کی سزا ایک سال کی بجائے چار سال کر دی گئی ہے جب کہ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ کیس میں تین رکنی ٹریبیونل نے سماعت کے بعد اوپنر کو ایک سال پابندی اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی، شاہ زیب حسن نے جرمانے میں کمی جب کہ پی سی بی نے سزا بڑھانے کی اپیل کی تھی، جس پر آزادنہ ایڈ جوڈیکیٹر نے فیصلہ سنا دیا۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان پر ڈھائی سال معطل سمیت پانچ سال پابندی جبکہ خالد لطیف کو پانچ سال پابندی کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ دونوں کرکٹرز کی اپیلیں بھی ٹریبیونل میں مسترد ہو چکی ہیں۔ اسی کیس میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کو تحقیقات میں عدم تعاون پر ایک سال کیلئے معطل کی

ٹاپ لیول پرسختی، سٹے باز اپنی لیگز کرانے کی کوشش کرنے لگے

 لندن/آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل نے خبردار کیا کہ ٹاپ لیول پر سختی کے بعد کرپٹ عناصر نے ایسوسی ایٹ ممالک و نجی لیگز کا رخ کرلیا ہے، ایسے لوگ خود بھی اپنی لیگ منعقد کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل نے خبردار کیا کہ ٹاپ لیول پر سختی کے بعد کرپٹ عناصر نے ایسوسی ایٹ ممالک و نجی لیگز کا رخ کرلیا بلکہ خود بھی اپنی لیگ منعقد کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ہیمپشائر پولیس کے سابق چیف کانسٹیبل مارشل حال ہی میں بھارت میں ایک جرائم پیشہ شخص کا انٹرویو کرکے واپس لوٹے ہیں،انھوں نے ایک برطانوی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے کچھ عرصے قبل عجمان میں ہونے والی ایک ایسی ہی لیگ پر پابندی عائد کردی گئی جس کا مقصد صرف کرپشن تھا، عام طور پر ایسی لیگز پر ڈیڑھ سے 2 لاکھ ڈالر تک خرچ آتاہے، ایسے میں بغیر کسی اسپانسر اور ٹکٹوں کی ف