تازہ ترین

میسی کے بغیر ارجنٹینا کی سنسنی خیز شکست

  کوڈوربا//ارجنٹینا کو اپنے عظیم کپتان اور فارورڈ لیونل میسی کی چوٹ کی وجہ سے کمی کافی بھاری پڑی اور اسے فٹ بال ورلڈ کپ کے اپنے کوالیفائنگ مہم میں پیراگوئے کے ہاتھوں اپنے گھر میں صفر۔ایک کی سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میسی چوٹ کی وجہ سے اس مقابلے میں نہیں کھیلے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیراگوئے نے دو بار کی چیمپئن ارجنٹینا کو 18 ویں منٹ میں گول سے چونکا دیا۔ اینجل رومیرو نے ڈرلس گونزالیز کو گیند تھمائي جنہوں نے سرجیو رومیرو کو اپنے شاٹ سے شکست دے کر میچ کا واحد میچ فاتح گول داغ دیا۔ اس ہار کے ساتھ ارجنٹینا نے مسلسل تین میچوں میں میسی کے بغیر سات پوائنٹس گنوا دیے ہیں۔ارجنٹینا جنوبی امریکی گروپ میں 16 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔پیراگوئے نے اس سے پہلے کبھی ارجنٹینا کو نہیں ہرایا تھا۔ پیراگوئے ٹیبل میں ارجنٹینا سے ایک پوائنٹ پیچھے ہے ۔ارجنٹینا اس گروپ میں چوٹی پر چل رہے

ہیتھ اسٹریک زمبابوے ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

  ہرارے: زمبابوے نے ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کو ڈیو واٹمور کی جگہ نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔زمبابوے کرکٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کو زمبابوے ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا ہے‘۔ ہیتھ اسٹریک نے بلاوایو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بورڈ کے ساتھ دوسالہ معاہدے کی تصدیق کی۔ہیتھ اسٹریک کا کہنا تھا کہ 'مجھے اس ملک کی کپتانی کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیش کش بڑے عزت کی بات ہے اور یہ ذمہ داری نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ زمبابوے کرکٹ کے مداحوں اور چاہنے والی مدد سے ملتی ہے'۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 'میرا ماننا ہے کہ یہاں زمبابوے میں وسائل ہیں اور صرف اس کو کارآمد بنانے کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی کرنا اہم نکتہ ہے'۔زمبابوے کو ورلڈ کپ 2019 تک رسائی دلوانا اسٹریک کے لیے ایک بڑا امتحان ہے تاہم بطور ہیڈ کوچ ان کا پہلا ام

ماریاشیراپوا کی ٹینس کورٹ میں واپسی

لاس ویگاس// روس کی مشہور ٹینس اسٹار ماریا شیراپوا نے پابندی میں نرمی ہوتے ہی نمائشی میچوں میں شرکت کر کے طویل عرصے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کی۔ماریا شیراپوا کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوران ٹینس کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔سابق عالمی نمبر ایک شیراپوا نے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ورلڈ ٹیم ٹینس 'اسمیش ہٹس' میں نمائشی میچ کھیلا جس سے حاصل ہونے والے پیسے ایلٹن جان ایڈز فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے جائیں گے۔ٹینس کے کورٹ سے دوری کے باعث ماریاشیراپوا عالمی درجہ بندی میں 93 ویں پوزیشن پر چلی گئی ہیں۔نمائشی میچ میں ماریاشیراپوا کے ساتھ امریکا کی ٹیلر جانسن تھی جنھیں جمہوریہ چیک کی سابق اسٹار مارٹینا نیوراٹیلوا اور امریکا کی لیزل ہوبر نے پہلے ہی میچ میں زیر کیا۔میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'کورٹ میں واپس آنا بہت خاص ہے

جدید ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی گلابی گیند

  کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کل سے کھیلا جائے گا اور پاکستان کی فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور بھی اس میچ کے شائقین میں سے ہوں گے کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے ہیروز کیلئے اس جدید گلابی گیند کو تیار کیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل سے دبئی میں ڈے نائٹ میچ کھیلا جائے گا جو کرکٹ کی تاریخ کا محض دوسرا اس طرز کا میچ ہو گا تاہم یہ میچ ملک میں کھیلوں کی مصنوعات بنانے کیلئے مشہور شہر سیالکوٹ میں انتہائی جوش و جذبے سے دیکھا جائے گا۔پاکستان کی کھیلوں کی مصنوعات کی صنعت نئی گلابی گیند کی ترسیل کا سب سے بڑا مرکز بننے کی تیاری کر رہی ہے جو 21ویں صدی میں کھیل کے روایتی پانچ روزہ فارمیٹ کو نئی زندگی دینے کیلئے بنایا گیا ہے۔1953 سے کرکٹ کی گیندیں بنانے والے گریز آف کیمبرج کے چیف ایگزیکٹو انور خواجہ نے کہا کہ ہم ہر سال 15 سے 20 ہزار گلابی گیندیں بنا رہے ہیں۔ گلابی گی

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی سب سے بڑی خوبی خود اعتمادی ہے:مصباح الحق

پاکستانی ٹیم جمعرات کے روز سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں شروع کرنے والی ہے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق کے خیال میں موجودہ ٹیم کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اس کی خود اعتمادی ہے ۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے دورے میں ٹیسٹ سیریز برابر کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک بنی تھی تاہم اب بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہراکر عالمی نمبر ایک بن گئی ہے ۔ پاکستانی ٹیم جمعرات کے روز سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں شروع کرنے والی ہے ۔ مصباح الحق نے بی بی سی اردو سروس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بحیثیت کپتان جب وہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں تو سنہ 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کبھی نہیں بھول سکتے جس نے انھیں اور پوری ٹیم کو نیا حوصلہ دیا تھا۔ ’

چائنا اوپن ٹینس :ر ومانیہ کی سیمونا ہالیپ پری کوارٹر فائنل میں داخل - مینز سنگل میں اینڈی مرے ، رافیل نڈال، فتح یاب

بیجنگ ٹوکیو بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں دوسرے راؤنڈ کے مقابلے جاری ہیں جہاں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ، روس کی سویتلانا کزنیٹسووا، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا، فرانس کی الیزے کورنیٹ ،ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی اور چین کی شوائی زینگ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں تاہم سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا اور اٹلی کی رابرٹا ونچی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ فورتھ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے بلجیم کی یانینا وکمیئر کو چھ، دو کے یکساں اسکور سے زیر کرکے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ نمبر نو سیڈ روس کی سویتلانا کزنیٹسووا نے یہی کارنامہ جاپان کی میساکی ڈوئی کو ہرا کر انجام دیا۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچز میں نمبر14 سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے چینی کوالیفائر یافان وانگ کیخلاف چھ، چار اور چھ، ایک سے کامیابی حاصل کی۔ چین کی شوائی ز

بی سی سی آئی کو آئی سی سی اجلاس میں جواب دیاجائے گا:سیٹھی

لاہورپاکستان مخالف بیان بازی پر پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو لگا م ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی ،پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں بھارت کو بھر پور جواب دیا جائے گا اور اسے پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے انکار کا مزا چکھائیں گے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کے حوالے سے بیان ابھی پڑھا نہیں ہے تاہم 11اکتوبر کو جنوبی افریقہ میں آئی سی سی کے اجلاس کے لئے چیئر مین شہر یار خان نے انہیں نامزد کیا ہے جہاں جانے سے قبل وہ چیئرمین سے ملاقات کریں گے اوربھارت کو اس اقدام کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کے لئے اپنی پالیسی پر قائم ہیں کہ شیڈول کے مطابق بھارت کو اب پہلے پاکستان کی میزبانی میں سیریز کھیلنا ہو گی اور جب تک ایسا نہیں ہو گا ہم بھارت

کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کو داخلہ نہیں :آئی کے ایف

نئی دہلی بین الاقوامی کبڈی فیڈریشن ﴿آئی کے ایف﴾ نے واضح کیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے پیش نظر ہندوستان کی میزبانی میں جمعہ سے شروع ہونے والے کبڈی عالمی کپ سے پاکستان کو دور رکھا گیا ہے ۔بین الاقوامی کبڈی فیڈریشن ﴿آئی کے ایف﴾ کے سربراہ دیوراج چترویدی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کی وجہ سے فیڈریشن نے پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔چترویدی نے ایک بیان میں کہاکہ موجودہ ماحول میں پاکستان کے ساتھ کھیلناممکن نہیں ہے ۔ تاہم پاکستان آئی کے ایف کا اہم رکن ہے لیکن ایسا کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ۔ اس لئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ سے دور رکھا جانا چاہیے ۔ جمعہ سے شروع ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں ہندوستان سمیت 10 ممالک حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان ہندوستان کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، برطان

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا دورہ ٌ ساوجیاں

حالیہ گولی باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا،تعلیمی نظام پرتشویش کا اظہار عشرت بٹ منڈی//حد متارکہ پر گزشتہ دنوں ہند وپاک افواج کے درمیان ہوئی گولی باری کی وجہ سے ساوجیاں اورگگڑیاں کے لوگوں کا کافی نقصان ہوا جس میں گگڑیاں علاقہ میں 28 دکانیں تباہ ہوئیں۔یہاںبی ایس ایف کے تیل کے ذخیرہ پر گولہ پڑنے اور اس میں آگ لگنے کی وجہ سے یہ دکانیں خاکستر ہوگئیں۔اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد ہارون ملک نے علاقہ کا دورہ کر کے دکانوں کے نقصان کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پرانہوںنے دکان مالکان سے بھی ملاقات کر کے ان کی باتیں سنیں ۔عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ یہاں کے نوجوان غریب ہیں اور انہوں نے بنکوں سے قرضہ لے کر ان علاقوں میں اپنا کاروبار شروع کیا تھا مگر ہندو پاک گولی باری کی وجہ سے وہ دکانیں خاک میں مل گئی ہیں۔موصوف نے موقعہ پر ہی نائب تحصیلدار ساوجیاں اختر عباس کو ہدایت جاری کی کہ و

نفرت اور عداوت کے جذبات بدلنے ہونگے

  بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشید گی کا خاتمہ کرنے کیلئے دونوںملکوںنے اس بات پر اگرچہ اتفاق کرلیاتھا کہ حالات کو بہتر بنایا جائے گا لیکن اس کے دوسرے ہی دن نوشہرہ سیکٹر میں صبح سے ہی دونوںملکوں کی فوج کے درمیان گولی باری ہوتی رہی ۔سوموار 3اکتوبر کو بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیٹ ڈوبھال نے پاکستان میں اپنے ہم منصب ناصر جنجوعہ کے ساتھ ٹیلی فون پر رابط قایم کرکے انہیں بتایا کہ سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے جس پر پاکستان نے اتفاق کرلیا اور بھارت کے قومی سلامتی مشیر کو اس بات کا یقین دلایا گیا کہ قیام امن کیلئے بھارت جو بھی اقدامات کرے گا پاکستان اس کو پیچھے نہیں پائے گا ۔لیکن اس کے صرف دس پندرہ گھنٹے بعد ہی کنڑول لاین پر نوشہرہ سیکٹر میں صبح 5 بجے سے ہی اس قدر گولی باری ہوئی کہ ان سیکڑوں اور آس پاس کے دوسرے سیکٹروں

ماہ رمضان میں پانی کی قلت پر اسمبلی میں ہنگامہ

تاشقند(مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی صدر ژی جن پنگ نے صدر پاکستان ممنون حسین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چین اہلیت کی بنیاد پر این ایس جی کے معاملے کو ڈیل کرے گا جو کہ پاکستانی رکنیت کے کیس کو مضبوط کر ے گا اور اس یقین دہانی کی تصدیق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے حوالے سے امتیازی پالیسی اختیار نہ کرنے پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے16ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وفود کی سطح پر ملاقات کی جن میں ا ین ایس جی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین نےاین پی ٹی پر دستخط نہ کرنے کی بنیاد پر بھارت کوگروپ میں شمولیت سے روکنے کیلئے طریقہ کار طے کرلیا اور آخری اطلاعات کے مطابق منت سماجت کے باوجود بھارت کوکامیابی نہیں مل سکی، چین کے علاوہ ترکی ، آسٹریا، برازیل اور نیوزی لینڈ نے بھی بھارتی رکنیت ک

ماہ رمضان میں پانی کی قلت پر اسمبلی میں ہنگامہ

??????//?????? ?????? ??? ????? ?? ?? ??? ?????? ???? ???? ???? ???? ??? ?? ?????? ????? ?? ?? ?? ?? ?????? ?? ??? ????? ?? ????? ???? ?? ??? ???? ?? ??? ??????? ?? ????? ?? ????? ??? ?????? ????? ????? ?? ????? ??????? ?? ??? ??? ???? ???? ???? ?? ??? ?? ?????? ??? ?? ????? ?? ???? ?? ??? ?? ????? ???? ?? ??? ?? ??????? ??? ???? ?????? ?? ??? ???? ?? ??? ???? ?? ?????? ???? ??? ???? ?? ??? ????? ?? ?? ???????? ????? ?? ?? ?? ?? ????? ????? ?? ?????? ???? ???? ??? ?? ????? ?? ??? ????? ??? ???? ?? ??? ?? ????? ???????? ??? ?????? ??? ?? ?????? ?? ???? ?? ??? ????? ?? ?? ???? ????? ????? ?? ????? ? ?????? ??? ????? ??????? ???? ????? ?? ????? ?????? ?????? ?? ??? ?? ????? ??? ???? ?? ???? ?? ??? ?????? ????? ??? ??? ?????? ?????? ?? ????? ?????? ???? ??? ?? ????? ?? ??? ???? ?? ???? ??

صنعتی یونٹوں سے متعلق وزیر صنعت کا ایک اور متنازعہ بیان

تاشقند(مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی صدر ژی جن پنگ نے صدر پاکستان ممنون حسین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چین اہلیت کی بنیاد پر این ایس جی کے معاملے کو ڈیل کرے گا جو کہ پاکستانی رکنیت کے کیس کو مضبوط کر ے گا اور اس یقین دہانی کی تصدیق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے حوالے سے امتیازی پالیسی اختیار نہ کرنے پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے16ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وفود کی سطح پر ملاقات کی جن میں ا ین ایس جی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین نےاین پی ٹی پر دستخط نہ کرنے کی بنیاد پر بھارت کوگروپ میں شمولیت سے روکنے کیلئے طریقہ کار طے کرلیا اور آخری اطلاعات کے مطابق منت سماجت کے باوجود بھارت کوکامیابی نہیں مل سکی، چین کے علاوہ ترکی ، آسٹریا، برازیل اور نیوزی لینڈ نے بھی بھارتی رکنیت ک

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 8اکتوبر سے اندور میں ہوگا

اندور ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اندور میں آٹھ اکتوبر سے کھیلے جانے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ ھولکر کرکٹ اسٹیڈیم پر پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ھولکر کرکٹ اسٹیڈیم پر بین الاقوامی میچوں کا آغاز اپریل 2006میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ سے ہواتھا۔ اس میدان پر اب تک چار ون ڈے میچ کھیلے گئے ہیں اور چاروں میں ہی ہندوستان فاتح رہا ہے ۔اس میدان پر یہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے کانپور کے گرین پارک میں اپنی ٹیسٹ تاریخ کا 500واں میچ 197رن سے اور کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں اپنا گھریلو 250واں میچ 178رن کے فرق سے جیت کر سیریز میں نہ صرف دو۔صفر کی برتری حاصل کر لی بلکہ پاکستان کو پیچھے کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک کا مقام بھی حاصل کر لیا ہے ۔کپتان وراٹ کوہلی اندور میں ٹیم انڈیا کی بہترین کارکردگی کے سلسلے کو اس میچ میں بھی برقرار رکھ کر ٹیسٹ سیریز تین ۔صفر سے اپنے نام کرنے کی

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 8اکتوبر سے اندور میں ہوگا

اندور ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اندور میں آٹھ اکتوبر سے کھیلے جانے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ ھولکر کرکٹ اسٹیڈیم پر پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ھولکر کرکٹ اسٹیڈیم پر بین الاقوامی میچوں کا آغاز اپریل 2006میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ سے ہواتھا۔ اس میدان پر اب تک چار ون ڈے میچ کھیلے گئے ہیں اور چاروں میں ہی ہندوستان فاتح رہا ہے ۔اس میدان پر یہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے کانپور کے گرین پارک میں اپنی ٹیسٹ تاریخ کا 500واں میچ 197رن سے اور کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں اپنا گھریلو 250واں میچ 178رن کے فرق سے جیت کر سیریز میں نہ صرف دو۔صفر کی برتری حاصل کر لی بلکہ پاکستان کو پیچھے کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک کا مقام بھی حاصل کر لیا ہے ۔کپتان وراٹ کوہلی اندور میں ٹیم انڈیا کی بہترین کارکردگی کے سلسلے کو اس میچ میں بھی برقرار رکھ کر ٹیسٹ سیریز تین ۔صفر سے اپنے نام کرنے کی