تازہ ترین

پرنئی پروجیکٹ کی تعمیر کررہی کمپنی کیخلاف مظاہرہ

سرنکوٹ//سرنکوٹ کے درابہ علاقہ میں بن رہے پرنئی ہائیڈل پروجیکٹ میں مقامی ہنرمندوںکو روزگار کے مواقع نہ دیئے جانے کے خلاف نوجوانوں نے احتجاج کیا ۔انہوںنے کہاکہ مقامی تربیت یافتہ نوجوان دربدر گھوم رہے ہیںلیکن یہاں بیرون ضلع سے نوجوان تعینات کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقامی بیروزگار نوجوانوں نے بنک سے قرضہ لیکر گاڑیاں خریدی ہوئی ہیں جن کو بھی اس پروجیکٹ کے ساتھ نہیں لگانے دیاجارہا۔ انہوںنے کہاکہ جب سے یہ پروجیکٹ بن رہاہے تب سے یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر ناانصافی ہورہی ہے ۔احتجاج کی قیادت کررہے این سی یوتھ بلاک صدر شیراز ملک نے کہاکہ پرنئی پروجیکٹ پر کام شروع ہونے پر مقامی نوجوانوں میں کافی زیادہ امیدیں جاگی تھیں لیکن کمپنی نے ان کو یکسر نظرانداز کردیاہے ۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نوجوانوں کو انصاف دینے کی مانگ کی ۔

جاریہ تحریک، طویل المدتی حکمت عملی زیر ترتیب : مشترکہ قیادت

 سرینگر// قلیل مدتی تحریک سے طویل المدتی تحریک کیلئے حکمت عملی زیر ترتیب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یاسین ملک کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے تحریک کو آگے بڑھایا جائے گا۔اپنے ایک  مشترکہ بیان میں قیادت کاکہنا ہے ’’ قوم نے ایک اخلاقی فتح حاصل کی ہے ۔ ہم نے حکومت ہند پر یہ واضح کردیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ہم اپنے مستقبل اور منزل مقصود کے خود مالک ہونگے۔130دنوں سے مسلسل احتجاج  کے ذریعہ کشمیری عوام نے پورے دل کی گہرائی کے ساتھ حصہ لیا جس کا آج کی دنیا میں کوئی متبادل نہیں ہے۔ اسی سے ہماری قوت اور عزم کا اندازہ ہو سکتا ہے ۔ وہی قوم جس میں اتنی گہری وابستگی ، قوت ارادی اور ہمت و استقلال ہو ایسی جدوجہد کو جاری رکھ سکتی ہے‘‘ ۔بیان کے مطابق کشمیری قوم نے دنیا پر واضح کردیا ہے ک

پرتھ ٹیسٹ :جنوبی افریقہ کو 102 رنز کی برتری

پرتھ//پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لیے ہیں۔اس طرح جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا پر 102 رنز کی سبقت حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔جب کھیل ختم ہوا تو اس وقت کریز پر ڈین ایلگر اور جے پی ڈومینی موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 34 اور 46 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹیفن کک اور ڈین ایلگر نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنائے۔اس موقع پر کک 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 45 کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب ہاشم آملہ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ہیزل وڈ اور پیٹر سڈل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔اس سے پہلے آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور شان مارش نے دوسرے د

معصوم شہریوں کی ہلاکت میں ملوث سیکورٹی فورس اہلکاروں کو سزا دی جائے گی: محبوبہ مفتی

سری نگر// جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعتراف کیا کہ وادی میں جاری آزادی حامی احتجاجی لہر کے دوران کچھ غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ معصوم شہریوں بشمول ایک لیکچرار ، اے ٹی ایم گارڈ اور بارہ سالہ کمسن جنید کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی میں امن کی بحالی کے بعد تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ریاستی پولیس سے کہا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی گھرو اپسی کی کوششیں کریں جنہوں نے جنگجوو¿ں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ محترمہ مفتی نے یہاں پولیس یادگاری دن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو حاصل خصوصی اختیارات والے قانون آرمڈ فورس اسپیشل پاورس ایکٹ وادی میں مستقل طور پر نافذ نہیں کیا گیا ہے اور امن کی بحالی کے ساتھ ہی اس قانون کو ہٹالیا جائے