تازہ ترین

کرنگر میں غیر تسلیم شدہ طبی مراکز سر بہ مہر

سرینگر/ /وادی میں کام کرنے والے نجی طبی اداروں اور ڈائنگاسٹک سینٹروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے کرن نگر اور صدر اسپتال کے گردونواح میں کام کرنے والے تین طبی اداروں کو سیل کردیا ہے۔ سی ایم او سرینگر اور ایگزیکیٹو مجسٹریٹ سرینگر کے ایک مشترکہ ٹیم نے ڈائریکٹر ہیلتھ کی ہدایت میں غیر تسلیم شدہ نجی کلینک اورطبی جانچ مراکز کو سیل کردیا۔ تفصیلات دیتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلیم الرحمن نے کہا کہ ہم نے سی ایم او کو ہدایت دی تھی کہ وہ غیر تسلیم شدہ نجی طبی اداروں اور تحقیقی مراکز کا دورہ کریں اور غیرتسلیم شدہ طبی اداروں اور تحقیقی مراکز کو سیل کردیں۔ انہوں نے صدر اسپتال کے گرد نواح میں کام کرنے والیتین ایسے ہی طبی مراکز کو سیل کردیا ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ نے بتایا کہ تینوں نجی تحقیقی ادارے بغیر رجسٹریشن کام کررہے تھے اور اسلئے انہیں سیل کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہم آئندہ ب

کشمیر یونیورسٹی کے مدرسین پر مشتمل وفد امیر جماعت سے ملاقی

 سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ڈاکٹر احتشام الحق اور اعجاز محمد پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جماعت اسلامی کے مرکزی دفترباراں پتھر بتہ مالو میں امیر جماعت اسلامی غلام محمد بٹ اور دیگر مرکزی ذمہ داروں سے ایک طویل نشست کی۔ نشست میں ریاست میں تعلیمی احوال علی الخصوص رواں عوامی جدوجہد کے دوران اس حوالے سے درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور تعلیم کے فروغ کی خاطر ممکنہ اقدامات نیز اس حوالے سے جماعت اسلامی کے رول کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ دنیوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی اشاعت کی خاطر مختلف توسیعی پروگراموں کے علاوہ جدید طرز تعلیم کو بھی زیر غور لایا گیا۔ ریاست کے دور دراز علاقوں میں لوگوں میں علمی رجحانات کے فروغ نیز طالبین علم کے اندراعلیٰ پیشہ ورانہ علوم میں مہارت کے حصول کا جذبہ بڑھانے کے لیے بھی تجاویز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ امیر جماعت نے اسلام کی

’پکڑو اور سیفٹی ایکٹ لگائو‘

  بارہمولہ// پولیس نے کانلی باغ بارہمولہ کے فرنڈز کالونی سے تعلق رکھنے والے 78سالہ سبکدوش سرکاری ملازم غلام مصطفی وانی پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لایا ۔ اُن پر لوگوں کو اکسانے اور بھارت مخالف مظاہروں کو منظم کرنے کا الزام ہے اور اس کو زیر آرڈر نمبر ڈی ایم بی/ائے آر ائے/او ایس ائے/  112بتاریخ 10/ 09/ 2016 زیردفعہ8پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کیا گیا ۔ مختلف امراض مثلاًدل کی بیماری، گردے، انتڑیوں، Prostate اورکمر کی بیماری میں مبتلا وانی اصل میں کوہستان کالونی صفا پورہ سونہ واری سے تعلق رکھتا ہے مگر اس کو کنبہ سمیت ہجرت کرنے پر اسوقت مجبور کیا گیا جب  بدنامہ زمانہ اخوان نے اسکے گھروالوں کو نشانہ بنایا۔غلام مصطفی کے دو بیٹوں کو اخوانیوں نے اغواکیا کیونکہ اُنکا والد وانی جماعت اسلامی کے حمایتی ہیں۔ سال 1995میں مصطفی کو گھروالوں کے ہمراہ ہجرت کرنے پر مجبور کیا گیا اور وہ ف