تازہ ترین

محکمہ آب رسانی کے عارضی ملازمین پھر احتجاج پر

سرینگر// محکمہ آب رسانی کے عارضی ملازمین کی تنخواہوں کی واگزاری کیلئے پرنسپل سیکریٹری منصوبہ بندی کی سربراہی والی کمیٹی کی رپورٹ کو منظور کرنے،منظر عام پر لانے اور رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرتے ہوئے پریس کالونی میں پیر کو محکمہ آب رسانی کے سینکڑوں عارضی ملازمین نے احتجاج کیا۔انہوںنے بتایا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ سرکار ہم سے پورا کام لیتی ہے تاہم وقت پر ہمیں اپنی اُجرت سے محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ سرکار کو اُن وعدوں کو یاد دلانے کیلئے کیا گیا ہے جو انہوں نے محکمہ میں کام کررہے مزدوروں اور ڈیلی ویجروں کیساتھ کئے ہیں۔کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صدر سجاد احمد پرے نے کہا کہ پرنسپل سیکریٹری منصوبہ بندی روہت کنسل کی سربراہی میں امسال جنوری میں محکمہ آب رسانی کے عارضی ملازمین کی تنخواہوں کی واگزاری اور بجٹ متعین کرنے

مخصوص مقامات پر شجر کاری اور جی بی پنتھ ہسپتال کی صفائی ستھرائی

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں شہر میں مخصوص مقامات پر شجرکاری مہم اورجی بی پنتھ ہسپتال میں اس ہفتے کے آخر میںصفائی ستھرائی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا۔انہوںنے محکمہ جنگلات کو ان مقامات پر شجرکاری مہم شروع ہونے سے دوگھنٹے قبل ہی پودے ،مواد،سامان اورعملہ بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔جب کہ ایس ایم سی کو جی بی پنتھ ہسپتال اور اس کے گردونواح میںصفائی ستھرائی کے لئے تمام لازمی اقدامات کرنے پر زوردیا گیا ہے۔محکمہ بجلی اورصحت عامہ کو بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی یقینی بنانے کے لئے عملے کو متحرک رکھنے کی ہدایت دی گئی۔محکمہ پولیس اور ٹریفک کی بلا خلل نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے پر زوردیا گیا ہے۔ترقیاتی کمشنر  سرینگر کو ان مقامات پر مجسٹریٹ تعینات کرنے اور مجموعی کام کی نگرانی کرنے کے لئے کہا گیا۔صوبائی کمشنر نے مہم ک

بنیادی سہولیات کا فقدان | کیرن کے لوگوں کا پریس کالونی میں دھرنا

سرینگر //سرحدی قصبہ کیرن کے لوگوں نے سوموار کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف سرینگرآکر پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ سرینگر سے 170کلو میٹر کی دوری پر آباد گائوں کیرن کے لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حق میں نعرے درج تھے ۔احتجاج کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیرن کے لوگوں نے بتایا کہ علاقے کے لوگ آج کے اس جدید دور میں بھی موصلاتی نظام سے محروم ہیں اور لوگوں کو ہزاروں روپے خرچ کر کے فون کی ایک کال کرنے کیلئے بھی 60کلو میٹر دور کپوارہ آنا پڑتا ہے۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ کیرن کپوارہ سڑک بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔سرپنچ محمد سعید نے بتایا کہ کیرن4پنچایتی حلقوں پر مشتمل ہے اور اس چھوٹے سے علاقے میں زندگی کی ہر ایک سہولیات کیلئے لوگ ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی نے اگرچہ یہ دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر 2018میں ا

سکندن کا گورنر کے شکایتی سیل میں عوامی دربار

سری نگر//گورنر کے مشیر کے ۔سکندن نے کہا ہے کہ گورنر اِنتظامیہ لوگوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔مشیر موصوف کل یہاں گورنر گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار سری نگر میں ایک عوامی دربار کے دوران وفود سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس دوران وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 37عوامی وفود اور متعدد افراد نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل اُجاگر کیا۔جن وفود نے کے ۔ سکندن کے ساتھ ملاقات کی اِن میں سول سوسائٹی کنگن ، انڈین انسٹی چیوٹ آف کارپٹ ٹریننگ کا وفد ، اشٹینگو ، بڈگام، بارہمولہ ، سوپور، پلوامہ ،بانہال ، سری نگر اور کئی دیگر وفود کے علاوہ ڈی آر ڈی اے ، پٹواری اور ایس آر ٹی سی کے وفود شامل ہیں۔مشیر نے اِن کے مطالبات غور سے سنے اور انہیں پورا کرنے کے تعلق سے لازمی کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔  

زکورہ میں کہرام | کیبل نیٹ ورک کا ملازم کرنٹ لگنے سے لقمۂ اجل

سرینگر//زکورہ میں کیبل نیٹ ورک کی لائنیں درست کرنے کے دوران کیبل ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بنا۔یونانی ہسپتال زکورہ حضرت بل کے مقام پر نجی کیبل نیٹ ورک شاہین منظور کا ملازم ارشاد احمد ڈار ولد محمد امین ساکنہ سعید پورہ حضرت بل اس وقت کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جب وہ پیشہ ورانہ کام کے دوران بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر کیبل کی لائنوں کو درست کررہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے چھوگیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا،پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی،ادھر مہلوک کی نعش جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔  

شہر سرینگر کی آبادی اقتصادی بدحالی کا شکار:تنویر صادق

سرینگر//پی ڈی پی اور پی سی دونوں جماعتیں عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہیںکیونکہ انہوں نے بھاجپا کیساتھ مل کر ریاست کی اکثریتی آبادی کو زیر عتاب رکھا۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس لیڈر تنویر صادق نے کل حلقہ انتخاب جڈی بل میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب پر شیخ کالونی سنگین دروازے حول کے متعدد پی ڈی پی اور پی سی کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔  تنویر صادق نے کہا کہ پی ڈی پی اور پی سی نے بھاجپا کے ساتھ حکومت میں کشمیر کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔ تاریخی شہر سرینگر کی 13لاکھ آبادی کو نہ صرف مسلسل یرغمال بنا کر رکھا گیا بلکہ یہاں کی تعمیر و ترقی بھی لگ بھگ مکمل طور پر روک دی گئی۔ کرفیو، بندشوں اور قدغنوں سے اس تاریخی شہر کو اقتصادی بدحالی کی نذر کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت اور گورنر انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی بدحالی اور ا

ایس ایم سی سکارڈ بازاروں میں نمودار، کئی دکانوں پر چھاپے، فرنیچر ، قالین اور دیگر سامان ضبط

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن نے کل ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران فرنیچر، قالین اور روزمرہ کے استعمال میں آنے والے سامان کو کئی دکانوں سے ضبط کیا۔ ایس ایم سی سکارڈ نے شہر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ، سرائے بالا، جہانگیر چوک، اور اسکے مفصلات میں دکانوں اور چھاپڑی فروشوں پر چھاپے ڈالے اور سامان کو ضبط کر کے ایک ٹرک میں بھر لیا اور بعد میں اُسے ایس ایم سی آفس پہنچایا ۔ صوبائی کمشنر کشمیر کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر ایس ایم سی نذیر احمد بابا کی قیادت میں ایس ایم سی سکارڈ نے دکان داروں اور چھاپڑی فروشوں کو متنبہ کیا کہ وہ دکانوں کے باہر سامان سجا کر فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے سے باز آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی کی طرف سے اس طرح کی کاروائیاں دیگر بازاروں میں بھی شروع کی جائیں گی۔  

پالپورہ میں کمیونٹی ہال کا افتتاح

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عازم متو نے کل پالپورہ میں ڈپٹی میئر شیخ عمران اور ایس ایم سی کمشنر خورشید احمد سنائی ہمراہ کمینونٹی ہال ’سمارٹ وارڈ‘ کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب کے بعد یہاں ایک عوامی دربار منعقد ہوا جس میں مقامی کارپورٹروں نے لوگوں کو درپیش مسائل کو حکام کی نوٹس میں لایا ۔کمونٹی ہال میں جہاں لوگوں کو کئی سہولیات دستیاب رہیں گی وہیں ان کی ایک دیرینہ مانگ بھی پوری ہوگئی ۔ کمونٹی ہال میں لوگوں کو رعایتی داموں پر سہولیات دستیاب ہونگی ۔لوگوں نے علاقہ میں بیت الخلاء ،ڈرنیج ،پانی کی دستیابی اور دیگر مسائل کو اجاگر کیا ۔لوگوں نے علاقہ میں کھیل کے میدان کو تعمیر کرنے کی مانگ کی جہاں عید نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی کام بھی انجام دئے جاسکتے ہیں ۔ایس ایم سی میئر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی جائز مانگوں کو حل کرنے کیلئے وہ متعلقہ محکموں کے

فقیر احمدراہ کا سالانہ عرس

سرینگر//یوم فقیر احمدراہ صاحب کا سالانہ عرس 25 جولائی کو ملہ ٹینگ درگجن میں منایاجائے گا۔ یہ تقریب محمد رفیق راہ کی صدارت میں منعقد ہو رہی ہے جودن کے بارہ بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گی۔ اس تقریب میںفقیر احمدراہ کے کلام پر چید چید ہ علماء روشنی ڈالیں گے۔ اسکے علاوہ  نامور موسیقی کار،ریڈ یو کشمیر، دوردرشن کیندر سرینگر، کلچرل اکیڈ یمی،مرکزی سانگ اینڈ ڈرامہ ڈویژن، مرکزی فیلڈ پبلسٹی اور کشمیر گلوکار سوسائٹی کے فن کاربھی اپنے فن کامظا ہر ہ کریں گے۔