تازہ ترین

ایوان صحافت کشمیر کے اولین انتخابات

سرینگر // سوموار کو کشمیری صحافتی برادری کے اولین مکالمہ گھر’ایوان صحافت کشمیر‘کے عہدیداروں یامرکزی باڈی کاانتخاب عمل میں لایا گیا جس میںشجاع الحق صدر، اشفاق تانترے جنرل سیکریٹری، محمد معظم نائب صدر اور فاروق جاوید خزانچی منتخب ہوئے ۔پریس کلب سرینگر میں الیکشن کمشنر منظور انجم کی سربراہی میں 15جولائی کو ووٹنگ کا عمل انجام پایا۔صدر،نائب صدر،جنرل سیکریٹری ،خزانچی اور7ایگزیکٹوممبران کومنتخب کرنے کیلئے صبح10بجے سے پولنگ کاعمل شروع ہوا۔جو شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ 251ووٹوں میں سے کل 231ووٹ ڈالے گئے جن میں سے  11رائے دہندگان نے بذریعہ آن لائن اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے ہارون رشید شاہ نے 91ووٹ حاصل کئے جبکہ شجاع الحق نے 92ووٹ حاصل کرکے ایک ووٹ سے جیت اپنے نام درج کر دی ۔ اس مقابلے میں ذوالفقارماجد 46  ووٹوں پر ہی اٹکے رہے۔ اس عہدے کیلئے 2 ووٹ مسترد ہ

سرینگر میں سڑکوں کی کشادگی کے کام میں سرعت لائی جائے: صوبائی کمشنر

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے باز آبادکاری عمل میں سرعت لانے اور التوأمیں پڑے معاملات کو فوری طور نمٹانے کے لئے متعلقہ آفیسران پر زوردیا ہے کہ تاکہ شہر میں سڑکوں کی کشادگی کے کام میںتیزی لائی جاسکے اورٹریفک میں باقاعدگی آنے سے لوگوںکی راحت رسانی یقینی بن سکے۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار سرکیولر روڈ پروجیکٹ کی 249اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔میٹنگ کے دوران اُن مستفیدین کے معاوضے کی ادائیگی کا جائزہ لیا گیا جن کے ڈھانچے سرکیولر روڈ پروجیکٹ کی زد میںآتے ہیں ۔میٹنگ کے دوران فتح کدل حبہ کدل براستہ ملہ پورہ ،نیو زینہ کدل اولڈ زینہ کدل ،پانتہ چھوک زیون جنکشن،سیمپورہ ،ٹینکی پورہ ۔زیندار محلہ اورجمالٹہ عالی کدل روڈ سڑکوں کی کشادگی کے لئے حصول اراضی کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران پروجیکٹ میںحائل رکائوٹوں کو ہٹانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران آ

وقف بورڈ عنقریب زکواۃ فنڈ کھاتہ کھولے گا: خورشید گنائی

سر ی نگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے سید یعقوب صاحب ؒ سونہ وار کی زیارت گاہ میں کثیر منزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔خورشید احمد گنائی ،جو کہ وقف بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ، نے تعمیراتی ایجنسی کو یہ پروجیکٹ 6ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔وقف بورڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر نے کہا ہے کہ یہ عمارت 3500مربع فٹ پر محیط تین منزلوں پر مشتمل ہوگی ۔ اس عمارت کی تعمیر پر 65لاکھ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے۔تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمار ت ایک طبی تشخیصی مرکز، ایک کانفرنس ہال اور امام صاحب کے لئے اقامتی سہولیت کے علاوہ گارڈ روم اور خواتین و مردوں کے لئے الگ الگ وضو خانے ہوں گے۔اس موقعہ پر خورشید احمد گنائی نے کہا کہ وقف بورڈ میں وسائل کو متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے وقف بورڈ کے ممبران کو لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ بنائے رکھنے کے لئے کہا تاکہ عام لوگ وقف بورڈ کے حق میں عط

چرچ لین سونہ وار میں آج عوامی دربار

سر ی نگر//گورنر اِنتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی عوامی رابط مہم کے ایک حصے کے طور پرگورنر کے مشیر کے وِجے کمارآج یعنی 16؍جولائی 2019ء گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار میں3 بجے سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک عوام اور وفود کے ساتھ حاضر رہیں گے ۔خواہشمند افراد اور وفود سے کہا گیا ہے کہ وہ اِن اوقات اور دِن کے دوران مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل کو حل کراسکتے ہیں۔      

ڈاکٹر فاروق کا اظہارِ تعزیت

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈر اور سابق میونسپل کونسلر انجینئر ہلال صوفی ساکن حضرتبل کے برادرِ اکبر خواجہ گلزار احمد صوفی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کیساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ضلع صدر پیر آفاق احمداور دیگر پارٹی عہدیداران نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات بھی ادا کئے گئے۔  

وسندرا پاٹھک کا رامباغ زنانہ پولیس سٹیشن کا دورہ

سر ینگر//خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ریاستی کمیشن کی چئیرسن وسندرا پاٹھک مسعودی نے رام باغ سرینگر میں قائم زنانہ پولیس سٹیشن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وسندرا پاٹھک نے متعلقین سے کہا کہ وہ حالات سے متاثرہ خواتین کے معاملات کو کم سے کم وقت میں نمٹانے کو ترجیح دیں تا کہ زنانہ پولیس سٹیشن کے قیام کے مقصد کو پورا کیا جاسکے۔چیئرپرسن نے کہا کہ کمیشن ریاست میں قائم تمام زنانہ پولیس سٹیشنوں تک پہنچنے کو یقینی بنائے گا تا کہ متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن لوگوں کو خواتین اور بچوں کے حقوق کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔چئیرپرسن کو بتایا گیا کہ اس برس اب تک پولیس سٹیشن رام باغ میں مختلف نوعیت کی176 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے اب تک101 معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے نمٹایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ19 شکایات کے تعلق سے ایف

حضرت بابا دائود خاکیؒ کی فارسی تصنیف وِردُالمُریدین کے کشمیری منظوم ترجمے کی رونمائی

سرینگر//16ویںصدی کے نامور عالم، فاضل، مصنف اور عارف باللہ حضرت علامہ بابا دائود خاکیؒ کی مشہورِ عالم تصنیف ’’ وِردُالمُریدین‘‘ کے کشمیری ترجمے کی رونمائی انجام دی گئی۔ اس سلسلے میں ریاستی کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے اس کے صدر دفتر واقع لال منڈی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مفتی اعظم کشمیر، مفتی ناصر الاسلام نے کی جبکہ ایوانِ صدارت میں جسٹس (ریٹائرڈ) بشیر احمد کرمانی، معروف عالمِ دین مولانا شوکت حسین کینگ، کتاب کی اشاعت کا اہتمام کرنے والے ابو طارق غلام نبی میر اور ریاستی کلچرل اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر محمد اشرف ٹاک بھی موجود تھے۔ ’’ وِردُالمُریدین‘‘ کا کشمیری ترجمہ ’’ ذِکر الواصلین‘‘ کے نام سے کیا گیا ہے اور یہ کارنامہ معروف شاعر پیرزادہ غلام محمد مخدومی نے انجام دیا ہے۔ تقریب کے آغاز میں مہمانوں اور ایوانِ صد

مزید خبریں

اتل ڈلو نے HIVکی تشخیص پر تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا سر ینگر//محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈُلو نے ایچ آئی وی ٹسٹنگ کیلئے تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام ایپیڈیمولوجی اینڈ پبلک ہیلتھ ڈویژن برزلہ سرینگر میں منعقد کیا گیا۔جے کے ایس اے سی ایس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر، سی ایم او سرینگر اور دیگر عہدیدار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اتل ڈُلو نے ریاست کے پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں میں درج شدہ کیسوں کے تعلق سے بچے کی پیدائش سے قبل ماں کا ایچ آئی وی ٹسٹ کرانے پر زور دیا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر جے کے ایس اے سی ایس نے کہا کہ یہ ادارہ اس سلسلے میں تمام ضروریات پورا کرنے کو ترجیح دے گا۔       اسلامیہ کالج میں سوچھ بھارت سمر انٹر نشپ ورکشاپ سرینگر//اسلامیہ کالج آف سائینس اینڈ کامرس سرینگرمیں

بلیوارڑ روڑ مقامی لوگوں اور سیاحوں کیلئے ڈرائونا خواب

سرینگر// خستہ حال بلیوارڈ سڑک سیاحوں کیلئے کسی ڈراونے خواب سے کم نہیں ہے ،سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈہیں اورسیاحوں کو سڑک پر سیر کرنے سے مایوسی ہو جاتی ہے ۔جھیل ڈل کی سیر کیلئے ملک اور بیرون ملک سے سیاح وادی آتے ہیں جبکہ مقامی سیاح شام کے دوران گرمی سے راحت پانے کیلئے جھیل ڈل پہنچتے ہیں لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ بلیوارڑ سڑک کی خستہ حالت کی جانب انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اور یہ سڑک گہرے کھڈوں سے بھری ہوئی ہے ۔نہرو پارک سے کرالہ سنگری تک 3برس قبل منظور ہوا  4گلیاروں والا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے موجود ہیں۔سڑک پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ غیر مقامی سیاحوں کا رش رہتا ہے۔ یہ سڑک ڈلگیٹ سے لیکر ہارون تک مختلف مقامات پر تباہ حالی کا شکار ہے اور انتظامیہ سڑک کی مرمت کی جانب کوئی دھیان نہیں دیتی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر ٹر

کشمیر میں پائیدار امن کیلئے سیاسی حل کی ضرورت :پی ڈی پی

سرینگر//کشمیرکوسیاسی مسئلہ اور اس کیلئے سیاسی حل کی ضرورت دہراتے ہوئے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ بڑے ترقیاتی پیکیجوں سے زمینی سطح پر جموں وکشمیر میں پائیدارامن قائم کرنے میںنہ کبھی کوئی پیش رفت ہوئی ہے اور نہ آئندہ ہوگی۔پارٹی ترجمان کے مطابق جڈی بل سرینگرمیں پارٹی کارکنوں کا ایک کنونشن جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ کی صدارت میں منعقدہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہانجورہ نے کہا کہ پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے متعددمحاذوں پر کام کرکے اس بات کویقینی بنایا کہ لوگوں کو مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے اورلوگوں کی شکایات سنی جائے اوران کاازالہ ہو،تاہم اب صورتحال مختلف ہے کیونکہ اس وقت جن لوگوں کے پاس حکومت کی باگ ڈور ہے وہ عوام کے مسائل سے لاتعلق ہیں۔ہانجورہ نے کہا کہ اس وقت کئی محاذوں پر کشمیر کے حالات خراب ہیں اورتشددسے متاثراس خطے میں امن کوبحال کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں

اسکول گاڑیوں کی یکبار رجسٹریشن | نجی اسکولوں کی انجمن نے ڈپٹی کمشنر سرینگر کے رول کوسراہا

سرینگر//نجی اسکولوں کی انجمن نے ڈپٹی کمشنرسرینگرکے اسکولوں کے معاملات جن میں اسکولو ں یاوالدین کی طرف سے کرایہ پر لی گئی گاڑیوں کی ایک ہی بار رجسٹریشن بھی شامل ہیں ،کوحل کرنے کیلئے مثبت رویہ اپنانے کاخیرمقدم کیا ہے۔انجمن نے کہا کہ یہ معاملات کئی برس سے لٹک رہے تھے اور حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں تھوڑی یاکوئی مددنہیں کی جارہی تھی ، لیکن سرینگرکے موجودہ ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلے میں مثبت رول اداکرکے ان معاملات کو حل کیا۔بچوں کی سلامتی اور حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے اورٹرانسپورٹ اس میں اہم جُزہے ۔نجی اسکولوں کی انجمن کے چیئرمین جی این وار نے کہا کہ اس سلسلے میں واضح قواعدوضوابط کے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اوراسکول انتظامیہ طالب علموں کے بارے میں متفکر تھے ۔اب ڈپٹی کمشنر سرینگر نے اقدام اُٹھا کر تمام معاملات کوحل کیا جن سے تمام متعلقین نے راحت کی سانس لی ۔انجمن نے ڈپٹی کمشنر سرینگر

یک روزہ ہڑتال کے بعد معمولات بحال

سرینگر//وادی کشمیر میں 13جولائی1931کے ’یوم شہدا ء‘ کے موقعہ پر ایک روزہ ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال ہوئیں جس کے دوران سنڈے مارکیٹ لالچوک میں لوگوں نے اشیایہ ضروریہ کی خریداری کی۔ اتوارکو بیشتر کارو باری ادارے کھلنے کے ساتھ ساتھ معمول کا ٹرانسپورٹ سڑکوں پر چلتا رہااور بازاروں میں کافی رش دیکھنے کو ملا ۔لالچوک میں ’’سنڈے مارکیٹ ‘‘ میں کافی رش تھا اور لوگوںنے مختلف اشیاء کی خریداری کی۔ اس دوران مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ غیر ریاستی سیلانی بھی مارکیٹ میں تھے اور من پسند چیزوں کی خریداری کی۔     

لال بازار میں5قِماربازگرفتار

سرینگر//پولیس نے شیخ محلہ لال بازارمیں5جواریوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم ضبط کی۔ پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی کہ شیخ محلہ لال بازار میںقمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور جوا کھیلنے میں مصروف 5جواریوں ، جن کی شناکت سجاد احمد شیخ ساکنہ بڈگام ، اعجاز احمد بٹ و لطیف احمد شیخ ساکنان بٹہ مالو ، شوکت حسین گاڈو ساکنہ بمنہ اور فیاض احمد شیخ ساکنہ سوئیہ بوگ کے بطور ہوئی ، کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا۔ اس موقعہ پر پولیس نے دائو پر لگی 2125 کی رقم اور تاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 34/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔   

بریخہ بہزاد کی نظموں پر مشتمل ’مون اینڈ ہر سِکارز‘ کا اجراء

سرینگر// نوجوان قلمکار بریخہ بہزاد کی نظموں پر مشتمل مجموعہ ’ مون اینڈ ہر سکارس‘‘ کا اجراء کیاگیا۔ سرینگرمیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں قلمکاروں،شاعروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ تقریب میں کتاب کی مصنفہ بریخہ بہزاد نے کہا کہ’مجھے بچپن سے شاعری میں دلچسپی تھی اور12برس کی عمر سے ہی میںنے شاعری شروع کی‘۔ انہوں نے کہا کہ اس مشغلہ اور شوق میں انہیں  کنبہ نے کافی تعاون فراہم کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظریف احمد ظریف نے کشمیر ی تہذیب اور ثقافت میں شاعری کی جڑوں کو مضبوط کرنے کی صلاح دیتے ہوئے اپنی مادری زبان کو سیکھنے،سکھانے اور اس کو فروغ دینے پر زور دیا۔ تقریب میں کشمیری نژاد ہاروڑ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر معراج متو نے کہا کہ کشمیر میں نوجوان قلمکاروں جو،ملٹن،کیھتس،شکسپئر اور دیگر شاعروں کی تقلید کرنے کی کوشش کرتے ہیں،انکی حوصلہ افزائی کی جانی چاہے۔ انہوں

عیدگاہ میں منشیات برآمد 3گرفتار

سرینگر//پولیس نے عیدگاہ میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس اور ہیروین ضبط کی۔ پولیس نے عیدگاہ کے نزدیک ناکہ لگایا تھا جس کے دوران 3افراد کو روک لیاگیا۔ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 50گرام چرس اور 1گرام ہیرون برآمد کی گئی۔ پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف کیس ایف آئی آر زیر نمبر106/19درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

ایوان صحافت کشمیرکے انتخابات

سرینگر //گرمائی راجدھانی سرینگر میں قائم ایوان صحافت کے اولین انتخابات کیلئے اْمیدواروں کی طرف سے پچھلے کئی روز سے جاری انتخابی مہم رات 12بجے مکمل ہو گئی۔ اس سے قبل اْمیدواروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر الیکشن مہم چلائی گئی۔قابل ذکر ہے کہ ان انتخابات میں 31اْمیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں 3اْمیدوار صدر ، 3نائب صدر، 3جنرل سکریٹری، 2خزانچی اور 20ایگزیکٹو ممبران کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ووٹنگ کا عمل 15جولائی صبح دس بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔کشمیر پریس کلب سرینگر میں 274ممبران کا اندراج ہے۔ ایوان صحافت سرینگر میں گذشتہ کئی روزسے اس حوالے سے گہما گہمی رہی اور اْمیدوار ووٹران کو اپنی طرف مائل کرنے کیلے سر توڑ کوششوں میں جٹے رہے جبکہ پریس کالونی میں اْمیدواروں کی جانب سے پوسٹر بھی چسپان تھے۔صحافتی برادری میں اس انتخابات کو لیکر زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے اور اْمید کی جا رہی ہے کہ

نسیم باغ حضرت بل کی اندرونی سڑکیں خستہ، آبادی کو زبردست مشکلات کا سامنا

سرینگر//نسیم باغ حضرت بل کی بیشتر اندرونی اور ذیلی رابط سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت پر مقامی ا?بادی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان سڑکوں کی فوری طور تجدید و مرمت شروع کی جائے۔نسیم باغ حضرت بل کی بیشتر علاقوں کی اندرونی اور ذیلی رابطہ سڑکیں خستہ حالی سے لوگ پریشان ہیں۔ان سڑکوں پر جگہ جگہ تارکول اکھڑ چکا ہے جس وجہ سے سڑک پر بڑے بڑے کھڈ بن گئے ہیں جس کے نتیجے میں اکثر سڑکوں پر چلنے پھرنے میں راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گاڑیاں چلانے والوں کو بھی گوناگوں مشکلات درپیش ا?تی ہیں۔سماجی کارکن فرہان کتاب نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ غوثیہ کالونی لین نمبر 2 نسیم باغ حضرت بل کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ اور ناکارہ ہوچکی ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان رابطہ سڑکوں پر تارکول وغیرہ بچھایا جائے تاکہ ا?بادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  

گاڑیوں میں سیٹیں مخصوص ہو کر بھی خواتین دھکے کھانے پر مجبور

 سرینگر //شہر میں منی بسوں میں خواتین کیلئے مخصوص 8سیٹوں پر مرد مسافروں کے قبضہ کو ہٹانے میں محکمہ ٹریفک مکمل طور پر ناکام ہوا ہے اور ا?ج بھی خواتین بسوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔جہاں ایک طرف محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خود اس کیلئے سنجیدہ ہونا چاہئے وہیں خواتین کا الزام ہے کہ محکمہ ٹریفک اس سنگین معاملہ سے نپٹنے میں بری طرح سے ناکام ہو کر خاموش تماشاہی بنا ہوا ہے۔شہر سرینگر کے مختلف روٹوں پر چلنے والی گاڑیوںمیںلکھے الفاظ ’پہلی 8سیٹیں خواتین کے لئے مخصوص ہیں‘ پر سب کی نظر پڑتی ہے لیکن ان پر کوئی بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی محکمہ ٹریفک اس سلسلے میں کوئی اقدمات اٹھا رہا ہے۔ گاڑیوں میں اورلوڈنگ بھی ایک سنگین معاملہ بنا ہوا ہے اورمسافروںکو گاڑیوں میں دھکے کھاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔کئی خواتین مسافروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کبھی کوئی ترس کھا کر اگرسیٹ ب

منشیات کے خلاف مہم | خاتون سمیت2سمگلر پولیس کی گرفت میں

سرینگر//منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سرینگر میںخاتون سمیت2سمگلروں کی گرفتاری عمل میں لا کر اْن کے قبضے سے چرس برآمدکیا۔ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایاز احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ کرسو راجباغ کو روک کر اْس کی تلاشی لی جس دوران اْس کے قبضے سے 50گرام چرس برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو گرفتار کرکے لوڈ کیرئیر زیر نمبرJK01AD-3359کو بھی تحویل میں لے لیا اور اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 48/2019کے تحت شیر گڑھی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ اس کی نشاندہی پر پولیس نے خاتون منشیات فروش نگینہ زوجہ مرحوم غلام محمد شیخ ساکنہ سامون کالونی کو بھی حراست میں لے کر اْس کے رہائشی مکان سے 210گرام چرس برآمد کیا۔  

شہرمیں اشتہارات چسپاں کرنے پر پابندی

سرینگر//ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کلدیپ کرشن کے ایک حکمنامے کے مطابق سرینگر شہر میں یوٹلٹی پولز اور اسٹریٹ لیمپ پوسٹس پر کسی بھی طرح کے اشتہارات چسپاں کرنے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکمنامے میںمزید کہا گیا ہے کہ خلا ف ورزی کرنے والے کاروباری اداروں یا دیگر لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔