تازہ ترین

جسٹس ماگرے کا ضلع کورٹ کمپلیکس کا دورہ

سرینگر//سرینگر ضلع کے ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس علی محمد ماگرے نے کل ضلع کورٹ کمپلیکس مومن آباد کا دورہ کیا ۔ انہوں نے عدالت میں التوا میں پڑے مختلف معاملات کی فوری سنوائی کیلئے اقدامات کرنے اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر جسٹس ماگرے نے افسروں پر زور دیا کہ وہ لگن و تندہی کے ساتھ کام کر کے عدلیہ کے نظام میں مزید نکھار لائیں ۔ جسٹس ماگرے نے اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر ، سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالتوں کا معائینہ کر کے معاملات کو نمٹانے کے عمل کا جائیزہ لیا ۔ بعد میں جسٹس ماگرے نے سُپرنٹینڈنٹ انجینئر ، ایگزیکٹو انجینئر تعمیراتِ عامہ کے ہمراہ پورے کورٹ کمپلیکس کا معائینہ کیا ۔انہوں نے بار ممبران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے بار ممبران کے جائیز مطالبات پورا کرنے کا یقین دلایا ۔ &nbs

سکندن 5 اگست کولوگوں کے مسائل سُنیں گے

سرینگر //گورنر کے مشیر کے سکندن لوگوں کے مسائل سُننے کیلئے 5 اگست سوموار کو گورنرز گریونس سیل چرچ لین سونہ وار سرینگر میں صبح دس بجے سے دوپہر بارہ  بجے تک موجود رہیں گے ۔ اپنے مسایل مشیر موصوف کی نوٹس میں لانے کے خواہشمند افراد اور وفود سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور جگہ پر اُن سے ملاقات کر سکتے ہیں ۔  

حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی ؒ کا 654واں عرس

سرینگر// ریاست کے طول ارض میں کل سے بانی اسلام کشمیر اور محسن کشمیر حضرت شاہ ہمدانؒ کا 654واں ایام عرس مبارک کی تقاریب نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ شروع ہوئی۔اِس سلسلے میں تاریخی خانقاہ معلی میں خطمات المعظمات، درود اذکار اور مولود خوانی نمازِ عصر کے بعد امام بقعہ عالیہ الحاج امام غلام محمد ہمدانی کی پیشوائی میں شروع ہوئے اور خطمات المعظمات ، دورود ازکار کے اختتام پر حسب قدیم مولود خوانی کی مجلس بھی آراستہ ہوئی۔ جس کی پیشوائی مولود خوانی الحاج میر بشارت احمد کررہے ہیں۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ہمدانی نے فرزندانِ توحید، عاشقانِ رسولؐ اور محب شاہ ہمدان ؒ سے اپیل کی وہ ان بابرکت مجالس میں شرکت کرکے عالم اسلام کی سربلندی، انسانیت کی بقاء اور اہل کشمیر کی عزت و آبرو اور فارغ البالی کیلئے دعا کریں۔  

غریب کنبوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے پہل

سرینگر//جموں کشمیر پیپلزمومنٹ کی جنرل سیکریٹری شہلا رشید نے غریب اور نادار کنبوں کے بچوں کی تعلیم میں امداد کیلئے ایک اہم پہل کااعلان کیا۔کیئریرکانونٹ اسکول کے سالانہ دن کے موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے کشمیرکامستقبل ہیں اور ہمیں اُنہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ ہمارے لئے اپنی آوازبلندکرسکیں ۔انہوں نے اس موقعہ پر موجود والدین سے کہا کہ وہ جہاں تک ممکن ہو اپنے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماراواحد مشن لوگوں کو بااختیار بنایا ہے ۔انہوں نے  کہا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب میں سرینگر میں نوجوان کو دیکھتی ہوں جنہوں نے پانچویں یاچھٹی جماعت کے بعد تعلیم کو خیرآباد کہا ہوتا ہے ۔شہلا نے کہا کہ نیوکیئریرکانونٹ اسکول کے کام پر مجھے فخر ہے ،یہ لوگ سماج کے کمزور طبقے کے لوگوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں ۔  

ہارون میں سائنسی نمائش | طلاب نے 80ماڈل پیش کئے

سرینگر//  سیکنڈری سکول ہارون میں کل سائنسی نمائش کا انعقاد ہوا جس میں ابھرتے ہوئے طلاب نے سائنسی ماڈل پیش کئے ۔طلاب نے 80ماڈل پیش کئے اور مختلف تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے مندوبین سے داد حاصل کی ۔سماجی کارکن پیر بلال نے تقریب پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ،نے طلاب پر زور دیا کہ وہ اپنے ارد گرد علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل کو دیکھیں اور اسی کو مدنظر رکھ کر سائنسی ماڈل بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ نمائش طلباء  کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم ہے کہ وہ اپنے نئے خیالات پیش کریں اور ایک دوسرے سے سیکھیں ۔اس موقعہ سکول کے کارڈی نیٹر رمیض حسن اورڈاکٹر شکیل احمد بٹ بھی موجود تھے ۔  

عید الاضحی کی تقریب پر سہولیات کاجائزہ

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل پائین شہر کے کئی بازاروں اورعلاقوں کا دورہ کرکے عید الاضحی کی تقریب کے سلسلے میں عوام کودستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر نے کرن نگر، کاکہ سرائے، صفاکدل، عیدگاہ، جڈی بل، علمگری بازارا ور حول کے علاوہ دیگر کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان علاقوں کا بھی معائنہ کیا جہاں لائیو سٹاک کا کاروبار ہوتا ہے۔ ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر مارکیٹ چیکنگ کے لئے زور دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیأ فروخت کرنے والے دکانداروں اورتاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے عیدگاہ کا معائنہ کیا اور عید اجتماع کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوںنے عیدگاہ اوراس کے گردونواح کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ہدایت دی۔انہو

لعل بازار میں 4قمار باز گرفتار

سرینگر //سماجی بدعات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی او حضرت بل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سلفیہ چوک لالبازار سرینگر میں قمار بازی کے ایک اڈے پر پر چھاپہ ڈال کر وہاں 4 جواریوں الطاف احمد شاہ ساکنہ بوٹہ شاہ محلہ ، محمد عارف لون ساکنہ ہائی ہامہ کپواڑہ ، مشتاق احمد ڈار ساکنہ عمر کالونی بی لین اور بلال احمد وانی ساکنہ صدر بل کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے 5ہزار روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پر ہی برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 41/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے اُن اشخاص کو متنبہ کیا ہے جو قمار بازی جیسی برائیوں کو فروغ دے رہے ہیں اور اگر انہوں نے اپنی سرگرمیاں ترک نہ کی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔   

حضرت اویسی صاحب ؒکا عرس | عالی کدل میں میں تقریب منعقد

سرینگر//بلند پایہ ولی کامل اور عظیم المرتبہ اولیاء حضرت سید محمد امین اویسی منطقیؒ کے سالانہ عرس کی تقریب کل وادی بھر میں منائی گئی۔ اس سلسلے میں اُن کے آستان عالیہ واقع عالی کدل میں صبح صادق ہی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ جہاں ختمات المعظمات، درود ازکار اور قرآن خوانی کی مجالس آراستہ ہوئی۔ تقریب کی پیشوائی بقعہ عالیہ کے سجادہ نشین متولی الحاج مولوی عبدالحق اویسی نے کی۔ جنہوں نے حضرت سید محمد امین اویسیؒ کی پاک سیرت ، علمی اور روحانی کمالات پر بھی روشنی ڈالی۔  

شاہ ہمدان ؒ کا عرس، تقریبات اگلے ہفتے سے

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل خانقاہ معلی کے اپنے دورے کے دوران زیارت حضرت میر سعید علی ہمدانی ؒ کے 654 ویں عرس کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ یہاں عرس کی تقریبات اگلے ہفتے منعقد ہو رہی ہیں ۔ ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے زیارت گاہ کی انتظامیہ کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر شاہد نے تمام متعلقہ محکموں کو عرس کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے تمام لازمی انتظامات یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے پینے کے پانی ، بلا خلل بجلی کی سپلائی ، ٹرانسپورٹ و پارکنگ اور فسٹ ایڈ کی سہولیات دستیاب رکھنے کیلئے بھی متعلقہ افسران کو ہدایت دی تا کہ عقیدت مندوں کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔   

مختلف تعلیمی شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ

سرینگر // آرئیز گروپ آف کالج راجپور نزدیک چندی گڑھ کی طرف سری نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں کالج میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے جموں کشمیر کے بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ ڈل شکارہ صدر ولی محمد بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے انوویشنز اور نئے بزنس آئیڈیاز ، اکیڈمکس ، اسپورٹس ، کلچرل ، سوشل ورک وغیرہ سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات سے نوازا۔ بزنس آئیڈیز اینڈ انوویشن زمرے میں جن طلبا کو شمسی کشتی اور آرینس شکارا ایپ تیار کرنے کیلئے انعامات سے نوازا گیا ان میں دانش ، بلال ، آصف ، غلام محدین ، اشتیاق ، ربیعہ ، عمر ، سبرینا ، یونس مجید ، مریم ، ریاض رسول خان وغیرہ شامل تھے۔جن طلباء نے امتحانات میں امتیازی پوزیشنیں حاصل کی ان میں بی

ساگر کا پائین شہر کادورہ | سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت پر اظہارِ برہمی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر(سابق ایم ایل اے خانیار) نے کل شہر خاص کے درجنوں علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تاریخی خانقاہِ معلی میں بھی حاضری دی اور عرس مبارک کے سلسلے میں زائرین کی سہولیات کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کا ایک میٹنگ میں جائزہ بھی لیا۔میٹنگ میں عرس مبارک کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔انہوں نے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران لوگوں کے مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کی۔انہوں نے گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ موسم کے رہتے سڑکوں پر میکڈم بچھایا جائے تاکہ لوگوں کو راحت پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے ٹرانسپورٹر کئی علاقوں میں گاڑیاں لے جانے سے انکار کررہے ہیں جس سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ ساگر نے کہا کہ یہاں ہر سال گرمیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی تمام سڑکوں اور رابطہ سڑکوں پر میکڈم بچھایا جاتا تھا لیکن

گنڈ حسی بٹ میں سالانہ مجلس اسد کا انعقاد | موجودہ صورتحال پر مولانا مسرور کا اظہار تشویش

سرینگر//سید الشہداء حضرت امام حسینؓ اور ان کے جان نثار اہلبیت و اصحاب کی اپنے رب کے حضور میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے گنڈ حسی بٹ سرینگر میں سالانہ مجلس اسد کا اہتمام کیا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کرکے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام و دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔  نامور زاکرین نے روایتی انداز میں مرثیہ پڑھ کر عزاداران امام عالی مقام کو مستفید فرمایا۔ مجلس عزاء سے اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے خطاب کرتے ہوئے امام عالی مقام کی سیرت کے چند پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سیرت معصومین پر عمل پیرا ہونے کی پرزور تلقین کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کربلا جیسے مثالی شخصیات اور معنوی ہستیوں کی پیروی سے انسان، انسان کامل کے مقام تک پہنچ سکتا ہے۔ مولانا نے کشمیر کی موجودہ صور

گورنر کے شکایتی سیل میں شکایات کا نمٹارہ جاری

  سری نگر //ریاست میں 20؍جون 2018 ء سے گورنر رول کے نفاذ سے لے کر02 ؍اگست2019ء تک گریوینس سیل کو82,211شکایات موصول ہوئیں جن میں سے81,885 ( بشمول گورنر رول سے قبل موصول ہوئی) شکایات کو نمٹارے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ 326شکایات کو نمٹانے کا عمل جاری ہے۔اسی طرح گورنر کی ہدایت کے مطابق تمام مشیر سرینگر اور جموں میں شیڈول کے مطابق وفود اور اَفراد کے ساتھ ملاقات کر کے اُن کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں اور ان شکایات کے اَزالہ پر متعلقہ محکموں کے ساتھ نظر گذر رکھتے ہیں۔  

گورنر کے شکایتی سیل میں شکایات کا نمٹارہ جاری

  سری نگر //ریاست میں 20؍جون 2018 ء سے گورنر رول کے نفاذ سے لے کر02 ؍اگست2019ء تک گریوینس سیل کو82,211شکایات موصول ہوئیں جن میں سے81,885 ( بشمول گورنر رول سے قبل موصول ہوئی) شکایات کو نمٹارے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ 326شکایات کو نمٹانے کا عمل جاری ہے۔اسی طرح گورنر کی ہدایت کے مطابق تمام مشیر سرینگر اور جموں میں شیڈول کے مطابق وفود اور اَفراد کے ساتھ ملاقات کر کے اُن کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں اور ان شکایات کے اَزالہ پر متعلقہ محکموں کے ساتھ نظر گذر رکھتے ہیں۔  

سڑکوں کی غرقآبی پر ریاستی حقوق کمیشن میں عرضی دائر

سرینگر// بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے شہر میں بارشوں کا پانی جمع نہ ہونے سے متعلق پالیسی پر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے نام نوٹس جاری کی۔کمیشن کے ممبر جنگ بہادر جموال نے یہ نوٹس انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کی طرف سے کمیشن کی طرف سے شہر میں پانی جمع ہونے سے متعلق عرضی دائر کرنے کے ردعمل میں کمشنر ایس ایم سی کو جاری کی،جس میں انہیں فوری طور پر کمیشن کے سامنے اپنا ردعمل پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اونتو نے اپنی عرضداشت میں کہا ہے کہ25 جولائی کو صبح سویرے بارشیں ہوئیں،جس کے بعد شہر کے تمام ڈرینج بند ہوئیں۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ خصوصی طور پر ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، مین لالچوک،ریگل چوک، پلیڈم گلی،پولو ویو،مولانا آزاد روڑ، کرسو، راجباغ، جواہرنگر،لالدید اسپتال،رعناواری،اولڈ برزلہ اور دیگر علاقے بارشوں کے پانی میں غرقآب ہوئے۔ عرض گزار نے کہا کہ جن علاقوں کا ذکر کیا

زیر آب علاقوں سے پانی کی نکاسی | مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو سراہا

سرینگر //فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے کئی گاڑیوں اور اہلکاروں کوسری نگر میں زیر آب علاقوں کی جانب روانہ کیا جہاں عملے نے پانی کی نکاسی کی۔ایک بیان میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے کہا ہے کہ جمعرات کی بعد دوپہر محکمہ کے کئی اہلکار اور گاڑیاں سرینگر کے مختلف علاقوں میں کام پر لگائی گئیں۔ سری نگر میں بھاری بارش ہوئی جس کے نتیجے میں علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی مجموعی نگرانی میں محکمہ کی گاڑیوں نے ریگل چوک ، پولو ویو ، ٹی آر سی ، پلیڈیم گلی ، نمائش گاہ کراسنگ ، گھنٹہ گھر، جواہر نگر ، شو پورہ ، چرچ لین اور دیگر علاقوں میں جمع ہوئے پانی کی نکاسی کی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کی اس بروقت کارروائی کی سراہنا کی ہے۔  

شہر سرینگر کا ڈرینیج بجٹ | 20برسوں میں 22کروڑ سے گھٹا کر ایک کروڑ

سرینگر// شہر کی غرقابی کیلئے مسلسل حکومتوں اور انتظامیہ کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تجارتی پلیٹ فارم کشمیر اکنامک الائنس نے کہا کہ سٹی ڈرینج کے بجٹ کو20برسوں میں 22کروڑ روپے سے کم کرکے ایک کروڑ روپے کم کردیا گیاہے۔کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے متنبہ کیا کہ اگر فوری طور پر گورنر انتظامیہ اقدامات کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تو دکانداروں سمیت وہ سڑکوں پر آکر احتجاجی لہر چھیڑ دینگے۔ سرینگر میں اپنے دفتر میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق احمد ڈار نے کہا کہ ریاست کی مسلسل حکومتوں نے شہر سرینگر کو نظر انداز کیا اور نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری لانے کیلئے نا ہی منصوبہ سازی کی گئی اور نہ ہی رقومات کو واگزار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیروکریٹوں نے سرینگر میں ڈرینج کے منصوبوں کو ٹھنڈے بستے کی نذر کیااور ہمیشہ غفلت شعاری سے کام لیاجس کی وجہ سے روز افزوں صورتحال

چند گھنٹوں کی بارشوں نے نکاسیٔ آب نظام کی پول کھول دی: پی ڈی پی

سرینگر// پی ڈی پی کے یوتھ سیکریٹری عارف لائیگرو نے شہر میں آئے دن پانی جمع ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے تدارک کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کے بلندبانگ دعوئوں کے باوجود جمعرات کو چند گھنٹوں کی بارشوں نے خستہ حال نکاسیٔ آب نظام کی پول کھول کر رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے کئی علاقوں میں بارشوں کا پانی جمع ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا’’ شہر کے بیشتر کوچے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیںجس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ٹریفک کے نقل و حرکت میں خلل پڑا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے بیشتر علاقوں کی سڑکوں بشمول لالچوک،ریگل چوک،ریذڈنسی روڑ پر لوگوں کو عبور ومرور میں کافی دقتیں پیش آئیں۔ عارف لائیگروں نے کہا’’کچھ اہم چوراہوں جن میں ریگل چوک،بھی شامل ہے، پر لوگوں نے آٹو رکھشائوں می

نیو بائی پاس میں شراب ضبط،لدھیانہ پنجاب کا شہری گرفتار

سرینگر//سرینگر پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے غیر قانونی شراب کی ایک درجن بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔ نیو بائی پاس کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران سکوٹی زیر نمبر PB10EY-8726کو روک کر اُس پر سوار راجویر سنگھ ولد گرنام سنگھ ساکنہ پائل لدھیانہ پنجاب کے قبضے سے غیر قانونی شراب کی 12بوتلیں برآمد کیں۔ پولیس نے موقع پر ہی مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 72/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔عوامی حلقوں نے سماجی بدعات اور غیر قانونی طورپر شراب کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے چلائی جارہی مہم کی سراہنا کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کی خاطر پولیس کی جانب سے چلائی جارہی مہم مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ شراب کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ ک

مزید خبریں

حضرت شاہ ہمدانؒکا عرس | زائرین کیلئے معقول انتظامات کئے جائیں: ساگر سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگرنے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ عرس مبارک حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒکے سلسلے میں زائرین کی سہولیات کیلئے تمام تر اقدامات خاص کر بغیر خلل بجلی ،پینے کا صاف پانی اور صحت و صفائی کے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عقیدت مندووں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے صوبائی انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ اُن تمام خانقاہوں میں جہا ں جہاں عرس کی تقریبات کا اہتمام ہوتا ہے،( خاص کر خانقاہ اول ،وچی ،خانقاہ فیض پناہ ترال ،خانقاہ فیض پناہ ڈورہ شاہ آباد،سیر ہمدان ،سوپر ،نوبرا ، کھاگ ،پلوامہ ،چرار شریف اورپانپور )میں بھی عقیدت مندوں کے لئے معقول انتظامات دستیاب رکھیں۔یاد رہے کہ عرس مبارک کے ایام 30ماہ ذی القدہ بمطابق 2ماہ اگست سے شروع ہورہے ہیں۔انہوں نے مسلم اوقاف ٹرسٹ