تازہ ترین

بلیوارڈ پر ہینڈی کرافٹس ڈیلروں کا معائنہ | قصورواروںسے30000روپے جرمانہ وصول

سرینگر//ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اندرجیت کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس ،کوالٹی کنٹرول زینت آرأ نے کل انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ بلیوارڈ ،نشاط اوردیگر سیاحتی مقاما ت پر ہینڈی کرافٹس ڈیلروں کا اچانک معائنہ کیا۔معائنے کے دوران کئی ڈیلروں کو جے اینڈ کے ٹورسٹ ٹریڈ ایکٹ1978کی خلا ف ورزیوں میں ملوث پایا گیا ۔ان کی دکانوں پر مشین سے بنائی گئیں مصنوعات فروخت کے لئے رکھی گئی تھیں۔چنانچہ اُ ن پر تقریباً 30000 روپے کاجرمانہ عائد کیا گیا ۔اس دوران پرائیوٹ ڈیلروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ گورنمنٹ شوروم کا سائین بورڈ استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے سیاحوں میں غلط فہمی پیدا ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔اُدھر ایک سرکاری بیان میںتمام ہینڈی کرافٹس ڈیلروں پر یہ بات لازمی قرار دی گئی ہے کہ وہ جے اینڈ کے ٹورسٹ ٹریڈ ایکٹ1978پر من وعن عمل آوری کو یقینی بنائیں۔  

خون کے عطیہ کا عالمی دن | اتل ڈولو نے میڈیکل کالج سرینگر میں کیمپ کا افتتاح کیا

سرینگر//صحت و طبی تعلیم محکمے کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے کل یہاں خون کے عطیہ کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک کیمپ کا افتتاح کیا ۔ کیمپ کا اہتمام جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائیٹی نے جی ایم سی سرینگر کے اشتراک سے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں کیا تھا ۔ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں  رضا کارانہ طور پرخون کا عطیہ دینے اور قیمتی جانیں بچانے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھی ۔ کیمپ کے انعقاد کی ستائش کرتے ہوئے اتل ڈولو نے کہا کہ ایسے اقدامات سے ہزاروں زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے لوگوں کی قیمتی جانیں بچانے کیلئے فراخدلانہ طور پر خون کا عطیہ دیں ۔ کیمپ کے دوران میڈیکل کالج ، اسلامیہ کالج اور امر سنگھ کالج سرینگر کے طلبا نے بڑے پیمانے پر خون کا عطیہ دینے کے عمل میں حصہ لیا ۔ جی ایم سی سرینگر کے شعبہ ٹرانسفیوزن میڈیسن کی سربراہ ڈاکٹ

بزرگوں کے ساتھ زیادتیوں کا عالمی دن | میڈیا کی حساسیت پر پروگرام منعقد

سری نگر//’’ورلڈ ایلڈر ابیوز ڈے ‘‘کی مہم کے سلسلے میں اولڈ ایج مراکز کی چئیر پرسن ڈاکٹر ابھا چودھری جو اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی تھیں نے کہا کہ جب مقامی ، قومی اخبارات کے علاوہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر بزرگوں کے ساتھ زیادتیوں کے معاملات پڑھنے اور سُننے کو ملتے ہیں ، ایسے موقعہ پر ان بزرگوں کے وقار ، حقوق اور عزت کو محفوظ رکھنے کا عمل بھی جاری ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر ابھا چودھری نے ڈی ایل ایس اے سرینگر کی طرف سے منعقدہ ایک میڈیا سنزیٹائیزیشن پروگرام پرکیا جو احاطہ وقار ۔ ڈے کئیر اور  ریکریشنل مرکز چھان پورہ میں منعقد ہوا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ میڈیا کے اُس رول کو بھلایا نہیں جا سکتا جب میڈیا معزز شہریوں کے حالات کو اپنے اخبارات کی زینت بناتے ہیں اور اُن کی مشکلات اجاگر کرتے ہیں ۔ سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سرینگر عدنان سعید نے اس پروگرام کا افتتا

کوٹھی باغ میں پولیس پبلک میٹنگ کا اہتمام

سرینگر//عوامی روابط کو مستحکم بنانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کل پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایس ڈی پی او کوٹھی باغ کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں ایس ایچ او بھی موجود رہے۔میٹنگ میں ذی عزت شہریوں ، ٹریڈریس فیڈریشن ایسو سی ایشن ریگل چوک سے وابستہ ذعمائوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے میٹنگ کے دوران عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے۔ پولیس آفیسرنے میٹنگ میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے۔  

الخدام حج اینڈ عمرہ سروسز | حج 2019 کیلئے 15جون کو ڈرا ہوگا

سرینگر// حج 2019میں 150سیٹیںالاٹ ہونے پر الخدام حج اینڈ عمرہ سروسز کوامسال سٹار 1زمرہ کی حیثیت حاصل ہوئی ہے۔اس میں 36سیٹیں ایڈیشنل کوٹا کے زمرے میں ہیں ۔الخدام نے اضافی سٹیوں کے حوالے سے خوہشمند افراد سے رابطہ کرنے کو کہا ہے اور اس سلسلے میں ڈرا 7 Cs Café Fine Dineسنگرمال سٹی سنٹر ایم ائے روڈ سرینگر میں 15جون کو ہوگا ۔  

فقیر گوجری میں الٹرا سائونڈ مشین عوام کے نام وقف

سرینگر// نیشنل کانفرنس  کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے کل فقیر گوجری پبلک ہیلتھ سنٹر میں الٹرا سائونڈ مشین کا افتتاح کرکے عوام کے نام وقف کردی۔انہوں نے اپنے ایم پی فنڈ میں سے پہلی ہی 18لاکھ روپے واگذار کئے تھے جبکہ اس سے قبل انہوں نے اس طبی مرکز کیلئے ایک ایمبولنس گاڑی بھی فراہم کی تھی۔ ڈاکٹر فاروق نے اس موقعے پر ڈاکٹر صاحبان، نیم طبی عملہ اور مقامی لوگوں سے درخواست کی کہ ہسپتال میں نصب مشینوں اور دیگر آلات کی نگرانی صحیح ڈھنگ سے کی جانی چاہئے تاکہ مریضوں کو ہر وقت سہولیات میسر رہ سکیں۔ اس موقعے پرمعاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال ، نے کہا کہ اس وقت ریاست کا طبی شعبہ بری طرح متاثر ہے۔ 2014تک ریاست کا طبی شعبہ کافی حد تک بہتر ہوگیا تھا۔ ضلعی، سب ضلعی اور چھوٹے ہیلتھ سینٹروں کو عملے اور بنیادی سہولیات سے لیس گیا تھا اور مریضوں کو اچھی طرح سے طبی سہولیات ملی رہی

چھانہ پورہ کے سماجی کارکن فاروق خان کا انتقال

سرینگر //علاقہ چھانہ پورہ میں جمعرات کوشام دیرگئے اُسوقت غم واندوہ کی لہردوڑ گئی جب یہاں کے ایک جواں سال سماجی کارکن اورانسان دوست شخص فاروق احمدخان المعروف میڈیکل ساکنہ منی کالونی چھانہ پورہ سری نگر حرکت قلب بندہوجانے کے نتیجے میں داعی اجل کولبیک کہہ گئے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ مرحوم فاروق احمدخان سماجی اورعوامی خدمات میں ہمیشہ ہمیشہ پیش پیش رہنے کیساتھ ساتھ بڑے خوش اخلاق اورانسا ن دوست تھے ۔ لوگوں نے بتایاکہ فاروق خان(میڈیکل) کے رحمت حق ہونے کی خبرپھیلتے ہی بڑی تعدادمیں عام لوگ اورمختلف سماجی ،فلاحی اوردینی تنظیموں سے وابستہ کارکنان یہاں جمع ہوئے ۔انہوں نے بتایاکہ رات کے تقریباً12بجے مرحوم فاروق خان کی آخری رسومات انجام دی گئیں اوراسے پہلے مرحوم کی نمازجنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعدادشامل ہوئی ۔فاروق احمدخان کی اجتماعی فاتحہ خوانی 17جون بروزسوموارکوصبح 10بجے مقامی قبرستان میں انجام

خواتین کے پسندیدہ ملبوسات رامباغ میں نئے فیشن شو روم کا افتتاح

سرینگر// شہر میں کل ایک نئے فیشن پوائنٹ’عائشہ سمرا فیشن ‘ شو روم کا افتتاح ہوا ۔رام باغ میں فلائی اوور کے نزدیک سکول اور کالج لڑکیوں کیلئے مخصوص اس فیشن شو روم کا راجہ بیگم اور ڈاکٹر سلیم نجار نے افتتاح کیا ۔شو روم کے مالک محمد سلیم ڈار نے کہا کہ شو روم میں خواتین کیلئے مخصوص تمام ملبوسات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سستی قیمت پردستیاب رہے گا ۔یہاں پاکستانی ملبوسات کے ساتھ ساتھ دوبئی کے ابھیا اور سعودی عرب اور ترکی کے ملبوسات بھی عنقریب میسر ہونگے۔اس کے علاوہ یہاں شادی بیاہ کی تقریبات اور دیگر پارٹیوں کیلئے بھی کم قیمت پر ملبوسات دستیاب ہونگے۔  

نئیActivaمتعارف

سرینگر//ہونڈا کے با اختیار ڈیلر   حیدر پورہ بائی پاس نے نئی  کو بازار میں لایا ہے ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد فاروق نے  کے ایم ڈی سجاد احمد بیگ ،عمر بیگ ،جنرل منیجر اویس احمد بٹ اور سیلز منیجر سہیل احمد بٹ کی موجودگی میں اس کی تقریب رونمائی انجام دی اور اس نئی    Activa5Gکے بارے میں جانکاری دی ۔  

۔15 جون تا 23 جون تک | کشمیر یونیورسٹی میں کتابوں کا میلہ

سرینگر// کشمیر یونی ورسٹی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ،نئی دہلی اور کشمیر یونی ورسٹی کے اشتراک سے  کا انعقاد ہونے جارہا ہے جو15 جون تا 23 جون تک جاری رہے گا۔جس میں ریاست جموں و کشمیر اور بیرون ریاست کے کئی ناشرین کتب کی شرکت متوقع ہے۔ میلے میں ادبی، سیاسی، سماجی، مذہبی، طبی، اخلاقی، سائنسی اور دیگر موضوعات پر کتابیں دستیاب ہوں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ، ریسرچ اسکالرس، طلبا و طالبات اور شائقین کتب نیز ادب کا ذوق رکھنے والے حضرات کو اس میلے میں اپنی شرکت یقینی بناکر کتاب دوستی کا ثبوت دینا چاہیے تاکہ معیاری کتب سے زیادہ سے زیادہ استفادہ ہو سکے۔دہلی سے ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، عرشیہ پبلی کیشن، عاکف بک ڈپوکے علاوہ کشمیر سے میزان پبلشر اور دیگر ادب کے ناشرین کی شمولیت کی امید ہے۔