تازہ ترین

نکاسی آب کا ناقص نظام | شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں پھر زیر آب

سرینگر//شہر سری نگر کے کئی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے اہم سڑکیں اوراندرونی سڑکیں زیر آب آچکی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سول لائنز میںریذیڈنسی روڈ پر بارشوں کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے راہ گیروں کا راستہ مسدود ہوکر رہ گیا ہے ۔ادھر شہر کے نواحی علاقوں میں حالات زیادہ ہی خراب ہے اور ان علاقوں میں ڈرنیج کی عدم موجودگی کے باعث لوگوں کوزبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن علاقوں میں لوگوں کے لئے اندرونی لنک روڈ نا قابل عبور و مرور بن چکے ہیں ان باب الریحان کالونی ،غالب آباد شالہ ٹینگ سیکٹرایک سے تا پانچ سیکٹر عثما ن آباد شالہ ٹینگ ،دومیل چوک لاوے پورہ،بمنہ ہمدانیہ کالونی ، شمس آباد سیکٹر ۳ ، بوٹ مین کالونی ، کرسو راج باغ ، اندرون کرسو شامل ہیں ان علاقوں کے مکین سڑکیں زیر آب آنے کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ لوگوں کا الزام

ریگل چوک میں دکانداروں کا احتجاج

سرینگر// سول لائنز میں کل اس وقت ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل پڑی جب ریگل چوک میں دکانداروں نے احتجاج کیا ۔احتجاجی دکانداروں اور راہ گیروں نے بتایا کہ اس اہم سڑک پر بارشوں کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرین کی تعمیر برسوں سے پوری نہیں ہورہی ہے اور آئے روز سڑکوں کو کھودا جارہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے بلکہ دکانداروں کا کار وبار ٹھپ پڑا ہے۔انہوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑا کرکے ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔  

عوامی شکایات کا ازالہ | شرما کا عوامی دربار ،جائز مطالبات کو حل کرانے کی یقین دہانی

سرینگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کہا ہے کہ حکومت نے لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ایک مؤثر نظام قائم کیا ہے اور قلیل وقت میں لوگوں کی شکایات کو دُور کر نے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مشیر ایک عوامی شکایات کے ازالے کے ایک کیمپ کے دوران کئی وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔لگ بھگ 30وفود اور 20افراد مشیرسے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔فقیر گجری ڈیولپمنٹل فورم نے اپنے علاقوں کی کئی ترقیاتی معاملات اُٹھائے اور بجلی ، پینے کے پانی اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔مومن آباد بٹہ مالو کی ویلفیئر کمیٹی نے علاقے میں ڈرنیج نظام قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔اِقرأ کالونی بمنہ کی ویلفیئر کمیٹی کے ایک وفد نے سر ینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کالونی میں ترقیاتی سرگرمیوں می تیز ی لانے کا مطالبہ کیا۔جے کے پی سی سی ملازمین کے ایک وفد نے اپنے سرکاری کام کاج سے متعلق

سکندن 17 جون کو عوامی شکایات سُنیں گے

سرینگر//گورنر کے مشیر کے سکندن 17  جون سوم وار کو صُبح10 بجے سے دوپہر12 بجے تک گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار سرینگر میں عوامی شکایات سُنیں گے۔اس سلسلے میں تمام وفود اور افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی شکایات اور مطالبات کو حکومت کی نوٹس میں لانے کے لئے مشیر موصوف سے متعلقہ تاریخ پر ملاقات کریں۔  

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان کو حتمی شکل دی گئی

سرینگر//سرینگر انتظامیہ کی طرف سے کل گروپ سطح پر مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس دوران ڈسٹرک ڈزاسٹر منیجمنٹ پلان کو حتمی شکل دی گئی تاکہ ضلع میں آفات سماوی کی صورتحال سے نمٹاجاسکے۔اس سلسلے میں ترقیاتی کمشنرسرینگر کی صدارت میں تمام لائین محکموں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ کے دوران آفات سماوی کے حالات سے نمٹنے کے لئے ایک ٹھوس لائحہ عمل اپنانے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران مباحثے میںمختلف پہلوئوں بشمول مختلف محکموں کی ذمہ داریوں،فرائض اور وسائل جو کہ حالات سے نمٹنے کے لئے لازمی ہوں گے پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔میٹنگ میںڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان کے لئے چار سطحی والے طریقہ کار کو اپنانے کی سفارش کی گئی ۔جس میں ایس ڈی ایم ،سب ڈویژنل سطح پر تمام لائین محکمے،تحصیلدار،بی ڈی اووز ،انسپکٹر پنچایت اوروارڈ آفیسران بھی شامل ہوںگے۔مباحثے کے دوران محکمانہ سطح پر ذمہ داریوں کو ب

مزید خبریں

 مفت کوچنگ انٹرنس ٹیسٹ | حج کمیٹی 16؍ جون کو منعقد کرے گی سری نگر// سٹیٹ حج کمیٹی کی ایک اطلاع کے مطابق مفت رہائشی کوچنگ اور رہبری پروگرام کا انٹرنس ٹیسٹ 16؍ جون 2019ء کو منعقد ہوگا۔اَنٹرنس ٹیسٹ جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن سولنہ سری نگراور اقرأ ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ ، ایس ڈی اے کالونی حاجی آباد بمنہ میں منعقد ہوگا۔یہ ٹیسٹ اُن لوگوں کے لئے منعقد کیا جارہا ہے جنہوں نے حج کمیٹی آف اِنڈیا کے ذریعے کوچنگ پروگرام کے لئے درخواستیں دی ہیں۔اس امتحان میں دو گھنٹے کے دوسوالیہ پرچے رکھے گئے ہیں جو صبح ساڑھے 9بجے سے ساڑھے 11بجے تک اور دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے 4بجے تک منعقد ہوگا۔       پولیس سربراہ کا بادامی باغ ہسپتال کا دورہ اننت ناگ اور سوپور حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی  سرینگر//ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے اننت ناگ فدائین حملے