تازہ ترین

میرواعظ مولوی فاروق کی برسی

سرینگر//شہر خاص کے کئی حساس علاقوں میں منگل کو عائد بندشوں سے5  لاکھ کے قریب آبادی گھروں میں محصور ہوئی۔ انتظامیہ اور پولیس نے مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے عیدگاہ چلو کال کے پیش نظر سری نگرکے شہرخاص میں حساس پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بندشیں عائد کی تھیں، جس کی وجہ سے بیشتر آبادی گھروں میں ہی یر غمال بن کر رہ گئی پائین شہر کے مہاراج بازار، خانیار، نوہٹہ،صفاکدل، رعناواری تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں سخت بندشیں تھیںاور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ جمعہ کو بھی بندشیں عائد کی گئی تھیں۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ سخت بندشوں کے چلتے تاریخی جامع مسجدکے اطراف واکناف میں سخت سیکورٹی حصار بنایا گیا تھا، اوراس مرکزی جامع مسجدکی جانب جانے والے سبھی راستے اورگلی کوچوں کو سیل رکھے گئے تھے اس صورتحال کی وجہ سے پورے پائین شہر میں سناٹا اور ہوکا عالم چھایا

۔11 میونسپل کارپوریٹراین سی میں شامل

 سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے 11کارپوریٹروں نے کل نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔اس سلسلے میں کل این سی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ کارپوریٹروں کا پارٹی میں مقدم کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، ان انتخابات میں لوگوں کی بہت کم شرکت دیکھنے کو ملی، اس کے باوجود بھی لوگوں نے نومنتخبہ میونسپل کونسلر سے تعمیر و ترقی کے لحاظ سے اُمیدیں باندھی لیکن وہ اُمیدیں بھر نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی یہاں کے لوگوں کو شہری سہولیات فراہم کرنے میں کوئی بھی بہتری نہیں لاسکی۔اس موقعے پر پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران مبارک گل، نذیر احمد خان گریزی، عرفان احمد شاہ، محمد سعید آخون، شمی اوبرائے، سید بشارت بخاری، تنویر صادق، شوکت احمد میر، سلمان علی ساگ

پی ڈی پی کی ناقص منصوبہ بندی سے شہر بری طرح متاثر: عمر عبداللہ

 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کل کہا کہ شہر سرینگر کو گذشتہ برسوں کے دوران یکسر طور پر نظرانداز کیا گیا اور حقیر سیاسی مفادات کیلئے یہاں کے لوگوں کا استحصال کیا گیاجبکہ ریاستی سرکار کیساتھ ساتھ مرکز نے بھی اس تاریخی شہر کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے کوئی بھی دلچسپی نہیں دکھائی۔ شہر سرینگر کے لوگوں کے مسائل و مشکلات اور شہری زندگی کو دپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ سابق پی ڈی پی حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھی آج یہاں کے لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور پی ڈی پی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور غیر دانشمندانہ فیصلوں سے یہاں کے لوگ مشکلات سے دوچار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی سعید اور محبوبہ مفتی کی سربراہی والی حکومتوں نے زیرو برج اور پولو ویو کانونٹ پل کو فُٹ برج بنانے کے فیصلوں سے یہاں ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی وا

درپردہ امیدوار قبول کرکے این سی اور پی ڈی پی بے نقاب:سجاد لون

 سرینگر//پیپلز کانفرنس چیئرمین سجاد غنی لون نے وادی کی دو روایتی جماعتوں کوکشمیری عوام کے جذبات کا استحصال کرنے اور اپنے مفادات کیلئے جھوٹ بولنے کی اْن کی طبیعی استعداد کیلئے شدید ہدف تنقید بنایا۔سجاد غنی لون نے کہا کہ این سی اور پی ڈی پی کا اخلاقی دیوالیہ پن ،عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی بلند صدا لفاظی آج مضحکہ خیز بن چکی ہے۔انہوںنے کہا ’’آپ نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور اس کو دفعہ35-Aکی آڑمیں شیم الیکشن قرار دیا۔اب ایک سوال کا جواب دیں۔نئی دہلی آپ کو کتنا سنجیدگی سے لے گی جبکہ اْنہیں معلوم ہے کہ آپ دونوں نے بلدیاتی چنائو سے قبل خوب ڈرامہ رچایا۔اْن کا کہناتھا’’یہ کشمیری قیادت کا ایک طبقہ ہے جو پورے ملک میں بلدیاتی چنائو کابائیکاٹ کرنے کیلئے سرخیوں میں تھا۔اب یہ راز فاش ہوتا ہے کہ ایک طرف اعتراف شدہ بائیکا ٹ تھا اور دوسری جانب اب اقتدار کی ہ

۔15منٹوں کا سفر اب ایک منٹ میں

سرینگر/ جہانگیر چوک رامباغ فلائی اْوور کے دوسرے حصے کا افتتاح آج ہونے والا ہے۔حکام کے مطابق مذکورہ فلائی اْوور کا پہلا حصہ ایک سال قبل شروع ہوا تھاتاہم اس کا دوسرا حصہ کل ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا۔اس فلائی اْوور کی تعمیر کا آغاز اکتوبر2013کو ہوا تھا اور یوں پانچ سال میں سرینگرمیں اپنی نوعیت کا اب تک کا یہ سب سے بڑا پروجیکٹ مکمل ہوگیا۔اب جس حصے کا افتتاح ہوگا، وہ رامباغ سے آلوچی باغ تک 1.04 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور اس پر37.5 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔حکام کے مطابق فلائی اْوور کا یہ حصہ شروع ہونے سے گاڑیوں کیلئے 15منٹ کا سفر محض ایک منٹ میں طے ہوگا اور لالچوک جانے والی گاڑیوں کیلئے بہت ہی آرام دہ ثابت ہوگا۔حکام کے مطابق اس سے علاقے میںروز مرہ کے ٹریفک جام سے بھی کافی حد تک راحت ملے گی۔یاد رہے کہ سرکار نے فلائی اور کی تعمیر کے دوران اُس کو مکمل کرنے کیلئے کئی ایک ڈیڈ لائن بھی مقرر کی ت

مہا جر ملت کو خراج عقیدت،جمعرات کو جلسہ ہوگا

سرینگر // عوامی مجلس عمل نے کہا ہے کہ حسب سابق تنظیم امسال بھی مہاجر ملت، میرواعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ صاحبؒ  کا52 واں یوم وصال انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے ۔ تنظیم نے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس بلند نصب العین کیلئے مہاجر ملت نے پوری زندگی جدوجہد کی اور بعد میں جس کاروان کو جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے بانی سربراہ نے ہر سطح پر آگے بڑھانے کی بھر پور کوشش کرتے ہوئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا ، اُسے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تنظیم اور قیادت وعدہ بند ہے ۔ترجمان کے مطابق 17 ماہ رمضان بروز جمعرات میرواعظ عمر فاروق معرکہ بدر کے واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اور اصحاب بدر کونذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ اسکے بعد ایک جلسہ عام کا انعقاد ہوگا ۔ترجمان نے تمام ائمہ مساجد، خانقاہوں، آستانوں اور امام باڑوں کے ذمہ داروںسے گزارش ہے ک

جواہر نگر میں سرکردہ صحافیوں کا یتیم بچوں کیساتھ افطار

 سرینگر// جواہرنگر میں واقع بیت الہلال یتیم خانہ میں سرکرہ صحافیوں نے یتیموں کے ساتھ افطار میں شرکت کرتے ہوئے ان بچوں کے تحفظ اور وقار کیلئے معقول اقدامات اٹھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ کشمیر ایوان صحافت کے صدر اور ٹی وی جرنلسٹ شجاع الحق نے اس موقعہ پر یتیم خانوں میں زیر پرورش بچوں کی بہترین نگہداشت پر توجہ مبذول کرانے کی صلاح دیتے ہوئے جموں کشمیر یتیم فائونڈیشن کی سماجی خدمات میں کردار کی سراہنا کی۔معروف صحافی الطاف حسین نے یتیم خانوں کے انتظامی طریقہ کار میں تبدیل لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یتیم خانوں کے منتظمین کے ساتھ کھلی بحث و مباحثہ کے ادوار ہونے ۔ دور درشن سرینگر کے شعبہ خبر کے سربراہ سلمان نظامی نے بیت الہلال کے طلاب کی صلاحتوں اور ہنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں میں اعتماد سازی کو بڑانے کی ضرورت ہے۔صحافی ماجد جہانگیر نے طلاب پر زور دیا کہ وہ ایمانداری کے ساتھ اپنا

سکندن کاسلک فیکٹری راج باغ، بمنہ وولن ملز اور سلک فائلیچر سولنہ کا دورہ

سرینگر//گورنر کے صلاحکار کے سکندن نے کل سلک فیکٹری راج باغ، بمنہ وولن ملز اور کشمیر سلک فائلیچر سولنہ کا دورہ کر کے اِن یونٹوں کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔منیجنگ ڈائریکٹر جموں اینڈ کشمیر انڈسٹریز لمٹیڈجاوید اقبال اور دیگر اہلکار بھی دورے کے دوران مشیر موصوف کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران مشیر موصوف نے سلک فیکٹری راج باغ کے مختلف شو رومز کا معائنہ کیا اور وہاں تیار کی جارہی اشیاء کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔صلاحکار نے گورنمنٹ سلک فیکٹری راج باغ میں کمپوزٹ مارکیٹ سینٹر فار ہول سیل چین کا معائنہ کیا جس دوران انہیں بتایا گیا کہ یہ عمارت رواں سال ستمبر تک مکمل کی جائے گی ۔ اس عمارت کو جہلم ۔توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت تیار کیا جارہا ہے۔ صلاحکار کو سلک فیکٹری کو ہیری ٹیج سائٹ کے طور فروغ دینے اور اس کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے افسروں کو