تازہ ترین

مساجد میں اجتماعی افطاری کا چلن اب عام

سرینگر// مسلم اکثریتی ریاست جموں کشمیر کے خطہ کشمیر میں ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں افطار پارٹیوں کا اہتمام شباب پر ہے،جبکہ سرینگر سمیت وادی کے دیگر بڑے قصبوں میں اس رجحان میں تیزی آرہی ہے۔ سرینگر کی بیشتر بڑی مساجد میں مقامی منتظمین کی طرف سے افطاری کا انتظار کیا جارہا ہے،جس کے دوران سینکڑوں روزہ دار افطار کرتے ہیں۔ مساجد میں نماز مغرب یا افطار سے قبل ہی بڑے بڑے دستر خواں لگائے جاتے ہیںاور ان پر مشروبات،جوس اور میوہ کے علاوہ شربت اور کھجوروں کی ضیافت روزہ داروں کیلئے سجائی جاتی ہیں۔ایک زمانہ تھا جب کشمیر کے لوگ رمضان المبارک میں پر سکون لمحات میں گھروں کے نادر کھجور یا صرف ایک گلاس پانی یا کھجور سے افطار کیا کرتے تھے لیکن حالات کی مار جھیلنے والی وادی میں وقت کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں افطاری کے اہتمام میں کافی تبدیلی آئی ہے اوراب دستر خوانوں پر اب مختلف ضیافتیں سجائی

رہائشی کالونیوں کی تعمیر میں تاخیر | وزیر اعظم پیکیج کے تحت ملازمین کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر// وزیر اعظم پیکیج تحت تعینات وادی سے نقل مکانی کرنے والے ملازمین نے رہائشی کالونیوں کی تعمیر پر تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔سنیچر کو  پرتاپ پارک میں  وزیر اعظم پیکیج کے تحت نقل مکانی کرنے والے ملازمین  نے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جن پر اپنے مطالابات کے حق میں نعرے درج تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہم6000ہزار کشمیری مائیگرنٹ کومختلف سرکاری محکموں میں تعینات کرنے کے علاوہ ان کے رہائش اور دیگر ضروریات پیکیج کے مطابق فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تاہم 9سال کا وقت گزر جانے کے باجود ابھی تک کی رہائش گاہ کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی ۔ انہوں نے اس سلسلے میں سرکار سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرہ کے مقدس ایام

سرینگر// مولانا ریاض احمد ہمدانی آج13رمضان المبارک اتوار مسجد شریف زیارت حضرت مخدوم روپہ ریشیؒ حبہ کدل ریشی محلہ میں 12بجے دن کے بعد وعظ و تبلیغ فرمائیں گے۔بدھ(22مئی )مسجد شریف زیارت سید میر یعقوب صاحبؒ سونہ وار 12بجے دن کے بعد ،17رمضان المبارک شہدائے بدر اور معرکہ بدر کی فضیلت کے سلسلے میں مسجد شریف سید جمال الدین مدنی صاحبؒ کنہ مزار نواکدل جمالٹہ بعد نمازِ ظہر ،18رمضان المبارک بروز جمعتہ المبارک خانقاہ جامعہ پانپور ، 20رمضان المبارک اتوار یوم فتح مکہ عرس مبارک حضرت عائشہ صدیقہؓ مسجد شریف سید کمال الدین مدنیؒ کنہ مزار دن کے ایک بجے اور21رمضان المبارک سوموار عرسِ مبارک حضرت شاہِ ولایتؓ آثار شریف شہری کلاش پورہ میں 12بجے دن کے بعد ہی جہاں ہر نمازکے موئے مبارک آنحضورؐ کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔نمازِ مغفرب پر موئے شریفؐ کی نشاندہی نہیں ہوگی۔  

میرواعظ مولانا محمد فاروق ، شہدائے حول اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی

سرینگر// کشمیر کے بلند پایہ عالم دین شہید ملت میرواعظ مولانا محمد فاروق ، شہدائے حول اور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کو ان کی برسیوں پر ان کی عظیم قربانیوں کے تئیں خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے 19 مئی اتوارکوحریت (ع) کے زیر اہتمام صدر دفتر راجباغ پر یک روزہ سمینار  چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میںمنعقد ہو رہا ہے جس میں سرکردہ حریت قائدین اور دانشور حضرات موضوع کی مناسبت سے شہید قائدین اور جملہ شہدائے جموںوکشمیر کو خراج عقیدت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی اور تحریکی  صورتحال پر اظہار خیال کریں گے ۔21 مئی کے شہدائے حول کے۲۹ویں سال شہادت اور خواجہ عبدالغنی لونؒ کے۱۷ویں سال شہادت کی مناسبت سے ہفتہ شہادت کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز عوامی مجلس عمل اور حریت کانفرنس کے صدر دفاتر کے ساتھ ساتھ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں قرآن خوانی کی متبرک اور نورانی مجالس اور

امام حی کا خراج عقیدت

سرینگر// امام حی مولانا سعید احمد سعید نقشبندی نے میر واعظ محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو انکی برسیوں پر خراج عقیدات ادا کرتے ہوئے کہا کہ میر واعظ محمد فاروق نے ایک نوجوان  قائد کی حیثیت سے موئے مقدس کی بازیابی کیلئے متحدہ فورم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد شروع کی اور تاحیات کشمیریوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کیلئے علمبردار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرواوعظ محمد فاروق ریاست کے روایتی سیاست دانوںکے برعکس عوام دوست رہنما تھے اور ریاست کی خوشحالی،امن و سلامتی کے علاوہ ہند پاک دوستی کے متمنی تھے۔  

فارغ کئے گئے احتجاجی کنٹریکچول لیکچرروں کیساتھ نیشنل کانفرنس کا اظہارِ یکجہتی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ سطحی وفد نے کل سرینگر کی پرتاپ پارک میں احتجاج پر بیٹھے محکمہ تعلیم سے فارغ کئے گئے کنٹریکچول لیکچرروں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ ان بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کیساتھ انصاف کیا جائے اور ان کی معیاد میں توسیع کی جائے۔ وفد میں پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر و ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد اور صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر شامل تھے۔ اس موقعے پر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ یہ نوجوانوں کی محکمہ تعلیم میں بحیثیت کنٹریکچول اپنی خدمات انجام دے رہے تھے لیکن 10مئی کو انہیں مکمل طور پر فارغ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس گورنر کیساتھ یہ معاملہ اُٹھائے گی اور اُن پر زور دے گی کہ فی الحال ان کی خدمات کو جاری رکھا جائے کیونکہ محکمہ تعلیم میں ان کی ضرورت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کا بھ