دربار مو اور گاڑیوں کی بھرمار | ٹریفک پولیس حرکت میں،سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل

سرینگر //بڑھتے ٹریفک کے بیچ ٹریفک پولیس نے شہر سرینگر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرمزید سختی برتنی شروع کر دی ہے اور خفیہ کیمروں کے ذریعے بھی نظر گزر رکھی جا رہی ہے ۔ٹریفک پولیس سٹی سرینگر کے مطابق اپریل 2019کے دوران شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹچ حاصل کر کے قوانین شکنی کرنے والوں کے خلاف 200نوٹس مختلف پولیس سٹیشنوں کو بھیجی گئی ہیں ۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ موسم میں بہتری آنے سے ساتھ ہی وادی کشمیر میںاقتصادی سرگرمیوں کی رفتار بڑھ گئی ہے وہیں سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو ا ہے اور دربار مو کے چلتے گاڑیوں کی تعداد بھی اس خطے میں بڑھ رہی ہے ۔ٹریفک پولیس سرینگر سٹی نے پچھلے ایک ماہ کے دوران شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی  اور ساتھ ہی شہر کی سڑکوں پر چالان کاٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی

سرکاری راشن کی چوری بازاری | مائسمہ میں چاولوں سے بھر لوڈ کیرئیر ضبط ،2گرفتار

سرینگر// پولیس نے مائسمہ بنڈ کے نزدیک لوڈ کیرئیر کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران پولیس ٹیم نے صارفین کیلئے مخصوص 15کوئنٹل راشن کو برآمد کرکے ضبط کیا۔ آفیسران نے دکاندار مدثر احمد راہ کو بھی گرفتار کیا ہے جو سرکاری چاول کو نئی سڑک کرالہ کھڈ میں از سر نو پیک کر رہا تھا جبکہ آٹوڈرائیور جس کی شناخت سمیع ا ﷲتھارنو کے بطور ہوئی ہے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس ٹیم نے غیر قانونی کام کیلئے استعمال کئے جانے والے لوڈ کیریر کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ تحقیقات کے دوران آفیسران کو پتہ چلا کہ مذکورہ افراد رعایتی نرخوں والے چاول کو نئی بوریوں میں پیک کرکے مشہور رائس برانڈس کے طو ر بازار میں مہنگے داموں فروخت کیا کرتے تھے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 15/2019کے تحت پولیس اسٹیشن مائسمہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔  

نوگام،چھانہ پورہ اور باغ مہتاب میں مارکیٹ چیکنگ

سرینگر//تحصیل دار نوگام محمد یاسین میر کی قیادت میں ،محکمہ امو رصارفین و پولیس سٹیشن نوگام کے تعاون سے نوگام، چھانہ پورہ،و باغ مہتاب میں مارکیٹ چیکنگ کی جس میں سبزی، گوشت، دوددھ،روٹی اور ہر ایک کھانے پینے چیزکا موقعہ پہ ہی باریک بینی سے چک کیا گیا اور قصور واروں کے خلاف موقعہ پر ہی5100روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔  

اراضی کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائیزیشن | فائنانشل کمشنر ریونیو کی عمل میں سرعت لانے کی ہدایت

سرینگر//فائنانشل کمشنرریونیو ڈاکٹر پون کوتوال نے کل ریونیو ٹریننگ انسٹچیوٹ بمنہ میں ڈیجٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنزیشن پروگرام کے ڈیجیٹیزیشن عمل کاجائزہ لیا۔ میٹنگ میں کمشنر سروے ایند لینڈ ریکارڈس ،ڈپٹی کمشنر سرینگر ،ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ ریکارڈس سرینگر اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر کوتوال نے آفیسران کو ڈیجیٹیزیشن عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ لینڈ ریکارڈ کی سکیننگ اور ڈیجیٹیزیشن مقررہ وقت میں مکمل ہوسکے۔فائنانشل کمشنر کو بتایا گیا کہ اب تک سرینگر میں 1.4کروڑ دستاویزات ،27000مساویز اور35جمعبندیوں کی ڈیجیٹیزیشن مکمل ہوگئی ہے۔فائنانشل کمشنر کو بتایا گیا کہ 15سکیننگ مشینوں کو کام پر لگایا گیا ہے جب کہ متعلقہ عملہ دوہرے شفٹ میں کام کررہا ہے۔بعدمیں فائنانشل کمشنر نے سینٹر ریکارز روم کا بھی معائنہ کیا اورعملے کے ساتھ بات چیت کی۔  

کم خرچ کے رہایشی یونٹوں کی تعمیر | شرما کا موثر لاگت والی عمارت کی تکنیک اپنانے پر زور

  سری نگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے موثر لاگت پر بنائے جانے والی عمارت کی تکنیک اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے لاگت میں اضافہ و دیگر معاملات پر روک لگانے میں آسانی ہو گی اور لوگوں کو کم خرچے والے بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے کیلئے متبادل ذرایع حاصل ہوں گے ۔ ان باتوں کا اظہار مشیر موصوف نے کل یہاں بلڈنگ سنٹر سرینگر کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے دوران کیا ۔ ڈائریکٹر بلڈنگ سنٹر سرینگر جاوید شاہ ، چیف ٹاؤن پلانر انیتا سمبیال و دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کم لاگت والی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر زور دیا تا کہ لوگوں کو کم خرچے کے رہایشی یونٹ حاصل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں تکنیکی مداخلت کی بدولت لاگت میں اضافے کے علاوہ ماحولیات کے بچاؤ کیلئے بھی ضروری سہولیات فراہم ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکمے جب بھ

سکھ کارڈی نیشن کمیٹی کا وفد وائس چانسلر سے ملاقی

سرینگر// آل پارٹیز سکھ کارڈی نیشن کمیٹی کے چیرمین جگ موہن سنگھ رینہ کی قیادت میں کمیٹی کے ایک وفد نے کل کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کے ساتھ ملاقات کی ۔وفد نے انہیں کشمیر یونیورسٹی میں پنچابی زبان کاماسٹرس پروگرام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔پروفیسر طلعت نے وفد کو یقین دلایا کہ اس مطالبے کو لیکر وہ یونیورسٹی کی کئی باڈیوں کے ساتھ اٹھائیں گے اور اس پر بحث کیا جائے گا۔  

زونی مر میں ’خلیل کولیکشنز‘ کا افتتاح

سرینگر// زونی مر سرینگر میں کل علی جان روڈ پر کل لباس کے ایک دکان ’خلیل کولیکشنز‘ کا افتتاح کیا گیا ۔ افتتاحی تقریب پر مقامی تاجر اور لوگ موجود تھے ۔منظور بردرس اور اعجاز احمد نے افتتاحی رسم پوری کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مرد وں اور بچوں کیلئے ہر قسم کا پوشاک دستیاب رہے گا۔   

وزیر باغ میں ٹھیکداروں کااحتجاجی مظاہرہ | عید سے قبل واجب الادا رقومات کی ادائیگی کا مطالبہ

سرینگر// ٹھیکداروں نے عید سے قبل واجب الادا رقومات کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا کہ ٹھیکدارایک بار پھر سڑکوں پر خیمہ زن ہوا۔ وزیر باغ علاقے میں کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے منگل کو احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔کمیٹی کے چیئرمین غلام جیلانی پرزہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیول سوسائٹی اور تجارتی انجمنوں  کے علاوہ اعلیٰ انتظامی افسران کی اپیل پر ٹھیکداروں نے سڑکوں کی مرمت کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھا تھا،جبکہ احتجاجی پروگرام کو موخر کیا گیا تھا،تاہم اب انتظامی افسران کی باری ہے کہ وہ یقین دہانیوں کو عملی جامعہ پہنائیں۔ پرزہ نے عید الفطر سے قبل واجب الادا رقوامات کی ادائیگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ای چالان،اور ای ٹینڈرنگ کے علاوہ مارچ سے مارچ تک سیلز ٹیکس کے مسایل کو بھی حل کیا جائے۔ انہوں  نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر

نگین میں پولیس کا عوامی دربار

سرینگر// نگین پولیس اسٹیشن میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میٹنگ میں عشائی باغ اور اُس کے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او سجاد احمد ملک کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران ایس ایچ او بھی موجود رہے۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے۔ پولیس آفیسر نے میٹنگ میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔  

ڈی پی ایس سرینگر کے طلباء نے بہترین نمائندہ ٹرافی جیت

سرینگر// ڈی پی ایس سرینگر کے طلباء کے وفد نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے La Martiniere Girls' Model کی طرف سے لکھنو میںمنعقدہ کانفرنس میں بہترین نمائندہ ٹرافی جیت لی۔ڈی پی ایس سرینگر نے 20سکولوں کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔سکول کے پرنسپل السٹیئر آر اے فرسی نے طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ہمارے سکول کے طلاب نے یہ اعزاز حاصل کیا ،چیرمین وجے دھر نے بھی مبارکبادی کے پیغام میںکہا کہ سکول کے طلباء ہر شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ فخر کی بات ہے۔  

تازہ ترین