تازہ ترین

’’خشک برفباری‘‘ سے لوگ پریشان | شہر میں 1ہزارسے زائد نر روسی سفیدوں کو کاٹنے کی منظوری

  سرینگر // شہر سرینگر میں روسی سفیدوں کے درختوں سے نکلنے والی روئی کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم محکمہ سوشل فارسٹری کا کہنا ہے کہ شہر میں 1ہزار47 نر روسی سفیدوں کو کاٹنے کیلئے منظوری مل چکی ہے اور بہت جلد اُس کو کاٹنے کا کام شروع کیا جائے گا ۔شہر سرینگر میں ہر سو روسی سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالوں کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ روئی منہ اور ناک میں داخل ہونے کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔ انتظامیہ نے اگرچہ روسی سفیدے کے درختوں کوکاٹنے کا کے احکامات صادر کئے تھے لیکن زمینی سطح پر ان احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے نتیجے میںدرختوں کی بھر مار ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔محکمہ سوشل فارسٹری کے ریجنل ڈائریکٹر زبیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شہر سرینگر میں محکمہ کے

شہر میں افطار سے قبل ہی مسافر گاڑیاں سڑکوں سے غائب

سرینگر//ماہ رمضان میں بعد از افطار مسافر گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ اگر چہ حکومت نے یہ دعویٰ کی تھا کہ شہر سرینگر میں رات دیر گئے تک ٹرانسپورٹ دستیاب رہے گا لیکن شہر میں اکثر روٹوںپرعام دنوں میںشام 7بجے سے ہی مسافر گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہیں جس کے خلاف آج تک متعلقہ محکمہ نے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا ہے ۔ اور اب ان ایام متبرکہ کے دوران بھی ٹرانسپورٹروں نے اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے افطارسے قبل ہی اپنی گاڑیاں بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور افطار کے بعد شہر کی سڑکوں سے مسافر گاڑیاں اس طرح غائب ہوجاتی ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ، اس صورتحال کا ناجائز فائدشہر کی سڑکوں پر دوڑتے آٹو رکھشاوالے اُٹھاتے ہیں جو پچاس روپے کی جگہ درماندہ اور مجبور مسافروں سے سو روپے طلب کرتے ہیں اور جو کرایہ دن بھر روٹوں پر چلنے والے آٹور

صدر ہسپتال کے بیت الخلائوں سے نلکلوں کی چوری

سرینگر// پولیس نے صدر ہسپتال میں بیت الخلائوں سے نلکے وغیرہ چرانے والے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسے پولیس لاک اپ پہنچایا۔پولیس کو ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ نامعلوم افراد صدر ہسپتال میں بیت الخلائوں سے نلکے اور دیگر سامان اڑا رہے ہیں ۔چنانچہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔بعد میں پولیس نے ہسپتال کے گیٹ پر توصیف رسول بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن خانقاہ باغ پانپور کو بیگ سمیت پکڑ لیا اور اس کے قبضے سے چرایا ہوا سامان ضبط کیا۔پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ اس چوری میں محمدسلیم میر ولد معراج الدین میر ساکن درنگہ بل پانپور بھی ملوث ہے اور اسے پکڑنے کیلئے چھاپے ڈالے جارہے ہیں۔    

سرکاری چاول چور بازار میں فروخت کرنے کی کوشش

سرینگر//کرالہ کھڈ علاقے میں سرکاری رعایتی چاول کو چوربازار میںفروخت کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ایم اے شاہ کی قیادت میں سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد رہائشی مکان پر اُس وقت چھاپہ مارا گیا جب یہ مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ اس مکان میں سرکاری رعایتی چاول کی دوبارہ پیکیج کے بعد مشہور رائس برانڈس کے طور پر فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس موقعہ پر آفیسران نے سارا سرکاری چاول ضبط کیا اور کئی افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر تحقیقات شروع کی۔ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ،جن کی ہدایت پر غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ایک وسیع مہم شروع کی گئی ہے ،نے کہا کہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں جو بھی ملوث پایا گیا اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔    

سنٹرل یونیورسٹی نوگام میں طلباء اور سکالر جوڈیشل اکیڈیمی بھوپال کے ایڈیشنل ڈائریکٹرسے ملاقی

سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی نوگام کیمپس میں کل ایڈیشنل ڈائریکٹرجوڈیشل اکیڈیمی بھوپال پروفیسرڈی پی ورما نے لیگل سٹیڈیز کے سینئر طلبا ،سکالروں اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ بات چیت کی ۔انہوں نے  لیگل سٹیڈیز کے کئی اہم پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔وائس چانسلرپروفیسر معراج الدین میر کے ہمراہ انہوں نے شرکاء کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئے۔ڈاکٹر شیخ شوکت حسین اور دیھر کئی پروفیسر صاحبان بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔