تازہ ترین

۔3 بار چالان ہونے پر لائسنس اور روٹ پرمٹ منسوخ ہونگے

سرینگر //آئی جی پی ٹریفک آلوک کمار نے شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میں سدھار لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی گاڑی جو غلط سمت سے چلے گئی یا پھر سڑکوں کے بیچ غیر قانونی پارک کی جائیگی،اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ شہر سرینگر میں چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو انتباہ دیا ہے کہ اگر کس بھی گاڑی کے خلاف تین مرتبہ چلان ہوتا ہے تو چوتھی بار اُس کی لائسنس کو منسوخ کیا جائے گا جبکہ ایسی صورت میں کمرشل گاڑی کا روٹ پرمٹ منسوخ کیا جائے گا ۔آئی جی پی ٹریفک نے کہا کہ شہر سرینگر میں دربار مو کے بعد ٹریفک قانونی کی خلاف ورزی کرنے والی سینکڑوں گاڑیوں کے خلاف کارروئی عمل میں لائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے متعدد علاقوں میں خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں جن سے اب ا

دربار مؤ کے ساتھ ہی شہر میں ٹریفک جام شروع

سرینگر // دربار مو ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ،جس کے باعث عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ٹریفک جام کی وجہ شہر کی شاہراہوں پرگاڑیوں کو ٹھیک ڈنگ سے نہ چلانے کی ہے اور محکمہ ٹریفک بھی اُس کو کنڑول کرنے میں ناکام ہے جس سے کئی علاقوں میں اکثر ٹریفک جام لگ جاتا ہے ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ غلط سمت سے ٹریفک کی روانی نے ٹریفک جام کی صورتحال کو مزید گمبھیر کردیا ہے،بعض مقامات پر عوام اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز غلط سمت سے گاڑیوں کو نکالتے رہتے ہیں جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ شہر کے اکثر مقامات جن میں ٹینگ پورہ ، ایچ ایم ٹی ، نٹی پورہ بازار ، جہانگیر چوک ، پٹہ مالو ، ریڈنسی روڑ ، بمنہ ، شامل ہیں ان علاقوں میں ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب یہاں پر ٹریفک جام نہ ہوتا ہو ۔محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ک

سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی | شہر خاص میں قصاب کی دُکان سربمہر

سرینگر//انتظامیہ نے شہر کے نوشہرہ علاقے میں ایک قصاب کی دکان کا اچانک معائنہ کیا اورپایا کہ یہ قصاب مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمتوں پر گوشت فروخت کر رہا تھا۔حکام نے اس دکان کو سربمہر کر کے میٹ شاپ مالک کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کیا ۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کاروائی نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کا حصہ ہے۔حکام کے مطابق مارکٹ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے تا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائیز منافع خوری پر قابو پایا جاسکے۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شاہد اقبال چوہدری نے پہلے ہی ضلع بھر کے تمام بازاروں کا روزانہ کی بنیادوں پر معائنہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ناجائیز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔انتظامیہ نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بلیک مارکیٹنگ سے متعلق کسی بھی شکایت کو فون نمبرات9419080036،9906464944 یا7051736919 پر درج کرا

ڈرنیج کی تعمیر کے دوران کھودی گئی سڑکوںپر کھڈے برقرار

سرینگر // شہر خاص کے اکثر علاقوں میں امرت اسکیم کے تحت تعمیر ہونے والے ڈرنیج کیلئے کھودی گئی سڑک کی مرمت نہ ہونے کے خلاف مقامی آبادی سراپا احتجاج ہے اور مطالبہ کر رہی ہے کہ کھڈوں کی برائی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ معلوم رہے کہ ایک سال قبل شہر آفاق جھیل ڈل کے اردگرد رہنے والے لوگوں کے مکانوں سے نکلنے والے گندے پانی کی نکاسی کیلئے سعیدہ کدل، کاٹھی دروازہ، شاہ آباد اور دیگر کئی علاقوں میں ڈرنیج تعمیر کی گئیں مگر سڑک کی کھدائی سے پیدا ہونے والے کھڈوں کی برائی نہیں کی گئی ہے۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو کئی بار اس حوالے سے آگاہ کیالیکن اسکے باوجود بھی حکام نے نہ تو سڑکوں پر میگڈیم بچھایا اور نہ ہی کھڈوں کی برائی کی گئی۔ ہلال احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ ان کے محلہ میں جانے والی سڑک پر پچھلے سال ڈرنیج تعمیر کی گئی

چھان پورہ میں نزول قرآن کانفرنس کا انعقاد

سرینگر // اتوار کو رمضان المبارک کی مناسبت سے شہر سرینگر کی جامع اہلحدیث چھانہ پورہ میں یک روزہ نزول قرآن کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں قرآن سے جڑے ہوئے مختلف گوشوں پر علماء کرام نے روشنی ڈالی۔ قرآن کی عظمت ، قرآن کی تعلیمات، قرآن اور زکوٰۃ، قرآن ہمارے مسائل کا حل اور قرآن و نظام عفت و عظمت جیسے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ کانفرنس سے صدر جمعیت اہلحدیث پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے مسلمانوں سے اسلام کے پیغام رحمت و رافت کو اطراف عالم تک پہنچانے کی تلقین کی اور قرآنی تعلیمات کو موجودہ انارکی، بے راہ روی او رفتنہ و فساد کو قلع قمع کرنے کے لئے بنیادی کلید قرار دیا۔ ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے اپنے خطاب میں ماہ رمضان کو نزول قرآن کا مبارک مہینہ ہونے کے اعزاز کی وجہ سے قدر و تعظیم کی تلقین کی۔کانفرنس سے مفتی جماعت مفتی محمد یعقوب بابا المدنی

شہر کے گلی کوچوں میں کتوں کا راج

سرینگر //شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے باعث لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ لیکن کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے میونسپل حکام کے پاس کوئی بھی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ شہر سرینگر میں آوارہ کتوں نے اپنا راج قائم کیا ہوا ہے اور شہر سرینگر کی ہر سڑک ہر نکڑ اور ہر گلی میں آوارہ کتوں کی نقل و حرکت سے بچوں ، بزرگوں اور خواتین کو چلنے پھرنے میں خوف محسوس ہورہا ہے جبکہ ہسپتالوں کی پارکوں میں آوارہ کتے اور تیمادار ایک ہی جگہ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ رہنے والے تیماداروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہر خاص کے نرورہ عیدگاہ، رعناواری،لا ل بازار،قرفلی محلہ حبہ کدل اور حاجی آباد بمنہ کے علاوہ ، برزلہ الوچی باغ ، جواہر نگر ، چھان پورہ ، نٹی پورہ ، مہجور نگر ، کرسو راج باغ بنڈ ،اولڈ

شہر کے گلی کوچوں میں کتوں کا راج

سرینگر //شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے باعث لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ لیکن کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے میونسپل حکام کے پاس کوئی بھی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ شہر سرینگر میں آوارہ کتوں نے اپنا راج قائم کیا ہوا ہے اور شہر سرینگر کی ہر سڑک ہر نکڑ اور ہر گلی میں آوارہ کتوں کی نقل و حرکت سے بچوں ، بزرگوں اور خواتین کو چلنے پھرنے میں خوف محسوس ہورہا ہے جبکہ ہسپتالوں کی پارکوں میں آوارہ کتے اور تیمادار ایک ہی جگہ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ رہنے والے تیماداروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہر خاص کے نرورہ عیدگاہ، رعناواری،لا ل بازار،قرفلی محلہ حبہ کدل اور حاجی آباد بمنہ کے علاوہ ، برزلہ الوچی باغ ، جواہر نگر ، چھان پورہ ، نٹی پورہ ، مہجور نگر ، کرسو راج باغ بنڈ ،اولڈ