تازہ ترین

شرپسند عناصر مسجد کے تقدس کو نقصان پہنچانے اور نمازیوں کو ہراساں کرنے کے در پے :انجمن اوقاف

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مقدس ماہ رمضان کی آمد اور جمعتہ المبارک کے عظیم اور متبرک دن پر جبکہ شہر ودیہات سے ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مرکزی جامع مسجد کا رخ کرتے ہیں ، لیکن حکمرانوں کا جامع مسجد کے ارد گرد فورسز اور پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کرکے ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جس سے اس عظیم عبادت گاہ کے تقدس اور حرمت کو زک پہنچایا جاسکے اور بڑی تعداد میں آنے والے نمازیوں بشمول پردہ نشین خواتین کو جمعہ جیسے عظیم اجتماع میں شرکت کی سعادت سے روکا جاسکے۔بیان میں کل نماز جمعہ کے فورا بعد جامع مسجد میں جو دلخراش واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بے تحاشہ ٹیئر گیس شیلنگ اور پیلٹ فائرنگ کے سبب درجنوں افراد خاص طور پر خواتین شدید طور پرزخمی ہو گئی ہیں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ واقعہ جامع مسجد کے ارد گرد بھاری تعداد می

میرواعظ کے پروگرام ملتوی

سرینگر//عوامی مجلس عمل کے ترجمان کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے عشرئہ رحمت کے دوران طے شدہ اور اعلان کردہ مجالس وعظ و تبلیغ کے پروگراموں کو میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی گذشتہ ایک ہفتے سے علالت کے سبب فی الحال ملتوی ہوگئے ہیں۔بیان میںعوام سے اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضورمیرواعظ کی فوری صحت اور شفایابی کی دعا کی درخواست کی گئی ہے تاکہ بحالی صحت کے ساتھ ہی وعظ و تبلیغ کی سرگرمیاںبحال کی جاسکیں۔  

مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع | شہر میں 1300 کاروباری اداروں کا معائنہ

سرینگر//ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی ہدایات کے تحت تشکیل دئے گئے مارکیٹ چیکنگ سکارڈوںنے کل مختلف علاقوں کادورہ کرکے ناجائز منافع خوری اور اضافی قیمتیںوصول کرنے کی پادا ش میں کئی دکانوں کو سربمہر کیا اور گرفتاریاں عمل میںلائیں ۔جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت میں رکائوٹوں کے پیش نظر ناجائز منافع خوری پر روک تھام کے لئے ضلع سرینگر میںتمام سات تحصیلوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔خوراک،سول سپلائز وعوامی تقسیم کاری،لیگل میٹرالوجی ،فوڈ سیفٹی ،سرینگر میونسپل کارپوریشن اورپولیس آفیسران پر مشتمل چیکنگ سکارڈون نے 13سو سے زیادہ دکانوں اور کاروباری اداروں کا معائنہ کیا جن میں سے ایسے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں سربمہر کیا اور بعض قصورواروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جو کہ ناجائز منافع خوری اور غیر معیاری اشیأ کی فروخت میں ملوث پائے گ

آخون بنام گورنر | سیاست کے بجائے مسائل کی طرف توجہ دی جائے

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدرِ صوبہ کشمیر حاجی محمد سعید آخون نے کہا ہے کہ گورنر انتظامیہ خواب غفلت میں ہے جبکہ بازاروں میں عام لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب غربا کیلئے سبزی خریدنا بھی اب مشکل ہوگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ سبزی فروش، قصاب اور دیگر دوکاندار اشیائے خوردونوش من مانے داموں فروخت کرکے صارفین کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیںجبکہ پھلوں اور دیگر سبزیوں کے دام بھی آسمان چھو رہے ہیں۔آخون نے کہاکہ بجلی کی ابدتر صورتحال پر بھی گورنر انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گورنر نے دربار مو ہونے سے قبل جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی اور وہاں محکمہ بجلی کے حکام کو ہدایت دی کہ میٹر والے علاقوں میں 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے اور غیر میٹر شدہ علاقوں میں صرف ایک گھنٹے کیلئے بجلی کٹوتی ہونی چاہئے۔ لیکن افسوس اس بات ہے کہ کشمیری لوگوں کو اس قسم کی

معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج

سرینگر//بانڈی پورہ میں مبینہ طور تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف لوگوں نے پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملوث شخص کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ۔ سرینگر اور دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے کئی مظاہرین نے پریس کالونی میں نعرے لگاتے ہوئے ملک پورہ ترہگام سمبل میںپیش آئے دل دہلانے والے واقع کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ ایک درندہ صفت شخص طاہر احمد نے تین سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کے بعد پولیس نے ملوث شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات جلد ازجلد مکمل کر کے ملوث شخص کو سزا کے طور پرپھانسی دینی چاہئے تاکہ موت کی سزا باقی لوگوں کے لئے عبرت کا سبب نبے اور ایسے  واقعات سماج میں دوبارہ رونما نہ ہوسکیں۔انہوں نے پولیس سے تحقیقاتی عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملوث افراد کی عدالتی ٹرائل شروع کرنے

جہانگیر چوک،رام باغ فلائی اوور کی تعمیر تاخیر کا شکار

سرینگر// گرمائی دارالحکومت سرینگر میں زیر تعمیر جہانگیر چوک،رام باغ فلائی اوور 6برسوں سے تشنہ تکمیل ہے،تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر  نے10روز قبل اعلان کیا تھا کہ ایک ہفتے میں یہ فلائی آوار تیار ہوگا۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک برس قبل یعنی11مئی کو جہانگیر چوک، رام باغ ایکسپریس وے کاریڈور کے پہلے مرحلے یعنی امر سنگھ کالج سے برزلہ پُل تک کے حصہ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا تھا،تاہم اس کا دوسرا حصہ افتتاح کے ایک سال اور مجموعی طور پر6برس گزر جانے کے بعد بھی تشنہ تکمیل ہے۔سرکاری سطح پر گزشتہ برس11مئی کو بتایا گیا تھا کہ4 گلیاروں والے ڈیڑھ کلو میٹر لمبے فلائی اوؤر کو مکمل طور سے سال 2018کے آخر تک چالو کیا جائے گا۔ سرکاری اعلانات کے برعکس اگر چہ گزشتہ برس بھی گزر گیا اور سال نو کے زائد از4ماہ بھی گزر گئے تاہم فلائی اوور کا کام ہے کہ مکمل ہی نہیں ہوتا۔ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر

سرینگر کا ماسٹر پلان 53 زونوں پر مشتمل | گورنر کے مشیرنے منصوبے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

سرینگر //گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کل سرینگر کے زونل منصوبے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر مشیر کو زونل منصوبوں کی تیاریوں سے متعلق پیش رفت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سرینگر کا منظور شدہ ماسٹر پلان 53 زونوں پر مشتمل ہے۔ اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ نامعقول افرادی قوت ہونے کے باوجود اس کی تکمیل کی آخری تاریخ مئی 2020 مقرر کی گئی ہے ۔ مشیر نے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ زونل منصوبوں کی پیش رفت کا وقفے وقفے سے جائیزہ لیا کریں تا کہ زونل منصوبوں کی تیاریوں کے عمل میں سرعت لائی جا سکے ۔ مشیر نے منظور شدہ ماسٹر پلان کے تناظر میں شہری ترقی منظر نامے کو بھی زیر بحث لایا اور ہدایت دی کہ اس دستا ویز کو صرف کاغذات تک ہی محدود نہیں رکھا جانا چاہئیے بلکہ زمینی سطح پر اہداف کی حصولیابی کو یقینی بنایا جانا چاہئیے ۔  

آثار شریف حضرتبل اورخانقاہ معلی میں مولانا قانونگو کا خطاب آج

 سرینگر//آج یعنی اتوار کو آثار شریف حضرتبل قبل از نماز ظہر اور بعد معمولات تانماز عصر مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر کی دو نشستوں میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے موعظ الحسنہ بیان کرینگے۔انہوںنے کہاکہ اسلام کا آفاقی پیغام ہے کہ امت مسلمہ ہر وقت اور ہر پیشہ میں ایمانداری اور دیانتداری کا مظاہرہ کرے اور خاص کر ماہ رمضان میں تاجروںپر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اشیائے خوردنی کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں ۔  

مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: انجمن شرعی شیعیان

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغا سید حسن نے مجرم کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں محفل انس باقرآن کی مجلس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ 3 سالہ بچی کے ساتھ 27 سالہ نوجوان کی جنسی زیادتی کا یہ سانحہ از حد دلدوز اور افسوس ناک ہے اور ایک مسلمان معاشرے میں ماہ مبارک کے دوران ایسا گھناونا واقعہ پیش آنا ہم سب کیلئے باعث فکرو تشویش ہے۔ انہوںنے کہا کہ مجرم کو قانون کی گرفت سے بچانے کیلئے مختلف حربے آزمائے جارہے ہیں خاص کر نوجوان کو نابالغ ثابت کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ دیگر اثر و رسوخ بروئے کار لایا جارہا ہے لیکن علاقہ کے انصاف پسند لوگوں کی نگاہیں اس معاملے پر مرکوز ہیں۔   

انسانیت کا جنازہ نکل گیا:پیروان ولایت

سرینگر//پیروان ولایت کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے کہا کہ تین سالہ معصومہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر انحطاط کا شکار ہے اور اس معاشرے میں انسانیت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی تین سالہ معصومہ عالم انسانیت بالخصوص منصف افراد کی طرف انصاف کی امید لگائے بیٹھی ہوئی ہے۔ مولانا صوفی نے کہا کہ کھٹوعہ ،بانڈی پورہ اور سمبل میں بالترتیب جس نوعیت کے انسانیت سوز واقعات پیش آئے وہ حد درجہ تشویشناک ہے اس نوعیت کے سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے ضروری ہے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف ایک منظم، سنگین اور سخت ترین کارروائی کی جائے۔