تازہ ترین

شب برأت عقیدت و احترام اورتزک و احتشام کیساتھ منائی گئی

سرینگر//شب برات کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام اورتزک و احتشام کیساتھ منائی گئیں جس دوران وادی کی تمام مساجد ، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی ہوئی اور انتہائی فضیلت وبرکت والی اس رات میں لاکھوں فرزندان توحید نے بارگاہ الٰہی میں اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی دعائیں بھی کیں ۔ وادی میں شب برات کی سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں ہزاروں فرزندان توحید نے رات بھر شب خوانی کی اور بارگاہ الٰہی میںسربسجو د ہو کر اپنے گناہوں کی مغفرت مانگی ۔ درگاہ حضرت بل میں شب برات کی مقدس تقریب میں شرکت کرنے کیلئے وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقعے پر رضا کار تنظیموں کی طرف سے مشروبات کا انتظام رکھا گیا تھا جبکہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے بھی معقول انتظامات کئے گئے تھے ۔  تاریخی جامع مسجدسرینگر میں شب برات کی تقریب میں

ہڑتالی ٹھیکداروں کی پہل | شہر میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت شروع

سرینگر// ٹھیکداروں کی طرف سے سڑکوں کی تجدیدو مرمت کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھنے کے اعلان کے بعد سنیچر کو شہر کی کئی سڑکوں پر مرمت کا کام شروع کیا گیا۔ ٹھیکداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم نے29 روز تک ٹینڈروں و تعمیراتی کاموں کے بائیکاٹ کے بعد جمعہ کو تجارتی پلیٹ فارموں،کشمیر اکنامک الائنس،سوشو اکنامک کارڈی نیشن کمیٹی اور کشمیرٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن دھڑوں کے علاوہ دیگر سماجی انجمنوں کی اپیل پر سڑکوں کی مرمت کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھا۔ لل دید اسپتال،جواہرنگر، لال منڈی،خانیار اور دیگر علاقوں میں سنیچر کی صبح کو سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا۔ھیکداروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی مرمت کو اسی لئے ہڑتال سے مستثنیٰ رکھا گیا تاکہ بیماروں کو اسپتالوں تک پہنچنے میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس سے انہیں نجات ملے۔  

یاسین ملک کی بگڑتی صحت | مائسمہ میں ہڑتال اور پرتنائو ماحول

 سرینگر// لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کی علالت کی خبر سنتے ہی مائسمہ میں مکمل ہڑتال ہوئی اور دکانیں و تجارتی مراکز بند ہوئے جبکہ ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت بھی معطل ہوئی۔ محمد یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے دوران بگڑتی صحت کی خبر جونہی مائسمہ میں پھیل گئی تو وہاں آنا فانا ہڑتال ہوئی جس کے ساتھ ہی تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں بند ہوئیںاور سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوئی ۔ اسی دوران کسی بھی امکانی گڑبڑ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم کوئی بھی کوناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ شام دیر گئے تک علاقے میں حالات پُر تنائو بنے ہوئے تھے ۔    

فروغ اردو کی خاطر افسران اور اہلکاروں کے کلیدی کردار کی سراہنا

سرینگر//ریٹائرڈ پولیس آفیسران کے مسائل سے آشنائی حاصل کرنے کی خاطر کل ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل کی سربراہی میں ضلع پولیس لائنز سرینگر میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ پولیس سے وابستہ سبکدوش ہوئے آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سبکدوش اہلکاروں نے اُن کی فلاح بہبود کیلئے اُٹھائے جارہے اقدامات پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی ہے۔ میٹنگ میں موجود ریٹائرڈ پولیس آفیسران و اہلکاروں نے اُنہیں درپیش مسائل سے ایس ایس پی سرینگر کو آگاہ کیا ۔ سبکدوش پولیس آفیسران نے  سفر کے دوران اُنہیں جموں سرینگر اور دہلی میں قیام و طعام کیلئے تمام تر سہولیات بہم رکھنے کی استدعا کی ہے تاکہ یہ ریٹائرڈ پولیس آفیسران کیلئے محکمہ کی جانب سے کسی تحفے سے کم نہیں ہوگا۔ انہوں نے اس بات کی بھی مانگ کی ہے کہ اُن کے بچوں کو خصوصی ریزرویشن کے ذمرے میں بھی لایا جائے ت

انڈین انفارمیشن سروس اور دیگر شعبوں میں روزگار کے مواقعے

سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی کی طرف سے نوگام کیمپس میں 13اور16اپریل کو توسیع لیکچروں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔یونیورسٹی کے شعبہ   کے اہتمام سے منعقدہورہے ان  توسیع لیکچروںمیں دور درشن کیندر سرینگر کے سینئر کیمرہ مین پالانی سوامی کا خصوصی لیکچر بھی ہوگا اور وہ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات میں انڈین انفارمیشن سروس اور دیگر شعبوں میں روزگار کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ میڈیا میں کیمرے کے پیشے پر روشنی ڈالیں گے ۔UNICEF نئی دلی کے کیمونیکشن آفیسر ادہیر احمد  “Career Opportunities in Digital Media or Generic Landscape of Social Mediaکے موضوع پر اپنا لیکچر دیں گے۔    

کانگریس اور بی جے پی کی عوام کو مبارکباد

سرینگر//پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر،  بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول اور ترجمان الطاف ٹھاکر نے شب برات کے موقعہ پر  ریاست کے لوگوںکو مبارکباد پیش کی ہے۔ اُنہوں نے ریاست کے لوگوں سے ریاست میںخوشحالی وامن وامان کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی۔اپنے اپنے بیانوں میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس شب کی برکت سے یہاں امن و امان قائم ہوگا اور ریاست میں خوشحالی ہوگی۔  

صوبائی کمشنرکی لازمی انتظامات بہم رکھنے کی ہدایت

سرینگر//وادی بھر میں شب برات کی تقاریب کے سلسلے میں صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے تمام ترقیاتی کمشنروں کو بہتر اور لازمی انتظامات کرنے کی ہدایت دی تاکہ عام شہریوں کو کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔شب برات کے سلسلے میں آثار شریف حضرت بل،جناب صاحب صورہ،آثار شریف شہری کلاش پورہ ،خانقاہ معلی ،پیردستگیر صاحب ،مخدوم صاحب، چرارشریف، سید میر یعقوب صاحب سونہ وار،کعبہ مرگ ،اہم شریف بانڈی پورہ،مکہامہ بیروہ اور دیگر خانقاہوں اور زیارتگاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ ضلع انتظامیہ کو عقیدتمندوں کی سہولیات کے لئے بجلی،پانی،صفائی ستھرائی اورطبی سہولیات کے علاوہ دیگر انتظامات کرنے کی ہدایت دئے۔