سرینگر پارلیمانی نشست کیلئے ووٹنگ آج | فرضی پولنگ روکنے کیلئے کثیر سطحی انتظامات

سرینگر// سرینگرمیں پارلیمانی نشست کے منصفانہ اورغیر جانبدارانہ چنائو کے انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اوراس سلسلے میں اہم اقدامات کے طورپر فرضی پولنگ روکنے کے لئے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے ہیں جن میں فلائنگ سکارڈس ،مائیکرو مشاہدین اور ویڈیو گرافرس کی تعیناتی کے علاوہ ضلع بھر میں زونل اورسیکٹر مجسٹریٹس کی تعیناتی شامل ہے۔ڈی آئی او سرینگر ڈاکٹر شاہد نے عام شہریوں اوررائے دہندگان سے کہا ہے کہ وہ فرضی پولنگ کے سلسلے میں شکایات کی خاطر دئے گئے نمبرات پر رابطہ قائم کریں تاکہ ان شکایات کا بروقت اورفوری طورازالہ کیا جاسکے۔  

شہر میں آج کے لئے ٹریفک ایڈوائزری

سرینگر// ٹریفک پولیس نے سرینگر لوک سبھا نشست کیلئے ہونے والی پولنگ کے پیش نظر شہر سرینگر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔چنائو کے دوسرے مرحلے کے تحت آج پارلیمانی حلقہ سرینگر میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے حکمنامے کے مطابق ٹریفک پولیس نے سرینگر کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ18اپریل کو نشاط، شالیمار، ہارون اور ملحقہ علاقوں کیلئے بڈیاری چوک اور گپکار کے راستے سے ٹریفک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی طرح نشاط، شالیمار، ہارون اور متعلقہ علاقوں کیلئے ایس کے آئی سی سی کے راستے ٹریفک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایڈوائزری کے مطابق جو لوگ ہارون، شالیمار، نشاط سے لالچوک کا سفر کرنے کے خواہشمند ہوں، وہ فور شور روڑ اور حضرت بل کا راستہ اختیار کریںاورجو ڈلگیٹ یا لالچوک علاقوں سے ہارون ،شالیمار، نشاط وغیرہ جانا چاہیں، اْنہیں نوپورہ،خانیار،رعنا واری کا ر

تجارتی انجمنوں اور ٹرانسپورٹروں کی ہڑتالی ٹھیکداروں کی حمایت

سرینگر// تجارتی اتحاد’ سوشو اکنامک کارڈی نیشن کمیٹی‘ اور کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے علاوہ ٹرانسپوٹروں نے سرینگر میں28 دنوں سے واجب الادا رقومات کی عدم ادائیگی پر خیمہ زن ٹھیکداروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹھیکداروں کے مسائل کو حل کیا جائے۔ ٹھیکدار چیف انجینئرنگ کمپلیکس راجباغ میں4ہفتوں سے خیمہ زن ہیں۔ بدھ کو کشمیر سوشو اکنامک کارڈی نیشن کمیٹی،کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے دو دھڑوں اور بٹہ مالو ٹریڈرس فیڈریشن اور بٹہ مالو ٹرانسپورٹ کارڈی نیشن کمیٹی کے ذمہ داروں نے راجباغ جاکر کر دھرنے پر بیٹھے ٹھکیداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سراج احمد سراج نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ ٹھیکداروں کے واجبات کی ادائیگی میں گورنر انتظامیہ کیوں تاخیری’’حربوں کا

بیرونی ممالک میں نوکری فراہم کرنے کا جھانسہ

سرینگر// کرائم برانچ کشمیر نے بیرونی ممالک میں ملازمت فراہم کرنے کے نام پرسادہ لوح نوجوانو ں سے بڑی بڑی رقومات اینٹھنے کے نام پر مسزز ’’العرفان انٹرنیشنل مین پاور ریسورسز‘‘ نٹی پورہ سرینگر کے خلاف معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔کرائم برانچ کو کرالہ کھڈ کے ظہور احمد اورنور پورہ ترال کے جاوید احمد بٹ کی طرف سے یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ مسزز العرفان انٹرنیشنل نے انہیں بیرونی ممالک میں ملازمت فراہم کرنے کے نام پر اُن سے بالترتیب 170000 اور 125000 روپے قطر اورمالدیپ میں ملازمت فراہم کرنے کے نام پر وصول کئے لیکن بعد میں انہیں کہیں بھی ملازمت فراہم نہیں کی گئی اور رقم بھی واپس نہیں کی۔چنانچہ کرائم برانچ نے اس شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرنے کے بعد فراڈ کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کی۔ کرائم برانچ کی طرف سے اسی طرح کی مزید جانچ شکایات کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی

شب برات کی تقریب | جامع مسجد سرینگر میں اجتماعی طور توبہ و استغفار کی مجلس ہوگی

سرینگر// انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سیکریٹری کی اطلاع کے مطابق شب برات کی تقریب20 اپریل2019 سنیچر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ اس روز عشاء کی نماز9:30بجے رات قائم ہوگی اور نماز کے فوراً بعد حسب معمول  میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق شب برات کی فضیلت و اہمیت اور فلسفہ و حکمت پر تفصیل سے روشنی ڈالنے کے علاوہ اجتماعی طور توبہ و استغفار کی مجلس کی پیشوائی کریں گے۔   

آنچار صورہ میں این سی لیڈر کا ذاتی محافظ لہولہان

سرینگر/آنچار صورہ میں نیشنل کانفرنس کے ایک لیڈر کے ذاتی محافظ کی کئی نوجوانوں نے زبردست مارپیٹ کرکے زخمی کیا اور سے بعد میں میڈیکل انسٹیچوٹ صورہپہنچایا گیا۔غلام رسول صوفی کیذاتی محافظ کانسٹیبل محمد رفیق شاہ بلٹ نمبر 366 جو کہ آئی آر پی 13 بٹالین سے وابستہ ہیں، آنچار صورہ وردی میں ملبوس ہوکر گیا تھا جہاں نوجوانوں نے پکڑ کراس کی زبردست مارپیٹ کرکے لہولہان کردیا۔اس موقع پر کچھ لوگوں نے کانسٹیبل کو زخمی حالت میں میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔    

’ حق اطلاعات قانون‘ سکمز میں لیکچر کا اہتمام

سرینگر// شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل اینڈ سائنسز صور میںکل’ حق اطلاعات قانون‘پر ایک لیکچر ہوا جس میں ادارے کے تمام انتظامی سربراہوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر جہاں آرا نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ’حق اطلاعات قانون‘کے رول اور اس کے ذریعے جانکاری حاصل کرنے اور عوامی کردار کی وضاحت کی ۔ڈائریکٹر سکمز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس لیکچر سے سب کو فائدہ ہوگا ۔  

سابق ممبر اسمبلی صادق علی کی برسی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے سینئر لیڈر شاعر اور سابق ایم ایل اے زڈی بل صادق علی کو 9ویں برسی پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اورصوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کی پارٹی خدمات کو یاد کیا۔دریں اثناء اُن کے مزار پر فاتحہ خوانی اور گلباری کی گئی ۔ادھر بلاک زڈی بل کے ایک اجلاس میں مرحوم صادق علی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اُن کی عوامی خدمات کو یاد کیا گیا۔        

تازہ ترین