تازہ ترین

گنائی محلہ صورہ میں پُراسرار دھماکہ

سرینگر//گنائی محلہ صورہ میں ایک شہری کے گھر میں پُراسرار دھماکہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔ فاروق احمد میر ولد غلام محمد کے گھر میں ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس سے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت فاروق احمد میر ،اس کی اہلیہ سلیمہ بیگم،6سالہ زوبیہ دختر مدثر احمد میر،11سالہ فیضان ولد گوہر احمد میر،6 سالہ زونورہ دختر مدثر احمد میرکے بطور ہوئی ہے۔ زخمیوں کو پولیس اور مقامی کی مدد سے فوری طور پر میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کیا۔پولیس نے جائے موقعہ پر پہنچ کر پراسرار دھماکے کی تحقیقات شروع کی۔

میونسپل پارک میں انتخابی ریلی عوام کیلئے مہنگی ثابت

سرینگر//میونسپل پارک میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی ریلی کے سبب ریذیڈنسی روڑ کو بند کرنے سے ٹریفک جام کے مناظر دیکھے گئے۔پیر کی صبح  کو لالچوک میونسپل پارک میں نیشنل کانفرنس نے انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سیکورٹی کے پیش نظر ریذیڈنسی روڑ کو بند کیا گیا ۔ روڑ بند کرنے سے ٹی آر سی سے لال منڈی اور ڈلگیٹ تک ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور سینکڑوں گاڑیاں جام میں پھنس گئیں۔ انتخابی ریلی کے مقام کے ارد گرد فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھااور کسی بھی گاڑی کو اس سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں لوگوں بالخصوص مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولو ویو اورٹی آر سی میں فورسز نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔لوگوں کا کہنا تھا کہ سیاسی ریلی کیلئے لوگوں کو یرغمال بنانا کہاں کی دانشمندی ہے۔کئی

پارلیمانی چناؤ 2019

سرینگر//سرینگر پارلیما نی نشست کے چنائو عمل سے تین روز قبل ریٹریننگ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس دوران چنائو کے احسن اور پرامن انعقاد کے لئے آفسیران کو اُن کے فرائض اورذمہ داریوں سے روشنا س کرایا گیا ۔میٹنگ میں ای سی آئی نے چنائو اوبزروروں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے وہ اس موقعہ پر موجود تھے۔ریٹرننگ آفیسر نے آفیسران کو چنائو سے متعلق تیاریوں کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی۔اس دوران اے آر اووز،پریذائیڈنگ آفیسر ان ،زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹوں کے علاوہ پولیس اور سی اے پی ایف کی ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کیا گیا تاکہ چنائو عمل سے متعلق معاملات کو موقعہ پر ہی حل کیاجاسکے۔میٹنگ کے دوران متعلقہ آفیسران نے سوالات وجوابات کی ایک نشست کے دوران اپنے تحفظات کو دور کیا ۔ریٹریننگ آفیسر نے چنائو عمل کے سلسلے میں مختلف سطحوں پر کئے جارہے اقدامات پر بھی

منی کالونی چھانہ پورہ میں آوارہ کتوں کے ڈھیرے

سرینگر // منی کالونی چھانہ پورہ علاقہ آوارہ کتوں کا مسکن بن گیا ہے۔گردوارہ کے پیچھے شاداب لین علاقے میں ایک گلی میں آوارہ کتوں نے مکمل طور پر ڈھیرہ جما لیا ہے اور اس راستے سے لوگوں نے اب نکلنا ترک کردیا ہے۔ ابھی تک پانچ افراد کتوں  کے حملوں کا شکار ہوچکے ہیں۔ دن ہو یا شام، شاداب لین کے آخر میں ایک گلی سے ہر کسی شخص کا گذرنا محال ہوگیا ہے۔ نہ سرف یہاں آوارہ کتوں نے ڈھیرہ جما لیا ہے بلکہ مسجد بلال کے آس پاس بھی کتوں کے جھنڈ دکھائی دیتے ہیں جو ہر آنے جانے والوں کیلئے کبھی بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ آوارہ ہائر سکنڈری سکول کی پچھلی طرف گروپوں میں موجود رہتے ہیں جن کی وجہ سے سکولی بچوں اور عام راہ گیروں کیلئے مشکلات پیدا ہورہے ہیں۔مقامی لوگوں نے سرینگر میونسپل حکام سے اپیل کی ہے کہ بستی کو آوارہ کتوں سے نجات دلائی جائے کیونکہ انکا باہر نکلنا، خاص کر بچوں کا سکول، یا ٹیوشن جانا محال ب

ڈاکٹر دلجیت سنگھ کی وفات پر ڈاکٹر فاروق کا اظہارِ رنج

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے وادی کے معروف معالج (چائلد سپیشلسٹ) ڈاکٹر دلجیت سنگھ کے سرگباش ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آنجہانی کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر دلجیت سنگھ کے سرگباش ہونے سے وادی کے لوگ ایک ماہر معالج سے محروم ہوئے ہیں۔پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور اقلیتی سیل کے آرگنائزر جگدیش سنگھ آزاد نے آنجہانی کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی اور پارٹی قیادت کی طرف سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔