تازہ ترین

منشیات ۔۔۔۔ہمہ گیر کاروائی کی ضرورت!

ریاست میںمنشیات کی وباء جس تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، اُس نے بلا لحاظ مذہب و ملت سماج کے سبھی طبقوں کو گھیر کر ہلا کے رکھ دیا ہے۔ جس رفتار سے پولیس کاروائیوں میں آئے روز منشیات سمگل کرنے والوں کی گرفتاریاں عمل میں آرہی ہیں وہ کسی بھی سنجیدہ فکر اور دردمند شہری کی نیندیں حرام کرنے کےلئے کافی ہیں۔ا س حوالے سے کام کرنے والے گروپوں کی  تحقیقی رپورٹس کے مطابق فی الوقت وادی میں 70ہزار لوگ منشیات کی لت میں مبتلا ء ہوگئے ہیں جن میں 4ہزار سے زائید خواتین بھی شامل ہیں۔ جموںوکشمیر کےسماج میں خواتین کا سماج سازی میں کلیدی رول رہا ہے اور اگر صنف نازک  منشیات کے استعمال میں مبتلاء ہوجائے تو لازمی طور پر آئندہ برسوں میں ایک ایسے سماج کی تشکیل یقینی ہے جو نوع انسانی کےلئے بے بیان مشکلات اور مصائب کا سبب بن سکتا ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے دنیا بھر میں سیاسی تصادم آرائی سے مخصوص علاقے کسی نہ کس