تازہ ترین

آفات سماوی اور خوراک و رسدات محکموں کے ملازمین کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری

جموں//کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لئے کئے جارہے احتیاطی اقدامات کے تناظر میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ ریلیف ،باز آباد کاری اور تعمیرنو محکمہ نے اَفسروں اور اہلکاروں کے لئے ایک ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے ۔حکمنامے کے مطابق ڈائریکٹر فائنانس ، ایڈیشنل سیکرٹری ( آر/ایس ) اور انڈر سیکرٹری ( اے ) معمول کے مطابق اپنا کام کاج کریں گے جبکہ محکمہ کے دیگر اہلکاروں کو گروپ ایک اور گروپ دوم میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلا گروپ 28؍ مارچ سے 4؍ اپریل 2020ء اور 15؍ اپریل سے 22؍ اپریل 2020تک اپنی ڈیوٹی انجام دے گا۔اسی طرح دوسرے گروپ میں رکھے گئے اہلکار 6؍اپریل سے 11؍ اپریل 2020ء اور 23؍ اپریل سے 30؍ اپریل 2020ء تک اپنے فرائض انجام دیں گے ۔اِنتظامی سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر کے پرسنل سیکشن کے اہلکار  اِن گروپوں کی بیچوں میں مدد کر یں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری سنیل کمار کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق یہ اِنت

کورونا مخالف جنگ

جموں//صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو نے جمعہ کو کہا کہ مختلف ہسپتالوں میں کورو ناوائرس کیسوں کا علاج و معالجہ کی سہولیات میں اضافہ کرنے کیلئے اضافی آئسو لیشن کمرے اور وارڈ کھولے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ان ہسپتالوں میں انٹیسو کئیر یونٹ بستروں کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار فائنانشل کمشنر نے  گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کے دورے کے دوران کیا ۔ فائنانشل کمشنر نے اس موقعہ پر ہسپتال کے نئے بلاک پر جاری کام کا بھی جائیزہ لیا جسے خصوصی طور پر کووڈ 19 مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ گاندھی نگر ہسپتال میں تعمیر کئے جا رہے نئے بلاک میں 200 آئسو لیشن بستروں کی گنجائش رکھی گئی ہے اس کے علاوہ ہسپتال میں کووڈ 19 مریضوں کیلئے پہلے ہی 90 آئسو لیشن بسترے تیار رکھے گئے ہیں جن میں معصوم بچوں کے علاج و معالجہ کیلئے بھی سہولیات بہم رکھی گئی ہیں 

ریاسی میں سڑک حادثہ،2 پولیس افسران ہلاک

سرینگر //جموں کے ریاسی علاقے میںسڑک کے ایک المناک حادثے میں دو پولیس افسران لقمہ اجل بن گئے ۔ ادھر سرینگر کے نوگام علاقے میں ایک ٹرک سے مذکورہ گاڑی کے کنڈیکٹر کی لاش پُر اسرار حالت میں پائی گئی ۔ ریاسی کے سِمبل علاقے میں جمعرات کی صبح سڑک کاحادثہ اس وقت پیش آیا جب کار زیر نمبر JK02CG-0752 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔اس حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو پولیس افسران سب انسپکٹر عبدالعزیز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد  ساکنان ِبائلہ تحصیل منڈی ضلع پونچھ  شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ دونوں پولیس افسران کو اگرچہ شدید زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قر ار دیا ۔ یہ دونوں پولیس افسران کشمیر میں تعینات تھے اور وہ کشمیر کی طرف ہی جارہے تھے جب حادثے میں اُن کی موت واقع ہوگئی۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ریاسی وسیم ہمدانی نے کشمیر

لکھن پورمیں700افراد قرنطینہ مراکز میں منتقل

جموں // جموں وکشمیر داخل ہونے والے 700افراد کو لکھن پور میں قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز منتقل کئے گئے ہیں جبکہ جموں وکشمیر کی پنجاب کے ساتھ لگنے والی سرحد پوری طرح سے سیل کردی گئی ہے ۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ میں بتایا ’’بین الریاستی سرحد پر لکھن پور کو سیل کیاگیاہے اور داخل ہونے والے تمام شہریوں کو کٹھوعہ قرنطینہ مرکز بھیجاجارہاہے ‘‘۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا کے خلاف جنگ میں تعاون کریں ۔باہر سے آنے والے ہر فرد کو 14روز کیلئے قرنطینہ میں رکھنا لازمی قرار دیاگیاہے جس کیلئے کٹھوعہ میں 1395افراد کی گنجائش والے21مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندرا مشرا نے بتایاکہ لوگ انتظامیہ اور پولیس کو تعاون دے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید قرنطینہ مراکز قائم کئے جاسکتے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد جن میں سے بیشتر کشمیر سے ت

کٹھوعہ میں پاکستانی رینجرس کی فائرنگ

جموں//پاکستانی رینجرس نے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پربھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کربلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس دوران کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ہیرانگر کے مانیاری علاقے میں رات9بجکر30منٹ پر مارٹر گولے داغے اور فائرنگ کی ۔فائرنگ کاسلسلہ رات بھر جاری رہاجس کی وجہ سے لوگ زیرزمین بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔حکام کے مطا بق فائرنگ کا سلسلہ صبح 5.30بجے ختم ہواتاہم اس دوران کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سرحدی حفاظتی فورسزنے پاکستانی رینجرس کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔اسی علاقے میں گزشتہ رات کراس بارڈر فائرنگ میں ایک گائے زخمی ہوئی تھی اور ایک گائوخانے کونقصان پہنچاتھا۔  

نگروٹہ میں سڑک حادثہ،میڈیکل افسر زخمی

سرینگر//جموں کے نگروٹہ علاقے میں ایک کار حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار گاندھی نگر ہسپتال جموں کا میڈیکل افسر شدید زخمی ہوا ۔اس دورا ن زخمی ڈاکٹر کو شدید زخمی حالت میںہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں وہ زیر علاج ہے ۔ کے این ایس  کے مطابق میڈیکل افسر گاندھی نگر جموں اتور صبح اپنی کار زیر نمبرJK14E/7775 میںاُدھم پور سے جموں جا رہا تھا اس دوران جب گاڑی ٹی سی پی نگروٹہ کے قریب پہنچ گئی، تو گاڑی سڑک سے لڑھک کر10سے15فٹ گہری کھائی میںجا گری ،جس کے نتیجے میں گاڑی میںسوار میڈیکل افسر ڈاکٹر چندر شیکھر شدید طور زخمی ہوا ۔پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچ کرزخمی ڈاکٹر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموںمنتقل کیا  جہاں وہ زیرعلاج ہیں ۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جی ایم سی جموں نے بتایاکہ زخمی ڈاکٹر کی حالت خطرے سے باہرہے تاہم اُنہیں آپریشن کی ضرورت ہے۔پولیس نے واقعہ سے متعلق

جموں میں’سماجی دوریوں‘ کا عمل شروع، لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی

جموں //جمعہ کے روز جموں شہر و ملحقہ جات میں کرفیو کی کیفیت دیکھی گئی اور حکام کی طرف سے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات کے بعد لوگوںنے خود بھی سماجی دوریاں پیدا کرتے ہوئے بازاروں کے بجائے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔مسافرگاڑیوں میں رش کو دیکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں تاہم سرکاری ملازمین اورہنگامی حالات کاشکار ہونے والے افراد کیلئے ایس آر ٹی سی بسیں دستیاب رہیں گی جو 14مختلف روٹوں پر چلیں گی ۔کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات پر لوگوں نے خود ہی عمل کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے کام نہیں لیناپڑا ۔اس دوران بازار سنسان نظر آئے اور جمعرات کے مقابلے جمعہ کے روز بھیڑ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔مسافرگاڑیوں میں بھاری بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیاگیاہے تاہم سرکاری ملازمین اور ہن

بلوال کے بی ڈی سی چیئرپرسن ایل جی سے ملاقی

جموں//بلوال کے بی ڈی سی چیئرپرسن کلدیپ راج نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔کلدیپ راج نے جموں ضلع کے بلوال بلاک سے مختلف ترقیاتی معاملات کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پر مناسب غور کیا جائے گا۔

سیکورٹی صورتحال اور امر ناتھ یاترا

جموں //مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے کمار بھلا نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران امر ناتھ یاترا 2020 کے احسن انعقاد کیلئے کئے جا رہے سلامتی اوردیگر انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میںلیفٹیننٹ گورنر کے مشیروں بصیر احمد خان اور آر آر بٹھناگر نے بھی شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جے اینڈ کے ، فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ، پرنسپل سیکریٹری داخلہ ، سی ای اوامر ناتھ شرائین بورڈ ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی جے اینڈ کے ، آئی جی پی جموں ، ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، آئی جی پی کشمیر کے علاوہ سی آر پی ایف اور فوج کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کے انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے کیا گیا ۔ اس موقعہ پر سلامتی انتظامات ، ٹیلی کام رابطے ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، صحت ، بجلی ، پانی اور موسم کی پیش گوئی جیسے کئی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مرکزی داخلہ سیکریٹری نے

بصیراحمدخان اورانڈین آئل کارپوریشن کے حکام

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے بطورِ مشیر تقرری کے بعد بصیر احمد خان نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرموسے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر اور بصیر احمد خا ن نے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کی کلہم ترقی سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بصیر احمد خان کو نئی تقرری پر مبارک باد دی ہے اور ان کے مستقبل کی کاوشوں میں نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ادھرانڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ ( آئی او سی ایل ) کی ایک ٹیم کارپوریشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سٹیٹ ہیڈ چندی گڈھ سجوئے چودھری کی قیادت میں یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوئے۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے جموںوکشمیر میں پی او ایل ڈیپو کو منتقل کرنے کے لئے اراضی کو سپرد کرنے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے آئی او سی ایل ٹیم کو یقین دِلایا کہ اُن کی طرف سے اُٹھائے گئے معاملات پر حکومت غور ک

مشرقی کمان کے سربراہ اورکٹھوعہ کاوفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

جموں//جنرل آفیسر کمانڈاِن چیف ویسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل رویندرپال سنگھ اورکٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے سے تعلق رکھنے والے باشندوں کا ایک وفد یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوا۔کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے سے تعلق رکھنے والے باشندوں کا ایک وفد یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوا،وفد کی قیادت بی ڈی سی منڈلی اور باغان کے چیئرپرسن کر رہے تھے۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو علاقے کے ترقیاتی معاملات کے علاوہ اپنے مطالبات کی ایک فہرست پیش کی۔اِن مطالبات میں تھاراں کلوال یا اچا پنڈ میں کیندریہ ودھیالیہ قائم کرنے،تھم نال گجربستی سے دولہا ماتا تک سڑک تعمیر کرنے،پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کی تعمیر ،ریاد سے دھہوٹا تک بھینی نالہ کے اوپر پُل تعمیر کرنے ، باغان میں بلاک کمپلیکس کی تعمیر کرنے اور کٹلی میں گورنمنٹ ڈگری کالج قائم کرنے معاملات شامل تھے۔لیفٹینن

وادی میں ہندوں اور سکھوں کیلئے5اسمبلی نشستیں

جموں//بھاجپا کے ایک سینئررہنما نے جموں میں لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کے دوران کشمیری پنڈتوں کے مطالبات اُن کے زیرغور لائے۔اشونی کمار چرنگو نے لیفٹنٹ گورنرکوایک یاداشت پیش کی جس میں کشمیرسے نقل مکانی کرنے والے پنڈتوں کی واپسی کیلئے ایک حقیقی ایکشن مرتب کرنے کامطالبہ کیا۔راج بھون ترجمان کے مطابق کشمیری پنڈت رہنما نے حدبندی کو عملانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں ہندواورسکھوں کیلئے 5 اسمبلی نشستوں کومخصوص رکھا جائے۔ چرنگونے کشمیرمیں مندروں اور ہندواستھاپنوں کے تحفظ ، فروغ اوربندوبست کومستقبل قریب میں جموں کشمیر مرکزی زیرانتظام علاقہ کی انتظامیہ کی طرف سے ہاتھ میں لینے کابھی مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ وزیراعظم خصوصی پیکیج کے تحت باقی ماندہ اسامیوں کو بھی پوار کرنے کی مانگ کی۔لیفٹنٹ گورنر نے ان کے مطالبات غور سے سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ ان پر ہمدردانہ غور کیاجائے گا۔  

مشیر نے ایس سی / ایس ٹی کارپوریشنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کے دوران جموں اینڈ کشمیر شیڈول کاسٹس ، شیڈول ٹرائبس اور بیک وارڈ کلاسز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس سی ایس ٹی بی سی ڈی سی ڈائریکٹر بھارت بھوشن ودیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے میٹنگ میں بتایا کہ کارپوریشن نے موجودہ مالی سال کے دوران 20کروڑ روپے کی رقم بطور قرضہ متعلقہ افراد میں تقسیم کی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ اسی مدت کے دوران کارپوریشن نے 96فیصد ( 1079.94لاکھ روپے ) کی قرضے کی رقم وصول کی ہے۔مشیر موصوف نے ایپکس کارپوریشنوں کے مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے سری نگر میں منعقدہ19؍ اکتوبر 2019ء کو سالانہ جنرل میٹنگ میں لئے گئے فیصلہ جات کی عمل آوری کی سراہنا کی۔بعد میں مشیر موصوف نے سوشل ویلفیئر بورڈ کا جائزہ لینے کے سلسلے میں افسروں کی

رام بن میں لاک ڈائون: بازار صرف صبح و شام کھلیں گے

جموں // /پہاڑی ضلع رام بن میں کورونا وائرس کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیاگیاہے ۔ساتھ ہی دفعہ 144کانفاذ کرتے ہوئے ریستورانوں، ہوٹلوں، بازاروںیہاں تک کہ جموں سرینگر شاہراہ پر واقع ڈھابوں کو بھی 31مارچ تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔ضلع مجسٹریٹ ناظم ضیا خان کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ہونے والے حکمنامہ میں بتایاگیاہے ’’31مارچ تک ضلع میں  پبلک ٹرانسپورٹ بشمول بسیں، منی بسیں، ٹیمپو، ٹاٹا سوموز، انووااور تویرا نہیں چلیں گی ،اورتمام بازار بشمول بٹوت، رام بن، چندرکوٹ، بانہال، گول، سنگلدان، راج گڑھ، کھڑی ، اکھڑال اور رامسو صبح 7بجے سے 10بجے تک اور شام 5بجے سے 7بجے تک کھلیں گے ‘‘۔ضلع مجسٹریٹ نے ہوٹل اور ریستوران کو بھی بند کرنے کا کہاہے تاہم سخت ضرورت کے وقت ہوٹل مالکان کو متعلقہ ایس ایچ او سے اجازت لیناہوگی۔ حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ ایس ایس پی رام

جے کے پی سی سی اور جے کے ایم ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے جموںوکشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن ( جے کے پی سی سی ) کی کی جانب سے عملائے جارہے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی ہے۔ جے کے پی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 96ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کارپوریشن کی مالی حالت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی تاکہ اس کو جموںوکشمیر کا ایک منافع بخش یونٹ بنایا جاسکے۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر خزانہ ارون کمار مہتا ، کمشنر سیکرٹری تعمیراتِ عامہ خورشید احمد شاہ ، ڈائریکٹر جنرل منصوبہ بندی صاحبزادہ بلال اور دیگر انجینئر و افسران موجو دتھے۔مشیر نے جے کے پی سی سی کے حکام کو آمدن اور اخراجات میں توازن پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوںنے کہا کہ فقط حکومت سے ٹھیکے حاصل کرنے کے بجائے کارپوریشن کو دیگر مقابلہ جاتی بولی کے عمل میں حصہ لینا چاہئے تاکہ جے کے پی سی سی کوجموں وکشمیر کامنفرد

حکومت صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہے: اتل ڈولو

جموں//صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے کرونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگانے کے لئے جمعرات کے روز جموں کے مختلف ہسپتالوںکا دورہ کر کے وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔جی ایم سی جموں کی پرنسپل ڈاکٹر سنندا رینہ ، کورونا وائرس کے لئے جموںوکشمیر کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر شفقت خان اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔جی ایم سی جموں کے دورے کے دوران فائنانشل کمشنر نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لئے قائم کئے گئے آئیسولیشن وارڈ کا معائینہ کیا۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ حال ہی میں تعمیر کئے گئے آئی سی یو اور ایچ ڈی ڈبلیو کو مکمل طور کار گر بنائیں۔فائنانشل کمشنر نے ایس ایم جی ایس کا بھی دورہ کیا جہاں کورونا وائرس کے ممکنہ اور مشتبہ خواتین و بچوں کے لئے آئیسو لیشن سہولیات قائم کی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ حکومت صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اس وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے ل

بچوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا

جموں// نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چایلڈ رائیٹس ( این سی پی سی آر) پریانک قانونگو نے اِنٹرڈیپارٹمنٹ و کنسلٹیشن میٹنگ کے انعقاد کے دوران جموںوکشمیر میں بچوں کے تحفظ سے متعلق کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم اور سماجی بہبود ہردیش کمار ، ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود جموں / کشمیر ریحانہ بتول اور رخسانہ غنی ، مشن ڈائریکٹر جے کے آئی سی پی ایس شبنم شاہ کاملی ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس سی / ایس ٹی / او بی سی / اقلیتی طبقے ، ڈی جی وومن چائیلڈ ڈیولپمنٹ طارق علی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا و مِڈڈے میلز ڈاکٹر ارون کمار منہاس ، ممبر سیکرٹری این سی پی سی آر روپالی بینرجی سنگھ ، ٹیکنیکل افسران و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگر ے جو جے اینڈ کے جسٹس جوینائل کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں ش

لیفٹنٹ گورنراور مشیروں کی لوگوں کی ہولی کی مبارکباد

جموں//جموں کشمیرکے لیفٹنٹ گورنر ،اوراُن کے مشیروں نے عوام کو ہولی کے موقعہ پرمبارکباد پیش کی ہے۔لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ایک پیغام میں لیفٹنٹ گورنر نے کہا ہے کہ تہواروں کو منانا ہماری قدیم روایات کا ایک حصہ ہیں اور اس سے اخوت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہولی خوشیوں اور امن کا پیغام لیکر آئے گی ۔لیفٹنٹ گورنر نے جموں کشمیر کی ترقی اور جہاں کے لوگوں کیلئے خوشحالی کی دعا کی ہے ۔ادھرلیفٹنٹ گورنر کے صلاحکار فاروق خان نے جموں کشمیر کے لوگوں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے پیغام میں فاروق خان نے کہا ہے کہ رنگوں کا تہوار ہولی لوگوں کے درمیان رشتوں کو مزید مضبوط کرتا ہے اور یہ تہوار قومی یکجہتی ، سلامتی اور خوشحالی کا عکاس ہے ۔ دریں اثناء لیفٹنٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے جموں کشمیر کے لوگوں

جموں و کشمیر میں نئی سیاسی قیادت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی:رام مادھو

نئی دہلی// جموں و کشمیر میں جلد ہی سہ سطحی پنچایتی سسٹم قائم کرکے وہاں ایک نئی نوجوان سیاسی قیادت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں بااختیار بنایا جائے گا اور ترقی اور سرمایہ کاری کے ایک پرعزم پروگرام کو نافذ کیا جائے گا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج رام مادھو نے یہاں نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کے وفد کے ذریعہ گذشتہ سال5 اگست کے بعد جموں و کشمیر کے آنکھوں دیکھا حال پر مشتمل ایک رپورٹ کا اجراء کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔’کشمیر کا سچ‘ کے عنوان سے اس رپورٹ میں وادی کی تاریخ’ مندروں اور کشمیری پنڈتوں کی صورت حال، دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی جڑیں اور ان کا سماجی اور سیاسی اثر، دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کی صورت حال، مقامی لوگوں اور نوجوانوں کی امنگیں وغیرہ موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔ رام مادھو نے کہاکہ آئین کی دفعہ 370اور 35 اے خت

حد بندی کمیشن کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں :رانا

 جموں/ /نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیوندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کو جموںوکشمیر میں اسمبلی وپارلیمانی حلقوں کی سرنو حد بندی پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا نے کہا’’نیشنل کانفرنس کا ہمیشہ سے ہی جمہوریت اور جمہوری نظام پر اعتما درہا ہے ۔آئین اور جموںوکشمیر تنظیم نو قانون کے مطابق حد بندی2026میں ہونی تھی ‘‘۔صوبائی صدر نے مزید کہا’’اس کے باوجود ہمیں جموںوکشمیر میں حدبندی عمل پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم حد بندی کو شفاف اور غیر جانبدار انداز میں عمل میں لاکر اس جمہوری عمل کے تئیں لوگوںکا اعتماد بحال کیا جانا چاہئے تاکہ لوگ جمہوری انداز میں اپنے نمائندے چن سکیں‘‘۔ انہوںنے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا عمل ہونا چاہئے جس سے لوگوںکو فائدہ ہو اور جمہوری عمل کے تئیں ان کا اعتما دبحال ہ