تازہ ترین

وجے کمار نے ناجائیز تجاوزات کیخلاف مہم کیلئے اہداف مقرر کرنے کی ہدایت دی

جموں//گورنر کے مشیر وجے کمار نے افسروں کی منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران جموں خطے کے مختلف فارسٹ ڈویثرنوں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔میٹنگ کے دوران خطے میں شجرکاری مہم، ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی پیش رفت،خستہ حال جنگلات کی بحالی، جنگلاتی خلاف ورزیوں اوران کے خلاف کی جارہی کاروائیوں کا جائیزہ لیا گیا۔میٹنگ میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈی ایف اوز کی جانب سے زمینی سطح پر انجام دی جارہی کارکردگی پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ ان افسروں کی طر ف سے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے، فیلڈ میں جانے، لوگوں سے ملاقات کر کے ان کی شکایات کا ازالہ کرنے اور ان علاقوں میں جنگلات سے متعلق خلاف ورزیوں کی روکتھام کرنے پر بھی غور وخوض کیا گیا۔مشیر موصوف نے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انفورسمنٹ وِنگ کو مستحکم کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ خطہ کی جنگلاتی اراضی میں ناجائیز ت

کے۔ وِجے کمار نے فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کے

 جموں//گورنر کے مشیر کے ۔ وِجے کمار نے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کے اِلتوا ٔ میں پڑے حصولِ اراضی کے معاملات پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر جموں نے میٹنگ کے دوران اِس معاملے پر تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے مشیرموصوف کو اِلتوأ میں پڑے اراضی کے معاملات کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر موصوف نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان معاملات کو جلد از جلد حل کریں۔میٹنگ میں محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، سپیشل ڈی جی سی آر پی ایف ، آئی جی پی جموں ، ڈپٹی کمشنر جموں ، وائس چیئرمین جے ڈی اے کے علاوہ فوج و دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔  

میڈیکل کالج جموں میں آئی بنک کا افتتاح

جموں//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں آئی بنک کا افتتاح کیا۔جدید سہولیات سے لیس اس آئی بنک میں مریضوں کو علاج و معالجہ اور ٹرانسپلانٹ کی سہولیات کے علاوہ کونسلنگ کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیرموصوف نے کہا کہ مذکورہ سہولت کی مدد سے اس ہسپتال میں جدید آپریشن کئے جاسکیں گے اور بینائی سے محروم مریض مستفید ہوں گے۔انہوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے افسروں کو ہدایات دیں کہ وہ آنکھوں کے عطیے سے متعلق لوگوں میں جانکاری عام کرنے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔ انہوں نے آئی بنک کی زیادہ سے زیادہ تشہیر پر زوردیا۔مشیر موصوف نے ہسپتال میں آنکھوں کے ماڈیولر آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں طُلباء کے علاوہ ڈاکٹروں اور مریضوں کے ساتھ بات چیت کی۔دریں اثنا مشیر نے جی ایم سی میں ڈیجیٹل میڈیکل لیکچر تھیٹر کا بھی افتتاح کیا۔ ا

ڈمپل کا گورنر کے بیان کا خیر مقدم

 جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے دئے گئے بیان کہ’’ بعض وزراء و بیوروکریٹ جیلوں میں ہونگے یا ضمانت پر ہونگے ‘‘کا خیر مقدم کیا ہے ۔ پیر کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گورنر سے اُس سیاست دانوں اور بیوروکریٹوں۔ممبران قانون سازیہ، آئی اے ایس ،آئی پی ایس افسروں کے ناموں کا افشا کرنے کی اپیل کہ،جنھوں نے ریاست کو تباہ کر دیا ہے اور جو عنقریب ہی جیلوں میں ہونگے یا ضمانت پر باہر ہونگے۔انہوں نے گورنر سے ایسے اہلکاروں کو فوری طور گرفتار رکنے اور انکی جائیدادیں ضبط کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ ریاست میں رشوت خوری پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے رشوت خوری کو سختی سے کچل دینے کو کہا ہے،تاہم انہوں نے کہا کہ ہلاکت کی بات سے نوجوان گمراہ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے رشوت خوری کے خاتمہ کیلئے سی بی آئی ،ویجی

اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی کا امرناتھ بھنڈارہ23ویں روز میں داخل

جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیر کا امرناتھ بھنڈارا۔23ویں روز میں داخل ہواہے، جو ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے جوش  وخروش سے جاری ہے۔ سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ابتدا ء سے ہی جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کے 23 ویں روز لنگر کا افتتاح سمتی کے صدر سناتن دھرم سبھا بودھ راج شرما نے اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرپرشوتم شرما اور سنیل شرما کی موجودگی میں کیا۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگر کے23ویںروز ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران اکادشی یا

جموں و کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ نے رانی ٹیمپل ،سانبہ کو تجدید کاری مہم میں شامل کیا

جموں//جموں و کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ نے اپنے قبضہ اور مینجمنٹ کے تحت مندروں کی تجدیدکاری مہم میں رانی مندر ،ارازی،سانبہ کو بھی شامل کرکے ایک اور مندر کو تجدید کاری مہم میں شامل کیاہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دھرمارتھ ٹرسٹ کے علاوہ مقامی عقیدت مندوں اور وشال ورمانے بھی تجدید کاری کے لئے چندہ دیا ہے۔اس موقعہ پر دھرمارتھ ٹرسٹ کے ٹرسٹی وکرما دتیہ سنگھ ،کمار مارتنڈ سنگھ ،سیکرٹری جموں و کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ ڈاکٹر ست پال و دیگران بھی موجود تھے،جنھوں نے ہون اور پورن آہوتی میں بھی شرکت کی ۔بعدازاں ، ٹرسٹئیوں نے عقیدت مندوں سے خطاب کیا اور ان سے تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقعہ پر عقیدت مندوں نے متعددمسائل ابھارے ،جن میں پینے کا پانی، سمب روڈ سے محلہ رام ڈاسیہ تک سڑک پر میکڈم بچھانا اور رانی مندر کے نزدیک نالہ پر ایک پلی تعمیر کرنا بھی شامل ہے۔ٹرسٹئیز نے یہ مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھانے کی یقین دہ

قصور وار وزراء ،بیو روکریٹوں کو مثالی سزا دی جائے :ہرش دیو

رام نگر//سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار کے دوران محکمہ تعمیرات عامہ میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے جے کے این پی پی کے چیئر مین ہرش دیوسنگھ نے قصور وار وزراء ،بیو روکریٹوںکو مثالی سزا دی جائے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں بیبئی، سونڈلہ اور اینچ میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے  ٹینڈر جاری کرنے میں نہ صرف ضابطہ اخلاق کو بالائے طاق رکھا بلکہ بھاری رقم کی پیشگی ادائیگی بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا چند منظور النظر ٹھیکہ داروں کوبھاری رقم کی ادائیگی پیشگی کی گئی جبکہ موذوں ٹھیکہ داروں کو کام کی تکمیل کے بعد بھی دو ،تین سالوں تک ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے ان ٹھیکہ داروں کی ادا ئیگی کرنے کا مطالبہ کیا جنھوں نے کام تکمیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان چھوٹے ٹھیکہ دروں نے قرضہ لیکر کام انجام دئے ہیں ،تاہم

سکاسٹ ٹیچرس ایسو سی ایشن جموں کی میگا شجر کاری مہم شروع

جموں / / سکاسٹ ،ٹیچنگ ایسو سی ایشن جموں نے پیر کے روز یہاں میں کیمپس چٹھا میں زیر قیادت صدر سکاسٹ۔ ٹی اے جے ڈاکٹر وکاس شرما نے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا،جس دوران متعدد اقسام کے 550 پودے لگائے گئے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ایک ما ہ کے دوران سکاسٹ۔جموں کے متعدد کیمپوں ، ریسرچ اسٹیشنوں ، کرشی وگیان کیندروں پر تقریباً4000سے 5000 پودے لگائے جائیں گے۔شجر کاری کا افتتاح سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر کے ایس رزم نے Alstonia قسم کا درخت لگا کر کیا، جس دوران سینئر پروفیسروں ،فیکلٹی ممبروں،سائنسدانوں ،سکالروں ،طلاب اور میڈیا برادری نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر جے پی شرما نے  Eucalyptus کا پودہ لگایا ۔جن دیگر افسراں نے شجر کاری میں شرکت کی ،اُن میںڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر ٹی اے ایس گنائی، ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر دیپک کھیر، ڈین ایف او اے ڈاکٹر ڈی پی ابرول،ڈین ایف بی سائنس ڈاکٹر سیہہ رضوی،

ست شرما نے وارڈ نمبر30 میں میکڈم بچھانے کے کاموں کا افتتاح کیا

جموں//جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو بہتر انفراسٹریکچر مہیا کرنے کیلئے حلقہ کے سابقہ ممبر اسمبلی ست شرما نے پیر کے روز حلقہ کے  وارڈ نمبر 30 ۔ میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام کا افتتاح کیا۔سروال علاقہ میںگلیوں کی تعمیر و ترقی کام کا افتتاح کیا۔انکے ہمراہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اہلکارں ،بی جے پی کارکنوں اور و ارڈ نمبر 30 کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابقہ ممبر اسمبلی نے چند روز قبل علاقہ کا دورہ کیا تھا اور لوگوں کو علاقہ میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کی یقین دہانی کی تھی ۔یہ کام محکمہ تعمیرات عامہ کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہے،جبکہ راجپورہ چونگی سے گول پلی تک لنک روڈ پر ۔ بھی میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا ۔جسکے تحت سورج نگر، انٹروگیشن لین و ملحقہ علاقوں پر بھی میکڈٖم بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ

مزید خبرں

مانوجموں سنٹرکے بی ایڈ کورس کے امتحانات 24جولائی سے  کے سی کالج آف ایجوکیشن مٹھی میں امتحانی مرکزقائم کیاگیا نیوز ڈیسک   جموں//مولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی کی ایک اطلاع کے مطابق بی ۔ایڈفاصلاتی تعلیم کاجوامتحان فروری 2019 میں منعقدہواتھا وہ باقی تمام سینٹروں کاامتحان اپنے پروگرام کے مطابق اختتام پذیرہوگیاتھالیکن جموں سینٹرکاامتحان اُس وقت جموں میں حالات ناسازگارہونے کی وجہ سے ملتوی کردیاگیاتھا اوراب جموں سینٹرکاامتحان دوبارہ 24 جولائی 2019 سے شروع کرنے کااعلان کیاگیاہے ۔اطلاع میں کہاگیاہے کہ بی ایڈکے تمام اساتذہ کومطلع کیاجاتاہے کہ بی ایڈسال اول اوربی ایڈسال دوم کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سا ل اول بی ایڈکے امتحان کاوقت دوپہر2بجے تا5 بجے ہے جبکہ سال دوم بی ایڈکے امتحان کاوقت صبح 9.30 بجے تا 12.30 بجے دوپہرہوگا۔لہذاتینوں بیچوں کے امیدواراپنے