تازہ ترین

سطح سمندر سے بلندی پر علامتوں کو سنجیدگی سے لیا جائے : ڈاکٹر سوشیل

جموں//امر ناتھ یاتریوں کو یاترا سے متعلق جانکاری دینے کے مقصد سے ڈاکٹر سوشیل اور انکی ٹیم نیشری رام مندر پُرانی منڈی میںایک روزہ بیداری و طبی چیک اپ کیمپ منعقد کیا۔کیمپ کا افتتاح ایم پی شمشیر سنگھ منہاس  اور مہنت شری1008رامیشور داس جی نے کیا ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر سوشیل نے کہا کہ یاتریوں کو اونچی بلندیوں پر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا میں تقریباً ڈھلوان اور چڑھائی ہے،جس سے یاتریوں کو پہاڑی چڑھنے کی سخت بیماری ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران عام علامتیں جیسے کہ سردرد ، سستی ،قے ،تھکان اور توانائی کی کمی ، سانس لینے میں مشکل، سونے میں مسائل اور بھوک کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلندیوں پر ان علامتوں کو سنجیدگی سے لیا جا نا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلندیوں پر ایک بیماری HAPEلگ جاتی ہے ، جو بغیر کسی علامت کے ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہHAPEسے پھیپھڑوں میں پانی داخل ہو ج

سنڈے تھیٹر میں نٹرنگ نے ڈرامہ ’’جرم اور سزا ‘‘ پیش کیا

جموں/ / نٹرنگ نے سنڈے تھیٹر کے سلسلہ میں اتوار کے روز یہاں نٹرنگ اسٹڈیو تھیٹر میں ایک ہندی  ڈرامہ ’’جرم اور سزا ‘‘ پیش کیا ، جسے صدام حسین منٹونے تحریر کیا ہے جبکہ اسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔ ڈرامہ میں ضمیر کی بیداری اورروح سے نیت نیتی کو موثر ڈھنگ سے پیش کیا گیا ہے۔ ڈرامہ کے آغاز میں ایک خاتون ’کملا ‘ کو شنکر کے سامنے لگاتار روتی ہوئی دکھائی دیا جا رہا ہے ۔ دونوں دکھی ہیں کیونکہ کملا نے وہ واقعہ پیش کیا ،جس میں’ کندن ، جس کے گھر میں وہ بطور گھریلو نوکر کام کرتی ہے، نے اسکی عصمت ریزی کی ہے۔اُس نے دھوکہ سے اسے اپنے کمرے میں مد د کے بہانے سے بلایا تھا  اور جب وہ کمرے میں داخل ہوتی ہے تو وہ اسے اُسکی عصمت ریزی کرتا ہے۔ شنکر یہ واقعہ سُننے کے بعدوہ غُصے سے پاگل ہوجاتا ہے اور اس سے بدلہ لینا چاہتا ہے اور جب وہ ’کندن ‘ کے گھر

گولڈی نے ڈسٹری بیوٹر، کیٹرئر اجلاس میں نئے پروڈکٹ لانچ کئے

 جموں //گولڈی مصالہ پرائیویٹ لمیٹڈ ،کان پور گروپ نے اتوار کے روزڈسٹری بیوٹر ،کیٹرئرس ،رٹیلرس اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس کا افتتاح کمپنی کے ڈائریکٹر سودیپ گوئینکا نے کیا اور ڈسٹری بیوٹر ،کیٹرئرس اوررٹیلرسکے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے شرکا سے کہا کہ گولڈی نے ہمیشہ سے ہی اُسی تکنیک پر ڈسٹری نبیوٹروں کے ساتھ کام کیا ہے ،جس پر .ہر ریاست میں گولڈی کے پروڈکٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے حال ہی  میں سلمان خان کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ملک بھر میں 350000 رٹیل اوٹ لیٹ ہیں ،جنھیں 1000ڈسٹری بیٹر چلا رہے ہیں،پھر بھی ہم اس میں توسیع کرنے میں کوشاں ہیں۔کمپنی نے پراسیسیڈ فوڈ برانڈ کے تحت نوڈلز، پاستہ اورماکرونی لانچ کیا ہے۔اسکے علاوہ پوجا کٹ بھی لانچ کیا گیا ۔کمپنی کے جنرل منیجر آلوک سیٹھ نے کہا کہ کمپنی کے معیار کو دیکھ کر مرکزی و متعدد ریاستی س

ریاست میں دفعہ 370 ہٹانے پر عوام کو بیدار کریں گے : ساہنی

 جموں//دفعہ 370 ہٹانے  اور جموں کو مساوی سیاسی حقوق دلانے کے سلسلہ میں شیو سینا کے لیڈران ریاست بھر کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماعات منعقد کرکے لوگوں میں بیداری لائیں گے۔ایک بیان میں شیو سینا کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے کہا ہے کہ پارٹی اعلیٰ کمان اورقومی آرگنائزر گلاب چند دوبے کے ہدایات پر ریاست بھر میں جامع ممبر شپ مہم شروع کی جائے گی۔اور لوگوںکوریاست میں دفعہ 370 ہٹانے پر بیدار کریں گے اور دفعہ 370 ہٹانے پراتفاق رائے بنائیں گے۔ساہنی نے کہا کہ جموں کے عوام کو اس بارے میں پہلے ہی جانکاری دی گئی ہے اور اب شیو سینا کی لیڈر شپ کشمیر کی جانب روانہ ہوگی اور انہیں اس بارے میں بیدار کرے گی۔ساہنی نے کہا کہ کشمیر کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور بعض لیڈران اپنے سیاسی نظریہ کیلئے جموں اور کشمیر کے درمیان خلیج  میں اضافہ کرنے میں کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے کہ این ڈی اے

کیتھ برادری کا منشیات کو اکھاڑ پھینکنے پر زور

 جموں //لوگوں میں منشیات اور اسکے مضر اثرات کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے کیتھ برادری نے ’’منشیات کی لعنت‘‘ کے موضوع پر  اتوار کے روز ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ایک بیان میں کیتھ برادری کے صدر ایم ایل کیتھ ،جو کہ اس موقعہ پر ایک مقرر تھے ،نے کہا کہ منشیات دماغ کو متاثر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات سے دماغ میں ایک کیمیا dopamine داخل ہوتا ہے۔ اس سے منشات لینے والوں کو خوشی ہوتی ہے اور وہ منشیات کو لینا جاری رکھتا ہے۔وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ دماغ اس کا عادی ہوجاتا ہے اور اسے مزید dopamine کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔نتیجہ کے طور پر وہ شخض اپنے کو خوش رکھنے کے لئے زیادہ منشیات کی ضرورت محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے چھٹکارہ لینے میں کافی وقت لگتا ہے۔یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا ہے بلکہ اسکا علاج ہو سکتا ہے ،جسکے استعمال سے ایک شخض منشیات سے پاک ہو جاتا ہے

’ارمغان حرم ‘کی رسم اجرائی

 جموں//الحرم ٹورس حج و عمرہ سروسز کی جانب سے اتوار کو حجاج کرام کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس دوان عازمِ حرمین شریفین کو جہاں سفرِ محمود کی ٹریننگ دی گئی وہیں انہیں مطلوبہ ٹیکے بھی لگائے گئے۔ کیمونٹی ہال ملک مارکیٹ جموںمیں منعقدہ اس پروگرام کے دوران الحرم ٹورس کی جانب سے حج و عمرہ کے متعلق شائع کی گئی کتاب ’ارمغانِ حرم‘ کی رسم رونمائی بھی ہوئی۔ تقریب میں جامع مسجد تالاب کھٹیکاں کے امام و خطیب مفتی عنایت اللہ ،جامع مسجد مدینہ ہلز بٹھنڈی سے مفتی صغیر احمد قاسمی ،ہاشمی جامع مسجد کے امام مفتی آصف میراور معروف عالم دین مفتی طاہرکے علاوہ جامع مسجد ملک مارکیٹ کے امام، الحرم ٹورس کے ڈائریکٹر شیخ جاوید اقبال و دیگر علمائے کرام موجود تھے۔ ارمغان حرم نامی کتابچہ حج و عمرہ کے لئے ایک عمدہ اور جامع رہنما کے طور مرتب کیا گیا ہے جس میں تفصیلاً سفر محمود کا طریقہ اور

فارسٹ ڈویژن سانبہ نے ’’گرین جے اینڈ کے ‘‘مہم شروع کی

 جموں //فارسٹ ڈویژن سانبہ نے’’گرین جے اینڈ کے مہم ‘‘ کے تحت مانسون کی شجر کاری شروع کی۔ شجر کاری مہم بڑی براہمناں کے پُر منڈل رینج میں زیر نگرانی ڈی ایف او سانبہ ابھینو رمیوترہ منعقدکی گئی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس  سے خطاب کرتے ہوئے پُر منڈل کے رینج افسر محمد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پُر منڈل رینج علاقہ کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کی تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اب ہمارا اخلاقی فرض بن گیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ آبادی میں اضافہ ہونے اور انسن کی ضروریات میں اضافہ وہنے کی وجہ سے ماحول میں عدم توازن پیدا ہوگیا ہے۔، جس کے لئے یہ لازمی بن گیا ہے کہ ہر ایک محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کرے  اور زیادہ سے زیاد

روٹری کلب جموں کا آنکھوں کے چیک اپ کیمپ کا انعقاد

 جموں //روٹری کلب جموں نے ایسو سی اایشن کے صدر ڈاکٹر انیل کے آملہ نے سچدیوا نیترآلیہ کے اشتراک سیگورودوارہ صاحب مین روڈ گاندھی نگر میں آنکھوں کے چیک اپ کا ایک کمیپ منعقد کیا،کیمپ کا اہتمام  "GIFT OF SIGHT" کے تحت کیا گیا تھا۔ سچدیوا نیترآلیہ کیڈاکٹر ابھیشیک سچدیوا نے کیمپ کے دوران ایک سو سے زائد مریضوں کا معاینہ کیا،جبکہ بعض مریضوں کو خصوصی علاج و محالجہ کے لئے  سچدیوا نیترآلیہ منتقل کیا گیا ۔GIFT OF SIGHT کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سنیل کمار ساہنی نے اس موقعہ پر کہا کہ کلب نیروٹری کلب ہوشیار پور مڈ ٹائون کے اشتراک سے جموں سے cornea اندھا پن ختم کرنے کی حلف لی ہے۔انہوں نے جی ایم سی سے ایسے مریضوں کی فہرست کلب کو فراہم کرنے کی گذارش کی ۔لوگوں کی بھاری تعداد کے علاوہ اس موقعہ پریم شنکر، گورو وید، ہربنس سنگھ ، روی کمار شرما ، ڈاکٹر نونیت، امن شرما ، سنجے سچدیوا، دیپ

مزید خبریں

حکومت سیاحوں کیلئے بڑے پیمانے سہولیات فراہم کرنے کی متمنی: نوین چودھری  منتلائی میں بہت جلد 86.27کروڑروپے کے سیاحتی پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے  جموں//صنعت و حرفت اور محکمہ سیاحت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے ایک میٹنگ کے دوران منتلائی میں ’’ انٹگریٹیڈ ٹورسٹ فیسلٹیز ‘‘ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔یہ پروجیکٹ مرکزی وزارتِ سیاحت کے سوادش درشن سکیم کے تحت شروع کیا گیا ہے اور اس پروجیکٹ پر 86.27کرو ڑروپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نوین کمار چودھری نے کہا کہ پروجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف علاقے کی سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھاوا ملے گا بلکہ علاقے کے لوگوں کی اقتصادی حالت میں بھی بہتری آئے گی۔علاقے میں اضافی سیاحتی سہولیات کو وجود میں لانے پر زور دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای ا