تازہ ترین

مغل شاہراہ اور کیشوان سڑک حادثات، عدالت عالیہ کا سنجیدہ نوٹس

جموں  //جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے مغل شاہراہ اور کیشوان سڑک حادثات پر 48افراد کی ہلاکت پر دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی پر حکومت سے تین ہفتوں کے اندر جواب طلب کیاہے ۔ مفاد عامہ کی یہ عرضی پونچھ سے تعلق رکھنے والے وکیل انتخاب احمد قاضی نے دائرکی ہے جس میں انہوں نے 27جون کو مغل شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثے پر حکومت کو اے آر ٹی او پونچھ ، اے آر ٹی او شوپیاں ، ایس ایس پی رورل ٹریفک جموں ، ایس ایچ او سرنکوٹ کے خلاف کارروائی کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیاہے جنہوں نے عرضی دائر کے مطابق اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں لاپرواہی سے کام کیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔اس پر ڈیویژن بنچ نے ٹرانسپورٹ کمشنر جموں وکشمیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ مغل شاہراہ پر پیش آئے حادثے میں 11طلباء کی ہلاکت پر انکوائری رپورٹ پیش کریں ۔جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر اور جسٹس سندھو شرما پر مشتمل ڈیویژن ب

انجینئر کا ملوثین کوکیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

سرینگر/ /عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے گلگام کپوارہ میں 8 سالہ عمر فاروق کی پہلی برسی پراُن کے گھر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران مطالبہ کیا کہ اس واردات میں ملوث افرادکو اب بغیر کسی تاخیر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ یاد رہے عمر فاروق کو اپنے گھر کے قریب اغوا کر کے نہ صرف ان کے جسم کے کئی ٹکڑے کئے گئے تھے بلکہ اُن کے جسم کو جلا بھی دیا تھا۔انجینئر رشید نے کہا کہ اگر چہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ ایک برس گذرنے کے باوجود بھی معاملہ جوں کا توں ہے لیکن کرائم برانچ اب معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور باوثوق ذرائع سے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ محکمہ نے لگ بھگ اس دردناک واردات میں ملوث افراد کی نشاندہی کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ چند دنوں کے اندر معاملہ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ تیز رفتاری کے ساتھ مقدمہ کی سماعت شروع کی جا سکے ۔ انجینئر رشید نے اس بات پر افسوس کا اظہار

پینتھرز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

 جموں //جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیئر مین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میںپارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے پولیس اسٹیشن رام نگر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے رام نگر حلقہ میں امن و قانون کی صورت حال تباہ ہونے اور ایس سی/ایس ٹی طبقہ کے خلاف مظالم میں بڑھتے شرح کا مبینہ الزام لگایا ۔ناراض کارکنوں نے پولیس محکمہ پر گذشتہ چار سال کے دوران ہوئے 20قتلوں کی تحقیقات میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا اور کہا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں ابھی تک کسی بھی مجرم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔پارٹی کے چیر مین ہرش دیو سنگھ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رام نگر میں حلقہ میں گذشتہ چار سال کے دوران 20قتلوںکی  واردات رونما ہوئی ہیں ، جس میں ملوث مبینہ ملزمان کا گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔مظاہرین نے ایس ڈی ایم رام نگر اور تحصیلدار رام نگر کے دفتر کے باہر بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور مجر

کی جانب سے جموں میں پنشن عدالت کا اہتمام BSF

 جموں //بی ایس ایف کی جانب سے جموں میں پیر کے روز ایک پنشن عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ ایک بیان کے مطابق پنشن عدالت کا افتتاح  انسپکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس این ایس جموال  نے فرینٹئیر ہیڈ کوارٹر بی ایس ایف پلوڑہ میں کیا ۔پنشن عدالت میں ریاست جموں و کشمیر ،ہماچل پردیش اور پنجاب سے آئے ہوئے تقریباً400پنشنروں نے پنشن سے متعلق شکا یات بی ایس یف اور پنشن ریویژن سیل نئی دہلی کے اکونٹس افسر کے پاس پیش کیں۔اس موقعہ پر انسپکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس این ایس جموال نیکہا کہ ہم ہمشیہ سے ہی ریٹائرڈ اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کی بھلائی کے لئے وعدہ بند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام جیسے کہ پنشن عدالت ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعہ سے ریٹائرڈ اہلکار اپنے پنشن سے متعلق شکایات متعلقہ ہیڈ کوارٹرکے ساتھ اُٹھا سکتے ہیں۔افتتاحی تقریب کے دوران ریٹائرڈ اہلکاروں نے جو مدعے اُٹھائے ،ان میں

جے ایم سی مئیر کا وارڈ نمبر 33، راجپورہ شو نگرو شکتی نگر کا دورہ

جموں//شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے پیر کے روز وارڈ  نمبر 33، راجپورہ شو نگر، شکتی نگر کا دورہ کیا  اور لوگوں کو در پیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔مقامی لوگوں نے جو مسائل پیش کئے اُن میں نالیوں /گلیوں کی مرمت ، مون سون شروع ہونے سے قبل انکی صفائی کرنا ،باقاعدگی سے کوڈا کرکٹ اٹھانا ،اسٹریٹ لائٹوں کو نصب کرنا ،آوارہ کتوں اور جانورں کو اُٹھا نا و غیرہ شامل تھا ۔ وارڈ نمبر29کے کونسلر سریندر چودھری ، وارڈ صدر بلوان سنگھ اور دیگر معزز شہرہ  بشمول وید شرما ، منیش کھجوریہ، اتل بخشی، بابا شرما ، ستپال کھجوریہ بھی انکے ہمراہ تھے۔جے ایم سی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اشوک شرما،علاقہ کا متعلقہ جے ای بھی اس موقعہ پر مئیر کے ہمراہ تھے۔مئیر نے شمشان گھاٹ شکتی نگر کا بھی دورہ کیا اور واہاں عام لوگوں کے مطالبات

سکاسٹ ٹیچرس ایسو سی ایشن جموں کا اجلاس منعقد

جموں //سکاسٹ ٹیچرس ایسو سی ایشن جموں کی جانب سے پیر کے روز یہاں 25 واںایگزیٹو اجلاس منعقدکیا گیا ،جس کی صدارت اسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر وکاس شرما نے کی۔اجلاس میں ٹیچنگ ایسو سی ایشن کی بھلائی سے متعلق متعدد مدعوں پر اسیر بحث کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وکاس شرما نے کہا سکاسٹ جموں کی حالیہ کارکردگی اور سینیارٹی فہر ست پہلے ہی یونیورسٹی کی ویبسائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے اور جسے جلد ہی سکاٹ ۔جموں کے تمام پروفیسروں / چیف سائنٹسٹوںکو پیش کیا جائے گا۔ایسو سی ایشن کے مشیر ڈاکٹر آر کے سمنوترہ نے اپنے خطاب میں اسسٹنٹ پروفیسروں ، جیونئیر سائنٹسٹوں، ایسو سی ائیٹ پروفیسروں اور سینئر سائنٹسٹوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا  اور انکے تنخواہوں میں تفاوت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں اساتذہ/ سائنسدانوں کے تمام الوا مسائل کو فوری طور سے حل کرنے پر بھی زور دیا ۔ اجلاس میں

ملک کی تعمیر میںخواتین کا رول اہم ہے : کویندر گپتا

جموں //بھارت اونچی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،جس میں خواتین کا ایک اہم رول ہے۔ ان باتوں کا اظہار سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے یہاں پیر کے روز بی جے پی مہلا مورچہ کی جانب سے شروع کی گئی ممبر شپ مہم کے موقعہ پر خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں خواتین پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے کام کرتی ہیں اور پارٹی انکی سماجی۔اقتصادی بھلائی کیلئے کام کرتی ہے۔انہوں نے مہلا مورچہ کے کارکنوں سے نریندر مودی کی جانب سے عوام کی بھلائی کے لئے جاری کی گئی سکیموں کا فائدہ غریبوں اور ضرورتمندوں تک پہنچانے کے لئے کام کرنے پر زور دیا ۔کویندر گپتا نے انچارج ممبر شپ مہم جگل ڈوگرہ ،ضلع صدر بلدیو سنگھ بلاوریہ، ضلع جنرل سیکرٹری ونے گپتا، مہلا مورچہ کی سہہ پربھاری انورادھا چاڑک، انچارج جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سنجیتا ڈوگرہ ،ضلع صدر ریکھا مہاجن نے مہلا مورچہ میں شامل ہوئی

اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی کا امرناتھ بھنڈارا16ویں روز میں داخل

جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیر کا امرناتھ بھنڈارا16ویں روز میں داخل ہواہے، جو ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے جوش وخروش سے جاری ہے۔ سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ابتداء سے ہی جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کے16ویں روز لنگر کا افتتاح  پھول کرشن جی مہاراج بھگوت کتھا کار نے اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرپرشوتم شرما اور سنیل شرما کی موجودگی میں کیا۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما  اور پرشوتم شرمانے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگر کے16ویںروز ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران&

ڈوگری سنستھا جموں کی جانب سے کوی گھوشٹی کا انعقاد

جموں//ڈوگری سنتھا جموں کی طرف سے ایک کوی گھوشٹی منعقد کی گئی،جس کی صدارت اندر جیت کیسر نے کی۔ گھوشٹی میںسوشیل بیگانا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔کوی گوشٹی میں ڈوگری کے جانے مانے پر ماشعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کئے جنہیں عوام نے تالیاں بجا کر خوشی کااظہار کیا۔ کلام پیش کرنے والوں میں ڈوگری سنتھا جموں کے صدر پروفیسر مگوترہ ، کے ان شبر شرما ، بنسی لال، کالو رام سلگوترہ،ارش اوم دلموترہ، رتن دوشی، سندیپ سنگھ راجپوْریا، عبدالقادر کْنڈریا، سبھاش سْمنڈیا وغیرہ نے اپنا پنا کلام پیش کیا۔گھوشٹی کے اختتام پر اندرجیت کیسر نے اپنا کلام پیش کیا اور ڈسارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اِیسی کامیاب گھوشٹی کا سہرا میں سبھی شہریوں کے سر باندھتا ہوں۔جنھوں نے ایسے پروگرام کا کامیاب بنانے میںتعاون دیا۔  

جے اینڈ کے فریڈم فائٹرس ایسو سی ایشن نے بریگیڈیر عثمان کو یاد کیا

جموں //جے اینڈ کے فریڈم فائٹرس ایسو سی ایشن نے 1947کے بھارت۔پاک جنگ کے ہیرو بریگیڈیر عثمان کو انکی سالگرہ پر یاد کرنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔بریگیڈئیر عثمان فقط ایک اعلیٰ رینک کے افسر تھے،جنھوںنے نوشہرہ، جہانگیر اور راجوری کا دفاع کرتے ہوئے3جولائی 1948 کو اپنے جان کی قربانی پیش کی۔  پاکستانی حکومت نے بریگیڈیر عثمان کو پاکستانی فوج میں سب سے اعلیٰ منصب پیش کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس پیش کش کو ٹھکرا دیا اور بہادری کے ساتھ پاکستان کے خلاف جنگ لڑی ۔ جے اینڈ کے فریڈم فائٹرس ایسو سی ایشن نے انکی یاد کرنے کیلئے ڈوگرہ شوریہ سمارک ،امبپھلا جموں میں ایک تقریب کا اہتما م کیا ،جس کا انعقاد ایسو سی ایشن کے چیرمین وید گنڈوترہ اور نائب چیر مین راجیو مہاجن نے کیا تھا ۔مقررین نے بریگیڈئر عثمان ک حصولیابیوں کو اجا گر کیا اور انہیں زبر دست خراج عقیدت ادا کیا۔بریگیڈئیر عثمان کا جنم 15جولائی

مزید خبرں

 شیعہ فیڈریشن جموں نے فاروق خان کی تقرری کا خیر مقدم کیا جموں//شیعہ فیڈریشن جموںنے فاروق خان کی ریاستی گورنر کے صلاح کار تقرری کو سرہاتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے اقلیتی طبقہ کے دیرینہ مسائل حل کئے جانے کی امید جاگی ہے ۔ٖفیڈریشن کے پریس بیان میںکہا گیا ہے کہ فاروق خان جموںضلع سے تعلق رکھتے ہیں،ان کو اقلیتی طبقہ کے دیرینہ مسائل کی پوری جانکاری ہے ۔وہ اس ضلع میںپلے بڑھے ہیں،اسلئے ہر بات کو باریکی سے جانتے ہیںاور ہر معاملہ کی سچائی سے باخبر ہیں۔مزید کہا کہ پولیس محکمہ میںاعلی عہدوںپر فائزہونے کے دوران انہوںنے بیشتر سروس کشمیر میںکی ،اسلئے وہ کشمیر کے حالات اور اس کے مسائل سے واقف ہیں،پریس بیان کے مطابق خان نے دوران سروس کافی قابل سراہنا کام سر انجام دئے ۔ فیڈریشن نے امید ظاہر کی کہ خانہ بدوش گجر بکروالوںکے مسائل ہوں،سرحدی لوگوںکے مسائل ہوں ،یا حالات میںبہتری لانے اور جموںکے ا