جموں میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا ساتواں دن

  جموں’’ بیک ٹو وِلیج‘‘  پروگرام کے ساتویں روز آج جموں خطے کے اضلاع میں کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی جبکہ دیہی آبادی کے ساتھ تبادلہ خیال کی نشستوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقعہ پر افسروں نے دیہی ترقی پر مرکوز سکیموں کی موثر عمل آوری کے لئے مختلف محکموں کے مابین قریبی تال میل پر زور دیا۔پنچایت راج اداروں کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران افسروں نے’’ بیک ٹو وِلیج‘‘  پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور لوگوں سے تلقین کی کہ وہ اس پروگرام سے بھرپور استفادہ کریں اور گائوں کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا رول ادا کریں۔ سانبہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے آخری مرحلہ آج ضلع کے تین بلاکوں کی 35 پنچایتوں میں عملایا گیا جہاں نامزد افسروں نے سرکاری سکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نوین کمار چو

کویندر گپتا کی بی جے پی کارکنوں اور متعددوفود سے ملاقات

جموں // بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں اور دیگر متعدد وفود بدھ کے روز یہاں سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا سے انکی رہائش گاہ پر ملاقی ہوئے۔ایک بیان کے مطابق وفود نے گپتا کو لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔کویندر گپتا نے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں مودی سرکار بذریعہ گورنر انتظامیہ عوام کے مسائل اور شکایات حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے وفود سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکے مطالبات اور مسائل متعلقہ حکام کو ازالہ کرنے کیلئے بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ متعدد ریاستی و مرکزی سرکار کی سپانسرڈ سکیمیں ہیں ،جو لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر پنڈت اشوک کھجوریہ کی قیادت میں حلقہ گاندھی نگر کے پارٹی کارکنوں اور نامور افراد پر مشتمل ایک وفد نے گپتا کے ساتھ حلقہ کے مسائل اُٹھائے ۔ سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میںونے گپتا، سبھاش چندر اور وجے شرما بھ

ڈوگرہ صدر سبھا کا دور درشن اور ریڈیو جموں کو سدھارنے کا مطالبہ

جموں //ڈوگرہ صدر سبھا کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا ایک اجلاس یہاں زیر قیادت ڈی ایس ایس صدرگلچین سنگھ چاڑک منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جموں خطہ کو در پیش متعدد مسائل پر غور کیا گیا۔اجلاس سے ثارڑک نے کہا کہ ڈی ڈی جموں خطہ کو کوئی تحفہ نہیں ہے بلکہ یہ کشمیر میں ملی ٹینسی پیدا ہونے اور دور درشن کے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد حالات کی وجہ سے یہاں قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دور درشن کشمیر کے تب کے ڈائریکٹر لسہ کول کو ملی ٹینٹوں نے بے دردی سے قتل کیا ،جس کی وجہ سے ڈی ڈی کشمیر کا نیوز یونٹ مارچ1990میں جموں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی ڈی جموں1993ستمبر میں جموں میں قائم کیا گیا،جسے ڈوگری، اردو، گوجری اور پہاڑی زبانوںکے پروگرام پیش کئے گئے ،جسے لوگوں نے کافی پسند کیا ۔انہوںنے مبینہ الزام لگایا کہ دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو،جموں ،جسے ابھی بھی ریڈیو کشمیر جموں کے نام سے پکاراجاتا ہے ،کی ک

منکوٹیا کا جموں میں بھی ٹول ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ

اودہم پور //پینتھرز پارٹی کے صدر و سابقہ ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیا نے شری امر انتھ یارا کے دوران جموں میں بھی ٹول ٹیکس میں چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا۔منگل کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے گذشتہ روز کشمیر کے صوبائی کمشنر کی جانب سے شری امر ناتھ جی یاترا کے دوران ٹول ٹیکس معاف کرنے کی ستائش کی ا ور صوبائی کمشنر جموں سے بھی یاترا کے دوران جموں خطہ میں ٹول ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منکوٹیا نے بتایا کہ جموں خطہ میں تین ٹول پلازہ یعنی کہ لکھن پور، بن  اور ناشری میں ٹول پلازہ ہیں اور یاتریوں ،یہاں تک کہ لنگر کمیٹیوں کو بھی ٹول ٹیکس ادا کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے،جو کہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے صوبائی کمشنر جموں سے امر ناتھ یاترا کے دوران تمام قسم کی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ امر ناتھ یاتریوں کی گاڑیاں

منشیات کیخلاف عالمی دن منایاگیا

جموں //منشیات کی بدعت اور اسکے ناجائز کاروبارکے خلاف عالمی دن منانے کے ایک حصہ کے طورپر کرائم برانچ نے یہاں لوگوں میں منشیات کے خلاف بیداری پھیلانے کے سلسلہ میں ریلیوں کا انعقاد کیا۔ایک پریس بیان کے مطابق زونل کرائم ہیڈ کوارٹر ز کی جانب سے اس سلسلہ میں دو ٹیمیں تشکیل دی گئی جنھیں انچارج ایس ایس پی کرائم برانچ مشتاق احمد نے جرائم برانچ کے دیگر افسروں اور اہلکاروں کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھائی ۔ ان ریلیوں کا مقصد لوگوں ،خصوصاً آجکل کے نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا ، جو کہ اس بدعت سے متاثر ہو رہے ہیں۔کرائم برانچ کے افسروں اور اہلکاروں نے ان تقریبات میں سرگرمی سے شرکت کی۔ اس موقعہ پر شہر کے مختلف حصوں میں پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعہ سے اعلانات کئے گئے ۔روڈ شوو منعقد کئے گئے، بینرس ،ہورڈنگزکی نمائش کی گئی۔اس کے علاوہ پمفلٹ،کتابچہ و دیگر دستاویزات ، جس میں م

لعل سنگھ نے کارپوریشنوں کی تعیناتیوں میں تحقیقات کا مطالبہ کیا

کٹھوعہ // ڈی ایس ایس پی  کے چیرمین و سابقہ ایم پی چودھری لعل سنگھ نے ضلع کے جندرالی، پلکھ پریا،پلسی اور بسوہلی میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حلقوں کی حد بندی کا خیر مقدم کیا ۔انہوں نے ریاست کے گورنر سے سرکاری کارپوریشنوں میں ہوئی غیر قانونی تعیناتیوں کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برسوں سے سرکای کارپوریشنوں کے لئے غیر قانونی طور سے تعیناتیاں کی جا رہی ہیں اور مبینہ الزام لگایا کہ سیاسی افراد کے رشتہ داروں کو ان کارپوریشنوںمیں تعینات کیا جا تا ہے۔ انہوں نے مستحق افرد کو ان کارپوریشنوںمیں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ ابتدا میں ان افراد کو کنسالڈیٹڈ تنخواہ پر ترینات کیا جاتا ہے اور بعد میں اسی سکیل میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بیشتر کارپوریشنیں خسارہ پر چل رہی ٰہیں ۔انہوں نے گورنر سے دوبارہ ت

مزید خبرں

کمشنر سیکرٹر ی اطلاعات نے محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، عملے کی شکایات سنیں جموں//محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے کمشنر سیکرٹری منوج کمار دویدی نے آج یہاں محکمہ کے میڈیا کمپلیکس میں ایک میٹنگ طلب کر کے ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات جموں نریشن کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و رابطہ عامہ جموں میناکشی وید ،یوتھ انفارمیشن آفیسر عمران رشید کٹاریہ ، فیلڈ پبلسٹی آفیسر وپن بھگت ، کلچرل آفیسر پرول کھجوریہ اور فوٹو آفیسر احمد خان کے علاوہ محکمہ کے دیگر سینئر افسران و اہلکار موجود تھے۔جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیلات دیں۔فنکاروں کے گریڈ پر نظر ثانی کرنے ، کنٹریکچول /کیجول عملے کی مستقلی ، ای ۔ بلنگ کو شروع کرنے اور عملے کی کمی پر قابو پانے کے علاوہ ڈی پی سی