تازہ ترین

’’ بیک ٹو وِلیج ‘‘ پروگرام کے چوتھے دِن جموں کے دُور دراز علاقوں تک حکومت کی رسائی مہم جاری

 جموں//عوامی رابطے کے پروگرام ’’ بیک ٹو وِلیج‘‘پروگرام کے تحت چوتھے دِن جموں کے تمام پنچایت حلقوں لوگوں کا جوش و خروش پایا گیا جہاں نامزد افسروں نے خواتین کی گرام سبھائیں ، عوامی میٹنگیں ، انسپکشن ، شجرکاری مہمات ،سوئیل ہیلتھ کارڈوں کی تقسیم کاری،مرکزی و ریاستی معاونت والی سکیموں کے بارے میں بیداری کیمپ اور پی ایم اے وائی مستحقین کے گرہہ پرویش جیسے سرگرمیاں چلائیں۔ اودھمپور میں ضلع کی 9پنچایتوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے چوتھے دِن نامزد افسروں نے عوام کے ساتھ ملاقات کے دوران اُن کے مسائل بغور سنے۔اُنہوں نے ضلع بھر میں مختلف پنچایتوں میں خواتین کی گرام سبھائیں و دیگر اہم پروگرام منعقد کئے ۔ اس موقعہ پر وزیر اعظم کی طرف سے موصول شدہ خط کو گرام سبھائوں میں پڑھ کر سنایا گیا۔ جموں میں ضلع ترقیاتی کمشنر رومیش کمار نے کوٹ بلوال گائوں کا دورہ کیا اور بیک ٹو

شیاما پرساد مکر جی کے بلیدان دیوس کے موقعہ پرسیمینارکااہتمام

 جموں //بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیا ما پرساد مُکر جی کے بلیدان دوس کے موقعہ پر بی جے پی نے اپنے لیڈر کو گلہائے عقیدت ادا کیا۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی جانب سے جن سنگ کی تاریخی جد و جہد اور جے اینڈ کے میں انکی برسی کے موقعہ پر ایک سیمنار ار کتاب کی رسم رونمائی کا اہتمام کیاگیا  ۔اس سلسلہ میں پارٹی کے صدر دفتر پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ڈاکٹر شیا ما پرساد مُکر جی کے مجسمہ پر پھولوں کا ہار ڈالا گیا ۔اسکے بعد ایک سیمنار کااہتما م کیا گیا اور ایک کتاب کی رسم رونمائی کی گئی۔مجسمہ پر پھولوں کا ہار ڈالنے والوں میںریاستی صدر رویندر رینہ، جنرل سیکرٹری اشوک کول، ایم پی راجیہ سبھا شمشیر سنگھ منہاس، ریاستی جنرل سیکرٹرئیز یدھ ویر سیٹھی، ڈاکٹر نریندر سنگھ  و پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔سیمنار کا اہتمام رواعیتی چراغ روشن کرکے کیا گیا ،جس کے بعد ’’ ون

رویندر رینہ نے مفت طبی کیمپ کاافتتاح کیا

 جموں //بھارتیہ جن سنگ کے بانی شاما پرساد مکر جی کی برسی منا نے کے سلسلہ میں بی جے پی کے جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی اور منی پال ہسپتال کے منجیر امت گوترہ نے ہاں اتوار کے روز ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا ،جس کا افتتاح پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے کیا۔ سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا ،جے ایم سی کے چیرمین صحت و صفائی بلدیو سنگھ بلوریہ ،ضلع جموں کے پربھاری جگل ڈوگرہ ،کارپوریٹر انیل معصوم ،بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں رینہ نے کہا کہ کیمپ پوری طرح سے انسانیت پر مبنی ہے۔کیمپ میں نامور ڈاکٹروں نے مریضوں کا معاینہ کیا  اور انہیں ادویات بھی فراہم کئے۔انہوں نے کہا مریضوں کو  ایسے کیمپوں سے فائدہ لینا چاہیے ۔تاکہ وہ صحت مند رہیں۔کیمپ میں مریضوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر موجود دیگران میں کلدیپ قندھاری ،سنیل ڈوگرہ، ، سنیل شرما ، ہری اوم شرما ،س

سنڈے تھیٹر میں نٹرنگ نے مزاحیہ ڈرامہ ’’چور ‘‘ پیش کیا

 جموں/ / نٹرنگ نے سنڈے تھیٹر کے سلسلہ میں اتوار کے روز یہاں نٹرنگ اسٹڈیو تھیٹر میں ایک ہندی مزاحیہ ڈرامہ ’’چور ‘‘ پیش کیا گیا، جسے راجندر کمار شرما نے تحریر کیا ہے جبکہ اسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔حالات کے طنز و مزاح اور اچانک عناصر سے اس ڈرامہ کو شائقین نے کافی پسند کیا۔اس ڈرامہ میں ایک گھریلو واقعہ کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ڈرامہ میں ایک شخض نریش نصف شب کو کمرے میں غیر متوقع شور سے جاگ جاتا ہے۔اسکی حیرانگی تب ہو جاتی ہے جب ایک لڑکی کے لباس میں چور اُسے اپنی ساری رقم حوالے کرنے کو کہتی ہے ۔ اگرچہ نریش اُ سے رحم کی بھیک مانگتا ہے لیکن چور پر اسکا کوئی اثر نہیں ہوا ۔لڑکی نے اپنا لہجہ بدلا اور اسے بلیک میل کرنے لگی اور کہا کہ وہ اگر اُسے رقم حوالے نہیں کرتا، تو وہ اسے عصمت ریزی کے واقعہ میں گولی مارنے کی دھمکی دیتی ہے۔چیخ و پکار کو سن کر نریش کی بی

امر ناتھ یاتریوں کو معقول سیکورٹی وبنیادی سہولیات فراہم کئے جائیں: کرانتی دل

 جموں //ریاستی سرکار خصوصاً پی ڈی ڈی کہ نکتہ چینی کرتے ہوئے کرانتی دل کے ریاستی صدر پریتم شرما نے ہری مارکیٹ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں بغیر خلل کے بجلی مہیا کرنے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے امر ناتھ یاتریوں کو معقول سیکورٹی  اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اتوار کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بیشتر یاتری براہ راست کٹرہ کے لئے روانہ ہو اجتے ہیں جبکہ دیگر ماندہ بجلی کٹوتی سے مایوس ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے ہوٹل والوں اور دوکانداروںکو بجلی کٹوتی سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پریس کانفرنس سے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ شری امر ناتھ جی یاترا شروع ہو رہی ہے اور یاتریوں نے جموں پہنچا شروع کیا ہے لیکن بجلی کٹوتی اور پینے کے پانی کی قلت سے انہیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ا

یوگا قلب کو صحت مند رکھتا ہے: ڈاکٹر سوشیل

 جموں //ضلع کے تحصیل بشناہ کے بٹیاری علاقہ میں منعقدہ دن بھر کے ایک کیمپ کے دوران ماہر امراض قلب ڈاکٹر سوشیل کمار نے عالمی یوگا دن کے مناسبت سے ’’ قلب کیلئے یوگا‘‘ کے موضوع پر زور دیتے ہوئے عام لوگوں کی توجہ یوگا کے فوائد کی جانب مبذول کی۔کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزانہ یوگا کرنے سے خون کے دورہ کو فروغ ملتا ہے ،جسکی و جہ سے پھیپھڑوں کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس سے دل کی دھڑکن اور سانس لینے میں بھی بہتری آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے یوگا کا ایجاد کیا ہے تاہم ، مغربی ممالک نے بھی یوگا کے فوائد کو تسلیم کیا ہے کیونکہ اسکے کافی فوائد ہیں۔کیمپ کے دوران 350 سے زائد لوگوں کی تشخیص کی گئی  اور انہیں ضرورت کے مطابق مفت ادویات تقسیم کئے گئے۔تیمار داروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سوشیل شرما نے روز مرہ کی زندگی میں یوگا کو ا

بنی میں شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

 بنی // بنی میں سابقہ ایم ایل اے بھاجپا لیڈر جیون لال نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ مرحوم شیاما پرساد مکھرجی کا جنون ہمیں اکثر حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیا جنتا پارٹی ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسکے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ابھیجیت سنگھ جسروٹیا اور بھاجپا کے دیگر رہنماؤں نے اتوار کو بنی کے سرتھل میں شیاما پرساد مکھرجی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ابھیجیت سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کو انکی قربانی کے دن پر یاد کرتا ہوں ۔مرحوم نے ہندوستان کی اتحاد اور سا  لمیت کیلئے اپنی زندگی وقف کی تھی انکی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔  

منشیات کیخلاف چھٹی میراتھن دوڑ میں سینکڑوں نوجوانوں کی شرکت

 اودہم پور// منشیات کے بڑھتے رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پینتھر س پرٹی کی جانب سے یہاں ٹکری سے مانڈا تک چھٹی میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ایک بیان کے مطابق پیراتھن دوڑ کو پارٹی کے صدرو سابقہ ایم ایل سے بلونت سنگھ منکوٹیا نے ہری جھنڈی دکھا کر رروانہ کیا ،جس کا اہتمام ایک این جی او ڈوگرہ کرانتی دل نے کیا تھا ۔ دوڑ میں تقریبا ً300 نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر منکوٹیا نے کہا کہ اودہم پور کو منشیات سے پاک بنانا ہمار اولین مقصد ہے،جس کے لئے ہم ایسے پروگرام منعقد کرنے نچلی سطح پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے گذشتہ ر وز قبل اودہمپور میں پولیس کی جانب سے8 کلو گرام ہیروئن برآمد کرنے کی ستائش کی۔انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ تین برسوں سے’’چٹھا‘‘ نامی منشیات کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے نوجو

کبیر سبھا نے سد گورو کا 621 پرکاش اتسو منایا

 جموں //آل جے اینڈ کے شری سد گورو کبیر سبھا نے یہاں بشناہ کے چک اوتارا کبیر بھون میںاتور کے روز کبیر جینتی 621 پرکاش اتسو نہات ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ریاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عقدیت مندوں کی کافی تعداد نے تقریب میںشرکت کی۔اس موقعہ پر اُتر پردیش کے کبیر مٹھ کے مہنت رام ملن ،بابا دینا ناتھ پنجاب والے اور جوگیندر سنگھ نے ایک روحانہ خطبہ پیش کیا۔آل جے اینڈ کے سد گورو کبیر سبھا کے صدر ایف سی بھگت نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبیر داس ایک بھارتی سنت تھے ،جنھوں نے متعدد مذاہب کے درمیان تال و میل پیدا کیا اور ایک عام راستہ دکھا یا جس پر تمام لوگ عمل کر سکیں گے ۔انہوں ے کہا کہ جہاں پر صداقت ہے ،وہاں کوئی مذہب کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سچائی اپنے آپ میں ایک مذہب ہے۔بھگت نے بھگت/کبیر پنتھی سماج سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں اس دن کوسماجی انقلاب کے طور سے منائیںکیونکہ کبی

مزید خبریں

            بٹوال طبقہ نے گورنر کی سراہنا کی  جموں//جے کے بٹوال طبقہ نے گورنر ستیہ پال ملک کے خطاب کی سراہنا کی ہے۔ ایک پریس بیان میں کیتھ برادری کے ممبران نے مڑھ باغ میں اوتما دیوی اور باوا سرگل کے مشترکہ استھان پر منعقدہ امن کیلئے ایک یگیہ کے دوران ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ خطاب کی سراہنا کی ،جس میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بہترین ریاست ہو سکتی ہے کیونکہ اسکا اپنا جنت اور اپنا آئین ہے ،اسکے علاوہ ریاست جموں و کشمیر میں عظیم آپسی روادری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم یہاں کے نوجوان طبقہ کے غصہ اور ناراضگی کو دور کریں گے تو حالات معمول کے مطابق ہو جائیں گے۔برادری کے ممبران کو مسرت تھی کہ گورنر یہ اقدام متعدد بہبودی سکیموں اور لوگوں کی سہولیت کے لئے دل بہلائی پروگرام منعقد کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔برادری کے سینئر ممبروں نے اس موقع