جموں میں متعددوفودکی گورنر کے مشیر گنائی کیساتھ ملاقا ت

 جموں//کنونشن سینٹر جموںمیں آج 30وفود نے گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل اُن کی نوٹس میں لائے ۔خورشید احمدگنا ئی نے وفود کو یقین دلایا کہ ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے انتظامیہ ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔رام مورتی شرما کی سربراہی میں کٹھوعہ وِکاس منچ کے ایک وفد نے علاقے میں ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ کیا۔بزر گ افراد کی فلاح کے لئے ایک ایسو سی ایشن کے وفد نے بھی اپنے مطالبات مشیر کے سامنے رکھے۔سابق وزیر گلچین سنگھ چاڈک کی سربراہی میں آئے ایک وفد نے کئی مسائل مشیر کی نوٹس میں لائے۔بگوری ، کاستی گڈھ اور ڈوڈہ سے آئے کئی وفود نے بھی مشیر کے ساتھ ملاقات کر کے عوامی اہمیت کے معاملات ا ن کی نوٹس میں لائے۔کٹھوعہ کے سالان علاقے سے آئے ایک وفد نے بھی اپنے مسائل کے حل میں مشیر کی مداخلت طلب کی۔مینڈھر سے آئے ایک عوامی وفد نے اپنی مشکل

این سی سی کی جانب سے کیمپنگ گرائونڈ نگروٹہ میں تربیتی کیمپ کا اہتمام

جموں//این سی سی سیکنڈ بٹالین جے اینڈ کے کی جانب سے پیر کے روز یہاں نگروٹہ کیمپنگ گرائونڈ میںاین سی سی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں این سی سی کے500کیڈٹوں اور سول سٹاف نے شرکت کی۔تربیتی کیمپ کا مقصد این سی سی کیڈٹوں کو بین الاقوامی یوگا دن اور ملٹری ٹریننگ عمل میں تربیت یافتہ بنانا ہے۔تربیت میں جسمانی مشق ، روکاوٹی کورس، ڈرل، ہتھیاروں کی تربیت ،فائرنگ ،ایم اے پی مطالعہ شامل تھا ۔ کیمپ کمانڈنٹ کرنل سکھبیر سنگھ نے کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیڈٹوں اور ہدایتی سٹاف کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے  انسٹریکشنل سٹاف پرصحت اور حفظان صحت  ودیگر سماجی کاروائیوں میںتربیت دینے پر زور دیا ۔21 جون 2019 کو علامی یو گا دن منایا جا رہا ہے،جس میں متعدد وی آئی پئیز کے شرکت کی توقع کی۔  

ایک ساتھ رنگ منڈل نے 356 واں سوموار سیرئیز پیش کی

 جموں //ایک ساتھ رنگ منڈل نے 356 واں سوموار سیرئیز میں پانی کے بچائو پر ’’بوند بوند پانی‘‘ ایک ڈرامہ پیش کیا گیا ۔ڈرامہ میں بتایا گیا ہے کہ ہماری زندگی پانی پر ہی قائم ہے اور اسکی ہماری زندگی میں کافی اہمیت ہے،۔ ڈرامہ میں دکھایا گیا ہے کہ ہماری زندگی پیدائش سے موت تک پانی پر ہی منحصر ہے ۔ڈرامہ میںدکھا ایا گیا ہے کہ مستقبل میں پانیکی قلت سے لوگوں کو اسکی اہمیت کے بارے میںمعلوم پڑے گا۔  ڈرامہ کے ذریعہ سے لوگوں کو پانی بچانے کی ترغیب دی گئی ہے ، جس میں سرکار کا انتظار کئے بغیر لوگوں کو خود ہہی اس میں پہل کرنے پر اصرار کیا گیا ہے۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈرامہ دیکھا اور کا کاروں کے کام کرنے کی ستائش کی ۔ڈرامہ میں کانتہ شرما ، راجو، للت کلشھیتر، رانیانہ، اکھل شرما ،ابھیشیک شرما ،بلبیر سنگھ اور وجے ملہ نے کا م کی۔ ڈرامہ کے تحریر کار و ہدایت کار وجے ملہ ہیں۔

جے ایم سی کی جانب سے بیداری پروگرام کا اہتمام

 جموں// جموں میونسپل کمیٹی کے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ  ٹیم کی جانب سے پیر کے روز یہاں اولڈ ائیج ہوم امبپھلا میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے لوگوںکو بتایا کہ کس طرح سے گھروں کے آرگنک مواد سے کمپوزٹ کھاد تیار کی جاتی ہے۔پرگرام میں شریک لوگوں نے انہیں بغور سنا اور یقین دلایا کہ وہ بھی اپنے گھروں میںاس عمل کو اپنائیں گے۔اس مقعہ پر لوگوں کو دو رنگوں یعنی کہ نیلے اور سبز رنگ کے کوڑے دان دکھائے گئے  اور ان میں حیاتیاتی اور غیر حیاتیاتی مواد ا لگ الگ اکٹھا کرنے کو کہا گیا ۔جے ایم سی کی جانب سے یہ پہل لوگوں کا برتائو بدلنے کے مقصد سے کی گئی ہے۔جے ایم سی ٹیم نے اولڈ ائیج ہوم کے عقب میں رہائش پذیر لوگوں کو اپنے کچن کا ویسٹ مرکز میں اکٹھا کرنے کو کہا ۔علاقہ میں رہائش پذیر بے گھر لوگوں نے جے ایم سی کی جانب سے سا پہل کی ستائش کی۔  اس موقعہ پر ا

بی جے پی نے لیہہ پریس کلب الزمات پر رپورٹ پیش کی

 جموں// بی جے پی کی لیہہ پریس کلب مبینہ الزامات کی حقیقت کا پتہ لگانے کی کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ پیش کر دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پریس کلب لیہہ کے چند مقامی میڈیا اہلکاروں نے2مئی2019کو پریس کانفرنس منعقد کرنے کے بعد بی جے پی لیڈران پر مبینہ  الزاما ت لگائے تھے۔جس پر پارٹی  کے قومی صدر امت شرما کی ہدایت پر ایک سہ رکنی اعلیٰ سطحی  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل دی تھی،جو جسٹس (ریٹائرڈ )جی ڈی شرما ، آئی جی پی (ریٹائرڈ) ایس ایس بجرال اور ڈاکٹر پلو پر مشتمل تھی۔کمیٹی نے رپورٹ پارٹی کے قومی صدر و جے اینڈ کے ریاست کے پربھاری اویناش کھنہ کو یہاں پیش کردی ۔ اس موقعہ پر اویناش کھنہ نے کہا کہ بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں رشوت خوری کی بدعت کا خاتمہ کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی، یہاں تک کہ ا گر پارٹی کا کوئی بھی لیڈر اس میں ملوث پا یا جا تا ہے

سرپنچ ایسوسی ایشن کا وفد ناظم دیہی ترقیات سے ملاقی

جموں//سرپنچ ایسو سی ایشن میراں صاحب کے ایک وفد نے یہاں پیر کے روز ناظم دیہی ترقیات مس ریحانہ بٹول (کے اے ایس ) کے ساتھ ملاقات کی۔ ایک بیان کے مطابق وفد نے ناظم دیہی ترقیات کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔وفد کی قیادت ایسو سی ا یشن کے صدر پنڈت پون رینہ کر رہے تھے۔ ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے نام میمورنڈم میں  پنچایتی ادارون کو مستحکم بنانے اور انہیں با اختیار بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ وفد میں سرپنچ راج سنگھ ، پرمجیت سنگھ پما، دیال پال، رمیش لعل و ایسو سی ایشن کے دیگر ممبران بھی شامل تھے۔  

سنت کبیر داس کی تعلیمات بھارت کے قدرتی جذبہ کی نمائندگی کر رہے ہیں : ست شرما

 جموں //سد گورو کبیر داس جی مہاراج کے پرکاش اتسو کے سلسلہ میںآل جے اینڈ کے میگھ سبھا کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے سابقہ ایم ایل اے ست شرما مہمان خصوڈصی تھے جبکہ جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا مہمان ذی وقار تھے۔تقریب میں وارڈ نمبر 9 کی کارپوریٹ سنیت رینہ اور وارڈ نمبر 8 کے کارپوریٹر ڈاکٹر اکشے شرما ،کاپوریٹر شم لعل بسن ،میگھ سبھا کے صدر بہاری لعل بھگت، جنرل سیکرٹری نریندر دت نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز شوبھا یاترا سے کیا گیا ،جو ریہاڑی چونگی سے شروع  ہوتے ہوئے کبیر مندر اولڈ ریہاڑی میں اختتام پذیر ہوئی۔عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے ریلی /جھانکی میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ست سنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ،جس میں مہنت اجے داس نے سنت کبیر کی زندگی پر روشنی ڈالی اور وہ آج کل بھی انسانیت کے لئے مہم کا وسیلہ ہیں۔اجتماع سے خط

بھگت مہا سبھا جے اینڈ کے نے سنت کیبر کا پرکاش اتسو منایا

 جموں //بھگت مہا سبھا جے اینڈ کے یونٹ کی جانب سے سنت کبیر کا 621 واں پرکاش اتسو نہایت ہی جوش و خروش سے منایا ۔اس سلسلہ میں یہاں پیر کے روز ابھینو تھیٹر میں ایک تقریب کا اہتما م کیا گیا ،جس میں سماج کے ریاست و ہمسایہ ریاستوں جیسے کہ پنجاب ، ہماچل پردیش اور ہریانہ کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور بھکتی تحریک کے عظیم سنت کو خراج ادا کیا۔لوگوں نے تقریب کی جگہ پر جھانکی کی شکل میں سنت کبیر کے بھجن گاتے ہوئے حاضری دی ۔پروگرام کا آغازکبیر جی کے مجسمے کو ہار ڈال کر کیا گیا جس کے بعد سوامی ملکھی رام بھگت  اور ہرمیت سنگھ جی ست سنگ اور کیرتن پیش کیا۔سنت کے شبدھ اور دوہے گاتے ہوئے سوامی جی نے سنگت کو سنت کبیر کی تعلیمات پر عمل کرنے کو کہا  کیونکہ انکی تعلیمات سے ہی میگھ طبقہ کو پسماندگی اور تاریکی سے باہر نکا لا جا سکتا ہے۔انہوں نے طبقہ کے لوگوںکو نشیلی عدات یعنی کہ شراب پ

مزید خبریں

جموں و کشمیر بٹوال ایسو سی ایشن نے  طبقہ کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا نیوز ڈیسک   جموں // جموں و کشمیر بٹوال طبقہ کا ایک اجلاس یہاں موضع گڑھی میںپیر کے روز زیر قیاد ت صوبیدار میجر (ریٹائرڈ) رمیش سگوترہ منعقد ہوا ۔ اجلاس میںطبقہ کو درپیش متعدد مسائل پر مباحثہ کیا گیا ۔اجلاس میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سروے رپورٹ کے سلسلہ میں پیش کئے گئے میمورنڈم کے بارے میں کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ،جو کہ ڈپٹی رجسٹرار جنرل ،انڈیا ،نئی دہلی کے دفتر میں 1994 سے التوا میں پڑا ہوا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طبقہ کے لیڈر پنڈت وجے شاستری نے بھارت سرکار سے کہا ہے کہ بھارت سرکار نے Ethnographic studyپر یقین دہانی کی تھی کہ بٹوال غریب طبقہ کے طر ز زندگی بہتر بنانے کے سلسلہ میں ضروری اقدام کئے جائیں گے۔لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ 25سال گُذرنے کے باوجو

تازہ ترین