تازہ ترین

مودی سرکار یقینی طور سے ملک کی اقلیتوںکیلئے سنجیدہ : بلبیر

 جموں //مرکزی سرکار کا اگلے پانچ سال کے دوران اقلیتی طبقہ کے 5کروڑ لڑکے، لڑکیوں کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ نام نہاد سیکولر بریگیڈ کے مودی سرکا رکے خلا ف پروپگنڈہ کو جھوٹ قرار دیتا ہے کہ مودی سرکا رمیں اقلیت خصوصاً مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔ ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے ترجمان بلبیر رام رتن نے پارٹی صدر دفتر پر اقلیتی مورچہ کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا ۔انہوں نے مودی سرکار کے اس فیصلہ کا ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ، جس کے تحت اقلیتی طبقہ کے  5کروڑ لڑکے، لڑکیوں کو اگلے پانچ سال کے دوران سکالر شپ دیا جائے گا۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اپنے پہلے پانچ سال کے دور اقتدار میں اقلیتوں کی بااختیاری اور بہبودی پر حقیقی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی سراک رنے ہی نئی دہلی سے تمام پانچ تختوں  دربار صاحب، امرتسر، آنند پور صاحب، دم دم صاحب،پٹنہ صاح

سکاسٹ جے کی جانب سے آب وہوا پر تربیتی پروگرام کا اہتمام

جموں//آل انڈیا کارڈی نیٹڈ ریسرچ پروجیکٹ آن ڈرائی لینڈ اگریکلچر ،رکھ دھیانسر نے موضع کھنیر اور مادانہ میںخریف فصل سے قبل ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ۔پروگرام کا اہتمام موسم کی تغیر و تبدیل کا تدارک کرنے کیلئے کیا گیا ۔پروگرام کے آغاز پر پرنسپل انویسٹگیٹر  ڈاکٹر اے پی سنگھ نے کسانوں کا خیر مقدم کیا اورانہیں آنے والے خریف سیزن کے دوران متعدد تکنیکی کاروائیوں کی جانکاری دی۔انہوں نے کسانوں نے خریف فصلوں کیلئے سفارش شدہ پیکیج اور عمل پر کام کرنے کو کہا ۔سائنٹسٹ ایگرونامی ڈاکٹر جے کمار نے کسانوں سے زراعت میں سائنسی طریقہ کار اپنانے کی تلقین کی، تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے آب و ہوا سمارٹ ٹیکنالوجی کو بھی لاگو کرنے پر زور دیا تاکہ کسانوں کی آمدن میں بہتری لائی جا سکے۔سوئل سائنس کے سائنسدان ڈاکٹر بریندر سنگھ نے پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے زمین کی زرخیزیت کو بڑھانے

ایس سی /ایس ٹی/او بی سی کی جانب سے کٹھوعہ میں تعلیمی بیداری کیمپ کا اہتمام

کٹھوعہ// آل انڈیا کنفڈریشن آف ایس سی / ایس ٹی /او بی سی کٹھوعہ یونٹ نے نانکے چک میں تعلیمی بیداری کیمپ کا اہتمام کیا۔کیمپ منعقد کرنے کا مقصد تعلیم کی ضرورت کے سلسلہ میں بیداری پھیلانا تھا ،خاص طور سے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کیلئے۔اس موقعہ پر سکول جانے والے بچوں میں تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے کاپیاں اور اسٹیشنری بھی تقسیم کی گئی۔اس موقعہ پر بچوں کی مائوں نے بھی شرکت کی،اُنہیںاپنے بچوں کے ساتھ چند گھنٹے گُذارنے اور انہیں پڑھائی میں مدد کرنے کی صلاح دی گئی ۔کنفیڈریشن کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ ، جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،نے خطاب کرتے ہوئے مائوں سے بچے پڑھانے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ آزادی سے قبل بھارت میں تعلیمی معیار بہت ہی خراب تھااور فقط چند ہی مذاہب کو تعلیم دینے کا اختیار دیا گیا تھالیکن آئین ہند لاگو کرنے کے بعد ہر ایک کو تعلیم حاصل کرنے کا ح

وزیرا عظم مودی ریاست کی یکساں ترقی کے وعدہ بند : کویندر گپتا

جموں //گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے متعدد وفود نے جمعہ کے روز سابق نائبوزیر اعلیٰ کویند رگپتا کے ساتھ ملاقات کیا اور انہیں اپنے مسائل سے واقف کیا ۔ایک بیان کے مطابق کرنل رینہ کی قیادت میں ایک وفدنے حلقہ کے وارڈ نمبر21 کے ائر پورٹ روڈ،شانتی نگر، کنجوانی، لنگیر علاقوں میں بجلی کی لگاتار کٹوتی، پانی کی ناقص سپلائی کے علاوہ سڑکوں ،نالیوں و گلیوں کی مرمت کی شکایت کی۔وفد نے نانک نگر، ائیر پورٹ روڈ،،شانتی نگر، کنجوانی، لنگیرمیں ڈرینئیج کی مرمت کا بھی مطالبہ کیا۔ وفد نے اسٹریٹ لائٹیں نصب کرنے کا معاملہ بھی جے ایم سی کے ساتھ اُٹھانے کی استدعا کی۔وفد نے کویند رگپتا کے طریقہ کار کی ستائش کی اورحلقہ میں گُذشتہ تین سالوںکے دوران معیاری کام انجام دینے کی ستائش کی۔وفد میں بھارت شرما ، نین گپتا، رجت مہاجن ، روہت مہاجن ، جگمیت سنگھ ، درشن ابرول ، دلباغ سنگھ ،راج کمار اور سنجے گپتا بھی شامل تھے۔ اسموقعہ پر

رام کوٹ کھٹوعہ میں منشیات کی بھاری کھیپ ضبط ،سمگلر گرفتار ،،ٹرک ضبط

جموں//سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لئے جاری کاوشوں کے تحت جے کے پولیس کے ایس او جی نے جمعہ کے روز یہاں رام کوٹ میں اُس وقت ایک اہم کامیابی حاصل کی جب پولیس نے ایک ٹرک زیر نمبر HR56A - 0209  سے تقریباً ساڑھے پانچ کوئنٹل فکی بر آمد کی ،جسے غیر قانونی طریقہ سے سمگل کیا جا رہا تھا ۔ٹرک ڈرائیور کی شناخت ستیش ولد مہندر سنگھ عمر 27سال ،ساکن ایس ایس کے فیکٹری ،جگاہو شاہ ڈیہر ،کپور تھلہ،پنجاب کے بطور کی گئی ہے۔پویس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 75/19   پولیس اسٹیشن بلاور میںدرج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے یہ ساری کاروائی ایس ایس پی  ایس او جی جموں سندیپ مہتہ اور ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھر پاٹل کی نگرانی میںانجام دی۔  

کی جانب سے بزرگوں کیلئے بیداری پروگرام کا اہتمام DLSA

اودہم پور//ڈسٹرک لیگل سروسز اتھارٹی اودہمپور نے’ایجنگ وِد ڈگنٹی‘‘  کے سلسلہ میں ہفتہ بھر بیداری کیمپ شروع کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں شیر ء کشمیر پولیس اکیڈمی اودہم پور میں   "Intergenerational Bonding for promoting Ageing with Dignity "   کے موضوع پر ایک سیمنار اکا ہتمام کیا گیا ۔ڈی ایل ایس اے نے ضلع و پولیس انتظامیہ نے زیر قیادت چیرمین ڈسٹرکٹ و سیشن جج موہن لعل منہاس اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی شریمتی سندیپ کور نے سیمنار کا اہتمام کیا۔ سیمنار میں دیگران کے علاوہ ایس ایس پی راجیو پانڈے بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں پرنسپل اینڈ سیشن جج نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد عام لوگوں میں عمر رسیدہ لوگوں کے حقوق کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے اورانہیں درپیش چیلنجوں اورضرورتوں کاا زالہ یقینی بنانا ہے۔انہوںنے

میں بیوٹی پارلر منیجمنٹ پروگرام اختتام پذیرSBI-RSETI

جموں //ایس بی آئی رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ نسٹیچوٹ  (SBI-RSETI)  جموںکی جانب سے  یہاںروپ نگر میں منعقدہ بیوٹی پارلر منیجمنٹ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا ، جس میں ضلع کے مختلف حصوں کے32اُمید واروں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ایک مختصر لیکن پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں فائنانشل لٹرسی کونلسر ایس بی آئی جموں آر ایل لوچن نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے تمام امید واروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں SBI RSETI،جموں میں حاصل کی گئی سکل کے تمام فوائد لینے کی رہنمائی کی۔ انہوں نے امید واروں کو قرضہ سکیموں جیسے کہ   PMEGP, MUDRAوغیرہ کے متعلق جانکاری فراہم کی۔ڈائریکٹر RSETI جیتا دھر نے اس موقعہ پر کہا کہ SBI RSETI Jammu کا مقصد متوقع سمال اینٹر پرینورس کو سکل فراہم کرنا ہے،تاکہ وہ اپنا روز گار خود کما سکیں۔انہوں نے امیدواروں سے تربیت مکمل کرنے کے ب

جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پروگرام

جموں//جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی ہے۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے لنگر،دیلی ،چھنی ،جموں میںلوگوں کو اس مہم کی جانکاری دی۔سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم کے رضاکار رومت کمار نے لوگوں کو بتایا کہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلا اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اسے میں علحیدہ علحیدہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کیا تھا ۔نوڈل افسر SWM JMCڈاکٹر ظفر اقبال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں کمپوزٹ تیار کریں اور اگر اس سلسلہ میں مدد کی ضرورت ہوگی تو جے ایم سی اسکے لئے مدد کرنے کے لئ

مزید خبرں

آل جموں و کشمیر پی او کے شرنارتھی انٹکچول فورم کا اجلاس  جموں// آل جموں و کشمیر پی او کے 1947 شرنارتھی انٹکچول فورم کی کور کمیٹی کی میٹنگ ایڈوکیٹ امریک سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مر کزی سرکار خصوسی طور سے وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے جموں و کشمیر پر خصوصی توجہ مر کوز کرنے کی سراہنا کی گئی اور لمبے عرصہ سے صوبہ جموں سے ہو رہے امتیازی سلوک کرنے کی امید وابستہ کی گئی ۔1947کے شرنارتھیوں کو مودی سرکار کی جانب سے ساڑھے پانچ لاکھ فی کنبہ جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور بقایا رقم جو کہ 25لاکھ فی کنبہ یکمشت دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔تنظیم کے جنرل سیکریٹری سردار سر جیت سنگھ نے مر کزی سرکار کی طرف  اسمبلی حلقوں کی حد بندی بڑھانے کی صورت میں مقبوضہ کشمیر کی 24اسمبلی سیٹوں کو واگزار کرنے کی صورت میں 8اسمبلی حلقہ جات شر نارتھیوں کے لئے وقف کرنے کی مانگ کی ہے۔غریبی سطح پر