تازہ ترین

جے ایم سی کی جانب سے شہر میں صفائی و ستھرائی کا جائزہ

جموں// جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کی صفائی و ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے چیئرمین پبلک ہیلتھ سینیٹیشن کمیٹی بلدیو سنگھ بلاوریہ نے گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر55 کنجوانی میں ایک عوامی دربار منعقد کیا ایک بیان کے مطابق بلاوریہ نے عوام کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی والی بی جے پی کی سرکار ملک کی ترقی کے لئے انتھک کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ ،سب کا وکاس تمام سطح پر عوام کے مشکلات کو کم کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر دیپ نگر،شنکر کالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام نے بلاوریہ سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مشکلات حل کرنے میں انکی ذاتی مداخلت طلب کی۔ عوام نے متعد مسائل اُبھارے جن میں سڑکوں پر میکڈم بچھانا ، بجلی بحال کرنا ، صفائی و ستھرائی وغیرہ شامل ہے۔بلاوریہ نے عوام سے کہا کہ ایسے پروگراموں سے عوام کے نمائندوں کو انکے مسائل کی

ہوٹل ایسوسی ایشن تالا ب کھٹیکاں اور وارڈ نمبر 5کے معززین کا اجلاس

جموں//آج ہوٹل ایسوسی ایشن تالا ب کھٹیکاںاور وارڈ نمبر 5کے معززین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی پریس کے نام جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں بیرون جموںکے ایک نام نہاد و خود ساختہ جماعت کے صدر کی جانب سے باغ باہو کے کچھ لوگوںکو ورغلا کر پریس کلب کے باہر جمع کر کے سفید پوش اور سماج کی ذمہ دار شخصیات کو سفید جھوٹ کہہ کر نشانہ بنائے جانے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ایک نامی گرامی جرائم پسند و لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کیلئے سرکار کے ذمہ داروںسے رجوع کیا جائے گا ۔میٹنگ میں شرکاء نے متفقہ رائے رکھتے ہوئے کہا کہ جس فرد کا دامن مختلف جرائم سے تار تار ہو ،جس کے فوٹو جگہ جگہ پولیس تھانوںمیںجرائم پیشہ کے طور پر آویزاںہوںوہ کسی بھی ہمسایہ ،رشتہ دار یا دوسرے افراد کی ترقی سے جھلس کو ان کو بلیک میل کرنے سے باز نہیںآرہا ہے جس کی وجہ سے پورا مسلم سماج بد نام ہو رہا

وائٹ نائٹ کور کی جانب سے نے صفائی مہم کا اہتمام

جموں// ماحول کو محفوظ رکھنے کے قومی مشن ،سوچھ بھارت ابھیان کے تحت وائٹ نائٹ کور نے صفائی و ستھرائی کی نیک پہل کو جاری رکھتے ہوئے صحت مند اور صاف ماحول کیلئے مہینہ بھر طویل صفائی و ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔مہم کے تحت اُس علاقہ کی نشاندہی کی گئی ،جہاں پر غیر قانونی طور سے کو ڈا کرکٹ ٹھکانے لگایا جاتا تھا۔ان علاقوں کی بہتری میں زمین کٹائی کا کام ،نالیوں کی تعمیر، بارش کے پانی کو جمع ہونے سے بچائو کیلئے زمین کو ہموار کرنا ۔ شدید گرمی کے باوجود افسروں ،جے سی اوز اور سپاہیوںکی ان تھک محنت سے علاقہ کی ہیت ہی بدل ڈالی گئی۔  

نرجلااکا دشی پر خصوصی دعا ئیہ مجالس کا اہتمام ،غربا میں کپڑے تقسیم

جموں //نرجلا اکا دشی کے موقعہ پر بی جے پی کے جنر ل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی نے پرانی منڈی، وکرم چوک ،رگھو ناتھ بازار، ریلوے اسٹیشن  میں خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔، جہاں پر عام لوگوں کیلئے لنگر منعقد کئے گئے اور میٹھا پانی تقسیم کرنے کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔انہوں نے لنگر میں بذات خود لوگوں کو کھانا اور پانی پیش کیا۔اس موعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نرجلا اکادشی جیشٹھ ماس کی اکا دشی کو منایا جاتا ہے۔لوگوں میں کھانا مہیا کرنے کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقعہ پر موجود لوگوں میں کارپوریتر انیل معصوم ، رمیش، کرتار، و دیگران بھی شامل تھے۔اس سے قبل وشنو شاسترنامہ ودیگر وید منتر سنائے گئے اور ضرورت مندوں میں خیرات بانٹی گئی۔بی جے پی لیڈر نے اس موقعہ پر کہا کہ ایسے موقعوں سے لوگوں میں قوت برداشت پیدا ہوتی ہے۔انہوںنے لوگوں کو اپنی اصل جڑ سے جڑے رہنے کو کہا اور ایس

جموں سنسکرتی سکول میں اساتذہ کیلئے ورکشاپ کا اہتمام

جموں //اساتذہ میں تخلیقی خیالات شامل کرنے کے مقصد سے جموں سنسکرتی سکول نے اساتذہ کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ورکشاپ زیر نگرانی پرنسپل و وائس چیرپرسن روہنی ایما کی نگرانی میںمنعقد کیا گیا۔ایک نامور ہستی پرنسپل ڈی پی ایس اودہم پور ڈاکٹر کنال آنند اس موقعہ پر ریسورس پرسن تھے۔انہوں نے "art of teaching & grooming of Teachers".  کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کیا۔ورکشاپ اساتذہ برادری کیلئے نبہت ہی مفید اور کارگر ثابت ہوا ۔ کلاس روم حالات میں سدھار لانے کیلئے متعد د سرگرمیاں منعقد کی گئی۔اساتذہ نے اس موقعہ پر کہا کہ ہم نے ورکشاپ سے بہت کُچھ سیکھ لیا ہے،جس سے ہمیں تخلیقی طریقہ سے سکھانے میں مدد ملے گی۔  

شیو سینا نے اپنے رہنما کا یوم پیدائش منایا

جموں//شو سینا بالا صاحب ٹھاکرے نے اپنے رہنما آدتیہ ٹھاکرے (یوا شیو سینا صدر) اور راشٹریہ سنگٹھک گلاب چند دوبے کا جنم دن منایا۔ اس موقعہ پر پارٹی کے ریاستی صدر ڈمپی کوہلی ممبئی چلے گئے ،جہاں انہوں نے دونوں رہنمائوں کو جنم دن کی مبارک باد دی۔وہ شیوسینا بھون میں ان سے ملے اور انہیں نیک خواہشات پیش کی۔آدتیہ ٹھاکرے اور گلاب چند سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے ریاست جموں و کشمیر میں امن بحالی کی خواہش کا اظہار کیا ۔ ان لیڈروں نے خواہش کا اظہار کیا کہ ریاست جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ جموں سے پارٹی کے ریاستی صدر سنیل ڈمپی کوہلی کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری منیش ساہنی ،نائب صدر سرجیت سنگھ ،میناکشی چھبر و دیگر سینئر لیڈروں نے ان دونوں لیڈروں کا جنم دن کیک کاٹ کر اور دونوں لیڈروں کو نیک خواہشات پیش کرکے منایا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے منیش ساہنی نے جموں میڈیا کو ایک پیغام کے ذریعہ سے کہا کہ وہ

مزید خبرں

ڈاکٹر وکاس کو بنکاک میں مثالی سائنسدان انعام سے نوازا جائے گا جموں //سکاسٹ جموں کے ڈاکٹر وکاس کو بنکاک میں مثالی سائنسدان انعام سے نوازا جائے گا۔انہیں API  اور کل ہُم حصولیابیوں اور کینسر مخالف سٹڈیز میں کام انجام دینے کے لئے اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ایوارڈ میںبہترین کی ایک سند اور ایک مومینٹو شامل ہے ۔ انہیں یہ ایوارڈ سائنٹسٹ ایوارڈ سرمنی آف انٹرنیشنل کانفرنس میں دیا جائے گا، جس میںدنیا بھر کے مختلف 19ممالک کے 300سے زائد ڈیلیگیٹ شرکت کر رہے ہیں،جن میں بھارت، پاکستان ، نیپال، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، تائیوان ،سری لنکا، امریکہ،اردن ، تھائی لینڈ،فن لینڈ بھی شامل ہے۔ڈاکٹر شرما کو یہ ایوارڈ ایک سند یافتہ انجمن GEWS کی سکریننگ کمیٹی کی سفارش پر دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر وکاس شرما سکاسٹ جموں میں بائیو کیمسٹری میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شرما نے قومی اور بین الاقوام