تازہ ترین

سرینگر۔جموں شاہراہ پر تعمیراتی کام

جموں//گورنر کے صلاح کار کے کے شرما نے قومی شاہراہ پر تودے گرنے اور زمین کھسکنے سے پیدا شدہ صورتحال اور جموں ۔ سر ینگر قومی شاہراہ کو چار گلیاروں والی شہراہ بنانے کے لئے درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں سنجیو شرما، چیف جنرل منیجر ہیڈ کوارٹر نیشنل ہائی وے آف انڈیا منیشن رستوگی ، صلاح این ایچ اے آئی انیل کمار شری واستو ،ٹیم لیڈر روڈک کنسلٹنسی بی کے جہا، پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی جموں اجے کمار ، چیف انجینئر آر اینڈ بی ناصر گونی ، آر او جے اینڈ کے ہیم راج ، ایچ او ایچ سی سی راجیش شری واستو ، ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے جے ایس جوہراور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ٹریفک منیجمنٹ ، کوڑاکرٹ کو ہٹانے اورٹھکانے لگانے ، ٹاوروں کی منتقلی ،ٹرکوں کی پارکنگ ، ڈرنیج کی تجدید و مرمت اور نیشنل ہائی وے پر ہیل

کشمیر یونیورسٹی کی درجہ بندی میں اضافہ

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے نیشنل اسیسمنٹ اینڈ ایکری ڈیٹیشن کونسل کی طرف سے اے پلس گریڈ عطا کئے جانے پر کشمیر یونیورسٹی کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں صلاحکار نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد ، اُن کے رفقاء اور عملے کو یہ گریڈ ملنے پر اُن کی کوششوں کی سراہنا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کی معیاری تعلیم اور اعلیٰ معیار کی تائید ہے۔صلاحکار نے اُمید ظاہر کی کہ نئی ایکری ڈیٹیشن کی مدد سے یونیورسٹی کو اضافی گرانٹ ملے گی جس کی بدولت طُلباء کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح کے سکالر شِپ اور بہتر روز گار اور فیلو شِپ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔  

رامحال کے شہری کی گمشدگی کا کیس حل | ۔ 23مہینے کے بعد ہڈیو ں کا ڈھانچہ بر آمد

کپوارہ//شہر کوٹ رامحال کے 23مہینے قبل لاپتہ  70سالہ شہری محمد اکرم میر ولد عبد العزیز میر کے ہڈیو ں کا ڈھانچہ ہنگنی کو ٹ جنگل سے بر آمد کیا گیا۔مقامی لوگوں نے اس بارے میں فوری طور پولیس کو اطلاع دی ۔معلوم ہو ا ہے کہ محمد اکرم میر جو محکمہ انمبل ہسبنڈری کا سبکدوش ملازم تھا 22جولائی2017کو اپنے گھر سے کسی کام کے لئے گیا تاہم شام تک وہ واپس گھر نہیں لو ٹ سکا جس کے بعد لو احقین میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی اور محمد اکرم کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی اور وپو لیس تھانہ ویلگام ہندوارہ میں گمشدگی رپورٹ درج کرائی لیکن23مہینے گزر جانے کے با وجود بھی محمد اکرم میر کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا ۔پیر کو علاقہ کے مقامی لوگ جنگلی سبزی کے لئے جنگل جارہے تھے کہ ا س دوران وہا ں انسانی ہڈیو ں کا ڈھانچہ پڑا ملا جس کے بعد انہو ں نے اس کے بدن پر ایک پھٹی پرانی قمیض دیکھی ۔مقامی لوگو ں نے پولیس تھان

ایکزٹ پول پر ظاہر کئے جارہے نتائج

سرینگر//مختلف ٹی وی چینلوں کی جانب سے ایکزٹ پول کے دوران بھاجپا کی بھاری اکثریت سے واپسی کے بعد جموں وکشمیر میں عوامی حلقوں میںخصوصی پوزیشن سے متعلق سخت تشویش پائی جارہی ہے تاہم دوسری طرف علاقائی مین اسٹریم پارٹیوں کا ماننا ہے کہ ایکزْٹ پول پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ علاقائی مین اسٹریم جماعتوں کا کہنا ہے کہ اگر ایکزٹ پول کے اعداد و شمار کو صحیح بھی مانا جائے تاہم اسمبلی الیکشن کے دوران ریاست کے رائے دہندگان کو سوچ سمجھ کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کسی بھی شخص یا جماعت کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ گزشتہ کئی دنوں سے قومی ٹیلی ویژن چینلوں پر نشر ہورہے ایکزٹ پول جس میں بی جے پی کی واپسی کی دوبارہ پیشن گوئیاں کی جارہی ہے ، کے بعد جموں وکشمیرمیں عوامی حلقوں میں ریاست کی خصوصی پوزیشن سے متعلق سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ لوگوں کاماننا

ڈوگرہ صدر سبھا کا احتجاجی مظاہرہ

 جموں// ڈوگرہ صدر سبھا نے خطہ کے مطالبات کو لیکر ایک احتجاجی مارچ کیا ،جو سبھا کے دفتر سے شروع ہوکر رنبیشور مندر کے نزدیک جامبو لوچن کے مجسمہ کے پاس اختتام پذیر ہوا،جہاں پر مظاہرین نے دھرنا دیا ۔ بعد ازاں سبھا کے 50افراد پر مشتمل ایک گروپ نے صوبائی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں گورنر کے نام ایک میمو رنڈم پیش کیا۔صوبائی کمشنر نے وفد کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ انکے مطالبات پر کاروائی کی جائے گی۔ جس میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سیای سرگرمیاں ٹھپ ہو گئی ہیں ،جیسے کہ سیاسی نمائندوں نے لوگوں کے ساتھ ناطہ منقطع کیا ہے۔آئین ہند کی 73ویں ترمیم لاگو نہ ہونے کی وجہ سے لمبر دار/ چوکیدار / پنچایتی سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔مقررین نے کہا کہ اعلان شدہ "three tier system" بھی ابھی تک لاگو نہیں کیا گیا ہے کیونکہ تحصیل ،ضلع اور ریاس

خورشید گنائی نے عوامی دربار کے دوران وفود کے مسائل سنے

 جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے گورنر س گریوینس سیل کے تحت یہاں لوگوں کے مسائل بغور سنے ۔ کئی عوامی وفود اور افراد ان سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے مسائل اور مطالبات کے بارے میں جانکاری دی ۔ سرکاری ملازمین کے وفود بھی مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور اپنے محکموں سے متعلق معاملات سے اُنہیں آگاہ کیا۔مشیر نے تمام لوگوں کے مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت مرحلہ وار طریقے پر ان کے مسائل حل کرے گی۔انہوں نے موقعہ پر ہی کئی وفود اور افراد کے مسائل کا نپٹارا کرنے کی ہدایت دی۔بعد میں گورنر کے مشیر موصوف نے اپنے ماتحت کئی ماتحت کی کارکردگی کا جائزہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے لیا۔ڈائریکٹر فلوری کلچر ببیلا رکوال ، محکمہ خوراک ، رسدات کے ناظم جتندر سنگھ ، سکولی تعلیم کے ناظم انورادھا گپتا ،سیاحت کے جوائنٹ ڈائریکٹر شوکت محمود ، محکمہ تکنیکی تعلیم کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے علاوہ

کانگریس کا راجیو گاندھی کو زبر دست خراج

جموں //سابقہ وزیر اعظم راجیو گاندھی وک انکی28ویں برسی پر زبر دست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے صدر دفتر پر ایک پروگرام منعقد ہوا ،جس کی صدارت سابقہ وزیرو نائب صدر پردیش کانگریس رمن بھلہ نے کی۔اجلاس میں متعدد سینئر لیڈروں ، سابقہ وزراء، لیجسلیٹروں اور پارٹی عہدہ داروں ،پارٹی کی متعدد ونگوں بشمول سابقہ وزیر جگل شرما، ترجمان اعلیٰ رویندر شرما ،رجنیش شرما ، بلوان سنگھ ، من موہن سنگھ ، منجیت سنگھ ،کلدیپ ورما ، واء بی شرما ، سریش ڈوگرہ، کرنل سورن سنگھ ، پون رینہ، نیرج گپتا،کے ایل گپتا، ڈاکٹر آر کے کھجوریہ، ،ایچ ایس مہتہ و دیگران نے بھی شرکت کی۔مقررین نے مرحوم لیڈر کی دور اندیشی کی سراہنا کی جنھوں نے ملک کو ایک نئی سمت دی۔انہوں نے کہا کہ انکی بدولت ہی آج بھارت دنیا میں کمپیوٹر اور سائنس ٹیکنالوجی کا لیڈر ہے۔انہوں نے ملک میں پنچایتی راج سسٹم کو با اختیار بنانے کیلئے آئین کی7

پینتھرس پارٹی ہی جموں خطہ کیساتھ انصاف کر سکتی ہے : یوا پینتھرز

جموں//جموں  وکشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے یوا پینتھرز کی پالسیوں ا ورپروگراموں پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال کی موجودگی میں بہت سے نوجوانوں نے یوا پینتھرز میں شرکت کرنے کا اعلان کیا۔نئے شامل ہونے نوجوانوں نے پارٹی کے پالیسوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جے کے این پی پی فقط ایک ایسی جماعت ہے جو خطہ کے عوام کے ساتھ انصاف کرسکتی ہے۔نئے جوانوں کا پارٹی کے عہدہ داروں ارون مہرہ، بھانو پرتاپ گوریا، کپل مہرہ نے پارٹی میں خیر مقدم کیا۔پارٹی کے ریاستی نائب صد رپرتاپ سنگھ جموال نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں نئے کارکنوں کا خیر مقدم کیا اور ان سے پارٹی کو اعلیٰ بلندیوں تک لیجانے کی تلقین کی۔انہون نے کہا کہ ریاست کا نوجوان طبقہ سابقہ سرکار کی ناقص پالسیوں کی وجہ سے کافی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو پینتھر ز پارٹی کے بینر تلے اکٹھا ہونے کی تلقین کی۔

سنیل کی قیادت میں وفد ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سے ملاقی

جموں//جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمار کے ساتھ ملاقات کی  جموں سے ملاقی ہوا اور ان سے عوام کے مسائل پر مباحثہ کیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد نے پی آر سی جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانے کا مطالبہ کیاکیونکہ لوگوں کو پی آر سی حاصل کرنے میں کافی دقتوں کا سامان کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے حلقہ پٹوارویں کو اپنے اپنے پٹوار میں مو جود رہنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی۔انہوں نے شہر میں تباہ کن ٹریفک کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اسے حل کرنے کی گذارش کی۔انہوں نے امبپھلا،جانی پور ،بن تالاب روڈ کو کشادہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رنگ روڈ پر کام شروع کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے امبپھلا۔ مانڈہ سے جانی پور ہائی کورت روڈ، روپ نگر،بن تالاب،کوٹ بھلوا ل سے اکھنور تک رنگ روڈ تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ،تاکہ شہر میں ٹریفک جام پر قابو پایا جا سکے۔انہ

خورشید گنائی نے باہو۔ مہا مایا۔ پیر کھو کیبل کار پروجیکٹ کا جائیزہ لیا

جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آج مہا مایا پارک کا دورہ کر کے باہو۔ مہا مایا۔ پیر کھو کیبل کار پروجیکٹ کا جائیزہ لیا۔انہوں نے پروجیکٹ کے مختلف تکنیکی امور کے جائیزے کے علاوہ سیاحوں کے لئے قائم کئے جارہے بنیادی ڈھانچے کے تعمیراتی کام کا بھی جائیزہ لیا۔اُن کے ہمراہ کیبل کار پروجیکٹ کارپوریشن کے افسران اور سیفٹی انجنیئران بھی تھے، جنہوں نے مسافروں کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات اور تکنیکی امور کے بارے میں صلاحکار کو جانکاری دی۔سیاحوں کے لئے رؤپ وے کی باضابطہ شروعات سے پہلے حتمی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے صلاحکار نے انجنیئروں کو بین الاقوامی ضوابط کے مطابق پروجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے وقت پر سلامتی سے متعلق ضوابط اور لوازمات کو پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے اور جاری کاموں کی لگاتارا نگرانی کرنے پر زور دیا۔

جموں میں دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام

  جموں//MBSCE کے میکنکل انجینرئنگ محکمہ کی جانب سے سی اے ڈی پائنٹ انجینئرنگ سلیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ جموں مرکز کے اشتراک سے "Auto CAD and 3D Printing"پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔اسسٹنٹ پروفیسر ہریندر پال سنگھ نے خطبہ اسقبالیہ پیش کیا۔MBSCET کے چیر مین پروفیسر اے ایس سودن نے انجنئروں کے لئے آٹو سی اے ڈی کی اہمیت پر مباحثہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 3D with AutoCAD نے انجینئروں کو مشین پر کام کرنا آسان بنایا ہے۔انجینئرنگ کے مختلف شعبوں کے 54طلاب نے فیکلٹی ممبروں کے ہمراہ ورکشاپ میں شرکت کی۔ڈائریکٹر CAD Point, J&K  انجینئر نوجوت سنگھ اس موقعہ پر ریسورس پرسن تھے ۔انہوں نے تفصیلی لیکچر دیا ۔ڈین اکیڈمکس پروفیسر پروین سنگھ نے اپنے خطاب میں نئے خیالات پر زور دیا ۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میںپرنسپل MBSCET,پروفیسر انجانی کمار، وائس پرنسپل پروفیسر امریک سنگھ اور ایچ

خانہ بدوش گوجر طبقہ کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

جموں //گوجر ،بکروال دیش تحریکء انصاف جموں کا ایک اجلاس منگل کے روز یہاں زر قیادت ریاستی صدر چودھری نزاکت منعقد ہوا۔ ایک بیان کے مطابق اجلاس میں خانہ بدوش طبقہ جیسے کہ گوجر و بکروالوںکو جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ کے پہاڑی علاقوں میں در پیش مسائل کے بارے میں گفتگو کی گئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری نزاکت کھٹانہ نے کہا کہ خانہ بدوشوں کو موسم گرما میں قومی شاہراہ پر ہر جگہ حراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خانہ بدوش ریاست کے بالائی علاقوں میں اپنے مال و مویشی کے ساتھ رہتے ہیں،جنھیں پولیس و دیگر ایجنسیاں حراساں کرتی رہتی ہے۔ اس موسم گرما میں ماہ رمضان میں انہیں ادویات، پانی کی سہولیت، ویٹرنری سہولیت، گشتی سکولوں اور  ٹینٹوں کی جیسی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے طبقہ کے جائز مطالبات حل کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ طبقہ کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پ

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاندھی نگرمیں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منگل کے روز یہاں  انچارج ہیڈمسٹرس شریمتی رمیش کماری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاندھی نگرمیں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ سکول کی ہیڈ مسٹرس نے پروگرام کی صدارت کی اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام کا اہتمام مہمانوں کو پھلوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔طلاب کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر چیر مین نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لانچ کی گئی سوچھ ابھیان مہم پر عمل کرنے چاہیے۔ اس موقعہ پر سکول کی ہیڈ مسٹرس نے سکول میں ویسٹ کے متعلق متعدد مسائل کی جانکاری دی۔ طلاب کو کوڈا کرکٹ نہ جلانے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی گئی۔سکول میں کوڈا کرکٹ جمع کر

مزید خبرں

بھیم سنگھ نے اپوزیشن جماعتوں کی  الیکشن کمیشن کیساتھ کانفرنس میں شرکت کی جموں//قومی اور ریاستی تسلیم شدہ 23سے زائد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی ہندستانی الیکشن کمیشن کے ساتھ آج الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر نئی دہلی میںکانفرنس ہوئی ۔ آندھراپردیش کے وزیراعلی چندربابو نائیڈو کی پہل پر اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو اس میںمدعو کیا گیاجس سے اپوزیش جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرکے آئینی مینڈیٹ اور قانون کی حکمرانی کے مطابق انتخابی عمل میں نظم و ضبط یقینی بنانے کے لئے ایک موثر قرارداد منظور کی جاسکے۔نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کی سیاسی سکریٹری سدیش ڈوگرا کے ساتھ کانسٹی ٹیوشبن کلب ، رفیع مارگ، نئی دہلی اور بعد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی اس کانفرنس میں شرکت کی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کو مدعو کرنے کے لئے چ

تازہ ترین