تازہ ترین

اوم نگر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

 جموں //وارڈ نمبر 32 ،اوم نگر کے مکینوں نے اتوار کے روز علاقہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان کو لیکر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین  جموں میونسپل کارپوریشن ، محکمہ صحت عامہ ،تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔یوا پینتھرز پارٹی کی قیادت میں مظاہرین وارڈ کے مین چوک پر اکٹھا ہوئے اور اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے حق میں مظاہرہ کرنے لگے۔اس موقعہ پر یوا پینتھرز کے ریا ستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے مکینوں نے علاقہ کے سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں متعلقہ حکام ااور ضلع انتظامیہ کو کئی مرتبہ مطلع کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ گڑھوں کی وجہ سے بارش کا پانی ان میں اکٹھا ہوتا ہے،جس سے بد بو پھیلتی ہے اور سڑک بھی کیچڑ میں بدل جاتی ہے، جس سے لوگوں کی نقل و حرکت مشکل ہو جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس سڑک پر خسہ حالی کی وجہ سے کئی حادث

پی او کے ڈی او پی کا ماہانہ اجلاس

  جموں//پارلیمانی انتخابات کے دوران خاموشی کے بعد ایس او ایس انٹر نیشنل کی ماہانہ اجلاس منعقد ہوا،جسکی صدارت پی او کے ڈسپلیسڈ پرسنز تنظیم کے سربراہ راجیو چونی نے کی۔اجلاس کے دوران شہر کے طبقہ کے ممبروں نے کافی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں طبقہ کے متعدد مسائل پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجیو چونی نے حالیہ صورتحال ،خصوصاً جاری لوک سبھا انتخاب کے دوران سیاسی پارٹیوں بشمول بی جے پی اور کانگریس پارٹی کے پی او کے طبقہ کے تئیں جارحانہ رویہ کی جانب توجہ مبذول کی۔ایس او ایس انٹرنیشنل کے چیر مین نے طبقہ کی جانب سے انتخاب میں اپنا امید وار کھڑا کرنے کے فیصلہ کو صیح قرار دیا ۔انہوںنے کہا کہ انتخاب میں پارٹی کے امیدوار کی کامیابی ہو گی یا نہ ہو ،لیکن اس سے ایک بات واضع ہو جاتی ہے کہ پارٹی کسی دوسری پارٹی پر منحصر نہیں رہے گی۔انہوں نے طبقہ کو متحد رہنے کی تلقین کی اور آنی

نٹرنگ نے سنڈے تھیٹر کے سلسلہ میں سیاسی طنز پر ڈرامہ پیش کیا

 جموں //سنڈے تھیٹر کے سلسلہ میں نٹرنگ نے سیاسی طنز پر ڈرامہ ’’ٹوپیاں ‘‘ پیش کر دیا ،جسے منی مدھوکر نے تحریر کیا ہے اور جسکے ہدایت کار بلونت ٹھاکور ہیں۔مقامی سیاسی منظر پر بہت ہی مناسب ڈرامہ لالچی سیاست دانون پر ایک طنز ہے ،جو اقتدار میں رہنے کیلئے گر گٹ کی طرح رنگ بدلنے میں ماہر ہیں۔انکے لئے اپنامقصد حاصل کرنے کے لئے عوام کو بے وقوف بنانا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔انسانی تہذیب نے متعدد سیاسی و سماجی انقلاب دیکھے ہیں اور ہر بار وہ نئے نئے سیاسی سوچ بھیچتے ہیں۔وہ اپنے نئے لباس میں پرانے خیال کو ہی بھیچتے ہیں۔ وہ اپنے سوچ کو بدلنے کے بجائے پارٹیاں بدلتے ہیں۔ڈرامہ میں دو ہمسایوں کو دکھایا گیا ہے ،جنھوں نے سیاسی منظر بدلنے کی حلف لی ہے اور متبادل کے تلاش میں ہیں۔ہر بور وہ ایسے شخض سے ملتے ہیںجو مختلف سیاسی پارٹیوں میں شامل ہو تا ہے ،ہر بار وہ اسے الگ الگ شخض کے طو

گوجربکروال بوائزہوسٹل جموں میں افطارپارٹی وتعارفی پروگرام کاانعقاد

 برادری کے معززشخصیات اورافسران کی بچوں کیساتھ گفت وشنید،طلباء سے طبقہ کے مستقبل کوروشن بنانے کیلئے محنت ولگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین  جموں//گوجربکروال طبقہ کے ذی شعورافرادکے ایک سماجی گروپ ’’مہاروورثو‘‘کی جانب سے گوجربکروال ہوسٹل بوائز،نزدعیدگاہ روڈجموں میں گوجربرادری کے طلباء کے ساتھ ایک ’’افطارپارٹی کم انٹریکشن پروگرام ‘‘کاانعقادکیاگیاجس کامقصدگوجربکروال ہوسٹل میں زیرتعلیم طلباء کے اذہان کی تربیت اوران کے کیرئیرکومثبت سمت دینے کیلئے ان کے ساتھ گوجربکروال طبقہ کے اعلیٰ عہدوں پرفائزسابقہ طلبااوردیگرافسرانکے ساتھ گفت وشنیدکرناتھا۔اس موقعہ پرریاست جموں وکشمیرمیں مختلف محکمہ جات میں تعینات اعلیٰ عہدوں پرفائزافسران اورطبقہ کے باوقارافرادبشمول ایس ایس پی ریلوے محمدارشاد،ایس ایس پی اسلم چوہدری،ایس ایس پی کرائم مشتاق چوہ

سرکاراقلیتوں کے لئے محفوظ ماحول مہیا کرنے میں ناکام : شو سینا

 جموں //شو سینا بالا صاحب ٹھاکرے ،جے اینڈ کے یونٹ نے ریاستی سرکار پر اقلیتوں کے لئے محفوظ ماحول مہیا کرنے میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔ایک بیان میں شو سینا نے بھدرواہ میں ایک شخض کی ہلاکت میں براہ راست بی جے پی کو مورد الزام ٹھرانے کی مذمت کی ۔پارٹی کے ریاستی صدر ڈمپی کوہلی نے کہا ہے کہ سرکار پریہار برادران ۔ آر ایس ایس لیڈر اور اسکے پی ایس اوکے ہلاکت میںملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ حال ہی میں متعدد فرقہ وارانہ واردات ہوئے ہیںلیکن سرکار مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔کوہلی نے بیان میں مبینہ الزام لگایا ہے کہ بھدرواہ علاقہ میں اقلیتوں کو نشانہ بنایاجا رہا ہے، جو ایک سوچی سمجھی  اور سماج دشمن اور قوم دشمن طاقتوںکی چال کے تحت کیا جا رہا ہے،تاکہ بھدرواہ کے پر امن ماحول کو تباہ کیا جاسکے۔پارٹی کے نائب صدر ہرش گپتا نے بھدرواہ کے ل

شری امر کھیشتریہ راجپوت سبھا نے ذہین طلاب میں سکالر شپ تقسیم کیا

 جموں//شری امر کھیشتریہ (راجپوت) سبھا نے ذہین طلاب میں سکالر شپ تقسیم کیا۔ایک پریس بیان کے مطابق اس سلسلہ میںسبھا کی ایک میٹنگ زیر قیادت ترسٹ کنور نرائن سنگھ منعقد ہوئی۔اجلاس میںتقریباً 48  طلاب اور انکے والدین نے بھی شرکت کی،جن میں27 طالبات شامل تھیں ،کل ملا کر تقریبا2,00,000/ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔سبھا کے چیرمیں کنور نرائن سنگھ نے  دیگر ٹرسٹیوں کے ہمراہ طلاب میں سکالر شپ تقسیم کی ۔طلاب کے والدین نے سبھا کے ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے طلاب میں سکالر شپ تقسیم کرنے کی کاروائی کی ستائش کی۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میںجگدیش سانگوال، کیپٹن اندر سنگھ سمبیال، انجینئر ایم ایس جموال، بی ایس جموال، ایس ایس پریہار، گووردھن سنگھ جموال،  ریٹائرڈ ایف اے بی ایس جموال، آر ایس جسروٹیہ، پون چب ،کیپٹن کلبیر سنگھ بنڈرال اور رندھیر سنگھ راجپوریہ بھی شامل تھے۔  

مزید خبریں

وا راجپوت سبھا کی ریاستی باڈی تحلیل  جموں // یوا راجپوت سبھا کی کور کمیٹی نے اپنی ریاستی باڈی، جس نے اپنی دو سل کی مدت مکمل کر دی ہے ،کو تحلیل کر دیا ہے۔اتوار کے روا یہاںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ باڈی کو نئے صدر کا انتخابات ہونے تک کور کمیٹی کی سرپرستی میں کام بدستورکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کو رکمیٹی کے چیر مین رگھو بیر سنگھ ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میںپشویندر سنگھ ، راجندر سنگھ ، دیویندر سنگھ ، رنجیت سنگھ ، راکیش سنگھ ، راجیش سنگھ شمشیر سنگھ ، مہندر سنگھ ،اور میشی سنگھ بھی شامل ہیں۔ان باتوں کا اظہار ایڈ وکیٹ پشویندر سنگھ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ باڈی کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور کور کمیٹی نئی باڈی کے انتخابات منعقد کرے گی۔انہوںنے کہا کہ باڈی کے صدر کے لئے نامزدگیاں برادری کے ممبروں سے طلب کی جائے گی اور برادری کے ممبروں س

تازہ ترین