تازہ ترین

صوبائی کمشنر جموں نے رِنگ روڈ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں//صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے یہاں  ہفتہ کے روزافسروں کی ایک میٹنگ کے دوران رِنگ روڈ پروجیکٹ کی تعمیر پرپیش رفت کا جائیزہ لیا۔اجلاس میں ڈی سی جموں رمیش کمار، پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی، اجے کمار راجک، اے ڈی سی سانبہ وکاس گپتا، اے سی آر جموں چندر پرکاش، آر ایس پورہ،جموں نارتھ، جموں سائوتھ ،مڑھ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹوں اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی کمشنر نے عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹ میں حائل تمام رکاوٹوں بشمول اراضی کی حصولیابی، بقایا ڈھانچوں،استفادہ حاصل کرنے والوںمیں معاوضہ کی تقسیم کاری وغیرہ کو دُور کر کے اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ایس ڈی ائمز نے صوبائی کمشنر کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معواوضہ کی تقسیم کاری کے متعلق جانکاری دی ۔پروجیکٹ منیجر این ایچ اے آئی نے اب تک کے کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے

ڈی بی این،جموں میں بیداری پروگرام کا اہتمام

جموں //دیوان بدری ناتھ سکول ،پنجترتھی کی جانب سے یہاں ہفتہ کے روز ایک بیداری و ترغیبی پروگرام کا اہتما م کیا گیا ،تاکہ طلاب بغیر کسی انتثار کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔ ایک بیان کے مطابق سماجی کارکن و کونسلر رام پال ڈوگرہ مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا۔اس سے قبل ایک دعائیہ مجلس منعقد کی گئی،جسے سکول کے بچوں کے کورس میں گایا جو میوزک ٹیچر کلدیپ کمار کی رہنمائی میں میوزک پڑھتے ہیں۔سکول کی پرنسپل سونیکا مہاجن نے خصوصہ مہمان کو بطور عزت ایک مو مینٹو پیش کیا۔انہوں نے موضوع پر بولنے کیلئے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔لیکچر کاموضوع ’’کس طرح سے بغیر انتثار پڑھائی کریں اور سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات ‘‘ تھا ۔سکول کی پرنسپل نے اس موقعہ پر سکو ل کی مختصر تواریخ کے بارے میں جانکارہی دیتے ہوئے کہا کہ سکول 1963 میں قائم کیا گیا ہے ،جس نے بڑی بڑی ہستیاںتیار&nbs

پانی کی آلودگی کولیکر 20مئی کو دھرنا

اودہم پور//نیشنل پینتھرز پارٹی کے صد ربلونت سنگھ منکوٹیا نے ریاستی سرکار کو دریائے توی سے ڈمپنگ ہپوائنٹ منتقل کرنے کی تنبہیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے شہر کو سپلائی کئے جانے والے آلودہ پانی کے خلاف 20مئی کو کھیری ،جکھانی ،جہاں پر شہر کو پانی کی سپلائی کی جاتی ہے اور جہاں شہر کا تمام کوڈا کرکٹ جمع کیا جاتا ہے ،پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے اختیار کی گئی خاموشی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت بار اس سلسلہ میں احتجاج بھی کیا گیااور حکام کو میمورنڈم بھی پیش کئے گئے ،یہاں تک کہ گُذشتہ ہفتہ پینتھرز پارٹی کے تمام کونسلوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایم سی یو کے صدر کو بھی ایک میمورنڈم دیکر کوڈا کرکٹ اکٹھا کرنے کی جگہ منتقل کرنے کی گُذارش کی لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کُچھ بھی ن

وارڈ نمبر 35میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا اہتمام

جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاںوارڈ نمبر 35 کے کونسلر یش پال شرما اور وارڈ کے باشندوں کے ساتھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جے ایم سی کے مئیراس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ چیرمین ہیلتھ و سینٹشن بلدیو سنگھ بلوریہ ن اور چیر مین سوچھ بھارت ابھیان کمیٹی سورج پرکاش پادھانے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر معزز مہمانوںمیں بی ایم کوہلی، ٹھورو رام ،اودھے چند ،یش پال گپتا، سدیش ڈوگرہ و دیگران بھی موجود تھے۔  اس موقعہ پر مقامی شخض دسدیش ڈوگرہ نے وارڈ کے مسائل پیش کئے اورورڈ میں گھروں سے کوڑا کرکٹ لیجانے کیلئے ٹیمپو شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔ایک اور شخض اودے چند نے موجودہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے سسٹم کو بدلنے پر زور دیا۔ پروگرام میں مئیر چندر موہن گپتا کوپھلوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ  انکا استقبال کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے س

نے جی ایم سی جموں میں زخمی فارسٹ گارڈ کی عیادت کیPCCF

جموں//پی سی سی ایف سریش چُگ نے کئی افسروں کے ہمراہ آج جی ایم سی جموں کا دورہ کر کے وہاں اومکار سنگھ نامی فارسٹ گارڈ کی عیادت کی جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔اس موقعہ پر پی سی سی ایف نے کہا کہ محکمہ اُن کے علاج ومعالجہ کا سارا خرچ برداشت کرے گا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ فارسٹ گارڈ انتہائی مشکل حالات میں کام کرتے ہیں اور انہیں روزانہ25 کلو میٹر تک مسافتیں طے کرناپڑتی ہیں اور اس دوران کئی فارسٹ گارڈ زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔پی سی سی ایف نے متعلقہ فارسٹ گارڈ کے حق میں فوری طور سے بینو ویلنٹ فنڈ واگذارکرنے کی ہدایت دی۔  

بٹوال طبقہ نے بدھ جینتی جو ش وخروش سے منائی

جموں//جموں و کشمیر بٹوال ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 2563 ویں بدھ جینتی بھگوان بدھ کی سالگرہ امن، عدم تشدد ،رواداری کے پیغام کے ساتھ منائی۔ اس سلسلہ میں آرگنائزیشن کی جانب سے یہاں میرا ماندک میں زیر قیادت ایسو سیٹ صدر سابق صوبیدار میجر رمیش سرگوترہ  ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کا آغاز بھگوان گوتم بدھ کی عبادت اور مذہبی گیت گانے سے شروع کیا گیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںآر ایل کیتھ نے کہا کہ بھگوان بدھ کی تعلیمات آج کل زیادہ موافق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھگوان بدھ نے لوگوں کو وضاحت کرنے کی کوشش کی کہ دنیا کے مشکلات ہمارے لگائو کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خواہشوں سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسلئے انہوں نے اشٹھ مارگ دکھائی اور کہا کہ اگر کوئی اس پر عمل کرے گا تو وہ دنیا کی پریشانیوں سے نجات پا سکے گا۔اپنے خطاب میںسابق نائب صوبیدار سرپنچ رام لعل لکھوترہ نے کہا ک

آر اوجموں کا پالی ٹیکنک اور ایم اے ایم کالج کا دورہ

 جموں//جموں پارلیمانی حلقے کے ریٹرننگ افسر رمیش کمار نے آج پالی ٹیکنک کالج اور ایم اے ایم کالج جموں کا دورہ کر کے وہاں ووٹ شماری کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیا۔پالی ٹیکنک کالج جموں اور ایم اے ایم کالج جموں کو ووٹ شماری کے مرکز کے طور نامزد کیا گیا ہے۔جہاں23 مئی کو پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹ شماری ہوگی۔  

مزید خبرں

ڈوگرہ صدر سبھا کاخصوصی اجلاس  گورنر انتظامات کے ساتھ اٹھائے گئے مدعوں کی عمل آوری کا جائزہ  جموں//ڈوگرہ صدر سبھا کا یہاں ہفتہ کے روز ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں گورنر انتظامیہ کے ساتھ اٹھائے گئے متعدد مدعوں کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق اجلاس میں ممبران نے کہا کہ بہت سے مدعوں پر ابھی تک کوئی عمل نہیں ہوئی ہے یا بہت ہی کم کاروائی کی گئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گورنر نے گُذشتہ سال مبارک منڈی کمپلیکس کی تجدید کاری کے لئے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 کروڑ روپے کام شروع کرنے کیلئے منظور کی تھی ،جس کی بدولت سے اس پر کام چل رہا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آنے والے مون سون کے دران بارشوں کی وجہ سے ڈوگرہ ہیریٹیج کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے ،جسکے لئے ڈی ایس ایس نے ریکارڈ کو محفوظ مقام پر رکھنے کی اپیل کی تھی ،جس پر بعض ریکارڈمبارک منڈی کے پُرانے ا

تازہ ترین