تازہ ترین

صدر ہند کے نام بھیم سنگھ کا میمورنڈم | پارلیمانی انتخابی عمل کو غیرآئینی قراردینے کی مانگ

جموں// نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور ماہر آئین سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے صدر رامناتھ کووند سے ہندستانی الیکشن کمیشن کے ذریعہ اختیار کردہ انتخابی عمل کو انتخابی قوانین اور رائے دہندگان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور ہندستان کے انتخابی نظام پر منفی اثر ڈالنے والاقرار دینے کی مانگ کی ہے ۔ پروفیسربھیم سنگھ نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ اختیار کردہ انتخابی عمل پر ایک پورا قانونی ا نوٹ تیار کیا ہے اور سات مرحلوں اور تقریباََ دو مہینہ میں انتخابی عمل مکمل کرانے کو انتخابی قوانین کی روح اور رائے دہندگان کے بنیادی حقوق کے بالکل منافی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ملک میں لوک سبھا انتخابات سات مراحل اور دو مہینوں میں ہوئے ہوں۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں کہیں بھی جہاں جمہوری نظام یا آمریت ہے ایسا نہیں ہوا کہ نئے انتخابات کرانے کے لئے مختلف وقت میں س

کے کے شرما کا ایس ایم جی ایس ہسپتال کا دورہ

 جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے یہاں ایس ایم جی ایس ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ مشیر موصوف نے ہسپتال کے مختلف یونٹوں اور وارڈوں کا دورہ کیا اور وہاں علاج و معالجہ اور تشخیصی آلات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی نگہداشت کی سہولیات کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ مشیر موصوف نے اس موقعہ پر ہسپتال انتظامیہ و دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے مریضوں کیلئے فوری نوعیت کی ضروریات کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔ مشیر موصوف نے ہسپتال میں صحت و صفائی یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ ہسپتال کے مختلف یونٹوں کے دورے کے دوران مشیر موصوف کو متعلقہ یونٹوں کے انچارج افسران نے وہاں دستیاب سہولیات کی تفصیلات سے مشیر کو آگاہ کیا ۔ پرنسپل میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر سنندا

ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کی قیادت میں اجلاس کا اہتمام

جموں //عوام کی جانب سے گوررنرکی شکایتی سیل کو بھیجی گئی شکایات کے رتبہ کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمار کی قیادت میں پیر کے روزیہاں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا،تاکہ گورنر کی شکایتی سیل کو بھیجی گئی شکایات کا نپٹارہ کیا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رشپال سنگھ ، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طاہر فردوس، ایس ڈی ایم نارتھ ستیش شرما ، ایس ڈی ایم ساوتھ شری کانت بالا صاحب سوسی، تحصیلداروں و سینئر افسروںنے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کل ملا کر ہفتہ کے روز تک 302 آن لائن شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 158 کا نپٹارہ کیا گیا ہے جبکہ144 پر عمل جاری ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسروں سے عوام کی جانب سے بھیجی گئی شکایات کا سنجیدہ نوٹس لینے اور انکا عوام دوستانہ حل نکالنے کے لئے تعاون کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے افسروں سے اپنے اپنے محکموں میں شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے میکنزم تی

عالمی ’یوُمِ مادر‘ کے تعلق سے ادبی کُنج کی خصوُصی ادبی نِشست

جموّں//ساری دُنیا کی طرح ہمارے بھارت میں بھی ’یوُمِ مادر‘کے تعلق سے تقریبات کی ایک کڑی کے طور پرجموں و کشمیر کی کثیر اللسانی معروُف ادبی تنظیم ’ادبی کُنج کے اینڈ کے‘ کی جانب سے اِس کے ادبی مرکز کِڈ ذی سکوُل میں ایک خصوُصی ادبی نِشست کا اِنعقاد ہُوا۔ جِس کی صدارت کے فرائض اُردوُ و گوجری زبان کے معروُف شاعر سرور چوہان حبیٖبؔ نے ادا کئے۔جِبکہ نِشست کی نِظامت کے فرائض تنظیم کے گلو کار چمن سگوچ نے انجام دِئے۔ تنظیم کے چئیرمین آرش ؔ دلموترہ اور صدر شام طالبؔ نے ’یومِ مادر‘ کی اہمیّت اور ماں کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کِیا۔ اُنھوں نے بچّے کے تئیںماں کے جذبات اور احساسات پر بھی سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے ماں کی عظمت کو سلام کِیااور کہاکہ بڑے بڑے رِشی مُنیوں اور پیغمبروں نے ماں کو بھگوان کو درجہ دِیا ہے۔یہ ماں ہی ہے جو اپنی پوُری زندگی کِسی نا کِسی ص

ڈوگرہ لاء کالج میں تقریب

جموں //ڈوگرہ لاء کالج میں ایل ایل بی کے فائنل ائیر کے طلاب کے شاندار الوداع کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کا آغاز روایتی چراغ روشن کرکے سرسوتی وندھنا سے کیا گیا ۔ایل ایل بی پانچویں سال کی طلابہ پلوی ٹھاکور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جس میں انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے طلاب اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے دوران طلاب نے کالج میں گُذارے ہوئے دن یاد کئے اور انکی زندگی میں بدلائو لانے کیلئے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔کالج کے پرنسپل وی پی مگوترہ نے الوداعی تقریر میںطلاب کے شاندار مستقبل کی تمنا کی اور انہیں زدنگی میں مثبت رویہ اپنانے  اور اچھے شہری کے صفعت پیدا کرنے کی صلاح دی۔ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سیکرٹری کنور سمر دیو سنگھ چاڑک اس مقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔اپنے صدارتی خطبہ میں انہوں نے کہا کہ یہ دن آخری نہیں ہے بلکہ ایک نئی زندگی کی شروعات ہے اور ا

نیشنل کانفرنس لیڈروں کا تحصیل پنچاری کا دورہ

اودہمپور//نیشنل کانفرنس رہنماء اور صوبائی نائب صدر چودھری محمد شفیع ایڈوکیٹ،صوبائی سیکریٹری لال چند مسافر،ضلع سیکریٹری رام پرشوتم شرما اور بلاک صدر پنچاری ٹھاکر جسونت سنگھ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ تحصیل پنچاری کے متعدد دیہات کینتھ گلی، میر،چولنا،پنچاری خاص،کلٹیاڑ کے دور افتادہ پہاڑی دیہات کا تفصیلی دورہ کیا اور موقعہ پر عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔اور حکومت کی توجہ غور طلب امور کی جانب دلائی ،۔ ان میں اودہمپور ۔پنچاری۔لاندر کی 60کلو میٹر سڑک کی حالت نہایت خستہ ہے اورایسا معلوم پڑا کہ اس سڑک کا کوئی والی وارث ہی نہیں ہے جگہ جگہ سڑک پر کھڈے اور ان میں پانی جمع ہونے سے تارکول ختم ہو گئی ہے ،کھڈے مٹی اور پتھروں سے بھی نہیں بھرے گئے ہیں۔علاقہ کی ایک لاکھ آبادی کیلئے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں مسافروں کو لے کر چلتی ہیں لیکن حادثے کا خطرہ بنا رہتا ہے اور اکثر ان سڑکوں پر کئی قیمتی جانیں ت

کشمیری پنڈتوں کشمیر میں سیب کے باغات میں غنڈہ گردی پر جموں میں احتجاج

جموں //کشمیری پنڈتوں نے پیر کے روز یہاں ایک احتجاج منعقد کیا، جس میں مظاہرین نے جنوبی کشمیر میں طبقہ کے ایک سیب باغ میں شر پسند عناصر کی جانب سے کی گئی غنڈہ گردی کا مبینہ الزام لگایا ۔مظاہرین نے مبینہ الزام لگایا کہ ایسے واقعات کشمیر میں اقلیتی طبقہ کو حراساں کرنے اور ان میں عدم تحفُظ کا احساس پیدا کرنے کے مقصد سے کئے جاتے ہیں۔انہوں نے مجرموں کو فوری طور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ باغ مالک اجے کمار نے نمائندہ کو بتایا کہ اُسے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے موضع آکورہ میں سیب کا ایک باغ ہے اور دو روز قبل وہ کشمیر سے جموں آیا تھا ،تو مُجھے وادی سے کئی لوگوں نے مطلع کیا کہ آپ کے باغ کو دوران شب خراب کر دیا گیا ہے۔ایک بیان کے مطابق پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کیا ہے۔آل سٹیٹ کشمیری پنڈت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ٹی کے بھٹ نے ایک بیان میں مجرموں کو گرفتار کرنے اور انہیں سخت سزا دینے ک

مزید خبرں

مسلم فرنٹ نے بانڈی پورہ واقعہ میں سزائے موت کا مطالبہ کیا  جموں // جموں مسلم فرنٹ کا یہاں پیر کو ایک ہنگامی اجلاس زیر قیادت چیرمین شجاع ظفر منعقد ہوا، جس میں بانڈی پورہ میں ایک کمسن کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی پر سخت احتجاج کیا گیا ۔ ایک پریس بیان میں انہوں نے جموں اور وادی کشمیر کے عوام کو اپنے بچوں کے تئیں زیادہ ذمہ وار رہنے کو کہا کیونکہ شیطانی عناصر ماحول کو گندہ کرنے کی کوشش کرکے ریاستی سماج کو آلودہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے اس واقعہ میں ملوث مبینہ ملزم کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ مجرم نے یہ فعل ایک تین سال کی کمسن بچی کے ساتھ کیا ہے۔فرنٹ کے صدر قاضی عمران نیاُن عناصی کو اسی ذہنیت کا قرار دیا جو اس واقعہ میں ملوث ملام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے سیاسی اور مذہبی لیڈروں سے اس خطر ناک جرم کو فراموش نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انکی خاموشی سے م