تازہ ترین

سڑک حادثات کی معیاری تحقیقات

  کٹھوعہ//تحقیقات کی معیار میں بہتری لانے اور ایڈوانس سکلز کی جانکاری دینے کیلئے کٹھوعہ پولیس نے زیر رہنمائی ایس ایس پی شری دھر پاٹل یہاں ضلع پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میںتحقیقاتی افسروں کے لئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ کا ا فتتاح ایس ایس پی نے کہا، انہوں نے اپنے افتتاحی تقریر میںافسروں سے حادثہ ہونے کے بعد قیمتی جانوں کا بچانے کے لئے سنہری وقت کا موثر استعمال اور معاملات کا حل جدید ٹیکنالوجی اور لوگوں کے تعاون سے کرنے پر زور دیا ۔ ایڈیشن ایس پی رمنیش گپتا، چیف پراسکیوشن افسر وکرانت شرما ، ڈی ایس پی کے ڈی بھگت، سینئر پراسکیوشن افسر آر سی شرما ، اے ڈی او  ڈی پی او کٹھوعہ ہریش شرما ، پراسکیوشن افسر امت سہگل نے بھی پروگرام میں بطور ماہرین تحقیقاتی افسروں کے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں افسروں نے متعدد ٹیکنالجیوں پر مبنی ماضی کے متعدد معاملات کا مطالعہ کیا ،جس س

۔اساتذہ کی اودہمپور میں ماہانہ نشست منعقد کی RET

 اودہمپور//جموں و کشمیر رہبر ء تعلیم اودہمپور یونٹ کی جانب سے یہاں شہید بھگت سنگھ پارک میں ماہانہ نشست کا اہتمام کیا گیا۔نشست کی قیادت ضلع صد رکلدیپ کٹوچ نے کی ،جس میں ضلع کے تمام زونوں کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میںفورم کے سینئر وائس چیئرمین بھوپیندر سنگھ اور ریاستی کارڈی نیٹر پریتم دھمان بھی بطور خصوصی مدعو موجود تھے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے بھوپیندر سنگھ نے کہا کہ RET اساتذہ کو گریڈ۔IIمیں منتقل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ریاست کے اساتذہ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی فائلیں متعدد زیڈ ای او اور سی ای او کے دفاتر میں التوا میں پڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسروں کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجودفائلیں ابھی بھی متعدد زونل افسروں سے ڈویژنل سطح کے دفاتر میں التوا میں پڑی ہوئی ہیں ،جس کی وجہ سے اساتذہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے گورنر ا

سنڈے تھیٹر میں ڈرامہ ’’حوالات ‘‘ پیش کیا گیا

 جموں //سنڈے تھیٹر میں نٹرنگ کی جانب سے سرویشور سکسینہ کا تحریر کردہ و نیرج کانت کی ہدایت کاری میں ڈرامہ ’’حوالات ‘‘ پیش کیا گیا ۔ڈرامہ موجود ہ نظام پر ایک طنزہے، جو ملک کے بہت ہی جوش بھرے انسانی وسائل کی قدر کرنے میں ناکام رہتاہے۔ڈرامہ میں نوجوان کی درد بھری چیخ و پکار کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ڈرامہ کی دلیل تین نوجوانوں پر گھوم رہی ہے،جن کے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں ہے ۔موسم سرما کی ایک سرد ترین رات تھی اور یہ نوجوان بغیر خوراک اور پناہ کے تھے۔چنانچہ انہیں پناہ دینے کیلئے کوئی تیار نہیں تھا ،تو انہوں نے اپنے کو لاک اپ (حولات) میں رہنا مناسب سمجھا ۔اسکے لئے انہوں نے پولیس پاہی کے پاس اپنے کو بطور مجرم پیش کیا۔کچھ وقت تک پولیس سپاہی ان پر اعتماد نہیں کر پاتا تھا اورا نہیں اپنے ماضی کے دستاویزات پیش کرنے کو کہا۔وہ اسے مطمئن کرنے کی کافی کوشش کر رہے

آر ایم پبلک سکول نے رامائن پاٹھ منعقد کیا

 جموں // آر ایم پبلک سکول نے مرحوم دیو دت مینگی کی سالگرہ پر رامائن پاٹھ منعقد کیا ۔ اس موقعہ پر شکھشا نکیتن ہائر سیکنڈری  اور آر ایم پبلک سکول کے طلاب اور اساتذہ موجود تھے۔چیرمین رامیشورمینگی ،ٹرسٹی مسز ریتا مینگی ،پرنسپل رویندر کور ،انچارج کارڈی نیٹروں نے بھی اجتماع میں شرکت کی اور رامائن پاٹھ میں شرکت کی۔رامائن پاٹھ میں مینگی خاندان کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی ۔  

بزرگ خاتون کی لیپراسکوپک انجام دی گئی

 جموں //میکس ہسپتال بٹھنڈی موڑ ،جموں میں اتوار کے روز 90 سال کی  بزرگ خاتون کی لیپراسکوپک cholecystectomy انجام دی گئی ۔جراحی نامور لیپراسکوپک سرجن ڈاکٹر راجیو گپتا نے انجام دی۔جنھوں نے بزرگ خاتوں تارو دیوی زوجہ شنگرا رام ساکن سروڑ ،جموں کے پتہَ( Gallbladder)سے پتھری نکالی، جو معدے کی درد میں مبتلا تھی اور متعدد سرجنوں سے جراحی کے لئے گئی تھی لیکن کسی نے بھی اس کی جراحی کی ہمت نہیں پائی ،بعد میں خاتوں نے میکس لائف ہسپتال میں ڈاکٹر راجیو گپتا سے رابطہ کیا ،جنھوں نے ہمت جٹا کر 30منٹ تک لیپرساکوپک جراحی سے پپتھری نکال دی ۔جراحی میں ڈاکٹر ریتویک ریسوترا ،او ٹی اسسٹنٹ یوگیندر نے تعاون دیا جبکہ انیستھیسیا ڈاکٹر راکیش آنند نے دیا ۔ڈاکٹر گپتا نے مطابق مریضہ روبہ صحت ہورہی ہے ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر دشانت چودھری نے کہا کہ بزرگ خاتون پر جراحی جموں میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریش

جے اینڈ کے میں مفاد خصوصی نے جمہوریت کو یرغمال بنایا ہے : ہرش دیو

 جموں// ریاست میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر کرنے پر پینتھرز پارٹی کے اسے مفاد خصوصی کی ایک چال سے تعبیر کرتے ہوئے مبینہ الزام لگایا کہ ریاست کے لوگوں کو بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہاں اتوار کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میںمفاد خصوصی کی جانب سے جمہوریت کو یرغمال بنایا جا رہا ہے۔اور کہا  آئینی حقوق سے عوام کو محروم کرنے سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے انتخابات کو موخر کرنے سے  بھارت سرکار کے غلط ارادے  واضع ہو رہے ہیں۔انہوںے ریاست میں اسمبلی انتخاب منعقد کرنے میں گورنر انتظامیہ کی جانب سے بغیر کیس جائز وجہ کے روکاوٹ ڈالنے پر ریاستی سرکا رکی نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں بر سر اقتدار پارٹی کی سیاسی سہولیت کے لئے ریاست میں جمہوریت کا مبینہ قتل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہ

رگھو ناتھ مندر جموںمیں ماتا باگلا مکھی جینتی منائی گئی

 جموں //یہاں رگھو ناتھ جی مندر کے نٹراج جی مندر میں ماتا باگلا مکھی جینتی  نہایت ہی شان و شوکت سے منائی گئی۔ایک پریس بیان کے مطابق اس سلسلہ میں جے اینڈ کے دھرمارتھ ترسٹ انتظامیہ کے زیر اہتمامایک شاندار مذہبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ہندو مت کے مطابق ماتا باگلا مکھی دس مہا ودھیائوںمیں سے ایک ہے۔ انہیں پیتامبرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس مقعہ پر سالانہ استھا پنا دوس اور ماتا مہا کلای اور بھگوان کارتیکا کی پوجا ارچنا بھی انجام دی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دو دیویوں کی مورتیوں کو چیر مین ٹرسٹی ڈاکٹر کرن سنگھ نے گُذشتہ سال استھاپت کی۔اس موقعہ پر سیکرٹری ،جے اینڈ کے دھرمارتھ ٹرسٹ ڈاکٹر ست پال نے ایک ہون بھی رچایا،جس میں ٹرسٹ کے عملہ نے بھی شرکت کی۔جسکے بعد ماتا باگلا مکھی کی آرتی کی گئی ۔بعد ازاں ایک بھنڈارہ بھی منعقد کیا گیا اور عقیدت مندوں میں پرشاد بانٹی گئی۔رگھو ناتھ جی

جموں میں اسٹیڈیم تعمیر کرنے میں ناکام رہنے پر ینگ پیتھرز برہم

 جموں // جموں ینگ پینتھرز نے یہاں بھگوتی نگر میںالاٹ شدہ اراضی پر کھیل کا میدان تعمیر کرنے میں ناکام رہنے پر جے ڈی اے کے وی سی کا پتلا نذر آتش کیا۔کھیل کا میدان تعمیر کرنے کے مطالبہ کو لیکر ینگ پیتھرز نے اتوار کے روز ایک احتجاجی مظاہرہ بھی منعقد کیا ۔مظاہرین کی قیادت جموں ویسٹ کے ینگ پینتھرز کے صدر بھانو پرتاپ سنگھ گوریا اور جنرل سیکرٹری ارون مہتہ نے ینگ پینتھرز کی ٹیم کے ہمراہ نائب صدر ینگ پینتھرز پرتاپ سنگھ جموال اور ضلع صدر  ترسیم سنگھ کر رہے تھے۔جے ڈی اے کی جانب سے کھیل کے میدان کے لئیالاٹ کی گئی اراضی کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ سرکار اور جے ڈی اے کے خلاف نعرے بلند کئے۔ اور فری طور سے کھیل کا میدان تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ انڈور اسٹیڈیم /پلے گرائونڈ کے لئے الاٹ کی گئی اراضی کوڈا کرکٹ جمع کرنے کا مقام بن

کی پندرھواڑہ ادبی نشست منعقد PLS

 جموں //پنجابی لیکھ سبھا کی جانب سے یہاں ٹائیگور میموریل ہائر سیکنڈری سکول رانی تالاب ، ڈگیانہ میں اتوار کے روز  پندرھواڑہ ادبی نشست منعقد کی گئی۔نشست کی صدارت سبھا کے آر ایس پورہ کے صدر ایس ہرجیت سنگھ اپل نے کی جبکہ سبھا کے صدر امر سنگھ کوکا،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بلجیت سنگھ رینہ، سبھا کے سابقہ صدر دیویندر سنگھ وشواناگرک ،جنگ ایس ورمن ، ڈاکٹر ونود نرمل، پریم سنگھ انجانہ، راج پال سنگھ مستانہ، سورج سنگھ سورج ، ہربنس سنگھ اپاسک ،جسمیت سنگھ ، کلونت سنگھ و دیگران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر پریتم سنگھ انجانہ نے ایک آرٹیکل ’کیرت‘ پڑھ کر سنایا ۔جسمیت سنگھ نے نشست کے دوران پنجابی مختصر کہانی پیش کی۔پیش کئے گئے ائیٹمز کی خوبیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اگلے رائونڈ میں کونت سنگھ ، جس میت سنگھ ،سورج سنگھ سورج ،ایچ ایس اپاسک ، دویندر سنگھ وشوانگرک ،راج پال سنگھ مستانہ، ڈاکٹر نرم

مزید خبریں

اسمبلی حلقوں کی حدبندی  بھیم سنگھ کی صدر رامناتھ کووند سے جموں وکشمیر میں حدبندی کرانے کی مانگ جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے صدر رامناتھ کووند سے جموں وکشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کی حدبندی کرانے کی مانگ کی جو گزشتہ 25برسوں سے ریاست میں نہیں ہوئی ہے۔ پنتھرس سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے رائے دہندگان کے ساتھ جموں وکشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کی تقسیم میں امتیاز کے لئے کانگریس اور بی جے پی سمیت قومی جماعتوںکو مود الزام ٹھہرایا ۔انہوں نے کہا کہ جموں پردیش میں کشمیر کے مقابلہ زیادہ ووٹر ہیں لیکن جموں میں 37اسمبلی سیٹیں ہیں جبکہ وادی کشمیر میں 46 اسمبلی سیٹیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے گورنرکو صدر راج کے دوران اس بات کا اختیارحاصل ہے کہ وہ جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 47کے اصل مواد کو نافذ کریں۔پروفیسر ب