تازہ ترین

پینتھرز پارٹی کا جموں میں پانی کی قلت کو لیکر احتجاج

 جموں //جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاں ٹرانسپورٹ یارڈ، نروال میں جموں کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت کو لیکر ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کی قیادت پارٹی کے زونل صدر نیرج گپتا کر رہے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیرج گپتا نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی دریائے چناب کے پانی کا استعمال کرکے اسے کنڈی بیلٹ میں مہیا کرنے کا مطالبہ کای تھا ،تاکہ جموں کے کنڈی بیلٹ میں موسم گرما کے دوران صارفین کو معقول پینے کا پانی فراہم ہولیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔انہوںنے مبینہ الزام لگایا کہ عوام کی شکایت سُننے کےلئے وہاں کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب موسم گرما انپے شباب پر ہے ،تو جموں کے بعض علاقوں میں ہفتہ میں ایک دفعہ پانی سپلائی کیا جا رہا ہے یا متبادل تاریخوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایاکہ ٹوٹی ہو

پریس کلب جموں نے فوٹو جرنلسٹ آنجہانی اشوک سوڈھی کو خراج عقیدت پیش کیا

جموں//جموں کی صحافی برادری نے ہفتہ کے روز فوٹو جرنلسٹ آنجہانی اشوک سودھی کو ان کی گیارہویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔بتادیں کہ شوک سودھی 11 مئی 2008 ءمیں ضلع سانبہ میں ایک تصادم آرائی کے دوران جان بحق ہوئے تھے۔پریس کلب جموں نے آنجہانی فوٹو جرنلسٹ کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا۔اس موقع پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی جمع ہوئے اور انہوں نے موم بتیاں روشن کیں اور آنجہانی کے تئیں خراج عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔اس موقع پر پریس کلب جموں کے صدر اشونی کمار نے آنجہانی اشوک سودھی کے ساتھ گذارے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی اشوک کمار ایک پیشہ ور صحافی تھے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال آنجہانی فوٹو جرنلسٹ کی یاد میں 'اشوک سودھی میموریل فوٹوگرافی ایوارڈ' کے نام سے ایک فوٹو گرافی مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔زی نیوز کے بیورو چیف راجیو کرنی نے اپنے تقریر میں کہا کہ

آرینز انسٹیچوٹ آف نرسنگز نے عالمی یوم نرسنگ منایا

جموں//آرئینز انسٹیچوٹ آف نرسنگ راجپورہ، نے"Nursing: The Balance of Mind, Body and Spirit" کے موضوع پر عالمی یوم نرسنگ منایا ۔انس ٹیچوٹ کے اے اینا ایم اور جی این ایم طلاب نے متعدد پروگرام پیش کرکے پروگرام میں شرکت کی ۔تقریب کا آغاز روایتی لیمپ روشن کرکے کیا گیا۔طلاب نے موضوع پر حلف برداری ،رنگولی مقابلہ، پوسٹر بنانےکا مقابلہ، کلچرل پروگرام وغیرہ منعقد کئے اور سماج کے تئیں اپنی ذمہ واریوں کا مظاہرہ کیا۔نرسنگ طلاب نے تربیت کے دوران اور تربیت مکمل ہونے کے بعد اپنے پیشہ سے سماج کی خدمت کرنے کی حلف لی ۔طلاب نے نرسنگ پیشہ کے اقدار کو برقرار رکھنے کی بھی حلف لی۔ڈاکٹر میگنا شرما اور مسز وجے لکشمی نے اس حقیقت پر زور دیا کہ نرسوں کو لوگوں کی صحت سدھارنے میں ایک اہم ذمہ واری ہے۔انہوں نے کہا کہ آجکل نرسوں نے سکل اور پیشہ کی جانکاری سے اسے سکلز کا خزانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ ایک ن

نگروٹہ میں نیو سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح

جموں//ج سی او وائٹ نائٹ کور لمیٹڈ جنرل پرمجیت سنگھ ،اے وی ایس ایم ،ایس ایم نے آرمی پبلک سکول نگروٹہ میں نیو سپورٹس کمپلیکس'Hoopsters and Spikers' کا افتتاح کیا۔ زونل صدر آوا وائٹ نائٹ کور ڈاکٹر مسز بندیتا سنگھ اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھی ،جس میں سینئر فوجی افسروں ،سکول کے سٹاف اور طلاب نے بھی شرکت کی۔سپورٹس اور گیمز کے رول پر زور دیتے ہوئے مہمان خصوصی نے طلاب کو کھیلوں میںتہیہ دل سے حصہ لینے کی ترغیب دی ۔انہوں نے تمام مراحل میں شاندار کارکردگیکا مظاہرہ کرنے کےلئے پرنسپل اور سٹاف کی سراہنا کی۔اس موقعہ پر بورڈ نتائج میں کامیاب ہوئے بارہویں جماعت کے طلاب کی عزت افزائی کی ،جس سے طلاب بہت ہی خوش ہوئے۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹو عملہ کی جانب سے پیش کی گئی خدمات کا اعتراف کیا اور سکول کی کامیابی میں انکے مزید جانفشانی سے کام کرنے کی تلقین کی۔

گورنمنٹ ایورویدک ہسپتال کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام

ایور وید اور سیاحت ریاست میں سیاحت کوفروغ دینے میں ایک ساتھ کام کرسکتی : ڈائریکٹر سیاحت جموں //گورنمنٹ ایور ویدک ہسپتال جموں کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاں بل رائڈرس آرگنائزیشن کے اشتراک سے بچوں اور عام لوگوں میںمقوعی خوراک کے متعلق جانکاری دینے کے لئے ایک مفت طبی اور بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ میں 450 سے زائد لوگوں بشمول نزدیکی سکولوںکے بچوں نے شرکت کی اور کیمپ سے استفادہ لیا۔کیمپ میں مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے۔پروگرام ہسپتال نے اپنی رسائی پروگرام کے تحت منعقد کیا تھا۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر سیاحت او پی بھگت مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایور وید اور سیاحت اکٹھا کام کرکے جموں میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دے سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمالیائی ریاست ہونے اور بہتر ین معیار کی جڑی بوٹیوں کا گھر ہونے کی وجہ سے لوگ ماحول دوستانہ حالات میں صحت کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ا

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا ڈی ایل ٹرائیل گراﺅنڈ کا اچانک دورہ

جموں //اسپیشل سیکرٹری ٹرانسپورٹ امت شرما نے ہفتہ کے روز اچانک ٹرائیل گراﺅنڈز کا دورہ کیا ،جہاں پر روڈ ٹرانسپورٹ افسر جموں اپنی ٹیم کے ہمراہ جموں ضلع کے امیدوارون کا ڈراﺅنگ ٹیسٹ لے رہے تھے۔دورہ کے دوران سیکرٹری نے آر ٹی او جموں دھنیتر سنگھ اور موٹر وہیک انسپکٹروں ،ٹرائیل بورڈ چند موہن شرما اور راجیو کنڈل کے ہمراہ ٹیسٹ لے رہے تھے۔موقعہ پر ٹرائیل کے لئے لوگوں سے تبادلہ خیال کرنے کے دوران انہوں نے آر ٹی او کی جانب سے ٹرائل کے لئے پیشہ وارانہ طریقہ لاگو کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔تاہم ،لوگوں نے وہاں پر ٹائیلٹ اور پینے کے پانی کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا،جس کا سیکرٹری موصوف نے نوٹس لیکر جائز مسلہ کا فوری حل کرنےکی یقین دہانی کی۔ اس کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری ٹرانسپورٹ امت شرما نے آر ٹی او کو ہدایت دی کہ وہ ٹرائیل گراﺅنڈ پر فوری طور سے میکڈم بچھانے کو کہا ۔

مزید خبرں

جموں کشمیر کے وکلاءکےلئے بہبودی اسکیم بنانے کی عرضی پر سماعت  ہائی کورٹ کا ریاستی حکومت کے نام نوٹس جموں// جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جموں ونگ نے وکلاءکے لئے ایک بہبودی اسکیم بنانے کے مطالبے کو لیکر دائر کی گئی ایک مفاد عامہ عرضی کے جواب میں ریاستی حکومت کے نام نوٹس جاری کیا ہے۔جسٹس ڈی ایس ٹھاکر اور جسٹس سندھو شرما پر مشتمل ایک ڈویژن بینچ نے جمعہ کی شام حکومت کے نام چار ہفتوں کے اندر اندر جواب دائر کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا۔بتادیں کہ مفاد عامہ عرضی ایڈوکیٹ سلیل گپتا اورایڈوکیٹ بھارت شرما نے ماہ مارچ میں دائر کی تھی اور وکلاءکی بہبودی کے لئے ایک اسکیم بنانے کے لئے دائر اس مفاد عامہ عرضی کو چیف جسٹس نے 7 مئی کو رجسٹر کرنے کی اجازت دی تھی۔عرضی دہندگان کی طرف سے ایڈوکیٹ گگن بسوترا اور ایڈوکیٹ ادتیہ شرما عدالت میں حاضر ہوئے اور مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کو ہدایات دی جانی چاہئے کہ