تازہ ترین

کشمیراورکشمیریت کشمیری پنڈتوں کے بغیر ناممکن

جموں //کانگریس پارٹی کشمیری مائیگرنٹوں کی محفوظ اور بحفاظت وطن واپسی اورباز آباد کاری کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ ان باتوں کا اظہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے نامز کانگریسی امیدوار گی اے میر نے بدھ کے روز یہاں مُٹھی میں کشمیری مائیگرنٹوں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ کشمیر، کشمیریت کشمیری پنڈتوں کے بغیر ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل مقصد وادی کشمیر میں کشمیری مائیگرنٹوں کی واپسی کے لئے ساز گار ماحول تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ مقصد حاصل کیا  اب ان کی با وقار زندگی اور انکے بچوں کے مستقبل کے لئے لازمی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔جنھیں وادی سے بے گھر ہونے کے بعد کافی مصائب کا مقابلہ کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مائیگرنٹوں کی بندوق کے خوف کی وجہ سے بے گھر ہونا بڑا درد بھرا ہے،جس نے طبقہ کے لئے کافی مسائل پیدا کئے جسکی بھر پائی کرنا

گورنر نے بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈس کو راجیہ پُرسکار سے نوازا

جموں//گورنر ستیہ پال ملک جو سٹیٹ بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے سربراہ بھی ہیں ، نے آج 330 سکاؤٹس اینڈ گائیڈس کو انعامات سے نوازہ ۔ چار اساتذہ جنہوں نے اس سلسلے میں تربیت حاصل کی تھی کو بھی اسناد اور بیجس سے نوازہ گیا ۔ گورنر اور گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ کو اس موقعہ پر سکاؤٹس کا سکارف پیش کئے گئے ۔ سیکرٹری سکولی تعلیم سریتہ چوہان ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، ڈی جی یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سلیم الرحمان بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ گورنر نے انعام حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اُن کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے جے اینڈ سٹیٹ بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈس کی اعلیٰ کارکردگی کی ستائش کی ۔ سکاؤٹس اینڈ گائیڈس تحریک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یہ قابلِ قدر تحریک ہے جو بچوں میں اعلیٰ قدروں اور بہتر تعلیم سے نوازتی

جموں یونیورسٹی میں امبیڈکر جینتی پر توسیعی لیکچر کا اہتمام

جموں//جموں یونیورسٹی ایس سی/ایس ٹی ایمپلائز ایسو سی ایشن کی جانب سے امبیڈکر جینتی کے موقعہ پر توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ،جس میں شعبہ اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر دیپانکر سین گپتا، لاء ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ستیندر بھگت اور خصوصی مدعو انجینئر ایچ آر فونسا نے شرکت کرکیانہیں کمزور طبقہ کے لئے ایک عالمی مسیح قرار دیا۔پروگرام میںیونیورسٹی کے اساتذہ، طلاب ،سکالروں ،ملازمین اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر جسپال بڑوال نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امبیڈکر نے اپنی سماجی کام شروع کی اور تعلیم کی اہمیت کو پھیلایا۔انہوںنے لوگوں کو اپنے حقوق کے لئے جد و جہد کرنے میں مدد کی اور ذات و پات سسٹم کو ختم کرنے کے لئے کھڑے ہوئے،جسکی وجہ سے لوگ اسے ’’بابا صاحب ‘‘ کے لقب سے پکارنے لگے۔آئین ہند کی تشکیل میں ایک اہم رول نبھانے کے لئے انہیں معمار قوم

میں نیٹ ورکنگ پرگیسٹ لیکچر کا اہتمام YCET

جموں//نیٹ ورکنگ کی بنیاد اور اسکے ضروریات کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے سلسلہ میں یوگ نندا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لو جی (YCET)کے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے شعبہ کے چھٹے اور آٹھویں سمسٹر کے طلاب کے لئے "Networking CCNA, Routers & its Installation" کے موضوع پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ وپرو کے انجینئر راہل جموال اور انجینئر یدھ ویر سنگھ نے کور نیٹ ورک انجینئر کیلئے درکار ہنر کے متعلق جانکاری دی اور طلاب کو اگلی پیڑھی کی ٹیکنالوجی کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔نشست کا مقصد CCNA کی اہمیت کی وضاحت کرنا تھا ،تاکہ طلاب کو عملی نظریہ اور اسکے متعلق مزید مواقعوں کی جانکاری حاصل ہو۔مقررین نے کہا کہ CCNA نیٹ ورکنگ کا دروازہ ہے اور دیگر کورسوں جیسے کہ CCNPکے لئے ضروری ہے۔مقررین نے TCP/IP, IP Addressing & Sub netting, Routing Informat

کٹھوعہ میں جی پی ایس سے لیس گاڑیوں میں پولنگ پارٹیاں روانہ:ڈی ای او

کٹھوعہ //کٹھوعہ ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں پارلیمانی انتخابات کے احسن انعقاد کیلئے آج مسلسل بارشوں کے باوجود پولنگ پارٹیوں کو پولنگ مراکز کی جانب روانہ کیا گیا ۔ اودھمپور پارلیمانی حلقے میں دوسرے مرحلے کے تحت 18 اپریل کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ ضلع الیکشن افسر وکاس کنڈل کی نگرانی میں 709 پولنگ پارٹیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پی اے ٹی مشینوں کے علاوہ ضروری ساز و سامان کے ہمراہ پولنگ مراکز کی طرف روانہ کیا گیا ۔ پولنگ عملے کو جی پی ایس سے لیس گاڑیوں میں روانہ کیا گیا ہے تا کہ اُن کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھی جا سکے ۔ ضلع الیکشن افسر نے بتایا کہ ضلع میں قایم کئے گئے کُل 709 پولنگ مراکز میں سے 15 کو انتہائی حساس ، 300 کو حساس اور 394 کو نارمل پولنگ مراکز قرار دیا گیا ہے ۔ وکاس کنڈل نے کہا کہ 25 پولنگ مراکز کو مثالی پولیس سٹیشن جبکہ 4 پولنگ مراکز کو خواتین کیلئے مخصوص قرار دیا گی

گورنر نے کلسٹر یونیورسٹی آف جموں کا ’’لوگو‘‘ جاری کیا

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے کلسٹر یونیورسٹی آف جموں کے وائس چانسلر پروفیسر انجو بھسین کی موجودگی میں آج یہاں راج بھون میں یونیورسٹی کا لوگو جاری کیا ۔ گورنر نے یونیورسٹی کی طرف سے تیار کئے گئے لوگو کی تعریف کی اور کہا کہ کلسٹر یونیورسٹی آف جموں جو موجودہ اعلیٰ تعلیم سہولیات میں مزید بہتری لانے کیلئے قایم کی گئی ہے کو چاہئیے کہ وہ تدریسی اور تحقیقی میدانوں میں ایک اعلیٰ مرکز ثابت ہو ۔ 

آرچی ٹیکچر طلاب و فیکلٹی نے ویشنو دیوی یونیورسٹی کا نام روشن کیا

جموں //شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے آرچیٹکچر اینڈ لینڈ سکیپ ڈیزائن کے طلاب اور فیکلٹی نے حال ہی میںIIT's کی جانب سے NPTEL کے اعلان شدہ نتائج میں سکول اور SMVDU کا نام دوبارہ روشن کیا ۔یونیورسٹی کے 2فیکلٹی ممبروں اور 7 طلاب کو 8ہفتوں کے کورس میں سخت ترین آن لائن ایسانمنٹ میں تمام طلاب یعنی کہ زینب بٹ، سونم اگروال، آنچل تھامن ، سادیہ طارق، ریا چودھری، نمن الاوادی اور محمد حسین نے شاندار کامیابی حاصل کی۔دونوں فیکلٹی ممبران سورو دتہ اور انوپ شرما نے 90فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرکے سنہرے حروف سے کامیابی حاصل کی۔یونیورسٹی کے وائس چاسلر نے اس کامیابی پر سکول کے ڈین اور سربراہ کو مبارک باد دی۔ آرچیٹکچر اینڈ لینڈ سکیپ ڈیزائن کے دیگر طلاب اور فیکلٹی ممبران نے ایوارڈ حاصل کرنے والوںکو مبارک باد دی۔  

ثقافتی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے اودہمپور میں اجلاس

 اودہمپور// اودہمپور میں لوگوں میں ثقافتی کاروائیاں بحال کرنے اور نئی پیڑھی میں ختم ہورہی ادبی دلچسپی کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے بیساکھی تہوار کے موقعہ پر گویند پور نگر میں ایک بین ضلعی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق پروگرام کی صدارت بی جے پی کے چنہنی ،اودہمپور کے پربھاری اور سماجی کارکن سبھاش چندر شرما نے کی۔اجلاس کی پہلی نشست میں نامور ادبی و ثقافتی گروپوں کی جانکاری کا جائزہ لیا گیا ۔ ایک دانشور کسم شرما نے حالیہ ادبی اور ثقافتی منظر نامہ و دیگر مراحل کی حالیہ جانکاری دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا مقصد زبانوں کو تحٖفظ فراہم کرنا ااورنوجوانوں کو اخلاقی اقدار کی جانب مبذول کرنا ہے۔جموں سے خصوصی مدعو رام پال ڈوگرہ نے ثقافتی مواد اور جانکاری کی ادلہ بدلی کی۔مطالعہ کرنے کے عادات میں اضافہ کرنے کے مقصد سے بعض ادبی کتابوں کی ادلہ بدلی کی گئی۔رام پال

کی جانب سے 60 طلاب میں اسناد تقسیمHISI

جموں//ہیلدی انڈیا سٹرانگر انڈیا (HISI)  نامی این جی او کی جانب سے یہاں منعقدہ ایک تقریب میں 60 طلاب کی عزت افزائی کی گئی۔ ایک بیان کے مطابق این جی او کے چیئرمین ہیرا لعل ابرول نے اپنے سٹاف ممبران کے ہمراہ  60 طلاب کو متعدد سکل ڈیولپمنٹ کورس مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کیں۔سنٹرمیں طلاب کو مفت تربیت دی گئی،تاکہ اہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لئے روزی روٹی کما سکیں ۔ HISI  ایک ایسی این جی او ہے جو ٹیلرنگ، بیوٹشن کورسوں اور کمپیوٹر کورسوں ،میوزک اینڈ ڈانس کورسوں میں مفت تربیت فراہم کرتی ہے اور بلا لاحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل سماج کے تمام طبقوں کے ضرورتمندوں میں لائبریری کی خدمات فراہم کرتی ہے۔این جے او کے  چیئر مین نے اس موقعہ پر کہا کہ ان تربیتی کورسوں سے سماج کے  اقتصادی طورکمزور طبقوں کی بھلائی ہو سکے گی ۔انہون نے کہا کہ تین مہینوں کا تربیتی کورس منعقد کرنے والوںکیلئ

مزید خبرں

امن و انصاف کیلئے پنتھرس پارٹی کو ووٹ اور حمایت دینے کی اپیل جموں//جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی اور سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے ادھمپور پارلیمانی حلقہ کے رائے دہندگان سے 18اپریل کو ’سائکل’ کے نشان والابٹن دباکر نیشنل پنتھرس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔پنتھرس سربراہ نے ادھمپور کے ووٹروں خاص طورپر نوجوانوں کو یاد دلایا کہ پنتھرس پارٹی آنجہانی ڈاکٹر ٹھاکر چنوترا کی سربراہی میں ہوئی ایمرجنسی میٹنگ میں قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے لوگوں کو یاد دلایا کہ انہوں نے اس وقت جموں وکشمیر اسمبلی سے کانگریس کے رکن اسمبلی کے عہدہ اور کانگریس سے استعفی دے دیا تھا جو شیخ محمد عبداللہ کی حکومت میں چوکیدار کے طورپر کام کررہی تھی۔انہوں نے تمام رائے دہندگان سے ان کی سیاسی یا سماجی یا مذہبی وابستگی سے بالاتر ہوکر انصاف ، برابری اور امن کیلئے متحد ہوکر 18اپریل کو  ’س