تازہ ترین

کانگریس کا سورارہ،گگوال میں عوامی اجتماع

جموں//بلاک کانگریس کمیٹی سوریر،گگوال کی جانب سے ایک عوامی اجتماع منعقد کیا گیا ، جس میں  اودہمپور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوکرما دتیہ سنگھ بھی موجود تھے، جو کہ حلقہ سے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔اس موقعہ پر انہوں نے حلقہ کے عوام کو آنیوالی18 تاریخ کو انکے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔اس دوران انہوں نے لوگوں کو کانگریس پارٹی کے پروگراموں اور پالسیوں سے واقف کرایا۔ اور کہا کہ منتخب ہونے پر وہ حلقہ کی بھلائی کیلئے کام کریں گے۔سابقہ وزیر و پردیش کانگریس کے جنرل سیکرٹری یوگیش ساہنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے بتادلہ خیال کرتے ہوئے وکرما دتیہ سنگھ کے لئے ووٹ طلب کئے۔نیشنل کانفرنس کے ایک سرکردہ لیڈر بی آر کنڈل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے وکرما دتیہ سنگھ کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے انہیں پوری حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ا

جتیندر سنگھ کے کٹھوعہ ،ہیرا نگر میں متعدد مقامات پر انتخابی اجتماعات

کٹھوعہ //مرکزی وزیر و اودہمپور۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے بی جے پی کے نامز امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ اور ہیرا نگر میں متعدد مقامات پر انتخابی اجتماعات منعقد کئے۔ایک بیان کے مطابق اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شیاما پرساد مکھر جی کی یساسی وراثت کو آگے لیجانے کا اعادہ کیا۔شیاما پرساد مکھر جی کے ’’ایک ودھان ،ایک نشان ،ایک پردھان ‘‘ تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نییا دلایا کہ شیا ما پرساد نے کٹھوعہ خطہ میں ہی گرفتاری دی تھی اور ملک بھر میں یہ پیغام دیا کہ ریاست جموں و کشمیر بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح بھارت کا ایک حصہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں بھاری تعداد میں شرکت کرنے پر انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی وہم گمان میں یہ بات نہیںہونی چاہیے کہ ملک میں منقسم طاقتوں اور قوم دشمن عناصر

راہل گاندھی دائمی جھوٹا : کویندر گپتا

جموں //ریاست کے سابقہ نائب وزیر اعلیٰ و بی جے پی کیایک سینئر لیڈر کویندر گپتا نے بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی کی جانب سے کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم سے متعلق ’’چوکیدار چور ہے ‘‘ کے بیان کے خلاف توہین عدالت پٹشن دائر کرنے کیا خیر مقدم کی ۔انہوں نے پٹشن ہذا میں راہل گاندھی کو اپنے بیان پر وضاحت دینے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔ان باتوں کا اظہا ربی جے پی کی جانب سے پارٹی کے صدر دفتر میں واقع ایک اجلاس میں کیا گیا ، جس میں ویریندر جیت سنگھ او ر تما م سیلوں کے انچارجوں ،جنرل سیکرٹری اروند گپتا، ایڈوکیٹ ہنر گپتا ،تلک راج گپتا، ایڈوکیٹ بھانو جسروٹیہ، سنیل گتا اور نین گپتا نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو روس کا اعلیٰ سرکار ی اعزاز حاصل کرنے پر بھی مبارک باد دی گئی۔انہوں نے جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی

کٹھوعہ اور سانبہ سڑک حادثات میں خاتون ہلاک، دیگر 7 افرادزخمی

کٹھوعہ // کٹھوعہ اور سانبہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں 7 افراد زخمی جبکہ ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ پہلا سڑک حادثہ بسوہلی بنی سڑک پر سامان موڑ کے پا س سوموار کی صبح ساڑھے نو بجے پیش آیا جب ایک آلٹو کار زیرِ نمبرJK08H- 5390سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جاگری جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جسکی شناخت ببلی دیوی ساکن جنگلوٹ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ اس حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے جنکی شناخت امیت سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن جنکلوٹ، کیول کرشن ولد سنت رام سکنہ گتی بنی، جیا لال ولد جگت رام سکنہ چلوک بنی کے طور پر ہوئی ہے مقامی لوگوں اور بسوہلی پولیس کی مدد سے زخمیوں کو بسوہلی ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسرا حادثہ سانبہ مانسر سڑک پر پیش آیا جس میںایک سینٹرو کار سڑک حادثے کی شکار ہو گئی جسکے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کی شناخت وکاس شرما ولد رامپال، ستیش کمار ولد ست

کے ایل سہگل ہال میں ڈوگری زبان پر سمینار کا اِنعقاد

جموں//ڈوگری سنستھا جموں کی جانب سے پیر کو یہاں کے ایل سہگل ہال میں ’’ ڈوگری تحریک اور ڈوگری سنستھا‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سمینار منعقد ہوا۔ سمینار کا اِفتتاح گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کیا۔اِس موقعہ پر اشوک دَتا کو اُن کی کتاب ’’ سوچن دی رہیل‘‘ کے لئے پروفیسر رام ناتھ شاستری یادگاری ایوارڈ 2019ء سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ انہیں مشیر موصوف نے عطا کیا۔مشیر موصوف نے سمینار کے اِنعقاد کے لئے ڈوگری سنستھا کو مبارک باد دی ہے اور کہا کہ مذکورہ اِدارہ ڈوگری زبان کو فروغ دینے کے لئے پچھلے 75برسوں سے کام کررہاہے ۔اُنہوںنے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر مختلف تمدّنوں او رتہذیبوں کا ایک گہوارہ ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے لوگوں کو اپنی منفرد تہذیب و تمدن پر ناز ہے ۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ڈوگری سنستھا اس برس اپنے قیام کے 75سال مکمل کر رہا ہے۔پروگر

گگریال ،اکھنورمیں توسیعی لیکچر کا اہتمام

جموں //فوج کی جانب سے یوتھ ایمپلائمنٹ گائیڈنس نوڈ(YEGN) گگریال،اکھنور میں ایک ترغیبی لیکچر کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحصیل کھوڑ کے سرحدی علاقوں کے 43 طلاب نے شرکت کی،جن کی فوج نے شناخت کی تھی اور انہیں انڈین آرمڈ فورسز میں جوائن کرنے کی ترغیب دی۔تبادلہ خیال سے نوجوانوں میں جوش و خروش دکھائی دیا اور فوج انکے کئیرئیر کی من پسند ترجیح ہے۔YEGN ،گگریال موضع سینتھ میں پوری طرح سے لیس بھرتی تربیتی مرکز ہے،جس میں تمام مطلوبہ جانکاری،کتابیں اور کمپیوٹرہے۔اس گائیڈنس سے علاقہ کے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کو سمت دینے میں مدد ملے گی۔مقامی آبادی نے فوج کی جانب خطہ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ایسی کاروائیوں کی ستائش کی ہے۔

ڈوگرہ صدر سبھا کی جانب سے مصنف ایو دھیا ناتھ کی عزت افزائی

اودہم پور// ڈوگرہ صدر سبھا اودہم پور یونٹ نے نامور مصنف ایو دھیا ناتھ کی عزت افزائی کی ۔اس سلسلہ میں ایک سادہ و پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ایودھیا ناتھ کیرنی نے حال ہی میں کیندریہ ہندی نردیشالیہ ،دہلی کی جانب سے انکی کتاب ’’ سدھ مہادیو ‘‘ پر انہیں ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ایک توسیعی سند پیش کی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کتاب سدھ مہا دیو کی تاریخ  اور بھگوان شوا ، پاروتی اور دیگر حقائق پر مبنی دلیلوں پر مشتمل ہے۔سابقہ وزیر و صدر ڈوگرہ صدر سبھا گلچین سنگھ چاڑک، صدر ڈوگرہ صدر سبھا یونٹ اودہمپور کے کے بھاردواج  اور سیاسی معاملات کمیٹی نے ایودھای ناتھ کیرنی کو ایک مومینٹو اور شال پیش کیا گیا ۔ اس موقعہ پر اودہمپور کے ایک نامور مصنف پروفیسر شو نرموہی نے اے این کیرنی کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا ۔ اور انکی جانب سے ڈوگر کلچر کو فروغ دینے میں کی گئی کام ک

جے ایم سی کی جانب سے بیداری پروگرام اختتام پذیر

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دریائے توی کے تین مختلف مقامات مورخہ13اپریل سے15اپریل2019 تک لگاتار تین دنوں تک منعقد کیا جارہا بیداری پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔پروگرام کے تحت 12 اشخاص کو پھولوں کا الگ کرنے کے لئے تعینات کیا گیا تھا ۔ اس کام میں جے ایم سی کو متعدد تنظیموں جیسے کہ محکمہ ماحولیاتی سائنس ،جموں یونیورسٹی ،جے اینڈ کے ریاستی پولیوشن بورڈ،این جی او دشا،  اور این جی او توی آندولن کا تعاون حاصل تھا۔اس موقعہ پر جموں کے عوام سے درخواست کی گئی کہ وہ پالی تھین کا استعمال کرنے سے اجتناب کریں ، جس سے کرہ ارض کو خطرہ لاحق ہے۔عوام کا  رد عمل موافق تھا ۔پھولوں کو علحیدہ کرنے کے بعد ماڈرنائزڈ ٹیمپو لیا گیا۔بیداری پروگراموں کے دوران جے ایم سی اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کے اہلکار اس دوران موجود رہے۔

این سی ،او بی سی سیل کا ووٹروں سے سیکولرازم کو مستحکم بنانے پر زور

جموں // نیشنل کانفرنس او بی سی سیل نے اودہمپور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے رائے دہندگان سے سیکولر طاقتوں کے حق میں بھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فرقہ پرست اور منقسم طاقتوں کو الگ کرنے میں مدد ملے گی۔ اودہمپور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار وکرما دتیہ  کے حق میں انتخابی مہم میں سرعت لاتے ہوئے او بی سی سیل کے شریک چیئر پرسن عبدالغنی تیلی راج باغ،کٹھوعہ میں او بی سی سیل بلاک صدر گورچرن سنگھ کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نیشنل کانفرنس کی حمایت سے کانگریسی امیدوار کو بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کا بیج بونے ولالی پارٹیاں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگی ۔ اس موقعہ پر موجود لوگوں میں سابقہ ایم ایل اے ساگر چند، دھیان چند، بھارتی شرما ، نریش شرما ، شکیل احمد، ہرجیت سنگھ، امرجیت ،شام نر

مزید خبرں

سناتن دھرم سبھا کاچندر کانت کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار  جموں//شری سناتن دھرم سبھا نے ایک قوم پرست اور اقلیتوں کے ایک مستحکم ستون چندر کانت کی وحشیانہ ہلاکت پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں سبھا نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی پرانے ڈوڈہ ضلع میں اقلیتوں کے مفاد کے محافظ تھے،جسے گذشتہ روزضلع ہسپتال کشتواڑ میں بے دردی سے ہلاک کیا گیا،جہاں پر وہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتواڑ میں گذشتہ پانچ مہینوں کے دوران دوسری ہلاکت ہے اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پریہار برادراں کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ قوم دشمن عناصر ضلع کشتواڑ میں ملی ٹینسی دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں اور کشمیر پر مرکوز لیڈران ایسے اشتعال انگیز بیان دیکر ملی ٹینٹوں پر کاروائیاں کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں اور علحیدگی