ریاسی میں سڑک حادثہ،2 پولیس افسران ہلاک

سرینگر //جموں کے ریاسی علاقے میںسڑک کے ایک المناک حادثے میں دو پولیس افسران لقمہ اجل بن گئے ۔ ادھر سرینگر کے نوگام علاقے میں ایک ٹرک سے مذکورہ گاڑی کے کنڈیکٹر کی لاش پُر اسرار حالت میں پائی گئی ۔ ریاسی کے سِمبل علاقے میں جمعرات کی صبح سڑک کاحادثہ اس وقت پیش آیا جب کار زیر نمبر JK02CG-0752 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔اس حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو پولیس افسران سب انسپکٹر عبدالعزیز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد  ساکنان ِبائلہ تحصیل منڈی ضلع پونچھ  شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ دونوں پولیس افسران کو اگرچہ شدید زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قر ار دیا ۔ یہ دونوں پولیس افسران کشمیر میں تعینات تھے اور وہ کشمیر کی طرف ہی جارہے تھے جب حادثے میں اُن کی موت واقع ہوگئی۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ریاسی وسیم ہمدانی نے کشمیر

’میں لاک ڈائون خلاف ورزی کا مرتکب ہوں‘

جموں //پولیس نے ایک انوکھی پہل کرتے ہوئے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بازئوں اور پیشانی پر ’میں کورونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوں‘کی مہریں ثبت کرنا شروع کردیا ہے ۔اس مہر کے ذریعہ پولیس ان افراد کی آسانی سے شناخت کرسکے گی جو باربار اپیل کئے جانے کے باوجود لاک ڈائون کی پاسداری نہیں کررہے ہیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا’’ہم نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے ایک خصوصی مہر تیار کی ہے اور لگ بھگ 150سے 200افراد پر مہریں ثبت کی گئی ہیں ‘‘۔انہوںنے بتایاکہ پولیس نے یہ اقدام اس لئے کیا کیونکہ کئی افراد بار بار باہر نکل آرہے ہیں اور انہیں اپیلوں پر کوئی اثر نہیںہوتا۔انہوں نے کہاکہ یہ مہر ان افراد کے جسم پر 15سے 20دن تک باقی رہے گی اورایسے میں ان کاپھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگا۔انہوںنے دعو

تازہ ترین