لفٹینٹ گورنر کا جموں شہر اور ملحقہ علاقوں کا دورہ

 جموں//لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے  جموں شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف جاری پروجیکٹوں کی موجودہ پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔لیفٹنٹ گورنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ آپسی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور اُن کی تکمیل جلد سے جلد یقینی بنائیں ۔  ۔ لفٹینٹ گورنر نے جے ایم سی حکام سے کہا کہ وہ شہر میں صحت و صفائی کے عمل میں تیزی لائیں تا کہ کووڈ 19 کے خطرات شہر سے دور ہوں ۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائیزریز کی عمل آوری یقینی بنانے پر بھی زور دیا ۔ دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر نے جنرل بس سٹینڈ کا معائینہ کیا اور وہاں جدید کاری پروجیکٹ اور کثیر المنزلہ کار پارکنگ پر جاری کام کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہیں بتایا گیا کہ یہ اہم پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت د

پٹھانکوٹ میں پولیس کا خصوصی ناکہ قائم | جموں میں مکمل لاک ڈائون

جموں //کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جموں میں دوسرے روز بھی مکمل طور پر لاک ڈائون رہا جبکہ خطہ پیرپنچال اور خطہ چناب سمیت دیگر اضلاع میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی گئی ۔جہاں ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا وہیں تجارتی سرگرمیاں پوری طرح سے ٹھپ رہیں اور تعلیمی ادارے بھی مسلسل بندپڑے ہیں ۔جموں شہر میں لاک ڈائون کا دوسراروز تھا جس دوران لازمی خدمات والی دکانوں کے سوا تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند رہیں اور بازاروں کا بہت ہی کم تعداد میںلوگوں نے رخ کیا ۔شہر و گردونواح میں پبلک ٹرانسپورٹ سرے سے غائب رہا اور اگر کہیں کوئی بھی گاڑی چلانے کی کوشش کی گئی تواسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے روک کر قانونی کارروائی عمل میں لائی ۔کٹھوعہ ضلع میں پہلے سے ہی دفعہ 144نافذ ہے جبکہ پولیس نے ’انٹری پوائنٹ ‘لکھن پور میں خصوصی ناکہ قائم کیاہے ۔ایک افسر نے بتایاکہ بیرون جموں و کشمیر سے آنے

تازہ ترین