تازہ ترین

طبی نگہداشت کے مزید استحکام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں:پرنسپل میڈیکل کالج جموں

جموں//پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر سنندا رینہ نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میں طبی نگہداشت کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔اُنہوں نے ان باتوں کا اظہار ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں جی ایم سی جموںکی طرف سے کئے جارہے اقدامات پر تفصیل تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر بتایاگیا کہ جی ایم سی جموں کے ایسو سی اسٹیڈی ہسپتالو ں کو کووڈ۔19معاملات کے لئے وقف رکھا گیا ہے۔پرنسپل جی ایم سی نے کہاکہ کووڈ ۔19کے مریضوںکو علاحدہ رکھنے سے اس وائرس کو کافی حد تک روکا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سائیکلٹری ہسپتال اور سی ڈی ہسپتال جموں کو بھی کووڈ ۔19مریضوں کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کو پروٹوکال کے مطابق پی پی کٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام کیڈوروں کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور

پولیس سربراہ کا کٹھوعہ ، لکھنپور اور ادھمپور کا دورہ

جموں //کورونا وائرس مخالف اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کٹھوعہ ، لکھنپور اور اودھمپور کا دورہ کیا ۔اپنے دورے کے دوران پولیس سربراہ نے کٹھوعہ میں قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی لکھنپور میں اشیائے ضروریہ کا معائنہ بھی کیا ۔ انہوںنے مقامی پولیس افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے رول کی ستائش کی اور کہاکہ وہ دن رات ڈیوٹی سرانجام دیکر دیگر محکمہ جات سے تعاون بنائے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس دیگر محکمہ جات کے ساتھ فرنٹ لائن پر ہے اور حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل آوری کو یقینی بنایاجارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ کٹھوعہ میں رضاکاروں کے تعاون سے پولیس کی طرف سے 4ہزار لوگوں کیلئے کھانے کا انتظام رکھاگیاہے ۔انہوںنے لکھن پور راہداری کا دورہ بھی کیا اور اشیائے ضروریہ کی صورتحال کا جائ

ایکسائز محکمہ کا جے اینڈ کے ریلیف فنڈ کیلئے 2کروڑ روپے کا عطیہ

جموں//فائنا نشل کمشنر خزانہ اے کے مہتا نے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کو2کروڑ روپے کا ایک چیک پیش کیا۔یہ رقم کووِڈ ۔19 پھیلائوں کو روکنے کے لئے کی جارہی کوششوں کو تقویت بخشنے کے لئے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ جمع کیا جائے گا۔اِ س رقم کو محکمہ، لِکر انڈسٹری اور تاجروں کی طرف سے قائم کئے گئے سی ایس آر کارپس فنڈ میں سے دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک اور ایکسائز کمشنر راجیش کمار شاون بھی اِس موقعہ پر موجود تھے۔   

پازیٹو قرار دیئے گئے ڈاکٹر کے اہل خانہ سکتے میں

جموں //گزشتہ روز جموں میں کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ڈاکٹر کے اہل خانہ سکتے میں ہیں اور انہوںنے ہسپتال انتظامیہ کے اس دعوے کو مسترد کردیاہے کہ ہوسکتاہے کہ مذکورہ ڈاکٹرکا تبلیغی جماعت کے کسی کرونا مریض سے رابطہ رہاہو۔اہل خانہ نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ ڈاکٹر کبھی سبزیاں خریدنے گھر سے باہر بھی نہیں گیا لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسے وائرس کیلئے تبلیغی جماعت سے نتھی کیاجارہاہے ،وہ تو براہ راست گھر سے ہسپتال اور ہسپتال سے گھر آتاتھا۔گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں تعینات اس ڈاکٹر کے کورونا میں مبتلا پائے جانے کے بعد حکام نے اس کی اہلیہ جو سابق پولیس افسر ہیں، کے علاوہ زیا بیطس کاشکار والدہ کوریلوے اسٹیشن روڈ پرواقع سکاسٹ یونیورسٹی کے گیسٹ ہائوس میں قرنطینہ کیاہے جبکہ ان کے محافظ ایس پی او کوسانبہ میں قرنطینہ میں رکھاگیاہے۔ اہل خانہ نے بتایاکہ ڈاکٹر کو13سے 19مارچ تک نمونے حاصل ک

ایمر جنسی آؤٹ ریچ سروس کی خدمات جاری

جموں//تکلیف میں مبتلاء بچوں کو ضروری طبی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے چائلڈ لائین ( 1098 ) ایمر جنسی آؤٹ ریچ سروس کورونا وائرس لاک ڈاؤن مدت کے دوران اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ مرکزی وزارت برائے خواتین بچوں کی نگہداشت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تنظیم قلیل عملے کی دستیابی کے باوجود اپنی خدمات بخوبی انجام دے رہی ہے تا ہم اس سلسلے میں ایمر جنسی معاملات کی دیکھ ریکھ کے علاوہ ٹیلی فون سہولیات بھی جاری رکھی گئی ہے ۔ مرکزی وزارت نے ریاستی /یو ٹی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ چائیلڈ لائین کے عملے کے ممبران کو مکمل تعاون دیں تا کہ وہ تکلیف میں مبتلاء بچوں کیلئے موثر خدمات انجام دے سکیں ۔   

اشیائے ضروریہ و دیگر خدمات کو یقینی بنانے کیلئے کوآرڈینیشن ٹیموں کی تشکیل

جموں//کورونا وائیرس وبائی بیماری کے پیش نظر پید صورتحال سے نمٹنے کیلئے منگل کو سیول سیکرٹریٹ میں نئی تشکیل شدہ کوآرڈینیشن ٹیموں کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو نے انجام دی ۔ کوآرڈینیشن ٹیموں کی تشکیل اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل و دیگر خدمات انجام دینے کیلئے دی گئی ہے ۔ میٹنگ کے دوران فائنانشل کمشنر نے مختلف کوآرڈینیشن ٹیموں، جنہیں رسپانس ٹاسک فورس کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے، کی طرف سے کی جا رہی کوششوں کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران اٹل ڈولو نے متعلقہ ٹیموں کو روزانہ بنیادوں پر پیدا صورتحال کے بارے میں مشترکہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی اور اس رپورٹ کو’ اپیکس ہیلتھ کنٹرول روم‘ کو پیش کرنے کی ہدایت دی تا کہ لوگوں کو درپیش کوئی بھی مسئلہ فوری طور حل کیا جا سکے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ایچ ایم جو اپیکس ہیلتھ کنٹرول روم کے انچارج بھ

بھٹناگر کی والدہ کی وفات | لیفٹیننٹ گورنراور مشیرکا اظہار رنج

جموں//لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے اپنے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی والدہ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اِظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فارو ق خان نے بھٹناگر کی والدہ کے فوت ہونے پر گہرے دْکھ اور صدمے کا اِظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں فاروق خان نے آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ہے اور سوگواروں کی ڈھارس بندھائی ہے۔ ادھرجموںوکشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے راجیو رائے بھٹناگر ،جوکارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں،کی والدہ کے اِنتقال پر اْن کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اِظہار کیا ہے۔اِس سلسلے میں آر ٹی سی ہیڈ کوارٹر پر ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متعلقہ کارپوریشن کے اَفسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پر جے کے آرٹی سی کے

کورونا وائرس کی بحرانی صورتحال جموں وکشمیر کے درماندہ مزدوروں کیلئے

جموں//حکومت نے پیر کوجموںوکشمیر کے مائیگرنٹ مزدوروں کے لئے ہیلپ لائین نمبرات جاری کئے ہیں جو کورونا وائرس کے مدنظر اعلان شدہ لاک ڈاون کی بدولت ملک کے مختلف علاقو ں میں درماندہ ہیں۔جموں کشمیر کے مذکورہ مزدوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مندرج ذیل ہیلپ لائین نمبرات سے رابطہ کر کے حکومت سے ضروری مدد حاصل کریں۔صوبہ کشمیر کے لئے ضمیر احمد ، اسسٹنٹ لیبر کمشنر (9797172356)جبکہ صوبہ جموں کے لئے سنجے کمار ، لیبر آفیسر( 9419424281)نمبرات جاری کئے گئے ہیں۔نامزد اَفسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ریاست / یونین ٹریٹری کے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ قائم کر کے اِن درماندہ مزدوروں کو ضروری مدد فراہم کریں۔  

رجسٹر شدہ کنسٹرکشن ورکروں کیلئے 17.65کروڑ روپے کی رقم کو منظوری

جموں//حکومت نے پیر کو جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ اَدر کنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ کے ساتھ رجسٹر شدہ کنسٹرکشن ورکروں کے لئے 17.65 کروڑ روپے کی رقم کو منظور ی د ی ، جنہیں کورونا وائرس کے مد نظر اعلان شدہ لاک ڈاون کی بدولت کوئی بھی کام دستیاب نہیں۔اِس مقصد کے لئے حکومت نے ہر ایک رجسٹر شدہ کنسٹرکشن ورکر کے حق میں ایک ہزار روپے واگزارکرنے کو منظور ی دی ہے۔ یہ رقم مستحقین کو ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی حصولیابی کے لئے فراہم کیا جائے گا۔  

بین ریاستی مہاجر مزدور ہیلپ لائین نمبر جاری

جموں//جموں کشمیر حکومت نے کورونا وائیرس کے پھیلاؤ سے قبل جموں کشمیر آئے دیگر ریاستوں کے مزدوروں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائین نمبرات کا اعلان کیا ہے ۔ لیبر کمشنر جموں کشمیر کے مطابق مائیگرنٹ مزدور ضرورت پڑنے کی صورت میں کشمیر صوبے میں لیبر انسپکٹر شوکت شفیع کے ساتھ فون نمبر 8899546373 اور انسپکٹر انصار احمد کے ساتھ فون نمبر 7006286174  پر رابطہ قایم کر سکتے ہیں ۔ جموں صوبے میں درماندہ غیر ریاستی مزدور لیبر آفیسر شویکا شرما کے ساتھ فون نمبر 9149691329 یا سیکشن افسر ستندر پال سنگھ کے ساتھ فون نمبر 7051986422 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ یہ افسران غیر ریاستی مزدوروں کی مدد کیلئے دن رات دستیاب رہیں گے ۔   

اٹل ڈلو کانجی اسپتالوں اور نرسنگ ہومزسے تعاون طلب

جموں//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو نے کہاہے کہ حکومت نے کووڈ 19 سے متاثرہ بیماروں کے علاج و معالجہ کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں آئسو لیشن سہولیات قائم کرنے کیلئے اُن کا تعاون طلب کیا ہے ۔ اس سلسلے کے تحت اٹل ڈولو نے جموں میں آچاریہ شری چندر کالج آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کر کے وہاں آئسو لیشن سہولت کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائیویٹ نرسنگ ہوم اور نجی ہسپتال اپنا تعاون دے رہے ہیں ۔ اٹل ڈولو نے کہا کہ ہر نرسنگ ہوم نے پانچ سے دس مریضوں کو آئسو لیشن سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پرائیویٹ نرسنگ ہوموں میں ان سہولیات کا جائیزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ فائنانشل کمشنر نے کہا کہ حکومت ضرورت پڑنے کی صورت میں کووڈ 19 کے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل کرے گی ۔ انہوں نے کہا ک

ایس ایم ایس عدلیہ کی سروس شروع

جموں// وکلاء کے علاوہ عرضی دہندگان کو کروناوائرس کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے جموں کشمیر ہائی کورٹ نے ایس ایم ایس خدمت کا آغاز کیا ہے ۔ ہائی کورٹ اور جموں کشمیر و لداخ کی ضلع عدالتوں نے وکلاء اور عرضی دہندگان کو اب تک 189000  ایس ایم ایس بھیجے ہیں ۔ ایس ایم ایس کے ذریعے ایڈوائیزری اور احتیاط کے بارے میں جانکاری فراہم کی جا رہی ہے ۔ جموں کشمیر ہائی کورٹ نے کووڈ 19 کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری عام کرنے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا ہے ۔  

آفات سماوی اور خوراک و رسدات محکموں کے ملازمین کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری

جموں//کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لئے کئے جارہے احتیاطی اقدامات کے تناظر میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ ریلیف ،باز آباد کاری اور تعمیرنو محکمہ نے اَفسروں اور اہلکاروں کے لئے ایک ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے ۔حکمنامے کے مطابق ڈائریکٹر فائنانس ، ایڈیشنل سیکرٹری ( آر/ایس ) اور انڈر سیکرٹری ( اے ) معمول کے مطابق اپنا کام کاج کریں گے جبکہ محکمہ کے دیگر اہلکاروں کو گروپ ایک اور گروپ دوم میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلا گروپ 28؍ مارچ سے 4؍ اپریل 2020ء اور 15؍ اپریل سے 22؍ اپریل 2020تک اپنی ڈیوٹی انجام دے گا۔اسی طرح دوسرے گروپ میں رکھے گئے اہلکار 6؍اپریل سے 11؍ اپریل 2020ء اور 23؍ اپریل سے 30؍ اپریل 2020ء تک اپنے فرائض انجام دیں گے ۔اِنتظامی سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر کے پرسنل سیکشن کے اہلکار  اِن گروپوں کی بیچوں میں مدد کر یں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری سنیل کمار کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق یہ اِنت

کورونا مخالف جنگ

جموں//صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو نے جمعہ کو کہا کہ مختلف ہسپتالوں میں کورو ناوائرس کیسوں کا علاج و معالجہ کی سہولیات میں اضافہ کرنے کیلئے اضافی آئسو لیشن کمرے اور وارڈ کھولے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ان ہسپتالوں میں انٹیسو کئیر یونٹ بستروں کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار فائنانشل کمشنر نے  گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کے دورے کے دوران کیا ۔ فائنانشل کمشنر نے اس موقعہ پر ہسپتال کے نئے بلاک پر جاری کام کا بھی جائیزہ لیا جسے خصوصی طور پر کووڈ 19 مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ گاندھی نگر ہسپتال میں تعمیر کئے جا رہے نئے بلاک میں 200 آئسو لیشن بستروں کی گنجائش رکھی گئی ہے اس کے علاوہ ہسپتال میں کووڈ 19 مریضوں کیلئے پہلے ہی 90 آئسو لیشن بسترے تیار رکھے گئے ہیں جن میں معصوم بچوں کے علاج و معالجہ کیلئے بھی سہولیات بہم رکھی گئی ہیں 

ریاسی میں سڑک حادثہ،2 پولیس افسران ہلاک

سرینگر //جموں کے ریاسی علاقے میںسڑک کے ایک المناک حادثے میں دو پولیس افسران لقمہ اجل بن گئے ۔ ادھر سرینگر کے نوگام علاقے میں ایک ٹرک سے مذکورہ گاڑی کے کنڈیکٹر کی لاش پُر اسرار حالت میں پائی گئی ۔ ریاسی کے سِمبل علاقے میں جمعرات کی صبح سڑک کاحادثہ اس وقت پیش آیا جب کار زیر نمبر JK02CG-0752 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔اس حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو پولیس افسران سب انسپکٹر عبدالعزیز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد  ساکنان ِبائلہ تحصیل منڈی ضلع پونچھ  شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ دونوں پولیس افسران کو اگرچہ شدید زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قر ار دیا ۔ یہ دونوں پولیس افسران کشمیر میں تعینات تھے اور وہ کشمیر کی طرف ہی جارہے تھے جب حادثے میں اُن کی موت واقع ہوگئی۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ریاسی وسیم ہمدانی نے کشمیر

لکھن پورمیں700افراد قرنطینہ مراکز میں منتقل

جموں // جموں وکشمیر داخل ہونے والے 700افراد کو لکھن پور میں قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز منتقل کئے گئے ہیں جبکہ جموں وکشمیر کی پنجاب کے ساتھ لگنے والی سرحد پوری طرح سے سیل کردی گئی ہے ۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ میں بتایا ’’بین الریاستی سرحد پر لکھن پور کو سیل کیاگیاہے اور داخل ہونے والے تمام شہریوں کو کٹھوعہ قرنطینہ مرکز بھیجاجارہاہے ‘‘۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا کے خلاف جنگ میں تعاون کریں ۔باہر سے آنے والے ہر فرد کو 14روز کیلئے قرنطینہ میں رکھنا لازمی قرار دیاگیاہے جس کیلئے کٹھوعہ میں 1395افراد کی گنجائش والے21مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندرا مشرا نے بتایاکہ لوگ انتظامیہ اور پولیس کو تعاون دے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید قرنطینہ مراکز قائم کئے جاسکتے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد جن میں سے بیشتر کشمیر سے ت

کٹھوعہ میں پاکستانی رینجرس کی فائرنگ

جموں//پاکستانی رینجرس نے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پربھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کربلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس دوران کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ہیرانگر کے مانیاری علاقے میں رات9بجکر30منٹ پر مارٹر گولے داغے اور فائرنگ کی ۔فائرنگ کاسلسلہ رات بھر جاری رہاجس کی وجہ سے لوگ زیرزمین بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔حکام کے مطا بق فائرنگ کا سلسلہ صبح 5.30بجے ختم ہواتاہم اس دوران کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سرحدی حفاظتی فورسزنے پاکستانی رینجرس کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔اسی علاقے میں گزشتہ رات کراس بارڈر فائرنگ میں ایک گائے زخمی ہوئی تھی اور ایک گائوخانے کونقصان پہنچاتھا۔  

نگروٹہ میں سڑک حادثہ،میڈیکل افسر زخمی

سرینگر//جموں کے نگروٹہ علاقے میں ایک کار حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار گاندھی نگر ہسپتال جموں کا میڈیکل افسر شدید زخمی ہوا ۔اس دورا ن زخمی ڈاکٹر کو شدید زخمی حالت میںہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں وہ زیر علاج ہے ۔ کے این ایس  کے مطابق میڈیکل افسر گاندھی نگر جموں اتور صبح اپنی کار زیر نمبرJK14E/7775 میںاُدھم پور سے جموں جا رہا تھا اس دوران جب گاڑی ٹی سی پی نگروٹہ کے قریب پہنچ گئی، تو گاڑی سڑک سے لڑھک کر10سے15فٹ گہری کھائی میںجا گری ،جس کے نتیجے میں گاڑی میںسوار میڈیکل افسر ڈاکٹر چندر شیکھر شدید طور زخمی ہوا ۔پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچ کرزخمی ڈاکٹر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموںمنتقل کیا  جہاں وہ زیرعلاج ہیں ۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جی ایم سی جموں نے بتایاکہ زخمی ڈاکٹر کی حالت خطرے سے باہرہے تاہم اُنہیں آپریشن کی ضرورت ہے۔پولیس نے واقعہ سے متعلق

جموں میں’سماجی دوریوں‘ کا عمل شروع، لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی

جموں //جمعہ کے روز جموں شہر و ملحقہ جات میں کرفیو کی کیفیت دیکھی گئی اور حکام کی طرف سے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات کے بعد لوگوںنے خود بھی سماجی دوریاں پیدا کرتے ہوئے بازاروں کے بجائے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔مسافرگاڑیوں میں رش کو دیکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں تاہم سرکاری ملازمین اورہنگامی حالات کاشکار ہونے والے افراد کیلئے ایس آر ٹی سی بسیں دستیاب رہیں گی جو 14مختلف روٹوں پر چلیں گی ۔کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات پر لوگوں نے خود ہی عمل کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے کام نہیں لیناپڑا ۔اس دوران بازار سنسان نظر آئے اور جمعرات کے مقابلے جمعہ کے روز بھیڑ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔مسافرگاڑیوں میں بھاری بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کردیاگیاہے تاہم سرکاری ملازمین اور ہن

بلوال کے بی ڈی سی چیئرپرسن ایل جی سے ملاقی

جموں//بلوال کے بی ڈی سی چیئرپرسن کلدیپ راج نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔کلدیپ راج نے جموں ضلع کے بلوال بلاک سے مختلف ترقیاتی معاملات کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پر مناسب غور کیا جائے گا۔