موسم کی خنکی برقرار، 12سے15نومبر تک برفباری اور بارشوں کا امکان

 سرینگر//رات کے درجہ حرارت میں آئی بہتری کے باوجود کشمیر وادی اور خطہ لداخ میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت آنے والے 3 روز تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو گذشتہ رات سے کسی حد تک بہتر تھاکیونکہ گزشتہ رات سرینگر میں درجہ حرارت منفی 2.2 سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ کے مطابق پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں5.4ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔ادھر لداخ خطے کے کرگل اور لیہہ اضلاع میں بھی سردی کی شدید لہر ہے۔ کرگل میںکم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے اور کرگل میں یہ رات روان موسم کی سب سے سرد ترین رات ثابت ہوئی ہے ۔ جبکہ لہیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کی

میوہ باغات کو پہنچے نقصان کا جائزہ

اننت ناگ //گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کھنہ بل اننت ناگ کے ڈاک بنگلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ضلع میں پانی ، بجلی ، سڑکوں سے برف ہٹانے اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی بحالی کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک نے مشیر موصوف کو بنیادی خدمات کی بحالی کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ فی الوقت ایف سی آئی ڈیپو میر بازار میں 61349کوئنٹل چاول اور 11060کوئنٹل گندم موجود ہے جبکہ 46107 کوئنٹل چاول میں سے 20800 کوئنٹل چاول پہلے ہی سٹاک کئے گئے ہیں جن میں سے 11980کوئنٹل چاول صارفین میں تقسیم کئے گئے ۔ اسی طرح 3137چینی کے فراہم کئے گئے کوٹا میں سے 3076کوئنٹل چینی صارفین میں تقسیم کی گئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 25300 رسوئی گیس کے سلنڈروں میں سے 17720سلنڈر صارفین م

کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری:پاکستان

  سرینگر//پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمانی گروپ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا،کشمیر میں مظالم پراقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے بعد دوسری عالمی رپورٹ ہے، رپورٹ نے کشمیر میں لاگو کالے قوانین کی نشاندہی کی جب کہ رپورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمانی گروپ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا، کشمیر میں مظالم پراقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے بعد دوسری عالمی رپورٹ ہے، رپورٹ نے کشمیر میں لاگو کالے قوانین کی نشاندہی کی جب کہ رپورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کی افواج نے کشمیر میں 19 نہتے کشمیریوں کو جاں بحق کیا، وزیرخارجہ نے کہا

ذہنی مریض اور عام شہریوں کی ہلاکت

سرینگر/جنوبی ضلع شوپیاں میں علیحدہ علیحدہ واقعات کے دوران 3اور 4 نومبر کو فوج کی طرف سے ایک ذہنی مریض اور عام شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر ہلاک کرنے کے واقعے پر بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر) بلال نازکی نے ضلع ترقیاتی کمشنر او ر ایس ایس پی شوپیاں کے نام نوٹسیں اجرا کرتے ہوئے4 ہفتوں کے اندر مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔شوپیان کے کھڈپورہ علاقے میںفوج اور جنگجوئوں کے درمیان4نومبر کو ہوئی خونین تصادم آرائی کے بیچ ایک جنگجو اور ایک عام شہری شاہد میر ساکن گاگرن شوپیاں بحق ہوئے تھا جبکہ2اور3نومبر کی درمیانی شب کو بیگام کولگام کے ذہنی مریض رئیس احمد وانی کو پہنو شوپیان میں مقیم فوجی کی گولی کا نشانہ بنے۔ اس دوران انٹرنیشنل فورم فار جسٹس نے ان شہری ہلاکتوں کی مناسبت سے انسانی حقوق کے مقامی کمیشن میں 6نومبر کوعلیحدہ علیحدہ عرضیاں زیر نمبرات SHRC/379/SPN/2018اورSHRC/38

ڈاکٹر فاروق مسئلہ کشمیر پر مستحکم موقف اختیار کریں:سوز

سرینگر//پروفیسر سیف الدین سوز،ؔ سابق مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اوڑی میں دیئے گئے بیان سے ایک خوشگوار کیفیت پیدا ہو گئی ہے کیونکہ اس بیان سے وہ واضح طور پر بتا رہے ہیں کہ کشمیر کے جھگڑے کو سیاسی بنیاد پر حل کیا جانا چاہئے۔سیف الدین سوز کے مطابق فاروق عبداللہ کو سوچ بچار کے بعد کشمیر پر کوئی سیاسی موقف اختیار کرنا چاہئے اور اُس پر مستحکم طریقے سے اپنی پارٹی کی رہنمائی کرنی چاہئے۔ سوزنے کہاکہ جہاں تک ڈاکٹر فاروق کے ایئرلینڈ کے ماڈل پر کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی تجویز ہے ، تو میں اس نظریہ کو کچھ زیادہ قابل عمل نہیں سمجھتا ہوں۔ اُس کے مقابلے میں مشرف۔واجپائی۔منموہن فارمولہ کشمیر کیلئے بہت ہی اچھا حل تجویز کرتا ہے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دائمی دوستی کی مضبوط بنیاد بھی فراہم کرتا ہے! تاہم موجودہ مرکزی سرکار کا کشمیر کے تئیں رویہ افسوس ناک ہے اور مرکزی حکومت نے ب

بارہمولہ میں دلدوز حادثہ نوعمر سکھ طالب علم لقمہ اجل

بارہمولہ // شمالی قصبہ  بارہمولہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک سکھ نوجوان لقہ اجل بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شام دیر  گئے ایک بس زیر نمبر JKO5-  1105 نے ایک موٹر سائیکل زیر نمبر37  JK09B-18 کو جنرل بس اسٹینڈ بارہمولہ کے نذدیک زوردار ٹکر مارا جس پر سوار 18سالہ بارویں جماعت کا طالب علم جگپال سنگھ ولد نائک سنگھ ساکنہ دیدارپورہ رفیع باد شدید ٹکر لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوا ۔معلوام ہوا ہے کہ مذکورہ طالب علم سینٹ جوزف اسکول بارہمولہ میں زیر تعلیم تھا ۔ا س سلسلے میں پولیس نے ایک کیس زیر آیف آئی آر نمبر 189/2018 درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی   

فرقہ پرست قوتوں کو سرکاری آشیرواد حاصل: صحرائی

سرینگر//تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کپوارہ میں امام و خطیب اور پلوامہ میں جنگجو کی نماز جنازہ پڑھانے پر مولوی کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی کارروائی نہ صرف سیاسی انتقام گیری ہے بلکہ ظلم وجبر کی انتہا بھی ہے۔محمد اشرف صحرائی نے ایک بیان میں مولوی بشیر احمد ملک امام و خطیب ہائین ترہگام کپواڑہ کو جامع مسجد ککروسہ رامحال میں خطاب کرنے اور مولوی اعجاز نوری پلوامہ کو عسکریت پسند کی نماز جنازہ پڑھانے کے ’’جرم‘‘ میں گرفتار کرکے انہیں جیل بھیجنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں اور ریاستی پولیس وانتظامیہ نے ہماری مذہبی آزادی بھی پوری طرح چھین لی ہے۔ صحرائی نے کہاکہ ’اب ہمارے امام وخطیب صاحبان کو مساجد میں بھی وعظ وتبلیغ کی اجازت نہیں دی جاتی ہے اور جو کوئی بھی واعظ، امام یا خطیب منبرومحراب پر حق کی بات کہتا ہے یا بھارتی مظالم کا پر

سرینگر ۔ کرگل شاہراہ ہنوز بند

کرگل//قانون سازکونسل کے چئیرمین حاجی عنائت علی نے یہاں ضلع افسروں کی ایک میٹنگ میں سرینگر۔ کرگل شاہراہ پر برف ہٹانے کے کام کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع کی سول اور پولیس افسران کے علاوہ متعلقہ ایجنسیوں کے حکام بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران چئیرمین موصوف کو بتایا گیا کہ زوجیلہ درے کے دونوں اطراف برف ہٹانے کا کام شدو مد سے جاری ہے۔افسروں نے کہا کہ پروجیکٹ ونائیک نے زیرو پوائنٹ تک سڑک پر پہلے ہی برف ہٹائی ہے اور مذکورہ ایجنسی اس وقت پروجیکٹ بیکن کو اپنا تعاون دے رہی ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ شاہرا ہ پر برف ہٹانے کے لئے اضافی نفری اور مشینری کو کام پر لگایا گیا ہے۔حاجی عنائت علی نے کہا کہ وہ بارڈر روڈ آرگنائیزیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور برف ہٹانے کے تعلق سے ضروری جانکاری حاصل کر رہے ہیں۔چئیرمین موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مینی مرگ، شیطانی نالہ، زیرو پوائنٹ اور کیپٹن موڈ جیسے حسا

سنروانی چکریشی پورہ سڑک خستہ حال،عوام پا بۂ شعلہ

بانڈی پورہ //سنروانی چکریشی پورہ کی سڑک میں گہرے کھڈ ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے۔ مقامی لوگوںکاکہنا ہے کہ سنروانی چکریشی پورہ سڑک کی مسافت فقط 2کلومیٹر ہے اور معمولی بارشوںکے دوران یہ تالاب میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی سے پیدل چلنے والوں اور گاڑی چلانے والوں کو سخت دشواریاں جھیلنی پڑرہی ہیں۔ لوگوںنے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری طور پر مرمت کی جائے تاکہ عوام کو راحت ملے۔  

موسم سرما کے پیش نظر کپوارہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم

کپوارہ// موسم سرما میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالہ سے ضلع انتظامیہ نے عام لوگوں کی شکایتوں کا، حل نکالنے کے لئے ایک خصوصی کنٹرول قائم کیا۔ضلع، ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کی ہدایت پر کپوارہ ضلع میں عام لوگوں کو موسم سرما کے پیش نظر در پیش مشکلات کا حل اور شکایتوں کے لئے ڈی ڈسی کمپلکس میں ایک کنٹرول روم7 24xقائم کیااور ضلع کے لوگ ٹیلیفون نمبر۔253522۔01955پر ضرورت پڑنے پر رابطہ کر سکتے ہیں۔  

ویری ناگ، کوکرناگ اور مضافاتی علاقے برقی رو سے محروم

لسر پاور گر ڈ سٹیشن کو فوری طور پر ٹھیک کیاجائے: میر سرینگر//کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ لسر پاور گرڈ اسٹیشن میں برفباری سے آئی خرابی کو ٹھیک نہ کرنے کے سبب کوکرناگ ،ویری ناگ اور اسکے مضافاتی علاقے بجلی سے محروم ہیں ۔ویری ناگ میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران غلام احمد میر کو یہ جانکاری دی گئی کہ گرڈ اسٹیشن میں خرابی آئی ہے جسکی وجہ سے درجنوں علاقے بجلی کی سپلائی سے محروم ہیں ۔وفود نے دیگر عوامی اہمیت کے حامل مسائل بھی ان کی نوٹس میں لائے ۔وفود نے غلام احمد میر کو بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب طلبہ امتحانات کی اچھی طریقے سے تیاری بھی نہیں کر پاتے ہیں ۔عوامی وفود نے جنوبی کشمیر میں حالیہ برفباری کے سبب میوہ باغات کو پہنچنے نقصان کے بارے میں بھی جانکاری دی اور معقول معاوضہ کی سفارش کی ۔اس موقعے پر غلام احمد میر نے گور نر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخ

’کشمیری پنڈتوں کودی گئی پیکیج کی تحقیقات کی جائے‘

سرینگر// آل پارٹیز سکھ کارڑ نیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن رینہ نے ایس آر او425کوسکھ فرقے کے ساتھ نا انصافی قرار دیتے ہوئے پنڈتوں کو وادی میں عسکری تحریک شروع ہونے سے تاحال فراہم کئے گئے خفیہ پیکیج کاباریک بینی سے پارلیمان کمیٹی یا سپریم کوٹ کے سابق جج سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں جگموہن سنگھ رینہ نے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی سرکارپنڈتوں پر بہت مہربان ہوئی ہے جنہوں نے آج تک سکھ طبقے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے صرف پنڈتوں کو مختلف مراعات اور پیکج فراہم کئے ہیں۔جگموہن رینہ نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ دیکھا گیا ہے کہ مرکزی سرکار پنڈتوں کے لئے پیکیج کا اعلان کرتی ہے جبکہ سکھوں اور مسلمانوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھ فرقہ اس بات کو لے کر نالاں ہے کہ انہیں نہ ہی سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئیں اور نہ ہی انہیں سیاسی سطح پر نمائندگی کا حق دیا گیاہے۔ انہ

سینٹرل جیل میں کولگام کے قیدی کی حالت غیر

سرینگر// پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گذ شتہ 18مہینوں سے قید مہلوک لشکر کمانڈر شکور ڈار کے بھائی کینسر میں مبتلا خورشید ا حمد ڈار کی حالت سنٹرل جیل سرینگر میں ناز ک بنی ہوئی ہے۔ سی این ایس دفتر پر آ ئے منوراحمدڈار ساکن سوپٹ قاضی گنڈ کولگام نے بتایا کہ ’’میرابیٹا خورشید احمد ڈارگذ شتہ ڈیڑ ھ سال سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مٹن جیل میں قید تھا اوروہ پہلے ہی کینسر میں مبتلا تھا اور وہ پابند ی کے ساتھ اس بیمار ی کی دوائی لے رہا تھا‘‘ ۔والد نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل اسے مٹن جیل سے علاج معالجہ کرانے کی غر ض سے سنٹر ل جیل سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروںنے طبی معائنہ کے بعد اس کی پرانی دوائی تبدیل کرکے نئی دوائی تجویز کی تاہم ابھی تک اسے وہ نئی دوائی فراہم نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے درد بڑھتا جارہا ہے اور ہردن اس کی صحت بگڑ تی جارہی ہے۔ منور ڈار نے کہا کہ دوائی نہ ملنے سے

اسلامک یونیورسٹی کا 13واں یوم تاسیس

اونتی پورہ //اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی اونتی پورہ (آئی ایس ایم ایس) نے کل اپنا 13 واںیوم تاسیس  منایا۔ اسلامک یونیورسٹی کے فیکلٹی ایسوسی ایشن (آئی یو ایف اے) نے اس تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقعے پر اسلامک یونیورسٹی کے عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی پروفیسر مشتا ق احمد صدیقی، جوکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے، نے یونیورسٹی کے عملے کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ صرف 12سال کے دوران اسلامک یونیورسٹی نے خطے کے اعلیٰ تعلیمی میدان میں اپنا نشان چھوڑ ا ہے اور مختلف معروف پلیٹ فارموں کی طرف سے تعلیمی نقشے پر تسلیم کیاگیاہے اور یہ یونیورسٹی کے پورے عملے کی اجتماعی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے۔اس سے پہلے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے IUFAکے صدر محمد اشرف پرے نے یونیورسٹی کے سفر پر تشریح کی اور یونیورسٹی کے ورک کلچر پر روشنی ڈالتے ہوئے تین وائس چانسلرز اور

مزید خبرں

ممبر اسمبلی گاندربل  چیف سیکریٹری سے ملاقی جموں//ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار انے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کے ساتھ ملاقات کر کے ریاست میں حالیہ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ایم ایل اے موصوف نے میوہ صنعت اور میوہ فصلوںکو پہنچے نقصان کے بارے میں چیف سیکرٹری کو جانکاری دیتے ہوئے اس سلسلے میں سروے کرنے کی مانگ کی۔ اُنہوں نے اپنے مطالبات کی فہرست بھی پیش کی۔    اونتی پورہ شاہراہ متعدد ناجائز تعمیرات منہدم  انہدامی مہم جاری رکھنے کا ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا اعلان پلوامہ//ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ناجائز تعمیرات وتجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران اونتی پورہ میں سرینگر جموں شاہراہ پر کھڑی کی گئی ناجائز تعمیرات کو منہدم کیا۔تحصیلداراونتی پورہ کی قیادت میں انہدامی ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کے انہدامی کیلئے ایک خصوص

تازہ ترین