تازہ ترین

نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان کی اپیل

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان نے ڈپٹی کمشنروں اور وادی کے اسپتالوں کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کروناوائرس میں مبتلاء مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ایک مشترکہ بیان میں ایڈوکیٹ محمداکبرلون اور(ر) جسٹس حسنین مسعودی نے وادی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلع اورسب ضلع اسپتالوں کے سربراہوں سے تاکید کی کہ وہ کروناوائرس کی عالم گیر وباء کی لپیٹ میں آئے لوگوں کے علاج میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کیلئے وافر ادویات اور ایمبولنس گاڑیوں کو مہیا رکھا جاناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق اورعمرعبداللہ کی ہدایت پرانہوں نے اپنے ممبر پارلیمنٹ فنڈ سے ایک ایک کروڑ روپیہ واگزار کیاہے جبکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ڈیرھ کروڑ کی رقم واگزار کی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اس رقم کو اس بیماری میں مبتلاء مریضوں کے علاج پرخرچ کیاجانا چاہیے ۔ اس دورا

بار ایسوسی ایشن کا قیدیوں کی رہائی پرزور

سرینگر//کوروناوائرس کی عالمی وباء کے پیش نظرعدالت عظمیٰ کی طرف سے ریاستی حکومتوں کوقیدیوں کو رہا کرنے کیلئے اعلیٰ اختیار والی کمیٹی کی تشکیل پر زوردینے کی بناء پر جموں کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی ممبران کی ٹیلی کانفرنس میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ حکام پر بار صدر سمیت جموں کشمیراور جموں کشمیرسے باہرکی جیلوں میں نظر بند تمام قیدیوں اورسیاسی نظر بندوں کو رہا کئے جانے کے احکامات جاری کرنے پرزوردیا جائے گا۔ایک بیان کے مطابق میٹنگ میں بتایا گیا کہ بھارت میں جب کہ تمام جیلوں میں گنجائش کے برعکس زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں،اس لئے عدالت عظمیٰ نے اس خطرے کا نوٹس لیا کہ جیلوں میں اسیروں جن میں اکثر کو ہائی بلڈ پریشر،ذیابیطس اور دیگر جان لیوا بیماری لاحق ہیں،کے کروناوائرس میں مبتلاء ہوجانے کااندیشہ ہے ۔بار ممبران نے محسوس کیا کہ بار کے صدر میاں قیوم جنکا پہلے ہی ایک ہی گ

جموں کشمیر سے باہر درماندہ کشمیریوں کی واپسی فوری اقدامات کی ضرورت:تاریگامی

 سرینگر// سی پی آئی (ایم) کے لیڈر یوسف تاریگامی نے ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے کشمیری طلاب ،مزدوروں اور تاجروں کی واپسی کا معاملہ متعلقہ ریاستوں کے ساتھ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ملک میں لاک ڈائون کی وجہ سے جموں و کشمیرسے تعلق رکھنے والے طلباء ،تاجر اور مزدور مختلف ریاستوں میں درماندہ ہیں اور پریشانیوں میں مبتلاء ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کے کھانے پینے اور رہائش کے حوالے سے انتظامات کیلئے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ کو یہ معاملہ ان ریاستوں کے ساتھ اٹھانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد اب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے بھی قاصر ہیں اور ان سبھی کو واپس لانے کیلئے ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جانی چاہئے تاکہ وہ واپس اپنے گھروں کو آسکیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں ان کے افراد خانہ بھی پریشان ہیں اور دوسری ط

ایڈوائزری کی خلاف ورزی

سرینگر//   اونتی پورہ پولیس نے لاک ڈائون سے متعلق حکومتی احکامات کونظراندازکرکے تعمیراتی کام جاری رکھنے کی پاداش میں ایک مقامی ٹھیکیدار کوحراست میں لے لیا۔معلوم ہواہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ کی حدودمیں آنے والے علاقہ درنگہ بل پانپورمیں ایک ٹھیکیدارنے لاک ڈائون کے باوجودتعمیراتی کام جاری رکھنے کیلئے 35مزدوروں اورکاریگروںکوکام پر لگایا تھا۔پولیس کے مطابق  لاک ڈائون کے دوران تعمیراتی کام جاری رکھنے سے متعلق شکایت اورشواہد ملنے کے بعداونتی پورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پرکارروائی عمل میں لاتے ہوئے درنگہ بل پانپور میں جاری تعمیراتی کام کوبندکرادیاجبکہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ٹھیکیدارمنیر احمدمیرساکنہ درنگہ بل کوحراست میں لیاگیا۔بیان کے مطابق ٹھیکیدارکومجسٹریٹ کی جانب سے ہدایت دی گئی تھی کہ غیرریاستی مزدوروں کی حالیہ سفری تفصیلات کے پیش

ڈو یژ نل کمشنرکا حاجن دور ہ،علاقے میں سکر یننگ عمل کا جائزہ لیا

سرینگر/ /گذشتہ روزضلع با نڈ ی پورہ کے حاجن علاقے سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے کرئونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدجمعہ کو ڈو یژ نل کمشنر کشمیر، بی کے پولے نے علاقے کا دور ہ کر کے مجمو عی صورتحال کا جائز ہ لیا۔ اس دوران قصبہ سے تعلق رکھنے والے مزید چار مشتبہ مریضوں کو سکمز منتقل کیا گیا ۔ یہ چاروں اُن چار افراد کے رابطے میں آئے تھے جن کے ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آئے ہیں۔ علاقے میں ڈاکٹروں کی کئی ٹیمیں خیمہ زن ہیں جبکہ بلاک حاجن کے بیشتر چھوٹے طبی مراکز کو بند کر کے وہاں تعینات طبی عملے کورو نا وائرس کی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ حاجن میں کورو نا کی چار رپورٹیں مثبت آ نے کے تیسر ے روز بھی پورے علاقے میں خوف و دہشت کا عالم رہا ۔حکام نے احتیاطی طور حاجن کے اندر داخل ہونے کے سبھی راستوں کو سیل کیا ہے اور کسی کو بھی اند ر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اس دوران ڈو یژ نل کمشنر ک

ہاتھ دھوئیں مگر پانی کوضائع نہ کریں

سرینگر// محکمہ پی ایچ ای نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کے خطرات کے پیش 20سیکنڈتک صابن سے اپنے ہاتھ دھونے کے دوران نل بندرکھیں تاکہ پینے کاپانی ضائع نہ ہونے پائے ۔ جموں وکشمیر میں محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پانی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔ محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ نے صابن اور پانی سے بیس سکینڈوں تک ہاتھ دھوکر انفرادی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک فرد پر لازمی ہے کہ وہ بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کے دوران پانی کے نلکے کو بند کریں تاکہ کورونا وائرس کا مسئلہ پانی کی قلت میں تبدیل نہ ہوجائے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاتھ دھونے کے دوران، جب تک ہاتھوں میں صابن لگایا جائے، نل بند کرنے سے دو لیٹر پانی بچایا جاسکتا ہے اور اس احتیاط سے پانچ افراد پر

ڈورو شاہ آباد کے کئی گائوں بجلی ٹرانسفارمروں سے محروم

اننت ناگ //مکمل لاک ڈائون کے بیچ ضلع اننت ناگ میںڈورو شاہ آباد کے کئی گائوں گذشتہ کئی ہفتوں سے بجلی ٹرانسفارمروں کی عدم دستیابی کے سبب گھپ اندھیرے میں ہیں جس کے سبب مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔بنہ براگام ڈورو نامی گائوں گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے بجلی ٹرانسفامر سے محروم ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گائوں کا63kv بجلی ٹرانسفارمر ماہ نومبر سے اب تک کئی بار خراب ہوگیا اور گائوں کے لوگوں نے ازخود اپنے خرچے سے ٹرانسفامر ٹھیک کروایا تاہم گذشتہ مہینے ٹرانسفامر ایک بار پھر خراب ہوگیا جس کے بعد محکمہ بجلی نے اُس کو ورکشاپ منتقل کیا لیکن ڈیڑھ مہینہ گذر جانے کے بعد بھی ٹرانسفارمر واپس نہیں آیا ہے ۔حالن بابامحلہ کا ٹرانسفارمر بھی دو ہفتہ قبل خراب ہوگیا جس کے نتیجے میں گائوں بجلی سے محروم ہے۔مقامی لوگوں نے گائوں میں نیا بجلی ٹرانسفامر نصب کرنے کی مانگ کی ہے ۔ہلڑ شاہ آباد میں بھی گذشتہ ہفتے

کرناہ کپوارہ شاہراہ 14اپریل تک بند رکھنے کے احکامات

ڈگری کالج کنڈی 100بیڈ کورٹائن سنٹر میں تبدیل ، 5مریض بارہمولہ منتقل    سرینگر //مہلک کورنا وائرس کے پھلائو کوروکنے کیلئے انتظامیہ نے کرناہ کپوارہ شاہراہ کو احتیاطی طور 14اپریل تک گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا ہے۔اس سلسلے میںایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کرناہ کپوارہ شاہراہ 14اپریل تک گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند رہے گئی، کسی بھی قسم کی گاڑی کو چلنے کی اجات نہیں ہو گئی،صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی ایس ڈی ایم اور بلاک میڈیکل افسر کی اجازت کے بعد کسی گاڑی کو چلنے کی اجازت ہو گئی ۔ایس ڈی ایم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کرناہ نے بتایا’’ لوگوں کو 2ماہ کا راشن گھر گھر پہنچایا گیا ، جہاں ہم ایسا نہیںکرسکے ،وہاں راشن گھاٹ کھلوا کر ہ

گاندربل ضلع کے متعددمقامات پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر

گاندربل//موجودہ حالات میں جب پوری دنیا کوروناوائرس کی لپیٹ میں آگئی ہے، گاندربل ضلع کے کئی علاقوں خاصکر کنگن کی سڑکوں پرجگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر موجود ہیں جن کی وجہ سے لوگوں میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔کنگن کے مقامی شہریوں کے مطابق اس وقت کوروناوائرس سے بچنے کے لئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے لیکن سڑکوں پر جمع گندگی اور غلاظت سے کیسے لوگ محفوظ رہ سکتے ہیں۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ کنگن میں موجود ہر رابطہ سڑک، گلی کوچہ اور کھیل کے میدان،عید گاہ،نالہ سندھ کے کنارے وغیرہ مقامات پر گندگی کے ڈھیر جمع ہیں جو اُن غیر ذمہ دار شہریوں کی حرکات کا نتیجہ ہے جو اپنے گھر وںسے غلاظت نکال کر ان مقامات پر ڈالتے ہیں۔مقامی آبادی کا مطالبہ ہے کہ ان جگہوں پر صفائی کرکے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے ،نیز خود غرض اور غیر ذمہ دار شہریوں کو اُن کی حرکتو

ہندوارہ میں فوج نے غیرمقامی لوگوں میں غذائی اجناس تقسیم کیں

سرینگر//شمالی کشمیر میں فوج نے کئی غیر مقامی افرادمیںغذائی اجناس تقسیم کیں ۔ فوج کے 21آرآر نے کئی غیر مقامی مزدوروں میں کھانے کے پیکٹ اور چاول کی روٹیاں تقسیم کیں ۔چونکہ کورو ناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے لاک ڈوان نافذ ہے جس کی وجہ سے بازاروں سے کوئی بھی چیز حاصل کرنا ممکن نہیں بن رہا ہے ۔اس مسلے کو دیکھ کر بھگت پورہ ہندوارہ میں قائم فوج کے 21راشٹریہ ریفلز نے ہندوارہ میں ان کچھ غیر مقامی مزدوروں میں کھانے کے پیکٹ اور چاول وغیرہ تقسیم کیا۔ایک فوجی آفسر نے بتایا ’’ انسانی ہمدردی کے طور پر ہم نے غیر مقامی لوگوں میں فوڈ پیکٹ بانٹے جو اس کے محتاج ہیں‘‘۔  

مزید خبرں

لانکریشی پورہ بانڈی پورہ کامحاصرہ  گھرگھرتلاشی، کوئی گرفتاری نہیں  عازم جان   سرینگر// لانکریشی پورہ بانڈی پورہ میں فوج نے گھر گھر تلاشی لی تاہم اس دوران کسی کو گرفتار کئے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق گائوں میں جنگجوئوں کے موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدجمعہ کوفوج کی14آر آر اور کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے گائوں کا محاصرہ کرکے گھرگھرتلاشی کارروائی شروع کی۔ محاصرے کے دوران گائوں کے تمام راستوں کو سیل کیا گیااور گھرگھرتلاشی لی گئی جبکہ لوگوں کے شناختی کارڈ وں کی بھی جانچ کی گئی ۔تین گھنٹوں تک جاری تلاشی کارروائی کے اس عمل کے دوران تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا۔   ہریانہ میں درماندہ کشمیری  انتظامیہ نے قیام و طعام کا بندوبست کیا چندی گڈھ //حصار ضلع انتظامیہ ہریانہ نے وہاں پھنسے کشمیری نوجوانوں کے قیام

سرکاری احکامات کی خلاف ورزی

ٹی بی سینٹر سے غیر حاضر دو ملازمین کیخلاف معطلی کے احکامات سرینگر / /ضلع انتظامیہ پلوامہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں پرنسپل ڈگری کالج ترال کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کی گئی ہے،جبکہ فرائض میں مبینہ کوتاہی کیلئے ڈی ٹی بی سینٹر میں دو صحت افسران کے نام معطلی کی نوٹس جاری کر دی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈگری کالج ترال کے پرنسپل نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورنٹین مراکز کو ایل پی جی گیس ہیٹرس ، الیکٹرک ہیٹرس ، جنریٹر سیٹس ، کمپیوٹر سسٹم جیسے سازوسامان کی فراہم نہیں کی جس پر ان کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ضلع ٹی بی سنیٹر پر دو ملازمین کو غیر حاضر پاکر ان کے نام معطلی کی نوٹس جاری کی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع مجسٹر یٹ  نے مرکز کا دورہ کیا اور وہاں دو ملازمین کو غیر حاضر پایا ۔مذکورہ ملازمین کے خلاف قانونی کارورائی کرتے ہوئے

مہلک کورونا وائرس

 سرینگر //کورونا وائرس کی وجہ سے ایک شخص کی موت کے بعد ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وائرس کی وجہ سے خواتین کے مقابلے میں مردوں کی اموات زیادہ ہورہی ہیں۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ’’وائرس کی وجہ سے خواتین کے مقابلے میںمردوں کی زیادہ اموات ہورہی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ یہ ان ممالک کے اعداوشمار سے ظاہر ہوتا ہے جہاں اموات کافی زیادہ ہوئی ہیں۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ’’ ہائر ہیلتھ انسٹی چیوٹ آف روم کے مطابق اٹلی میں 25ہزار 258کیسوں میں سے 60فیصد تعداد مردوں کی ہے جبکہ مرنے والوں میں مردوں کی شرح 70فیصد ہے‘‘۔انہوں نے  کہا ’’کارلس ہیلتھ انسٹی چیوٹ کے مطابق ا سپین میں مرنے والے افراد میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد دگنی ہے‘

بھارت کی مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیری

سرینگر//جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس کے جنوبی کشمیر کے پارلیمنٹ ممبرحسنین مسعودی نے مرکزی وزارت ِ محنت و روز گا اورجموں کشمیرکی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کشمیری مزدوروں اور کاریگروں، جو موسم سرما کے مہینوں میںروز گار کمانے کے لئے جموں کشمیر سے باہر مختلف ریاستوں میں جاتے ہیں،کو واپس وادی لانے کے اقدمات کریں ۔ حسنین مسعودی نے مرکزی سرکارکے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے محکمہ لیبر پر زور دیا کہ وادی کشمیر کے ان تمام مزدوروں کو واپس لانے کے اقدامات کریںجو موجودہ لاک ڈائون کی صورتحال کے نتیجے میںشملہ،ہماچل پردیش ،دہلی ،کولکتہ ،مونگا ،امر تسر ، اور دیگر ریاستیوں میں درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں ۔انہوں نے مذکورہ کشمیری مزدوروں اور کاریگروں کی فوری واپسی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے ان طالب علموں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے جو بنگلورو اور دیگر بھارتی ریاستوں میں زیر تعلیم ہی

مختلف ریاستوں میں مقیم کشمیری مشکلات سے دوچار: میر

 سرینگر//پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے مختلف ریاستوں میں جموں وکشمیر کے طلباء اور تاجروں کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زوردیا ہے کہ ان درماندہ لوگوںکو کھانے پینے اور رہنے کے انتظام کا معاملہ متعلقہ ریاستوں کے ساتھ اٹھایا جائے تاکہ ایسے افراد کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔غلام احمد میر نے بتایا کہ انہیں مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیریوں نے فون پر بتایا کہ وہ انتہائی پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے  پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے لوگ سب سے زیادہ معاشی طور متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد اب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے بھی قاصر ہیں ۔غلام احمد میر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ معاملہ متعلقہ ریاستوں کے ساتھ اٹھائیں ۔  

کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے :امریکہ

سرینگر// جنوبی اور وسطی ایشیا ء کے بارے میں امریکہ کی قائمقام نائب وزیر خارجہ ایلس جی ویلز نے کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کی رہائی کے بعد مرکزی حکومت سے تمام کشمیری سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ عمر عبداللہ اوردیگرسیاسی رہنمائوں کوگزشتہ سال5 اگست کو بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور علاقے میں فورسز محاصرے کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا۔ ایلس جی ویز نے بھارتی حکومت سے کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی پر بھی زوردیا۔حقوق انسانی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے مطابق کشمیر میں اس وقت بھی سینکڑوں افراد جموں کشمیر یا اس سے باہر کی جیلوں میں اسیر ہیں جہاں اُنہیں مہلک وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

لنگیٹ کے شہری کی ہلاکت کا کیس

 کپوارہ//ہندوارہ پولیس نے جمعرات کو تھانہ کرال گنڈ کے ایف آئی آر نمبر 34/2019   کے بارے میں متعلقہ دفعات کے تحت عدالت مجازمیںچارج شیٹ پیش کی ۔پولیس نے عدالت مجاز میں ایف آئی آر نمبر/2019   34 کے بارے میں چارج شیٹ پیش کیا۔ اس کیس کا تعلق اُس جنگجویانہ واقعہ سے ہے جس میں جنگجوئوں نے لنگیٹ کے ایک گاؤں باباگوند کے رہائشی عبدل مجید شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اُسے ہلاک کیا تھا۔پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق تحقیقات کے اختتام پر ہندوارہ پولیس نے قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت عدالت مجازکے سامنے چارج شیٹ دائر کی ہے۔چارج شیٹ میںپانچ  افراد کوملزم بنایا گیا ہے جن میں  تین جنگجواور اُن کے دو معاونین شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم جنگجوئوں کی شناخت سجاد احمد میر عرف حیدر ،نصیر احمد میر ساکنا ن براٹھ کلان سوپور اورآصف احمد وار عرف جعفر ساکن وار پورہ جبکہ جنگجوئو

جہانگیر چوک میں امور صارفین کے ملازم کا زد وکوب

سرینگر// سرینگر میںمحکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ایک عہدیدار نے الزام عائد کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جہانگیر چوک کے نزدیک تعینات جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں نے اُن کے ایک ملازم کو زد وکوب کیا۔انہوں نے کہا’’جہانگیر چوک کے نزدیک ہمارے ایک اسٹور کیپر کو پولیس اہلکاروں نے زد کوب کیا، ڈنڈوں اور بندوقوں کے بھٹوں سے اس پر وار کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، ہم نے اس سلسلے میں ایس ایس پی سرینگر کے پاس شکایت درج کی ہے‘‘۔موصوف نے کہا’’ ہم جان ہھتیلی پر لے کر لوگوں کی خدمت کے لئے گھروں سے نکلتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جاری احکامات کے باوجود بھی ہمارے ملازموں کو بلا پوچھ تاچھ زد وکوب کیا جاتا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ اگر یہی حالت رہی تو ہم کیسے لوگوں تک اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ممکن بنا ئیں گے‘‘۔ متعلقہ محکمہ کے ن

اوڑی میں27 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

اوڑی//شمالی ضلع بارہمولہ میں قصبہ اوڑی کے نامبلہ دیہات میں ایک 27 سالہ نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہواہے کہ جمعرات کو سجاد احمدشیخ ولد عبد الرشید شیخ اپنے گھر میں بجلی لائن کی مرمت کررہا تھا۔اس دوران سجاد کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ جھلس گیا۔ اگر چہ اسے سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔بتایا جاتا ہے کہ مہلوک اوڑی بازار میں میر میڈیکیٹ نامی ا دویات کی دکان پر بطور سیلزمین کام کرتا تھا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔

کوروناوائرس۔۔۔

حاجن میں طبی ٹیمیں خیمہ زن،جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو متاثرین کے17قریبی رشتہ دار نگرانی میں، تین مشتبہ افراد سکمزمنتقل سرینگر//با نڈ ی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں کورونا وائرس سے چار افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے حاجن میں طبی ٹیموں کو روانہ کیا جنہوں نے 1000کے قریب گھرانوں میں جاکرلوگوں کی سکریننگ کی اور پور ا قصبہ سینی ٹا ئز کیا گیا۔ اس دوران متاثرین کے45 قریبی رشتہ داروںاورانکے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے17 نوجوانوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ تین مشتبہ افراد کو سکمز منتقل کیا گیا۔حاجن میں داخل ہونے کیلئے تمام پوائنٹ سیل کئے گئے ہیں اور کسی کو بھی اند ر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بانڈ ی پورہ ، ایس ایس پی اور سی ایم او کے علاوہ محکمہ صحت کی تین ٹیمیں حاجن پہنچیں جبکہ صحت ، مال ، پولیس محکموںاور میونسپل کمیٹی کے اہلکار قصبہ میں خیمہ زن ہی