تازہ ترین

’حجاموں کو بھی لازمی خدمات کے زمرے میں رکھا جائے ‘

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر قرنطینہ کے بارے میں ایک میم موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ نائیوں کو بھی لازمی خدمات کے زمرے میں شامل کرے ورنہ ہر گھر میں عمر عبداللہ جیسا آدمی ظاہر ہوگا۔بتادیں کہ عمر عبدللہ نے دوران نظر بندی دراز داڑھی رکھی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی عوامی و خصوصی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی تھی۔ حال ہی میں جب انہیں رہا کیا گیا تو وہ دراز داڑھی کے ساتھ ہی باہر آئے۔اس میم کے ساتھ عمر عبداللہ کی لمبی داڑھی والی تصویر بھی ہے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک جو ان کا نقل کرتی ہے، کی بھی ایک تصویر ہے۔ٹک ٹاک میں عمر عبداللہ کو اپنی رہائی کو کوستے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس میں دکھایا جارہا ہے: 'میں نظر بندی میں ہی ٹھیک تھا، اچھی غذا میسر تھی، کافی فلمیں دیکھتا تھا اور کچھ کلو وزن بھی بڑھایا تھا، اب

کروناوباء کی روکتھام

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے وادی میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد ڈاکٹروں پرزوردیا ہے کہ وہ اس وائرل انفیکشن میں مبتلاء مریضوں کو , hydroxychloroquine  ’ہائی ڈراکسی کلوروکین ‘دوا،جونقرس کے مرض میں دی جاتی ہے ،دیں۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے ایک بیان میں کہا کہ اس سے جانیں بچ جائیں گی اور بیماری کا پھیلائو بھی رُک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک فرانسیسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’ ہائی ڈراکسی کلوروکین ‘دوا،اس بیماری کے علاج میں مفید ثابت ہورہی ہے اور جب اِسے ایزی تھرومائسن کے ساتھ دیا جاتا ہے تو اِس سے وائرس کے لوڈ میں نمایاں کمی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چھٹے روزجن مریضوں کو یہ دوا دی گئی اُن میں سے70فیصدسے وائرس کاخاتمہ ہوا،اور جن مریضوں کو یہی دوا ایزی تھرومائسن کے ساتھ دی گئی وہ100فیصد شفایاب ہوئے ۔ڈاکٹر نثا

کوٹ بلوال جیل کے قیدیوں کا چیف جسٹس کو مکتوب

سرینگر//  کوٹ بلوال جیل جموںمیں بند قیدیوں نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ،جسٹس گیتا متل سے عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر مشروط رہائی کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ کوٹ بلوال جیل جموں میں بند قیدیوں میں سے بیشتر قیدی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں جن میں سے اکثر کو متنازع قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند رکھا گیا ہے۔ کورٹ بلوال جیل جموں کے قیدیوں نے جموں و کشمیر ہائی کی خاتون چیف جسٹس، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری اور جموں و کشمیر پولیس سربراہ کے نام اپنے 4صفحات پر مشتمل مکتوب، جس کی ایک کاپی یو این آئی اردو کے پاس موجود ہے، روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر اپنی عارضی و مشروط رہائی کی اپیل کی ہے۔قیدیوں نے اس مکتوب میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے جیلوں میں صحت صفائی اور سینی ٹائزیشن کا فقدان ہے جس کے باعث یہ وائرس ان جی

دفعہ144کی خلاف ورزیاں

 سرینگر//جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں اب تک 329ایف آئی آر درج کئے جاچکے ہیں۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورنا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق دلباغ سنگھ نے کہاکہ جموں اور کشمیر میں لاک ڈاون کو یقینی بنانے کی خاطر اضافی اہلکاروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو کوئی بھی دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ اب تک پولیس نے 600سے زائد گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا اُنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کو روکنا اب ناگزیر بن گیا ہے لہذا سبھی کو اس سلسلے میں قانون نافذ

کینسر میں مبتلا کپوارہ کا شہری جموں ہسپتال میں درماندہ

کپوارہ//کینسر میں مبتلا کپوارہ کا نوجوان جموں میں درماندہ ہے اور علاج و معالجہ نہ ہونے سے زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ مشتاق احمد حجام ساکن ہتمولہ کپوارہ جمو ں میں مزدوری کا کام کرتا تھا تاہم ایک ماہ قبل اسے کینسر کا مرض لاحق ہوگیا اور وہی پر علاج و معالجہ شروع کیا گیا ۔ مشتا ق کی اہلیہ نے کشمیر عظمیٰ کو جمو ں سے فون پر بتا یا کہ ’میر ا شو ہر اس وقت بخشی نگر اسپتال میں زیر علاج ہے تاہم ڈاکٹرو ں نے اسے سرینگر منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے مریض کو منتقل کر نے کے لئے ایمبو لنس تک نہیں دی اور ناہی جموں ں سے کوئی گا ڑی انہیں سرینگر لے جانے کے لئے تیار ہے۔مذکورہ خاتون نے کہاکہ مشتاق کا والد پہلے ہی فوت ہوچکا ہے اوروہ  4بہنوں اور ایک دماغی طور معذور بھائی کا کفیل ہے اور اس وقت ہم جمو ں میں درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں ۔انہو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ

کورونا وائرس کا قہر

غریب مزدوروں کو مفت راشن فراہم کیا جائے: حکیم  سرینگر//پی ڈی ایف چیئرمین حکیم محمدیاسین نے مرکزی حکومت اور RBI کی طرف سے کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی راحت کے لئے کئے گئے اقدامات کو بروقت قرار دیتے ہوئے مرکزی و مرکزی زیر انتظام حکومتوں سے پُرزور مانگ کی ہے کہ وادی کشمیر کے مزدور اور غریب طبقے کے لوگوں کو 3مہینے کی مفت راشن فراہم کی جائے۔ حکیم یاسین نے کہا کہ وادی کشمیر کے لوگوں کو مجموعی طورپر گزشتہ دو برسوں کے نامساعد حالات کیوجہ سے پہلے ہی مشکل ترین اقتصادی صورتحال سے دوچار ہونا پڑا ھے اور حالات کا تقاضا ہے کہ ان کو بھرپور مالی و جنسی امداد فراہم کی جائے ۔ حکیم یاسین نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ ملک کی دیگر ریاستوں میں نوڈل آفیسر تعینات کریں جو مقامی انتظامیہ کے ساتھ تال میل پیدا کر کے وہاں رکے پڑے طلاب اور مزدور پیشہ لوگوں کو گھر واپس لانے کے لئے لازمی اقدام

پٹن میں 2بالائے زمین ورکر گرفتار

 بارہمولہ //بارہمولہ پولیس نے پٹن میں2 بالائے زمین ورکرں کو گرفتار کرنے اوراسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق شوکت احمد میر عرف مولوی ساکن وسن پٹن اور شوکت احمدیتو ساکن چندرہامہ ، پٹن کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین ، 6 پستول رانڈ ، ایک ہینڈ گرینیڈ ، ایک اے کے 47 میگزین ، 32 اے کے 47 راونڈ اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل پولیس اسٹیشن پٹن کو عابد قیوم لون ولد عبد القیوم لون ساکن وسن کے بارے میں لاپتہ ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی جو گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ جموں میں زیر تعلیم تھا۔ پولیس اسٹیشن پٹن نے گمشدگی کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔دوران تفتیش یہ معلوم ہوا کہ شوکت میر اور شوکت یتونے عابد قیوم لون کوپاکستان جانے کیلئے ویزا فراہم کیا اور 23 فروری 2020 کو ، عابد لون ایم بی بی ایس میں داخل

مزید خبرں

کپوارہ میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں:ڈپٹی کمشنر  اشرف چراغ  کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ میں مکمل لاک ڈائون کے بیچ ضلع میں غذائی اجناس اور دیگر ضروریات زندگی کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ کا کہنا ہے کہ پورے ضلع میں لاک ڈائون کے با وجود لوگو ں کو تما م ضروریات زندگی دستیاب ہیں اور وہ از خود نگرانی کررہے ہیں ۔انہو ں نے بتا یا کہ لوگو ں کو گھر گھر راشن ،ادویات اور دیگر ضروری چیزیو ں کی تقسیم کاری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور عنقریب ضلع انتظامیہ 25ہزار کوئنٹل راشن ،12ہزار664رسوئی گیس سیلنڈر ،2926کنبوں میں سبزی ،1370کنبوں میں ادویات اور 45ہزار 380طلبہ میں میڈ ڈے میل روانہ کیا جارہا ہے ۔انشل گرگ کا کہنا ہے کہ کورنا وائرس کے بڑھتے خطرات اور آئے روز متاثرین میں اضافہ کے پیش نظر لوگ اپنے ہی گھرو ں میں رہیں تاکہ اس وباء پر کنٹرول پایا جاسکے ۔ &

نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان کی اپیل

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان نے ڈپٹی کمشنروں اور وادی کے اسپتالوں کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کروناوائرس میں مبتلاء مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ایک مشترکہ بیان میں ایڈوکیٹ محمداکبرلون اور(ر) جسٹس حسنین مسعودی نے وادی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلع اورسب ضلع اسپتالوں کے سربراہوں سے تاکید کی کہ وہ کروناوائرس کی عالم گیر وباء کی لپیٹ میں آئے لوگوں کے علاج میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کیلئے وافر ادویات اور ایمبولنس گاڑیوں کو مہیا رکھا جاناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق اورعمرعبداللہ کی ہدایت پرانہوں نے اپنے ممبر پارلیمنٹ فنڈ سے ایک ایک کروڑ روپیہ واگزار کیاہے جبکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ڈیرھ کروڑ کی رقم واگزار کی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اس رقم کو اس بیماری میں مبتلاء مریضوں کے علاج پرخرچ کیاجانا چاہیے ۔ اس دورا

بار ایسوسی ایشن کا قیدیوں کی رہائی پرزور

سرینگر//کوروناوائرس کی عالمی وباء کے پیش نظرعدالت عظمیٰ کی طرف سے ریاستی حکومتوں کوقیدیوں کو رہا کرنے کیلئے اعلیٰ اختیار والی کمیٹی کی تشکیل پر زوردینے کی بناء پر جموں کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی ممبران کی ٹیلی کانفرنس میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ حکام پر بار صدر سمیت جموں کشمیراور جموں کشمیرسے باہرکی جیلوں میں نظر بند تمام قیدیوں اورسیاسی نظر بندوں کو رہا کئے جانے کے احکامات جاری کرنے پرزوردیا جائے گا۔ایک بیان کے مطابق میٹنگ میں بتایا گیا کہ بھارت میں جب کہ تمام جیلوں میں گنجائش کے برعکس زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں،اس لئے عدالت عظمیٰ نے اس خطرے کا نوٹس لیا کہ جیلوں میں اسیروں جن میں اکثر کو ہائی بلڈ پریشر،ذیابیطس اور دیگر جان لیوا بیماری لاحق ہیں،کے کروناوائرس میں مبتلاء ہوجانے کااندیشہ ہے ۔بار ممبران نے محسوس کیا کہ بار کے صدر میاں قیوم جنکا پہلے ہی ایک ہی گ

جموں کشمیر سے باہر درماندہ کشمیریوں کی واپسی فوری اقدامات کی ضرورت:تاریگامی

 سرینگر// سی پی آئی (ایم) کے لیڈر یوسف تاریگامی نے ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے کشمیری طلاب ،مزدوروں اور تاجروں کی واپسی کا معاملہ متعلقہ ریاستوں کے ساتھ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ملک میں لاک ڈائون کی وجہ سے جموں و کشمیرسے تعلق رکھنے والے طلباء ،تاجر اور مزدور مختلف ریاستوں میں درماندہ ہیں اور پریشانیوں میں مبتلاء ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کے کھانے پینے اور رہائش کے حوالے سے انتظامات کیلئے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ کو یہ معاملہ ان ریاستوں کے ساتھ اٹھانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد اب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے بھی قاصر ہیں اور ان سبھی کو واپس لانے کیلئے ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جانی چاہئے تاکہ وہ واپس اپنے گھروں کو آسکیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں ان کے افراد خانہ بھی پریشان ہیں اور دوسری ط

ایڈوائزری کی خلاف ورزی

سرینگر//   اونتی پورہ پولیس نے لاک ڈائون سے متعلق حکومتی احکامات کونظراندازکرکے تعمیراتی کام جاری رکھنے کی پاداش میں ایک مقامی ٹھیکیدار کوحراست میں لے لیا۔معلوم ہواہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ کی حدودمیں آنے والے علاقہ درنگہ بل پانپورمیں ایک ٹھیکیدارنے لاک ڈائون کے باوجودتعمیراتی کام جاری رکھنے کیلئے 35مزدوروں اورکاریگروںکوکام پر لگایا تھا۔پولیس کے مطابق  لاک ڈائون کے دوران تعمیراتی کام جاری رکھنے سے متعلق شکایت اورشواہد ملنے کے بعداونتی پورہ پولیس نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پرکارروائی عمل میں لاتے ہوئے درنگہ بل پانپور میں جاری تعمیراتی کام کوبندکرادیاجبکہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ٹھیکیدارمنیر احمدمیرساکنہ درنگہ بل کوحراست میں لیاگیا۔بیان کے مطابق ٹھیکیدارکومجسٹریٹ کی جانب سے ہدایت دی گئی تھی کہ غیرریاستی مزدوروں کی حالیہ سفری تفصیلات کے پیش

ڈو یژ نل کمشنرکا حاجن دور ہ،علاقے میں سکر یننگ عمل کا جائزہ لیا

سرینگر/ /گذشتہ روزضلع با نڈ ی پورہ کے حاجن علاقے سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے کرئونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدجمعہ کو ڈو یژ نل کمشنر کشمیر، بی کے پولے نے علاقے کا دور ہ کر کے مجمو عی صورتحال کا جائز ہ لیا۔ اس دوران قصبہ سے تعلق رکھنے والے مزید چار مشتبہ مریضوں کو سکمز منتقل کیا گیا ۔ یہ چاروں اُن چار افراد کے رابطے میں آئے تھے جن کے ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت آئے ہیں۔ علاقے میں ڈاکٹروں کی کئی ٹیمیں خیمہ زن ہیں جبکہ بلاک حاجن کے بیشتر چھوٹے طبی مراکز کو بند کر کے وہاں تعینات طبی عملے کورو نا وائرس کی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ حاجن میں کورو نا کی چار رپورٹیں مثبت آ نے کے تیسر ے روز بھی پورے علاقے میں خوف و دہشت کا عالم رہا ۔حکام نے احتیاطی طور حاجن کے اندر داخل ہونے کے سبھی راستوں کو سیل کیا ہے اور کسی کو بھی اند ر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اس دوران ڈو یژ نل کمشنر ک

ہاتھ دھوئیں مگر پانی کوضائع نہ کریں

سرینگر// محکمہ پی ایچ ای نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کے خطرات کے پیش 20سیکنڈتک صابن سے اپنے ہاتھ دھونے کے دوران نل بندرکھیں تاکہ پینے کاپانی ضائع نہ ہونے پائے ۔ جموں وکشمیر میں محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پانی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔ محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ نے صابن اور پانی سے بیس سکینڈوں تک ہاتھ دھوکر انفرادی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک فرد پر لازمی ہے کہ وہ بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کے دوران پانی کے نلکے کو بند کریں تاکہ کورونا وائرس کا مسئلہ پانی کی قلت میں تبدیل نہ ہوجائے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاتھ دھونے کے دوران، جب تک ہاتھوں میں صابن لگایا جائے، نل بند کرنے سے دو لیٹر پانی بچایا جاسکتا ہے اور اس احتیاط سے پانچ افراد پر

ڈورو شاہ آباد کے کئی گائوں بجلی ٹرانسفارمروں سے محروم

اننت ناگ //مکمل لاک ڈائون کے بیچ ضلع اننت ناگ میںڈورو شاہ آباد کے کئی گائوں گذشتہ کئی ہفتوں سے بجلی ٹرانسفارمروں کی عدم دستیابی کے سبب گھپ اندھیرے میں ہیں جس کے سبب مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔بنہ براگام ڈورو نامی گائوں گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے بجلی ٹرانسفامر سے محروم ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گائوں کا63kv بجلی ٹرانسفارمر ماہ نومبر سے اب تک کئی بار خراب ہوگیا اور گائوں کے لوگوں نے ازخود اپنے خرچے سے ٹرانسفامر ٹھیک کروایا تاہم گذشتہ مہینے ٹرانسفامر ایک بار پھر خراب ہوگیا جس کے بعد محکمہ بجلی نے اُس کو ورکشاپ منتقل کیا لیکن ڈیڑھ مہینہ گذر جانے کے بعد بھی ٹرانسفارمر واپس نہیں آیا ہے ۔حالن بابامحلہ کا ٹرانسفارمر بھی دو ہفتہ قبل خراب ہوگیا جس کے نتیجے میں گائوں بجلی سے محروم ہے۔مقامی لوگوں نے گائوں میں نیا بجلی ٹرانسفامر نصب کرنے کی مانگ کی ہے ۔ہلڑ شاہ آباد میں بھی گذشتہ ہفتے

کرناہ کپوارہ شاہراہ 14اپریل تک بند رکھنے کے احکامات

ڈگری کالج کنڈی 100بیڈ کورٹائن سنٹر میں تبدیل ، 5مریض بارہمولہ منتقل    سرینگر //مہلک کورنا وائرس کے پھلائو کوروکنے کیلئے انتظامیہ نے کرناہ کپوارہ شاہراہ کو احتیاطی طور 14اپریل تک گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا ہے۔اس سلسلے میںایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کرناہ کپوارہ شاہراہ 14اپریل تک گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند رہے گئی، کسی بھی قسم کی گاڑی کو چلنے کی اجات نہیں ہو گئی،صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی ایس ڈی ایم اور بلاک میڈیکل افسر کی اجازت کے بعد کسی گاڑی کو چلنے کی اجازت ہو گئی ۔ایس ڈی ایم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کرناہ نے بتایا’’ لوگوں کو 2ماہ کا راشن گھر گھر پہنچایا گیا ، جہاں ہم ایسا نہیںکرسکے ،وہاں راشن گھاٹ کھلوا کر ہ

گاندربل ضلع کے متعددمقامات پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر

گاندربل//موجودہ حالات میں جب پوری دنیا کوروناوائرس کی لپیٹ میں آگئی ہے، گاندربل ضلع کے کئی علاقوں خاصکر کنگن کی سڑکوں پرجگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر موجود ہیں جن کی وجہ سے لوگوں میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔کنگن کے مقامی شہریوں کے مطابق اس وقت کوروناوائرس سے بچنے کے لئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے لیکن سڑکوں پر جمع گندگی اور غلاظت سے کیسے لوگ محفوظ رہ سکتے ہیں۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ کنگن میں موجود ہر رابطہ سڑک، گلی کوچہ اور کھیل کے میدان،عید گاہ،نالہ سندھ کے کنارے وغیرہ مقامات پر گندگی کے ڈھیر جمع ہیں جو اُن غیر ذمہ دار شہریوں کی حرکات کا نتیجہ ہے جو اپنے گھر وںسے غلاظت نکال کر ان مقامات پر ڈالتے ہیں۔مقامی آبادی کا مطالبہ ہے کہ ان جگہوں پر صفائی کرکے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے ،نیز خود غرض اور غیر ذمہ دار شہریوں کو اُن کی حرکتو

ہندوارہ میں فوج نے غیرمقامی لوگوں میں غذائی اجناس تقسیم کیں

سرینگر//شمالی کشمیر میں فوج نے کئی غیر مقامی افرادمیںغذائی اجناس تقسیم کیں ۔ فوج کے 21آرآر نے کئی غیر مقامی مزدوروں میں کھانے کے پیکٹ اور چاول کی روٹیاں تقسیم کیں ۔چونکہ کورو ناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے لاک ڈوان نافذ ہے جس کی وجہ سے بازاروں سے کوئی بھی چیز حاصل کرنا ممکن نہیں بن رہا ہے ۔اس مسلے کو دیکھ کر بھگت پورہ ہندوارہ میں قائم فوج کے 21راشٹریہ ریفلز نے ہندوارہ میں ان کچھ غیر مقامی مزدوروں میں کھانے کے پیکٹ اور چاول وغیرہ تقسیم کیا۔ایک فوجی آفسر نے بتایا ’’ انسانی ہمدردی کے طور پر ہم نے غیر مقامی لوگوں میں فوڈ پیکٹ بانٹے جو اس کے محتاج ہیں‘‘۔  

مزید خبرں

لانکریشی پورہ بانڈی پورہ کامحاصرہ  گھرگھرتلاشی، کوئی گرفتاری نہیں  عازم جان   سرینگر// لانکریشی پورہ بانڈی پورہ میں فوج نے گھر گھر تلاشی لی تاہم اس دوران کسی کو گرفتار کئے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق گائوں میں جنگجوئوں کے موجود ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدجمعہ کوفوج کی14آر آر اور کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے گائوں کا محاصرہ کرکے گھرگھرتلاشی کارروائی شروع کی۔ محاصرے کے دوران گائوں کے تمام راستوں کو سیل کیا گیااور گھرگھرتلاشی لی گئی جبکہ لوگوں کے شناختی کارڈ وں کی بھی جانچ کی گئی ۔تین گھنٹوں تک جاری تلاشی کارروائی کے اس عمل کے دوران تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا۔   ہریانہ میں درماندہ کشمیری  انتظامیہ نے قیام و طعام کا بندوبست کیا چندی گڈھ //حصار ضلع انتظامیہ ہریانہ نے وہاں پھنسے کشمیری نوجوانوں کے قیام

سرکاری احکامات کی خلاف ورزی

ٹی بی سینٹر سے غیر حاضر دو ملازمین کیخلاف معطلی کے احکامات سرینگر / /ضلع انتظامیہ پلوامہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں پرنسپل ڈگری کالج ترال کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کی گئی ہے،جبکہ فرائض میں مبینہ کوتاہی کیلئے ڈی ٹی بی سینٹر میں دو صحت افسران کے نام معطلی کی نوٹس جاری کر دی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈگری کالج ترال کے پرنسپل نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورنٹین مراکز کو ایل پی جی گیس ہیٹرس ، الیکٹرک ہیٹرس ، جنریٹر سیٹس ، کمپیوٹر سسٹم جیسے سازوسامان کی فراہم نہیں کی جس پر ان کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ضلع ٹی بی سنیٹر پر دو ملازمین کو غیر حاضر پاکر ان کے نام معطلی کی نوٹس جاری کی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع مجسٹر یٹ  نے مرکز کا دورہ کیا اور وہاں دو ملازمین کو غیر حاضر پایا ۔مذکورہ ملازمین کے خلاف قانونی کارورائی کرتے ہوئے