تازہ ترین

اننت ناگ میں انٹی ریبیز انجکشن دستیاب نہیں

اننت ناگ //ضلع اسپتال اننت ناگ میں اینٹی ریبز انجکشن کی عدم دستیابی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔شبیر احمد ساکن دہرنہ ڈورو نامی نوجوان بدھ کو ضلع اسپتال اننت ناگ میںاینٹی ریبز انجکشن حاصل کرنے کے لئے پہنچا لیکن یہاں اسپتال عملہ نے انجکشن کی دستیابی سے انکار کرتے ہوئے ایس ایم ایچ ایس سرینگر جانے کی صلاح دی ۔اپنی روئداد سناتے ہوئے مذکورہ نوجوان نے کہا کہ لاک ڈائون کے سبب اُنہیں اسپتال پہنچنے میں سخت مشکلات پیش آئے تاہم ضلع اسپتال میں راینٹی ریبیز انجکشن کی عدم دستیابی نے اُنہیں سخت مایوس کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ جب اُنہوں نے معاملہ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ اسپتال میں چار ماہ سے انجکشن دستیاب نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع اسپتال میں انجکشن نہ ہونا محکمہ صحت کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹرشوکت جیلانی نے کہا کہ لاک ڈائون کے سبب اسپت

وادی میں رک رک کر بارشیں | شاہراہ چھٹے دن بھی بند، اگلے ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان

 سرینگر// وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کے بیچ بدھ کے روز رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔سرینگرجموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بدھ کو چھٹے دن بھی بند رہی اور ڈھلواس کے مقام شاہراہ کی عارضی بحالی کیلئے تعمیراتی کمپنیوں کی مشینری  دن رات کام پر لگی ہوئی ہے۔ رام بن میں ٹریفک حکام کو امید ہے کہ بدھ رات دیر تک شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی اور  کشمیر کی طرف آنے والی مال بردار گاڑیوں اور ٹینکروں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ناشری ٹنل اور رامسو کے درمیان چھ روز سے شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے دوہزار سے زائد مال بردار ٹرکیں درماندہ ہوگئی ہیں ۔ حکام کے مطابق رام بن بانہال سیکٹر کو منگل کی شام بحال کیا گیا تاہم مجموعی طور

ڈورو میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو

اننت ناگ //کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ڈورو شاہ آباد میںمیونسپل کمیٹی گذشتہ دو ہفتوں سے قصبہ ڈورو اور ویری ناگ میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کا سلسلہ جاری ہے۔میونسپل کمیٹی ڈورو کا عملہ ہر روز میونسپل حدود کے علاقوں میں صفائی مہم کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا چھڑ کائو جاری رکھے ہوئے ہے۔چیئر مین میونسپل کمیٹی ڈورو محمد اقبال کا کہنا ہے کہ دونوں قصبوں میں عملہ کو متحرک کیا گیاہے اور لوگوں کا بھر پور تعاون مل رہا ہے ۔اُنہوں نے لوگوں کو بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کی ۔   

اوڑی میں قرنطینہ مراکز کامعائنہ

اوڑی//ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن و ڈیوٹی مجسٹریٹ بارہمولہ نصیر احمد وانی نے بدھ کو پرائمری ہیلتھ سنٹر بونیار میں وادی واپس لوٹ چکے لوگوں کی سکریننگ کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل نصیر احمد وانی نے اوڑی میں انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے مختلف قرنطینہ مراکز جن میں ٹی آر سی سلام آباد،مہورہ اور شاہ کوٹ کا بھی معائنہ کیا۔  

اوڑی میں سومو ڈرائیور گرفتار

اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے بدھ کوایک ٹاٹا سومو زیر نمبرکے ڈرائیور کو لاک ڈائون کی خلاف کی پاداش میںگرفتار کر کے ایک کیس  زیر  نمبر 31/20/188,269درج کرلیا۔پولیس نے گاڑی کو بھی ضبط کرلیا۔  

کورونا وائرس اور لاک ڈائون | پولیس کی امدادی کارروائی جاری

سرینگر //پولیس نے شوپیان،سوپور اورہندوارہ میں ضرورتمند لوگوں تک غذائی اجناس کو پہنچنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔سوپور پولیس نے قصبہ اورتارزو کے دائرہ کار میں ضرورتمند لوگوں خصوصاً غیر مقامی باشندوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ سوپور پولیس نے تھانہ پنجلا اور پولیس پوسٹ واتر گام کے دائرہ اختیار میں روہامہ اور بہرام پورہ رفیع آباد میں راشن کی تقسیم کاری میں مدد کی۔سرینگر میں  ایس ڈی پی او زکورہ کی مدد سے پولیس کی ایک ٹیم نے ڈل اورنگین کے علاقوں میں ضرورتمند افراد میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں۔ سرینگر پولیس نے پولیس تھانہ کرن نگر کے دائرہ اختیار میں راشن کی تقسیم میں بھی مدد کی۔بانڈی پورہ میں پولیس نے ضلع کے مختلف راشن اسٹوروں پر راشن کی تقسیم میں اعانت کی۔ علاوہ ازیں بینکوں اور اے ٹی ایم سمیت نمایاں عوامی مقامات پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے ب

رنگر مسجد اور کرالہ پورہ میں پانی کی سپلائی متاثر

سرینگر//شہر خاص کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔رنگر مسجد حول اورکرالہ پورہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں پچھلے ایک ہفتہ سے پانی کی قلت پائی جارہی ہے ۔رنگر مسجد حول کے ایک شہری محمد شاہد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتہ سے علاقے میںپانی کی قلت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کیلئے متعلقہ محکمہ ہی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ چندخودغرض افراد نے گھروں میں واٹر پمپ نصب کئے ہیں جس کی وجہ سے پورے علاقے میں پانی کی سپلائی متاثرہے۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ محلہ کمیٹیوں نے ان افراد سے گذاارش کی کہ یہ واٹر پمپ بند کریں تاکہ آبادی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  

صمد انقلابی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش عدالت

سرینگر//علیحدگی پسند لیڈر عبدالصمد انقلابی کو31مارچ کے روز سرینگر کی ٹاڈا اور پوٹا عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیاگیا۔دلائل سننے کے بعد جج نے مقدمے کی آئندہ سماعت 20فروری کو مقرر کرتے ہوئے انقلابی کی ریمانڈ میں توسیع کی۔ عبدالصمد انقلابی پر اب تک متعدد بار پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندکیا گیا ہے اور آج بھی وہ اسی ایکٹ کے تحت ایام اسیری کاٹ رہے ہیں۔  

ڈاکٹرفاروق نے مرحوم متو کے مقبرے پر حاضری دی

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبدللہ نے بدھ کی صبح مرحوم ڈاکٹر متو کے مقبرہ پر حاضری دیکر اُن کے حق میں مغفرت دعا کی ۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ ،معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال اور مظفر احمد شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کی اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔اس دوران ڈاکٹرعبد اللہ نے درگاہ حضرت شیخ بہائو الدین گنج بخش اور حضرت سید شاہ کرمانی پر بھی حاضری دی۔  

سرینگر میں 3 قمار باز گرفتار

سرینگر //پولیس پارٹی شہید گنج نے قرفلی محلہ میں تین قمار بازوں سلیم جان بٹ ساکن شالہ کدل ،  عاقب ظہور بٹ ساکن سونہ مسجد فتح کدل اورفیروز احمد لاوائی ساکن زینہ کدل کواُس وقت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاجب 2202 روپئے دائو پر لگائے گئے تھے ۔اس موقع پر تاش کے پتے بھی برآمد کرکئے گئے۔ شہید گنج تھانہ نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر  22/2020درج کرلیا۔  

’صاحبِ ثروت مفلوک الحال کنبوں کی مدد کریں‘

سرینگر//صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عوام، خصوصاً اصحاب ثروت سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ پریشان کُن حالات کے پیش نظر غریب و نادار افراد کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیر وباء کورونا وائرس کی وجہ سے مسلسل لاک ڈائون کے نتیجے میں اقتصادی مار جھیل رہے اہل کشمیر پر ایک اور مصیبت ٹوٹ پڑی ہے اور ایسے میں ہم پر فرض بنتا ہے کہ مزدوروں، غریبوں، ناداروں، مفلوک الحال اور سفید پوش کنبوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیریوں نے وقت وقت پر ناگہانی اور سماوی آفات کے علاوہ مصیبت کی گھڑیوں میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ 2016کے بعد مسلسل نامساعد حالات اور پھر 5اگست کے بعد جموں وکشمیر کے عوام کی اقتصادی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی ہے۔ اس دوران  خط افلاس نے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے ۔ موجودہ حا

تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانا مذموم: حسنین مسعودی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے کوروناوائرس کے پھیلائوکیلئے تبلیغی جماعت کو ’منتخب طورنشانہ‘بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناکو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔مسعودی نے کہا کہ ہرکوئی تبلیغی جماعت کے پیچھے پڑا ہے جبکہ اس بات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی کہ دہلی اور ملک بھر میں ہرقسم کی سرگرمیاں جاری تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کئی تقاریب اور پروگرام ہوئے لیکن صرف ایک تنظیم کی ایک تقریب کو ’’منتخب طورنشانہ‘‘بنایا جارہا ہے ۔اننت ناگ کی پارلیمانی نشست کے رکن پارلیمان نے کہا کہ وہ سماجی دوریوں کی اہمیت سے انکارنہیں کرتے لیکن یہ انصاف نہیں ہے کہ ایک تنظیم کو کروناوائرس پھیلانے کیلئے موردالزام ٹھہرایا جائے جبکہ اُس وقت دیگر سماجی اور سیاسی اجتماعات بھی ہورہے تھے.۔انہوں نے مزیدکہا ’’ ہم کیوں ایک ت

صوبائی کمشنر کا شوپیاں اور پلوامہ دورہ

 شوپیان//کورونا وائرس کے خطرات کے مدِ نظر صوبائی کمشنر کشمیرپی کے پولے نے بدھ کو جنوبی ضلع شوپیان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کرکے محکمہ صحت کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا۔ اس موقعہ پر انہیںافسران نے متعلقہ مریضوں کیلئے قارنطین انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ وہ طبی رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مشتبہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں۔ صوبائی کمشنر نے ضلع ہسپتال شوپیان کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر صورت میں معقول صحت و صفائی کا اہتمام کریں۔صوبائی کمشنر نے محکمہ صحت سے وابستہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور جوش و جذبے سے کام کریں وائرس سے متاثرہ افراد کو بہتر سہولیات مہیا کی جاسکیں اور وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔ انہوں نے ضلع اسپتال شوپیان میں وارڈوں کا بھی معائنہ کیا اور مریض

لاک ڈائون کے اثرات | وادی میں موجودغیر کشمیری مزدوروں کی حالت غیر

سرینگر //مکمل لاک ڈائون کے بیچ دہاڑی نہ ملنے کے سبب کشمیر کے متعدد علاقوں میں کام کرنے والے بیرون ریاستوں کے مزدوروں کی حالت بھی ابتر ہو رہی ہے اور یہ مزدور بھی سرکار سے مطالبہ کرنے لگے ہیں کہ انہیں واپس انکی ریاستوں میں بھیجنے کے اقدامات کئے جائیں ۔کورونا وائرس کے پھلائو کو روکنے کیلئے ملک گیر لاک ڈائون کے بیچ جہاں بیرون ریاستوں میں پھنسے کشمیری کسمپرسی کی حالت میں مبتلاء ہیں، وہیں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بہار اور دیگر ریاستوں سے وادی آئے مزدور بھی پریشان ہیں ۔ایسے مزدوروں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے اپنے علاقوں میں بھیجا جائے کیونکہ لاک ڈائون کی وجہ سے وہ کام نہیں کر سکتے ہیں ۔کشمیر میں مزدوری کیلئے بیرون ریاستوں سے سالانہ قریب 30ہزار افراد کشمیر وارد ہوتے ہیں، جو کپوارہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، سرینگر ، شوپیان ، کولگام ، پلوامہ ، اننت ناگ اور بڈگام اضلاع میں اپنا اور

ایکٹیوا ساافی نامی سینی ٹائزر جعلی ہے

سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور علاقہ میں حکام نے بدھ کو ایک نقلی ہینڈ سینی ٹائزر تیار کرنے والے یونٹ کو سربمہر کرکے اس کیخلاف کارروائی شروع کی ۔ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر ،عرفان احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر، بارہمولہ محمد بشیر نے ایک ٹیم تشکیل دیکر انڈسٹریل اسٹیٹ سوپور میں'U safe zone' نامی یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں پر غیر قانونی طریقے سے ہینڈ سینی ٹائزر بنایا جارہا تھا اور اُس کوActiva saffy کے نام سے بازار تک پہنچایا جاتا تھا۔ حالانکہ اس سینی ٹائزرکو تیار کرنے کیلئے مذکورہ یونٹ کے پاس کوئی لائسنس نہیں ہے۔محکمہ ڈرگ کنٹرول کے مطابق مذکورہ یونٹ کے مالک نے اس ہینڈ سینی ٹائزر کی قیمت بازاروں میں فروخت ہونے والے سینی ٹائزرسے 3گنا زیادہ مقرر کی تھی ۔ محکمہ نے مذکورہ یونٹ کو سربمہر کرکے تیار کئے جارہے ہینڈ سینی ٹائزروں کو بھی ضبط کیا اور یونٹ مالک کے خلاف م

پلوامہ میں کورونا مخالف انتظامات | 1آئی سی یو،19سرکاری و غیر سرکاری قرنطین مراکز کے علاوہ1125بیڈ دستیاب

پلوامہ// جنوبی پلوامہ میں جومہلک کورونا وائرس مخالف اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان میں ضلع میں ایک آئسولیشن1آئی سی یو،19سرکاری ہسپتالوںاورغیر سرکاری طبی غیرو سرکاری ’قرنطین مراکز کے قیام کے علاوہ1125بیڈ وںکی دستیابی شامل ہیں۔ضلع میںاب تک 5اسپتالوں اور14غیر سرکاری اداروں میںقائم گئے کل19 قرنطین مراکز میں502افردکوزیر نگرانی رکھاگیا ہے جبکہ 40افراد کی قرنطین مدت مکمل ہونے کے بعد رہاگیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع میںایک ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد7دیہات کو ریڈ زون زمرے میں شامل کیا گیا ہے ۔ ضلع میں قائم کئے گئے خصوصی مراکز میںکل 502افراد کو قرنطین میں رکھا گیا ہے۔ضلع ہسپتال پلوامہ میں ایک ائیسولیشن مرکز قائم کیا گیا ہے جس میں 100افراد کو داخل کرنے کی گنجائش موجود ہے ،جبکہ اسی ہسپتال میں ایک آئی سی یو مرکز بھی موجود ہے جہاں 10مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ہے ۔ضلع کے ترال میں دوخصوصی

مشتبہ مریض کے رابطے میں آنے والا حاجن کا شہریقرنطین مرکز منتقل

کپوارہ//ضلع کپوارہ میںکورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے لوگ تفصیلات ظاہر کرنے کے بجائے حکام سے چھپ رہے ہیں۔ ضلع بانڈی پورہ کے حاجن کا ایک شہری معراج الدین نجار، جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ کو رونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے رابطے میں آیا ہے، نے کپوارہ کے نگری علاقہ میں گزشہ7روز سے پناہ لے رکھی تھی۔ جب علاقہ کے لوگو ں کواس بات کا پتہ چلا تو انہو ں نے فوری طور مقامی پولیس کو مطلع کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ حاجن کے ا س شہری کے چھپے ہونے کی خبر ضلع انتظامیہ کی نو ٹس میں لائی گئی جس اس شخص کو نگری سے لاکر ڈگری کالیج کپوارہ کے قارطین مرکز میں زیر نگرانی رکھا گیا ۔عوامی حلقوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اگر پورے ضلع میں لاک ڈائون کے دوران لوگو ں کو بار بار تاکید کی جارہی ہے کہ وہ اپنے ہی گھرو ں میں رہیں تو حاجن کا مذکورہ شہری کیسے نگری پہنچ گیا۔ذرائع کا کہ

ادویات کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے | این پی پی اے کا جموں کشمیر میں یونٹ قائم

سرینگر//نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی(این پی پی اے) نے مرکزی زیرانتظام علاقے جموں کشمیرمیں پرائس مانیٹرنگ اینڈ ریسورس یونٹ قائم کیا ہے ۔اس بات کااظہار ایک سرکاری بیان میں کیا گیا ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ پرائس مانیٹرنگ اینڈریسورس یونٹ 11ریاستوں کیرالہ، گجرات، راجستھان، پنجاب، ہریانہ، ناگالینڈ،تری پورہ،اترپردیش ،آندھراپردیش اورمیزورام میں نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی نے قائم کئے ہیں ۔بیان کے مطابق پرائس مانیٹرنگ اینڈ ریسورس یونٹ ،ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہوگی جو ڈرگ کنٹرولر جموں کشمیرکے براہ راست زیرنگرانی کام کرے گی ۔یونٹ کے اخراجات نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی برداشت کرے گی ۔یونٹ نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی اور سٹیٹ ڈرگ کنٹرولرکو مناسب قیمتوں پر ادویات کی دستیابی اور رسائی کویقینی بنائے گی ۔پرائس مانیٹرنگ اینڈ ریسورس یونٹ ادویات کے نمونے بھی حاصل کرے گی اوراعدادوشما

جمہ گنڈ ترہگام کے جنگلات فوجی نرغے میں جنگجوئو ں کے چھپے ہونے کا خدشہ ،فوج کا دعویٰ

کپوارہ//شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں فوج نے حد متارکہ کے نزدیک واقع جمہ گنڈ ترہگام کے جنگلات کا محاصرہ کر کے تلاشی کاروائی شروع کی ہے ۔دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمہ گنڈ علاقہ میں تعینات 8اور2جا ٹ کے اہلکارو ں نے لا ئن آف کنٹرول کے نزدیک جنگلی علاقے میں جنگجوئو ں کے ایک گروہ کی نقل و حمل محسوس کی جو ایل او سی عبور کر نے کی کوشش میں تھے، جس کے بعد فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ جا ئے موقع پر مختصر گولیو ں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم بعد میں فائرنگ رک گئی ۔ذرائع نے بتا یا کہ جمہ گنڈ علاقہ کی تین بہک نامی علاقے کے نزدیک جنگجو ئوںکا ایک گروہ نظر آیا ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم ناساز گار ہونے کی وجہ سے فوجی کا رروائی میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں ۔  

جموں کشمیرمیں اقامتی قانون کا اطلاق ،سبھی مین سٹریم پارٹیاں برہم

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے حکومت ہند کی طرف سے جموں وکشمیر کے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے متعارف کئے گئے اقامتی قانون کو کھوکھلا اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی نے اپنے ایک بیان میں متعارف شدہ قانون کو بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کیلئے صرف درجہ چہارم کی اسامیاں مخصوص رکھی گئی ہیں، اس سے زیادہ بے عزتی کی کیا بات ہوسکتی ہے۔ 15سال جموں وکشمیر میں قیام پذیر رہنے والوں کو اقامتی زمرے میں لانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ اس کا مقصد جموں و کشمیر کا آبادیاتی تناسب بگاڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تعینات مرکزی حکومت کے ملازمین ،پی ایس یو ز اور مہاجرین کے بچے بھی اب یہاں ملازمتیں حاصل کرنے کے اہل ہونگے اور ایسے میں مقامی آبادی کیلئے برائے نام اسامیاں رہ جائیں گی۔جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے یہ قانون کتنا ظال