تازہ ترین

ستورہ روڑسے تجاوازات ہٹانے کی مہم شروع

ترال//ترال ستورہ روڑ پر انتظامیہ نے تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کی ہے جبکہ دیور اور دیگر مقامات پر بھی یہ مہم دن بھر جاری رہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ،تحصیلدار ترال غلام رسول بٹ اس انہدامی کارروائی کی خود نگرانی کر رہے تھے ۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ مہم کو جاری رکھا جائے ۔ طبی عملہ اور جگہ کی کمی  

زچہ بچہ اسپتال اننت ناگ میںطبی عملہ کی ہڑتال

اننت ناگ//زچہ بچہ اسپتال اننت ناگ میں جگہ کی تنگی اور اسٹاف کی کمی کے خلاف طبی عملہ نے احتجاج کیا اور اسپتال کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔احتجاجی عملہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اسپتال میں جگہ کی تنگی اور عملہ کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورانہیں عوام کے غیض وغضب کا سامنا کر ناپڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 200مریضوں کیلئے5نرسیں تعینات ہیں جن پر کام کاج کاکافی دبائو رہتاہے ۔اس کے علاوہ ہر بیڈ پر 2سے3مریضوں کا بیک وقت علاج کرنا ناممکن ہوتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال میں عملہ کی کمی کو دور کیا جائے اور اسپتال کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹرزاگو نے بتایا کہ اسپتال میںجگہ کی تنگی اور عملہ کی کمی کے سبب مریضوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسپتال کو رحمت عالم اسپتال سرنل میں منتقل کرنے کے احکامات دئ

وسن چھترگل سڑک ناقابل آمدورفت

گاندربل//سرینگر لیہ شاہراہ سے ملحقہ رابط سڑک جو وسن سے ہوتے ہوئے چھترگل سے منسلک ہے، کی حالت انتہائی خستہ ہونے سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔وسن گاندربل سے چھترگل تک پانچ کلو میٹر پر مشتمل یہ سڑک وسن اورمنیگام سے ہوتے ہوئے چھترگل پہنچتی ہے ۔سڑک پرجگہ جگہ کھڈبن چکے ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے سفر کرنا کسی نقصان سے کم نہیں۔مقامی شہری غلام محمد راتھر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ سڑک کی مرمت تو کرتی ہے لیکن عوام کا مطالبہ ہے کہ اس رابط سڑک پر میکڈم بچھایا جائے تاکہ اس پر سفر کرنے سے کسی قسم کی تکلیف یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام نے بتایا کہ اس سڑک پر میکڈم بچھانے کاکام جلد شروع کیا جارہا ہے۔   

تنخواہیں پنچایتوں کے ساتھ منسلک کرنے کا معاملہ

اننت ناگ+کرگل//ریاستی انتظامی کونسل کی طرف سے آنگن واڈی ورکروں اورہیلپروں کی تنخواہوں کو پنچایتوں کے ساتھ منسلک کرنے کے خلاف اننت ناگ اور کرگل میں خواتین ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے سرکاری فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا۔ اننت ناگ میں آنگن واڈی ورکروں اور ہیلپروں نے حکومت کے نئے حکم نامہ کے خلاف احتجاج کیا اور فیصلہ واپس لینے کی مانگ کی۔آنگن واڈی ورکروں اور ہیلپروں کی ایک بڑی تعداد نے وزیر باغ میں گرام پنجائیت کے تحت تنخواہ واگذار کرنے کے حکم نامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جم کر نعرہ بازی کی اور گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کی کہ وہ حکم نامہ کو منسوخ کریں ،آنگن واڈی ورکرس و ہیلپرس ایسوسیشن اننت ناگ کی ضلع صدر فہمیدہ کا کہنا تھا’’ ہمیںگورنر نے پنجوں ،سرپنچوں اور کونسلروں کے حوالے کیا جو ہمیں قطعی منظور نہیں ہے ،لہذا فیصلے کو واپس لیا جائے۔‘‘اْنہوں نے کہا کہ جب تک

سرجان برکاتی کی رہائی کا مطالبہ

شوپیان// ضلع شوپیان میں سرجان برکاتی کے بچوں اور رشتہ داروں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے اُس کی رہائی کا مطالبہ کیا۔موصوف کی اہلیہ شبروزہ بیگم اپنی 12سالہ بیٹی صغریٰ ،7سال بیٹے اذان اورکچھ رشتہ داروں کے ساتھ پیر کی صبح شوپیاں جامع مسجد کے پاس نمودارہوئیں۔انہوں نے سرجان احمدوگے المعروف سرجان برکاتی ساکنہ ریبن زینہ پورہ شوپیان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ برکاتی کی بیٹی صغریٰ برکاتی نے بتایا ’’ ہمارے والد کو رہا کرو یا ہمیں بھی اپنے والد کے ساتھ جیل میں رکھا جائے‘‘۔جامع مسجد شوپیان سے انہوں نے بٹہ پورہ چوک تک احتجاجی مارچ نکالا جس کے بعد بٹہ پورہ چوک میں انہوں نے دن بھر دھرنا دیا۔  

رشوت کیخلاف جنگجوؤں سے مدد کا مطالبہ | اداروں کی ناکامی کاکھلا اعتراف ہے:انجینئر رشید

سرینگر//گورنر کے بیان پر،کہ کئی سابق وزراء رشوت ستانی میں ملوث رہے ہیں،ردعمل کااظہار کرتے ہوئے عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید نے کہاہے کہ سبھی کو رشوت ستانی کے خلاف کسی بھی سنجیدہ مہم کی حمایت کرنی چاہیئے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بڑی مچھلیوں سے آغاز کیا جاناچاہیئے۔انہوں نے البتہ گورنر کی جانب سے جنگجوؤں کو رشوت خوروں کو ختم کرنے کا مشورہ دینے پر کہا کہ یہ سرکاری اداروں کی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔ایک بیان میں انجینئر رشید نے کہا ’’یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ سیاستدانوں،باالخصوص وزراء،نے لوگوں کی مشکلات کا استحصال کرتے ہوئے اپنی دنیا آباد کی ہے تاہم اس سب میں یہ سیاستدان اکیلے ملوث نہیں ہیں بلکہ سیول اور پولیس انتظامیہ کے بعض اعلیٰ لوگ بھی کچھ پیچھے نہ رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایسی شائد ہی کوئی مثال ہوگی کہ جب ریاست میں کوئی بھی شخص

قیدیوں کی ابتر حالت پر صحرائی فکر مند

سرینگر//تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے رُکن خالد حسین یاری پورہ کولگام کی گرفتاری اور سینٹرل جیل میں قید سجاد احمد بٹ ولد حاجی غلام حسن بٹ ناگم چاڈورہ کی دوران اسیری بُری طرح صحت بگڑنے پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔ صحرائی نے کہا کہ خالد حسین ایک سیاسی ورکر ہے، اس کی سرگرمیاں کسی بھی طور مجرمانہ یا غیر قانونی نہیں ہیں، لیکن جموں کشمیر جیسی فوجی چھاؤنی میں انسانی ضمیر اور آزادی پر جبر کا شکنجہ کسا گیا ہے اور ضمیر کے مطابق کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالد حسین کو کل پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر بند رکھا ہے۔ اُن کے گھروالوں کو بھی ان سے ملنے کی اجازت دی گئی، نہ ہی اُن کو یہ بتایا گیا کہ خالد حسین کو کہاں قید کیا گیا ہے۔ صحرائی نے سینٹرل جیل میں بند سجاد احمد بٹ کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور جیل اتھارٹی م

فردوس ٹاک کیخلاف کیس واپس لینے کی مانگ

سرینگر//ایم ایل سی ، فردوس ٹاک کے خلاف کیس درج کرنے پر پی ڈی پی نے کشتوار میں احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔ پی ڈی پی کے درجنوں کارکن پیر کو پولیس اسٹیشن کشتوار کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوںنے اپنے ایم ایل سی فردوس ٹاک کیخلاف کیس درج کرنے پر مظاہرہ کرتے ہوئے کیس واپس لینے کی مانگ کی۔ پی م ڈی پی کارکنوںنے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک خاص سیاسی پارٹی کے دبائو میں آکر کام ررہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کیخلاف دائر کیس واپس نہیں لیا گیا تو وہ اجتماعی گرفتاریاں پیش کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ20 جولائی کو پولیس نے ٹاک کیخلاف ’’اشتعال انگیز‘‘تقریر کرنے کی پاداش میں کیس درج کرلیاتھا۔انہوں نے یہ تقریر دیہی دفاعی کمیٹیوںکو مضبوط بنانے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کی تھی۔  

ٖبی جے پی جموں اور لداخ کی بااختیاری کے منصوبے پر عمل پیرا

جموں //بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈران کا یہ خیال ہے کہ جموں اور لداخ خطوں کی سیاسی و اقتصادی طو رپر بااختیاری تبھی ہوسکتی ہیں جب ریاست کو حاصل خصوصی درجہ کو ختم کیاجائے گااور ریاست میں حد بندی کمیشن کی عمل آوری ہوگی ۔اپنے کشمیر مخالف بیانیہ کی بنیاد پر بھاجپا نے جموں صوبہ کے بیشتر اسمبلی حلقوں میں ووٹ بنک بڑھالیاہے ۔پارٹی نے جموں شہر ، سانبہ ، کٹھوعہ ، اودھمپورکے ساتھ ساتھ مسلم اکثریتی خطوں پیر پنچال اور چناب میں بھی پکڑ بنالی ہے جہاں پارٹی کوچند برس قبل تک کوئی مقبولیت حاصل نہیں تھی ۔آئندہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے پارٹی کی نظریں حد بندی اور سیٹوں کی روٹیشن پر مرکوز ہے ۔بھاجپا کے ترجمان سابق بریگیڈیئر انیل گپتا نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی جموں اور لداخ خطوں کو اس لئے بااختیار بنارہی ہے کیونکہ سابق حکومتوں کے دور میں ان خطوں کے ساتھ امتیاز کیاگیا ،ک

۔15روز میں 80ہزار نوجوانوں کی بھاجپا میں شرکت

سرینگر//وادی میں گورنر راج کے دوران جہاں سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں وہ گہما گہمی نظر نہیں آرہی ہے جو کہ گورنر راج کے نفاذ سے قبل تھی ،تاہم بھاجپا کے دفتر پر لوگوں کی بڑی بھیڑ نظر آرہی ہے۔بھاجپا کے پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بی جے پی دفتر میں لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے،تاکہ انکے مسائل کا ازالہ ہوسکے۔انہوں نے کہا’’ لوگوں کو بے جے پی پر اب اعتماد ہو رہا ہے،اور وہ اپنے مسائل اور مشکلات بھاجپا کے سامنے پیش کر رہے ہیں،جبکہ بے جے پی بھی انکے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے انتظامی سطح پر دوڑ دھوپ کرتے ہیں۔‘‘ انکا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس بے جے پی دفتر کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔ الطاف ٹھاکر نے اس بات کو مسترد کیا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی سیاسی مکانیت کوختم کیا جارہا ہے۔بی جے پی ترجمان نے بتایا’’ وزیر

سابق جنگجو کااعلیٰ تعلیم یافتہ بھائی عسکری صفوں میں شامل

اونتی پورہ//اونتی پورہ میں سابق جنگجوئوں کا بھائی جنگجوئوں کے صف میں شامل ہوا ہے جو علاقے میں قائم یونیورسٹی میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کر رہا تھا ۔اس دوران ان کی ہاتھ میں بندوق اٹھائی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ادھر پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ نوجوان نے گزشتہ ماہ ہی جنگجوکے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے ۔ اس دوران پولیس نے پہلے ہی واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ جنوبی کشمیر اونتی پورہ کے براو بنڈنہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک سابق جنگجوئو کااعلی ٰ تعلیم یافتہ بھائی عاقب احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن براو بنڈنہ اونتی پورہ پلوامہ 10جون کو گھر سے نکلنے کے بعد اچانک لاپتہ ہوا ہے اس دوران افراد خانہ اور باقی رشتہ داروں نے انکی کافی تلاش کی جس دوران انہیں ان کے بارے میں کوی جانکاری نہیں ملی ہے ۔سوموار کی صبح لاپتہ نوجوان کے افرا

زوجیلا شاہراہ پر حادثہ

کنگن//زوجیلا پر ایک انواکار گہری کھائی میں جاگری تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق سونہ مرگ پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ انڈیا گیٹ زوجیلا پر ایک انوا کار زیر نمبر-0831 JK13Cچار سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ہے جس کے بعد سونہ مرگ پولیس کی پارٹی جائے واردات کی طرف روانہ ہوگئے ۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن سونہ مرگ لطیف علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حادثے کی جگہ پر کوئی زندہ یا مردہ شخص نہیں ملا ہے۔پولیس کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پتا لگایا جارہا ہے کہ گاڑی میں آخر اگر خالی ڈرائیور ہی تھا یا سواریاں تو وہ کہا گیا۔  

مزید خبریں

 ملازمین کے ایچ آر معاملات حل کرنے پرشرماکازور  سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ کے۔ شرما نے مختلف محکموں میں انسانی وسائل سے جُڑے اِنتظامی معاملات حل کرنے کیلئے ایک جامع نقش راہ تیار کرنے کی افسروں کو ہدایت دی ہے۔مشیرموصوف نے یہ ہدایات  بجلی ،تعمیرات عامہ ، صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، مکانات و شہری ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی محکموں سے جُڑے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی ایک میٹنگ کے دوران دیں۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی دھیرج گپتا ، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ ، سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ریگزن سمفل اور دیگر افسران موجود تھے۔مشیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ دفاتر میں ہر سطح پر خالی پڑی اَسامیوں کی تفصیل فراہم کریں تاکہ ان اَسامیوں کو جلد از جلد پُر کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس قدم سے دفاتر میں جہاں اِنسانی وسائل میں بہتری آئ