تازہ ترین

شادی پورہ سمبل اور نارواو شیری بارہمولہ میں3 بچے میں غرقآب

سمبل سوناواری+بارہمولہ+بھدرواہ //شہتل پورہ شادی پورہ  اور کالے بن شیری نارواو بارہمولہمیں 3کمسن بچے غرقآب ہوگئے۔ ادھر ڈوڈہ میں ایک کار حادثے کاشکار ہوکر نالے میں جاگری جس کے نتیجہ میں 55سالہ پولیس افسر لقمہ اجل بن گیا۔سمبل سوناواری سے ملحقہ علاقہ شہتل پورہ شادی پورہ میں6 سالہ ازان عباس وازہ ولد محمدعباس اور اس کا کمسن دوست7 سالہ غازی حسن ڈار ولد غلام حسن دریا جہلم میں ڈوب گئے جن میں سے آزان عباس کو اگرچہ فوری طور پر پر پانی سے بازیاب کیا گیا اور جے وی سی ہسپتال بمنہ سرینگر منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا.غازی حسن ڈار کی لاش برآمد کرنے کے لئے مقامی غوطہ غوروں، پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے بڑی جدوجہد کے بعد کافی دور سے دریا جہلم سے برآمد کی۔ اس المناک واقعہ کے بارے ایس ایچ او سمبل سوناواری نے بتایا کہ دونوں کمسن بچے دریا جہلم میں گرمی کی شدت

کلبھوشن یادو کیس | عالمی عدالت آج فیصلہ سنائے گی

سرینگر// پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے مبینہ بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ عالمی عدالت میں بدھ کو سنایا جائے گا ۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ سنائیں گے۔آخری سماعت میں پاک بھارت دونوں وفود نے شرکت کی تھی جہاں بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے کیس لڑا تھا۔اس سے قبل پاکستانی ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے کیس سے متعلق کہا گیا تھا کہ ہم نے تیاری اچھی کی اوراچھا کیس لڑا، ہمارا گمان اورکوشش اچھی ہے اور17 جولائی کو ہی اس کیس پر تبصرہ کریں گے   

۔ 13جولائی 1931کے شہداء سے متعلق ٹویٹ

کشتواڑ//چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کشتواڑ نے پولیس کو کانگریس لیڈر وکرم ادتیہ سنگھ کے 13جولائی کے شہداء سے متعلق ٹویٹ پر سات دنوں کے اندراندر ابتدائی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ احمد نجار کی طرف سے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ایک درخواست پیش کی گئی جس میں انہوں نے سینئر کانگریس لیڈر وکرم ادتیہ سنگھ کے خلاف 13جولائی کے شہداء سے متعلق ان کے ٹوئٹ پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔درخواست دہندہ نے درخواست میں کہاہے کہ اس ٹوئٹ کی وجہ سے ریاست اور ضلع کشتواڑ کے مسلم طبقہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔درخواست میں وکرم ادتیہ سنگھ کے ٹوئٹ کا حوالہ دیاگیاہے جس میں موصوف نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھاکہ ’’یوم شہداء ان ہزاروں بہادروں کے اعزاز میں ہوناچاہئے جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی زندگیاں قربان کردیں ،13جولائی 1931کوجیل توڑنے والوں اور

گلگام کا غریب کنبہ انصاف سے محروم

کپوارہ//ایک سال قبل شمالی ضلع کپوارہ کے گلگام علاقہ میں ایک کمسن بچہ عمر فاروق کو اغوا کرنے بعد قتل کیا گیا تاہم آج تک بھی پولیس ملو ثین کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو ئی ۔گلگا م کپوارہ میں منگل کو عمر کی پہلی برسی پر ان کے آبائی گھر میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا تاہم عمر کی ما ں اور ا س کی 7بہنیں عمر کی یاد میں غم سے نڈھال تھیں ۔عمر فاروق کا والد فاروق احمد ملک جو مزدوری کر کے اپنے عیال کا پیٹ پالتا ہے کسی کام سے کرناہ گیا تھا کہ 16جولائی2018کو ان کے لخت جگر جو 7بہنوں کا اکلو تا بھائی تھا کو اپنے ہی گھر سے تھو ڑی دوری پر نامعلوم افراد نے اغوا کرنے بعد لاپتہ کردیا جس کے بعد عمر کی تلاش شروع کی گئی تاہم اس کا اتہ پتہ نہیں ملا جس کے بعد پورے علاقہ میں عمر کے اغوا کے حوالہ سے تشویش کی لہر دوڈ گئی ۔اغوا کرنے کے چند دن بعد عمر کی لاش نالہ کہمیل کے کنارے گوشی کے مقام سے بر آمد کی گئی

دفعہ 370اور 35اے | فیصلہ مرکزی سرکار کا دائرہ اختیارمیں: بی جے پی

سری نگر//بی جے پی کا کہنا ہے کہ حریت لیڈران کے ساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیوں کہ وہ مسئلہ کے جائز فریق نہیں ہے۔پارٹی نے بتایا کہ اسمبلی الیکشن سے قبل وہ انتخابی گٹھ جوڑ پر یقین نہیں رکھتی۔دفعہ 35Aاور 370پر بات کرتے ہوئے اشوک کول کا کہنا تھا کہ خصوصی پوزیشن کی منسوخی پارٹی کے کور ایجنڈے میں شامل ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا ہوں کہ خصوصی پوزیشن ضرور منسوخ ہوکر رہے گی لیکن یہ صرف مرکزی سرکار پر منحصر ہے کہ وہ اس حوالے سے کیا اقدام کرے گی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کہا کہ حریت لیڈران کیساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حریت مسئلہ کشمیر کے جائز فریق میں شمار ہی نہیں ہوتی لہٰذا ان کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہونا ایک اچھی با

دنیشور شرما ،فاروق خان اور نوین چودھری گورنر سے ملاقی

سرینگر//جموں وکشمیر میں مذاکرات کے لئے مرکز کے خصوصی نمائندے دنیشور شرما نے  یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔دنیشور شرما نے ریاست میں سماج کے مختلف طبقوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بارے میں گورنر کو آگاہ کرتے ہوئے ریاست کے نوجوانوں اور طالب علموں کی اُمیدوں کا خیال رکھنے پر زور دیا۔گورنر اور دنیشور سرما نے شری امرناتھ جی یاترا سے جڑے کئی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران حال ہی میں گورنر کے مشیر کے طور مقرر کئے گئے فاروق خان نے گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔گورنر اور فاروق خان نے ریاست کی ترقیاتی اور سلامتی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے فاروق خان کی اُن کے مشیر کے طور تقرری پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثنا فاروق خان نے گورنر کے پانچویں مشیر کی حیثیت سے باضابطہ طور اپنا عہدہ سن

این آئی اے ترمیمی ایکٹ 2019 | این سی نے پارلیمنٹ میں مخالفت کی

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے این آئی اے ترمیمی ایکٹ2019کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایکٹ آئین کے منافی ہے اور یہ آئین کی توہین کے مترادف ہے۔ لوک سبھا میں این آئی اے ترمیمی ایکٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے کہا کہ 2008کے اصل NIAایکٹ میں ایک فرد کے بنیادی حقوق اور ذاتی آزادی کا فقدان تھا اور موجودہ ترمیم میں یہ نقص ابھی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ21میں ایک فرد کو زندگی جینے اور ذاتی آزادی کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور ایک فرد کو قانونی طریقہ کار کیلئے زندگی جینے اور ذاتی آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ہے اور سپریم کورٹ نے زور دیا ہے کہ یہ طریقہ کار مناسب اور منصفانہ ہونا چاہئے اور جب ہم مناسب اور منصفانہ کہتے ہیں تو یہ تحقیقات، مقدمے کی سماعت و فیصلے اور سزا کی عملدرآمد سمیت تینوں مراحل پر ہونی چاہئے۔ این آئی اے ایکٹ کے

سابق قیم جماعت غلام قادر لون پر پی ایس اے عائد

سرینگر// جماعت اسلامی جموں وکشمیر نے سرکاری فورسز کی جانب سے دوبارہ شروع کی گئی پارٹی لیڈران اور کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور اسے سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا ہے۔ جماعت اسلامی کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق سرکاری فورسز نے وادی بھر میں پارٹی لیڈران اور کارکنان کی گرفتاری کا لامتناہی سلسلہ پھر سے شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں خوف و ڈر کے ماحول نے دوبارہ جنم لیا ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ منگلوار کی صبح کرالہ گنڈ پولیس اسٹیشن نے جماعت کے بزرگ لیڈر اور سابق قیم جماعت غلام قادر لون کو پولیس تھانے پر طلب کیا جہاں انہیں واپس گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تھانے میں موجود پولیس افسران نے سابق قیم جماعت کو مطلع کیا کہ ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا جاچکا ہے جس کے بعد آرڈر کی ایک کاپی ان کے ہاتھ میں تھمادی گئی۔سابق قیم جماعت کو بعد میں یہاں سے مٹن جیل منتقل کیا گیا۔موصولہ بیان میں کہا گیا ہ

دکاندار کے قتل میں ملوث 2 افراد گرفتار | پولیس نے دو ہفتوں میں کیس حل کیا:ایس ایس پی بارہمولہ

بارہمولہ // بارہمولہ پولیس نے 17 رو ز قبل دکاندار، سمیر احمد آہنگر کے قتل کے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم نے منگل کو پولیس لائین بارہمولہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دورانکہا کہ پولیس نے دکاندار، سمیر احمد آہنگر کے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گرفتار شدگان کی شناخت عاقب بشیر اور عاقب شالہ کے طور ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق 30جون شام 8بجکر 45منٹ پر جنگجوئوں نے آزاد گنج بارہمولہ میں 28سالہ دکاندار سمیر یوسف آہنگر پر گولیاں چلائیں تھیںجس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا، اگر چہ اسے فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا جس کے بعد اُسے صورہ میڈکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب ن

ترال میں چنار اکھڑجانے سے تباہی | نقصانات کا تخمینہ ایک کروڑ سے زائد ،رپورٹ ضلع انتظامیہ کو پیش

ترال//ڈاڈسرہ ترال میں گزشتہ شام تیز آندھی کے دوران ایک بھاری بھرکم چنار جڑ سے اکھڑ گیا۔اس دوران چنار کے نیچے اسکول، رہائشی مکان،کئی دکانیں،بجلی ٹرانسفارمر،15 موٹر سائیکلیں اور کئی گاڑیاں آنے کے نتیجے میںبھاری نقصان ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق نقصانات کا تخمینہ ایک کروڑسے زائدہے۔ منگل کی صبح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال،تحصیلدار ترال غلام رسول بٹ،نائب تحصیلدارڈاڈسرہ نے اپنے تمام ماتحت محکموں کے ہمراہ دورہ کر کے از خود حالات کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقے میں تمام ضروری سہولیات کوبحال کرالیااور علاقے میں نیابجلی ٹرانسفارمر فوری طور نصب کرنے کی متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ علاقے میں1کروڑ سے زیادہ املاک کا نقصان ہواہے جس کی رپورٹ ضلع انتظامہ کو پیش کی گئی ہے۔دریں اثناء سابق ممبر اسمبلی ترا ل مشتاق احمد شاہ نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثری

لائوسہ قلم آ باد حکام کی نظروں سے اوجھل

کپوارہ//ہندوارہ کے مضافاتی گائوں چک لائوسہ قلم آباد گزشتہ7دہائیوں سے سرکاری نظرو ں سے اوجھل ہے۔ آج تک اس گائوں کو ترقیاتی منظر نامہ پر نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگو ں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے ۔لائوسہ نامی یہ گائوںصدر مقام قلم آباد سے محض چند کلو میٹر کی دوری پر ہے مگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔اس بستی کو قدرت نے اس قدر خوبصورتی عطا کی کہ اگر ایک بار اس گائوں کی کوئی سیر کرتا تو اس کا دل یہا ں سے واپس جانے کو نہیں کرتا ۔قدرتی حسن سے مالا مال چک لائوسہ نالہ ماور کے کنارے پر آباد ہے تاہم اس بستی میں داخل ہونے کے لئے نالہ ماور پر آج تک بھی کوئی پل تعمیر نہیں کیا اور سڑک کی تعمیر دور کی بات ہے ۔لائوسہ پہنچنے کے لئے نالہ ماور پر لوگو ں نے خود ایک عارضی پل تو بنایا لیکن وہ ہر وقت لوگو ں کی زندگی کے لئے خطرہ ہے ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ جب نالہ ماور کے پانی کے بہاو میں

مزید خبریں

پی ڈی پی نے یوم تاسیس کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی مرکزی قیادت کی ایک میٹنگ میں پارٹی کے کام کاج اور یوم تاسیس منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔پارٹی ترجمان کے مطابق پارٹی کے نائب صدر عبدالرحمان ویری کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میںپارٹی کے سینئرعہدیدار وں نے شرکت کی ۔ویری نے میٹنگ میں پارٹی عہدیداروں سے زمینی صورتحال اورپارٹی کو سرینگر،گاندربل اور بڈگام اضلاع میں مضبوط بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفاصیل طلب کیں۔انہوں نے پارٹی کا20واں یوم تاسیس جو28جولائی کو منایا جارہا ہے ،کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔ویری نے کارکنوں کی سرگرم شرکت پرزوردیتے ہوئے اس تقریب کو کامیاب بنانے پرزوردیا۔پارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ایجنڈا پر مکمل طور لکاربند رہنے کا عزم دہرایا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی پوری قیادت