تازہ ترین

امرناتھ یاترا 2019 | اننت ناگ میں ڈزاسٹر مینجمنٹ نے آزمائشی مشق

اننت ناگ//نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنسلٹنٹ ریٹائرڈ بریگیڈر کلدیپ سنگھ نے امرناتھ یاترا کے لئے آزمائشی مشق (ماک ڈرل) کا جائزہ لیا۔ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر ، ایس پی اننت ناگ اور سی آر پی ایف و ایس ڈی آر ایف کے کئی اعلیٰ آفیسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کنسلٹنٹ نے اس موقعہ پر ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے سے اس عمل کے مقاصد کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔انہوںنے آنے والی یاترا کے دوران درپیش چیلنجوں اور ان سے نپٹنے کے طور طریقوں کو اجاگر کیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ نونہ ون کے بنیادی کیمپ میں 26اور27جون 2019 ء کو مارک ڈرل کا انعقاد کیا گیا جائے گاتاکہ تیاریوں کا جائز ہ لیاجاسکے۔کنسلٹنٹ نے مختلف ایجنسیوں کے مابین بہتر تال میل کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ تفاوتوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہیے۔ڈی سی اننت نا گ جوضلع یاتری آفیسر بھی ہیں اس موقعہ

سونہ مرگ میں صفائی مہم شروع

کنگن//سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بالہ تل، نلہ گراٹھ، بال تل بیس کیمپ، شتکڑی سونہ مرگ میں صفائی مہم شروع کی ہے تاکہ سونہ مرگ اور اس کے آس پاس کے دیہات کو گندگی سے صاف رکھا جائے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل جن کے پاس سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی ہے، نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو افسر ظہور احمد شیخ کے ہمراہ ایس ڈی اے آفس سے ہری جھنڈی دکھا کر صفائی مہم کا آغاز کیا۔ صفائی مہم میں اسکولی بچوںاور اتھارٹی کے ملازمین نے بھی حصہ لیا۔ اسکولی بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈاُٹھارکھے تھے جن پر سونہ مرگ صاف رکھوجیسے نعرے درج تھے۔ سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مرکبانوں، ہوٹل والوں اور دوکانداروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں اور دیگر جگہوں پر گندگی نہ ڈالیں بلکہ اتھارٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر دستیاب کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔  

اوڑی میں این ایچ پی سی کے خلاف احتجاج

اوڑی// سرحدی قصبہ اوڑی کے سلام آباد میں مقامی لوگوںنے این ایچ پی سی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمد رفت کو مسدود کردیا ۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ سلام آباد بازار میں پیر اور منگل کی درمیانی رات کو آگ کی ایک واردات میں وزیر حسین ساکن بانڈی اوڑی کی کریانہ دوکان سے مکمل طور خاکستر ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ جونہی آگ نمودار ہوئی تو انہوں نے این ایچ پی سی حکام سے فائر اینڈ ایمرجنسی گاڑی کی مانگ کی مگر محکمہ نے وقت پر گاڑی فراہم نہیں کی۔  

باجری نالہ سے گومری تک شاہراہ خستہ

کنگن// باجری نالہ سے گومری تک سرینگر لداخ شاہراہ خستہ ہونے کے نتیجے میں مال و مسافر بردار گاڑیوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ کئی ڈرائیورحضرات نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زوجیلا سے گمری تک سڑک مکمل طور خستہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیشتر جگہوں پر گہرے کھڈ ہونے کی وجہ سے جہاں گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے وہیں اس سے حادثات کا بھی خطرہ رہتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پتھر گرآنے کے نتیجے میں ڈرائیوروں اور مسافروں کو ہمیشہ خوف لاحق رہتا ہے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ سرینگر لداخ شاہراہ پر دوپہر تین بجے کے بعدسونہ مرگ سے کرگل کی طرف کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔  

محمد مرسی ہلاکت کی تحقیقات لازمی:بار

سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی پُراسرارہلاکت کے سلسلے میںتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بار نے اس سلسلے میں انٹرنیشنل لائرس ایسوسی ایشن اور یونائٹڈ ہیومن رائٹس کونسل جنیوا کے اس مطالبہ کی حمایت کی ہے کہ اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ محمد مرسی کی موت کن حالات میں ہوئی۔ ایک میٹنگ میں بار نے کہا ہے کہ سابق صدر کی موت اُس وقت ہوئی جب وہ حراست میں تھے اسلئے یہ واضح طور پر زیر حراست ہلاکت ہے،نہ صرف اُس ملک کے مقامی قانون بلکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھی ایک بہت بڑا جرم ہے۔بار کے مطابق اس ہلاکت کے سلسلے میں کسی عالمی ادارے سے تحقیقات کرانا لازمی ہے تاکہ مجرموں کو سزا دی جاسکے۔    

سنٹرل جیل میں قیدی کی حالت تشویشناک:صحرائی

سرینگر// تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سجاد احمد بٹ ولد حاجی غلام حسن بٹ ساکن ناگام چاڈورہ کی سینٹرل جیل میں صحت بگڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل انتظامیہ کی اسیران کے تئیں لاپرواہی برتنا افسوسناک ہے۔ایک بیان میں صحرائی نے کہا کہ انتظامیہ جیل مینول کے مطابق قیدیوں کو سہولیات فراہم نہیں کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سجاد احمد بٹ گزشتہ چار سال سے ایک بے بنیاد کیس میں سینٹرل جیل میں بند ہیں اورموصوف کان کی تکلیف میں مبتلا ہواہے لیکن انتظامیہ نے وقت پر مناسب طبی امداد فراہم کرنے میں لاپرواہی برتی اور بار بار انتظامیہ کی توجہ دلانے کے باوجود اُن کا خاطر خواہ علاج نہیں کیا گیا ۔صحرائی کے مطابق بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے موصوف کے درد میں شدید اضافہ ہوااور آج موصوف کے کان کو مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ لاحق ہواہے،اِس کے باوجود اس کا علاج نہیں کروایا جاتاہے ۔انہوں نے ا

ایڈیٹر روزنامہ آفاق کے خلاف پولیس کاروائی قابل مذمت

سرینگر // پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے اردو روزنامہ آفاق کے ایڈیٹر غلام جیلانی قادری کے خلاف پولیس کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے اِسے آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی برادری کو آئے روز ہراساں کرنا ،تھانوں میں بلانا اور گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک امر ہے ۔   

مسلسل گورنر راج جمہوری نظام کیلئے سمِ قاتل : ساگر/ناصر

سرینگر//موجودہ مخدوش حالات نئی دلی کی طرف سے کشمیر کی زمینی صورتحال کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے، اگر مرکز نے کشمیریوں کے احساسات اور جذبات کے خلاف فیصلے نہ لئے ہوتے تو آج ہمیں ایسے حالات کا سامنا نہ ہوتا۔انکائونٹر، کریک ڈائون، ہلاکتیں، چھاپہ مار کارروائیاں، توڑ پھوڑ، گرفتاریاں، پی ایس اے کا اطلاق اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ گذشتہ 4برسوں سے مسلسل جاری ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں کیساتھ بات چیت کا عمل شروع کیاجائے اور ساتھ ہی پاکستان کو بھی اعتماد میں لیا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیساتھ ساتھ خطے میں مکمل اور دیر پا امن و امان کی فضاء قائم ہوسکے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کیساتھ رابطہ مہم جاری رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب ترال کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، نائب صدر صوبہ محم

ٹپر لڑھک کر دریائے چناب میں جاگرا

بانہال //رام ضلع میں کرول کمیت لنک روڈ پر ایک ٹپر حادثے کاشکار ہوکر دریائے چناب میں جاگرا جس کے نتیجہ میں اس پر سوار 4طلباء لقمہ اجل بن گئے جن میں سے ایک کی نعش ابھی تک نہیں ملی جبکہ 3زخمی ہوئے ہیں ۔ اس حادثے میں ٹپر کا ڈرائیور بھی مضروب ہواہے ۔حادثے کا دلدوز اور اذیت ناک پہلو یہ کہ زخمی ٹپر ڈرائیور منموہن سنگھ اس حادثے میں اپنے دو جواں سال بیٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے اور اس کا ایک بیٹا دریائے چناب میں بہہ گیا ہے جبکہ ڈرائیور کے رشتہ دار پردیپ سنگھ کی ایک بیٹی لقمہ اجل بن گئی اور دو بیٹیاں زخمی ہوئی ہیںجن میں سے ایک کو نازک حالت میں جموں منتقل کیاگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کنڈی علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک ٹپر ڈرائیور اپنے دو بچوں اور دیگر طلاب کو سکول سے چھٹی کے بعد ٹپر پر بٹھاکر گھر واپس لیجارہاتھاجس دوران ڈگری کالج روڈ کے نزدیک کرول کے مقام پر ٹپر اس کے قابو سے باہر ہوپلٹے کھاتے ہوئے

مزید خبریں

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل گورنر سے ملاقی سرینگر/ /اِنڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر کے جے رمیش نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے گورنر کو ریاست میں موجود موسم کے پیشن گوئی نظام اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ امر ناتھ جی یاتریوں کے لئے اس کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے اس موقعہ پر یاتریوں کی سہولت کے لئے پہلے ہی موسم سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کا انحصار کافی حد تک موسمی حالات پر ہوتا ہے۔       مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل  خاکہ تشکیل دینے کی اشد ضرورت: حسنین مسعودی سرینگر//نیشنل کانفرنس لیڈر اور جنوبی کشمیر کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بامعنی اور دیر پا حل کیلئے مذاکرات شروع کئے جائی