تازہ ترین

سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ کی عمارت عرصہ دراز سے تشنۂ تکمیل

کپوارہ//ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ میں قائم سب ضلع اسپتال کی عمارت عرصہ دراز سے تشنۂ تکمیل ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ضلع کپوارہ میں کرالہ پورہ ایک ایسا علاقہ ہے جہا ں مریضوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے ۔اسپتال میں نصف درجن ڈاکٹرو ں کی اسامیا ں خالی پڑی ہیں تاہم بلاک میڈیکل آفیسر کرالہ پورہ کی انتھک کوششوں سے اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو کسی حد تک پورا کیا گیا لیکن نہ ہی ان ڈاکٹرو ں کی رہائش کے لئے مناسب انتظام ہے اور نہ ہی مریضوں کے لئے جگہ ہے ۔اسپتال میں ماہر امراض خواتین ڈاکٹر کو تعینات کیا گیا لیکن دردِزہ میں مبتلا خواتین کے لئے نہ ہی لیبر روم قائم ہے اورنہ کوئی آ پریشن تھیٹر موجود ہے۔اسپتال کیلئے نئی عمارت کیلئے ایک دہائی قبل سنگ بنیاد ڈالا گیاجس کا 90فیصدکام مکمل ہو چکا ہے ۔ضلع انتظامیہ نے اگرچہ مزکورہ اسپتال کی عمارت کو کئی بار مقرر کرنے کے

پینے کے پانی کی قلت | ناروائو بارہمولہ کے متعدد دیہات مشکلات سے دوچار

بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ کے نارواو علاقے کے متعدد دیہات پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔جس کے نتیجے میں مقامی آباد کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پینے کی صاف پانی کی قلت سے لوگوں میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔نارواو علاقے کے کئی دیہات جن میں شیری ،فتح گڑھ،ہی ون ،کالے بن،ملہ پورہ ،کاو ہار ،لریڈورہ،زنڈفرن ز وگیار،شالٹنگ،بدمولہ ،پہلی ہرن،آدورہ ،نملن،گلستان ،پالہ دجی،گوری وان اور کچہا مہ کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ہذا کے افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہے ۔ لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے ا علیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ زمینی سطح پر صورتحال کا جائیزہ لیں اور خاطر خواہ اقدامات کریں ۔  

ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی | ٹینگہ پورہ پٹن کی آبادی کا احتجاجی دھرنا

 بارہمولہ // ٹینگہ پورہ اور گوہال چکوپٹن کے لوگوں نے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے خلاف دوسرے روز بھی اتوار کواپنا احتجاجی دھرنا جاری رکھا جس کے نتیجے میں نائد کھے ہامرے سوپور سڑک پر ٹریفک کی آمدو رفت متاثررہی ۔دھرنا پڑ بیٹھے لوگ مانگ کررہے تھے کہ ماگرے پورہ ، ٹینگہ پورہ ،گوشہ بگ اور ہامرے علاقوںمیں فوری طور ٹرانسپورٹ سروس چالو کی جائے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ان دیہات کے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے طرح طرح کے مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر چہ ان علاقوں میں پہلے ٹرانسپورٹ سہولیات میسر تھیں تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند کیاگیا ۔ ایک مقامی شہری نصیر احمد نے بتایا کہ انہوںنے کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ کو علاقے کی اس پریشانی سے آگاہ کیا لیکن کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔لوگوں نے سرکار اور ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دیہات کیلئے فوری طو

محکمہ تعلیم گرلز ہائی اسکول پٹن کا درجہ بڑھانے میں ناکام

بارہمولہ // محکمہ تعلیم نے سرکارکی طرف سے اجازت ملنے کے باوجود بھی گرلز ہائی سکول کا درجہ نہیں بڑھایا جس کے نتیجے میںعلاقے کی طالبات کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق سرکار نے 1958 ء میں اس اسکول کو قائم کیا تاہم چھ دہائیاں گذرنے کے باجود بھی اس اسکول کا درجہ نہیں بڑھایا گیا جس کے نتیجے میں طالبات کو بیس سے تیس کلو میٹر دور دوسرے علاقوں میں باقی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانا پڑ تا ہے ۔ ایک مقامی شہری نثار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرکار نے ایک آرڈر زیر نمبر 737 کے تحت 2014  میںاس اسکول کو اپ گریڈ کرکے ہائر اسکنڈری اسکول کا درجہ دیا تھالیکن محکمہ تعلیم کی غفلت شعاری کی و جہ سے آج تک اسکول کا درجہ نہیں بڑ سکاجو علاقے کی طالبات کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔     

چک بکروال منزموہ بنیادی سہولیات سے محروم

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے قصبہ ڈورو کے چک بکروال منزموہ گائوں بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔قصبہ ڈورو سے محض 4کلومیٹردور  چک بکروال گائوں کو 2017میں ماڈل ولیج کا درجہ ملا ،تاہم ماڈل ولیج کا درجہ پتھر لگانے تک ہی محدود رہا ۔ہزاروں نفوس پر مشتمل گائوں تک پہنچنے کے لئے آج تک رابط سڑکیں نہیں بن پائیں ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کئی سال قبل گائوں میں ماڈل ولیج کا بورڈ نصب کیا گیا تاہم آج تک ماڈل ولیج میںایسی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہوپائی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ گائوں تک پہنچنے کے لئے آج تک سڑک تعمیر نہیں کی گئی جس کے سبب اُنہیں سخت مشکلات درپیش ہیں اور ناسازگار موسم میں وہ لوگ گھروں کے اندر ہی قید ہوکر رہ جاتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر چہ کہی سال قبل مرکزی معاونت والی اسکیم وزیراعظم گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑک بنانے کا کام ہاتھ میں لیا گیا تھا تاہم کئی ماہ گذرنے کے بعد کام روک دی

روایتی اور استحصالی سیاست کا خاتمہ ناگزیر:انجینئر رشید

بارہمولہ //رفیع آباد بارہمولہ میںسابق ایم ایل اے غلام محمد خان اور اُس کے فرزند ایڈوکیٹ اویس احمد خان نے عوامی اتحاد پارٹی میں شمولیت اختیارکی ۔ اس دوران مختلف جماعتوں کے متعددکارکنوں نے بھی اے آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ لڈورہ رفیع آباد میں اتوار کو پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ انجینئر رشید نے اس موقعہ پرکہا کہ ریاست کے لوگ بدلتے ہوئے سیاسی ماحول میں پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ PUFکا بھر پور ساتھ دیکر روایتی اور استحصالی سیاست کا خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے کہا کہ وہ طاقت کے بل پر کشمیریوں کو دبانے کی کوششوں سے باز آئے اور اس حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرے کہ نئی دلی کے پاس جہاں بے پناہ طاقت ہے وہاں کشمیریوں کے پاس 70برسوں کی جد و جہد اور تاریخی حقائق ہیں جن سے انکار کرنے والا کوئی احمق ہی ہو سکتا ہے ۔ انہوں ن

سجادہ نشین درگاہ حضرت بل غلا م حسن بانڈے فوت

سرینگر// معروف دینی شخصیت ، سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت بل غلام حسن بانڈے انتقال کر گئے ۔ موصوف نے اپنے والد خواجہ عبدالرحیم بانڈے کی وفات کے بعد 30برسوں سے زائد درگاہ آثار شریف میں اپنی منصبی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں انجام دیا۔ موصوف کا خاندان پچھلے 300برسوں سے اس زیارت گاہ میں بحیثیت سجادہ نشین ، متولی و نشاندہ موئے پاک حضرت آنحضورؐرہ چکے ہیں۔ آج بھی یہ منصب اسی خاندان کے پاس ہے۔اُن کے اِنتقال پر کئی مذہبی و سماجی تنظیموں نے تعزیت کا اِظہار کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس صدراور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گہرے صدمے کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے سوگوارخاندان خصوصاًاہل خانہ اور موجودہ سجادہ نشین اور متولی الحاج غلام محی الدین بانڈے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ پارٹی کے نائب صدرعمر عبداللہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کو اللہ نے خدا داد اوصاف عطا کئے تھے ۔ انہوں نے کہا

این آئی اے کو مزید اختیارات دینے کی تیاری | مرکز دو قوانین میں ترمیم کیلئے کوشاں

نئی دلی//قومی تحقیقاتی ایجنسی کو مزید بااختیار بنانے کی غرض سے حکومت نے دوقوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مذکورہ ایجنسی کوبھارتی عوام اور بھارت کے بیرون ملک مفادات کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دے ۔ ذرائع کے مطابق مرکزی کابینہ سوموار کو این آئی اے ایکٹ اور ان لاء فل ایکٹیوٹیز ایکٹ کی ترمیم پر غور کرے گی اور ۔اس ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے رواں مون سون اجلاس کے دوران پیش کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ترمیمی بل این آئی اے کو سائبر کرائم اور انسانی سمگلنگ کی تحقیقات کیلئے بااختیار بنائے گی۔یو اے پی اے کے شیڈول 4میں ترمیم این آئی اے کو یہ اختیار دے گی کہ وہ دہشت گردی کے ساتھ مشتبہ روابط رکھنے والے کو دہشت گرد قرار دے ۔فی الحال صرف گئی تنظیموں کو ہی  دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ این آئی اے کو سال 2009میں اس وقت قائم کیا گیا تھا جب مم

۔4جولائی سے سفرمحمود کا آغاز ہوگا

سرینگر//امسال سرینگر کے ہوائی اڈہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 4جولائی سے مکہ اور مدینہ کیلئے روانہ ہو گا اور روان سال 13ہزار سے زیادہ عازمین حج کا فریضہ انجام دیں گے ۔حج افسر سرینگر محمد مقبول نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حج کیلئے تمام انتظامات کئے گے ہیں اورمرکزی کی جانب سے بھی 15سو 76 عازمین کا کوٹا ریاستی کودیا جا چکا ہے ۔محمد مقبول نے کہا کہ کل ملا کر ابھی تک اُن کے پاس عازمین حج کی تعداد 13ہزار 4سو 58ہے اور اس میں تھوڑی بہت تبدیلی بھی آسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 9ہزار 7سو62عازمین حج کا کوٹا ریاستی حج کمیٹی کے پاس تھا اس کے بعد انہیں 15سو76کا ایڈیشل کوٹا ملا ہے اور یہ کوٹا ہر سال مرکزی سرکار کی جانب سے ریاستی سرکار کو دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال2018تک ہمارے عازمین حج براراست مدینہ جاتے تھے تاہم اُس بار وہ مدینہ اور مکہ دونوں جگہوں پر جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دور

۔4جولائی سے سفرمحمود کا آغاز ہوگا

سرینگر//امسال سرینگر کے ہوائی اڈہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 4جولائی سے مکہ اور مدینہ کیلئے روانہ ہو گا اور روان سال 13ہزار سے زیادہ عازمین حج کا فریضہ انجام دیں گے ۔حج افسر سرینگر محمد مقبول نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حج کیلئے تمام انتظامات کئے گے ہیں اورمرکزی کی جانب سے بھی 15سو 76 عازمین کا کوٹا ریاستی کودیا جا چکا ہے ۔محمد مقبول نے کہا کہ کل ملا کر ابھی تک اُن کے پاس عازمین حج کی تعداد 13ہزار 4سو 58ہے اور اس میں تھوڑی بہت تبدیلی بھی آسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 9ہزار 7سو62عازمین حج کا کوٹا ریاستی حج کمیٹی کے پاس تھا اس کے بعد انہیں 15سو76کا ایڈیشل کوٹا ملا ہے اور یہ کوٹا ہر سال مرکزی سرکار کی جانب سے ریاستی سرکار کو دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال2018تک ہمارے عازمین حج براراست مدینہ جاتے تھے تاہم اُس بار وہ مدینہ اور مکہ دونوں جگہوں پر جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دور

۔4جولائی سے سفرمحمود کا آغاز ہوگا

سرینگر//امسال سرینگر کے ہوائی اڈہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 4جولائی سے مکہ اور مدینہ کیلئے روانہ ہو گا اور روان سال 13ہزار سے زیادہ عازمین حج کا فریضہ انجام دیں گے ۔حج افسر سرینگر محمد مقبول نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حج کیلئے تمام انتظامات کئے گے ہیں اورمرکزی کی جانب سے بھی 15سو 76 عازمین کا کوٹا ریاستی کودیا جا چکا ہے ۔محمد مقبول نے کہا کہ کل ملا کر ابھی تک اُن کے پاس عازمین حج کی تعداد 13ہزار 4سو 58ہے اور اس میں تھوڑی بہت تبدیلی بھی آسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 9ہزار 7سو62عازمین حج کا کوٹا ریاستی حج کمیٹی کے پاس تھا اس کے بعد انہیں 15سو76کا ایڈیشل کوٹا ملا ہے اور یہ کوٹا ہر سال مرکزی سرکار کی جانب سے ریاستی سرکار کو دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال2018تک ہمارے عازمین حج براراست مدینہ جاتے تھے تاہم اُس بار وہ مدینہ اور مکہ دونوں جگہوں پر جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دور

کانگریس لیڈرکا پارٹی چھوڑنے کا اعلان | ’انڈس پیس فورم ‘کی تشکیل

سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کے قریبی رشتہ دار محبوب مصطفی نے کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے  ’’انڈس پیس فورم‘‘ نامی جماعت کی داغ بیل ڈال دی ہے۔ سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ٹائیگور ہال میں انڈس پیس فورم کی طرف سے ایک سمینار منعقد ہوا،جس کے دوران پارٹی کے نوجوان لیڈر اور کل ہند غیر منظم کانگریس ارکان کے علاقائی کارڈی نیٹر محبوب مصطفیٰ بٹ نے خطاب کرتے ہوئے انڈس پیس فورم کو منصہ شہود پر لانے پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی کا توڑ کرنے کیلئے سیکولر طاقتوں کو یکجاہونا لازمی ہے،تاہم اس بات کو واضح کیا کہ صرف سیکولر ہونے کا دعویٰ کرنے اور اس کو تقاریر و تحاریر تک محدود رکھ کر عملی میدان میں نہ اپنانے سے کوئی بھی فائدہ نہیں ہوگا،بلکہ اس سے ہم خود کو ہی دھوکہ دینگے۔ نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے

چلتی ٹرین سے گرکر نوجوا ن لقمۂ اجل

اونتی پورہ//اونتی پورہ گلزار پورہ میںچلتی ٹرین سے ایک نوجوان گرنے کے بعد لقمہ اجل بن گیا۔اس دوران علاقے میں نوجوان کے موت کی خبر پھیلتے ہی کہرام مچ گیا ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔جنوبی کشمیر کے گلزار پورہ اونتی پورہ میں اتوار کے روز شام کے وقت ایک چلتی ٹرین سے ایک19سالہ نوجوان عاقب احمد شاہ ولد عبد السلام شاہ ساکن بوچھو کولگام گر گیا جس کے نتیجے میں نوجوان بری طرح زخمی ہوا ۔عینی شاہدین نے بتایا مذکورہ نوجوان ٹرین کے دروازے پر کھڑا تھا جس دوران وہ اچانک گر کر بری طرح زخمی ہوا۔اس دوران اگر چہ نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے کے کوشش کی گئی تاہم وہ اسے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھاہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔   

دہرنہ ڈورو کا محاصرہ اور خانہ تلاشیاں

اننت ناگ//فورسز اہلکاروں نے اتوار کو دہرنہ ڈورو گائوں کو محاصرہ میں لے کر گھر گھر تلاشی کاروائی عمل میں لائی ہے ۔فوج ،سی آر پی اور پولیس کے اسپیشل گروپ نے دہرنہ ڈورو گائوں کو محاصرہ میں لے کر گھر گھر تلاشی کاروائی عمل میں لائی  ۔فورسز اہلکاروں کو گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔اس بیچ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی سرچ آپریشن بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے بعد ختم ہوا۔  

مزید خبریں

جموں کشمیر کیلئے مزید 85 ایم بی بی ایس نشستیں منظور شوپیاں//مرکزی وزیر صحت نے ریاست جموں و کشمیر کیلئے مزید 85 ایم بی ایس نشست منظور کی ہیں ۔ اس طرح سے تاحال 985 نشست تک تعداد پہنچ گئی ہے ۔ مرکزی ہیلتھ منسٹری کی جانب سے ملک کے باقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں سماجی طور پسماندہ طبقات کے امیدواروں کیلئے مزید 85 ایم بی بی ایس نشستوں کی منظوری دی ہے ۔ اس طرح سے تاحال ریاست کے میڈیکل کالجوں میں یہ تعداد 985 تک پہنچ گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئیر محکمے کی جانب سے تمام ریاستوں کو جانکاری دی گئی ہے ، جس میں تمام ریاستوںکو سماجی و اقتصادی طور کمزور طبقات کے لئے مزید 85 نشستوں کی منظوری دی ہے ۔ اس سلسلے میں تمام میڈیکل کالجوں کو باضابطہ طور مطلع کیا گیا ہے ۔اس طرح سے جی ایم سی میں یہ تعداد185جبکہ سکمزمیں یہ تعداد125تک پہنچ گیا ہے جبکہ ریاست میں موجود تمام