تازہ ترین

حج2019| کپوارہ کے عازمین کو 25جون سے ٹیکے لگائے جائیں گے

کپوارہ//ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کپوارہ نے اطلاع دی ہے کہ کپوارہ ضلع کے مختلف تحاصیل سے تعلق رکھنے والے عازمین کو 25جون 2019ء سے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق کپوارہ اور درگمولہ تحصیل کے عازمین کو 25جون2019کو اے این اے ٹی سکول کپوارہ میں صبح10بجے سے ٹیکے لگائے جائیں گے۔سوگام اور لالپورہ کے عازمین کو بھی اسی دن ٹیکے لگائے جائیں گے۔کلاروس اورمژھل کے عازمین کو 27جون2019ء پی ایچ سی کلاروس میں صبح10بجے ٹیکے لگائے جائیں گے۔جب کہ ہندوارہ ،زچلڈارہ اورلنگیٹ /کرالہ گنڈ کے عازمین کو اسی روز ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ میں ٹیکے لگائے جائیں گے۔کرناہ کے عازمین کو 29جون 2019ء کے روز ایس ڈی ایچ ٹنگڈار میں صبح10بجے جب کہ ترہگام ،کرالہ پورہ ،کیرن ،ویلگام ،تارت پورہ کے عازمین کو پرائمری ہیلتھ سینٹر ترہگام میں اسی روز صبح10بجے ٹیکے لگائے جائیں گے۔تمام عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ چیف میڈیکل آفیسرکپ

آتشزدگی وارداتیں | بانڈی پورہ میں مسجد اورکپوارہ میں رہائشی مکان خاکستر

بانڈی پورہ+کپوارہ// بانڈی پورہ کے نوپورہ علاقے میںجامع مسجد نورمیں صبح کی اذان کے بعداچانک آگ نمودارہوئی جس سے مسجد کی دو منزلیں  خاکستر ہوئیں۔ آگرچہ مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم مسجد کو زبردست نقصان پہنچا۔ کپوارہ کے منز ہار میں دوران شب ا ٓگ کی ایک واردات کے دوران گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ منزہا ر ہایہامہ میں دوران شب شاکر حسین کے مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے اور مقامی لوگ جائے واردات پہنچ گئے اور بچائو کارروائی شروع کی۔مقامی لوگوں نے اگر چہ آگ بجھانے کیلئے محنت کی تاہم مکان میں گیس سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی زد میںآکر 36سالہ میمونہ اور 25سالہ ناصر احمد خان جھلس گئے ۔مقامی لوگو

امر ناتھ یاترا 2019 | پولیس اور فورسز کے درمیان تال میل بنائے رکھنے پر زور

سرینگر//امر ناتھ یاترا 2019کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے اور پولیس اور سیکورٹی فورسز کے درمیان بہتر تال میل کو بنائے رکھنے کی خاطر ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال کی صدارت میں ایک میٹنگ کا اہتمام ہوا جس میں فوج ، سی آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی ، ایس ایس بی ، آرمڈ پولیس اور ضلع پولیس گاندربل سے وابستہ افسران موجو د رہے۔ میٹنگ منعقد کرنے کا مدعا و مقصد یہ تھا کہ آنے والی یاترا کے دوران سیکورٹی فورسز کو زمینی صورتحال کے بارے میں باخبر کیا جاسکے اوراس موقع پر اُنہیں بتایا گیا کہ وہ امن و قانون کی صورتحال کے دوران عوام الناس کا تعاون کس طرح سے حاصل کرپائینگے جبکہ یاترا کے دوران یاتریوں کوکوئی مشکل پیش نہ آئے اس حوالے سے بھی اُنہیں آگاہی فراہم کی گئی۔ایس ایس پی گاندربل نے سیکورٹی فورسز سے وابستہ اہلکاروں کو تاکید کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران عام لوگوں کے ساتھ دوستانہ رویہ

پی ڈی پی ضلع صدر بانڈی پورہ پارٹی سے مستعفی

بانڈی پورہ// پی ڈی پی کے ضلع صدر بانڈی پورہ غلام نبی تانترے نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کے  ایک سینئر لیڈر نے ضلع سطح پر پارٹی کو تقسیم کیاہے۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی پی کادفتربانڈی پورہ میں پندرہ سال سے پارٹی سرگرمیوں میں مصروف ہے لیکن اچانک ایک اور دفتر کھول کر پارٹی کو تقسیم کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے۔اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈر نظام الدین بٹ نے کہا کہ ایک سینئر کارکن کا استعفیٰ دینا افسوسناک ہے بلکہ اس ضمن میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کوسنجیدگی سے غور کرلینا چاہئے ۔  

گر لز ہائر سیکنڈری سوپورکیلئے ایک کروڑ واگذار

سوپور//گورنمنٹ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول سوپورکے 102سال مکمل کرنے پر ادارے میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی سمیت متعدد اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ اس دوران تقریب میں ادارے کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کے لئے رقومات بھی واگزار کئے گئے ۔یہ ہائر سکنڈری سکول 1917کو وجود میں آئی ہے جہاں ادارے نے اس مدت کے دوران ہزاروں کی تعدادمیں طالبات کو تعلیم کے نور سے منور کرنے میں اہم رول ادا کیا،وہیں اس دوران ادارے سے کچھ ایسی طالبات بھی نکلی ہیں جنہوں نے کشمیر کا نام روشن کیا ہے ۔ گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے طلاب پر زور دیا ہے کہ وہ مقابلہ جاتی منظر نامے میں آگے بڑھنے کیلئے محنت کریں ۔ انہوں نے طلاب سے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کیلئے مجموعی طور پر علم اور دیگر پہلوؤں کو سمجھیں اور ترقی کیلئے اپنی راہیں ہموار کریں ۔ مشیر موصوف نے ڈی سی بارہم

سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک جام سے مسافر پریشان

سونہ مرگ//سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سنیچرکو باجری نالہ زوجیلا پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے دو گنٹھوں تک ٹریفک بند رہنے کے نتیجے میں سیاحوں کے ساتھ ساتھ لداخ جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ منی مرگ میں بھی ایک گھنٹے تک ٹریفک کو روک دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پر اب ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ اس دوران باڈر روڈ آرگنائزیشن نے پسیاں ہٹانے کرشاہراہ کو آمد رفت کے قابل بنایا جس کے بعد دونوں طرف سے ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔  

کپوارہ لال پورہ سڑک کی خستہ حالی | حقوق کمیشن کی انتظامیہ کو یکم جولائی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

سرینگر//بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے کپوارہ میں سڑک کی خستہ حالی پر انتظامیہ کو یکم جولائی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے،جبکہ عرضی گزار نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ کئی ماہ سے اس سڑک پر حادثات کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے۔ کپوارہ قصبہ کو دیگر اضلاع کے علاقوں سے جوڑنے والی لال پورہ لولاب سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت اور اس کی مرمت میں تاخیر پر انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن نے کمشنر سیکریٹری تعمیرات عامہ اور متعلقہ ضلع کے ضلع ترقیاتی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ عرضی گزار کے مطابق یہ سڑک مسافروں کیلئے موت کی شاہراہ بن چکی ہے۔بشری حقوق کے ریاستی کمیشن نے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام اور ضلع ترقیاتی کمشنر سے مفصل رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا ہے کہ وہ اس سڑک کی مرمت میں کیوں ناکام ہوئے۔ انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن نے انتظامیہ کو یکم جولائی تک رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے

ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کا کپوارہ سب جیل کا دورہ

کپوارہ//ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات نے کپوارہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کر کے وہا ں دو روز قبل قیدیو ں کے درمیان ہوئے جھگڑے کی تحقیقات کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ہفتہ کو ڈی جی جیل خانہ جات وی کے سنگھ کپوارہ ڈسٹرکٹ جیل دودھون پہنچ گئے جہا ں انہو ں نے جیل میں قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ سے صورتحال کا کی جانکاری حاصل کی ۔انہو ں نے ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ میں دو روز قبل قیدیو ں کے درمیان جھگڑے کے دوران ہاتھا پائی اور مارپیٹ پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور تحقیقات کے احکامات صادر کئے ۔انہو ں نے کہا کہ جیلو ں میں طبی اور نیم طبی عملہ کا معاملہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ تصادم آ رائی کو روکنے کے لئے ایک لائحہ عمل واضع کیا جائے گا ۔ان کے ہمراہ جیل سپر انٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ شہباز حسین اور یگر اعلیٰ آ فیسران بھی تھے ۔