تازہ ترین

امرناتھ یاترا کیلئے انتظامات کا جائزہ | صوبائی کمشنر نے یاترا ٹرانزٹ کیمپوں کا کا دورہ کیا

اننت ناگ//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر ،ڈی آئی جی سائوتھ اورڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران کے ہمراہ ایف سی گودام میر بازار،والنٹ فیکٹری قاضی گنڈ اورگلاب باغ قاضی گنڈ میں یاترا ٹرانزٹ کیمپو ں کا دورہ کرکے وہاں امرناتھ یاتریوں کے لئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوںنے ان کیمپوں میں دستیاب بجلی،پانی،بیت الخلأ اوردیگر سہولیات کے بارے میں موقعہ پر ہی جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو یاتریوں کے لئے بہتر اورلازمی سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے ایف سی گودام میر بازار کا بھی معائنہ کیا جہاں3پڑے ہالوں میں 1500 یاتریوں کے لئے رات کو ٹھہرنے کی گنجائش ہے۔اس دوران صوبائی کمشنر نے مختلف پڑائوں اورٹرانزٹ کیمپوں یاتریوں کے قیام کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔انہوںنے ویس

۔5ماہ سے خراب بجلی ٹرانسفارمر ورکشاپ میں مرمت طلب

سرینگر//چک وٹو آرہ بل ٹنگمرگ کولگام میںآبادی5مہینوں سے بجلی سپلائی سے محروم ہیں۔ مقامی آبادی کاکہنا ہے کہ علاقہ میں نصب25کے وی ٹرانسفارمر 2جنوری2019کو خراب ہوگیا۔ آبادی کاکہنا ہے کہ ٹرانسفارمر کی مرمت کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ نے ورکشاپ پہنچایا۔ آبادی کاکہنا ہے کہ جب کئی دنوں کے بعد ٹرانسفارمر کی مرمت نہیں کی گئی تو انہوںنے متعلقہ محکمہ اور ورکشاپ کے ذمہ داروں سے معاملہ اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ صارفین کو اس بات کی یقین دہانی دی گئی کہ بہت جلد ٹرانسفارمر کی مرمت کی جائیگی۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ جب کئی ہفتے گزرگئے تو انہوںنے ایک مرتبہ پھر متعلقہ ذمہ داروں کی نوٹس میں معاملہ لایا اور پھر یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسفارمر کی مرمت کی جائیگی۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ ٹال مٹول کرکے 5ماہ گزر گئے لیکن تاایں دم ٹررانسفارمر کی مرمت نہیں کی گئی۔ علاقہ کے ایک مقامی شہری محمد اسلم پسوال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا

سوپور میں عمارتی لکڑی ضبط سمگلر گرفتار

سرینگر//سوپور پولیس نے عمارتی لکڑی سمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے جنگل اسمگلر کو گرفتار کیا۔ ڈنگی وچھی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ٹیم نے 13اور 14جون کی درمیانی رات علاقے میں ناکہ لگایا جس کے دوران جنگل سے کاٹی گئی عمارتی لکڑی کو اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا اور نصیر احمد خان ساکنہ رفیع آباد کو گرفتار کرکے کاٹی گئی عمارتی لکڑی ضبط کی اور کیس درج کرلیا۔    

نیو کالونی زنڈفرن بارہمولہ میں پانی کی قلت

بارہمولہ //  نیو کالونی زنڈفرن نارواو بارہمولہ گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے صاف پانی کی ایک ایک بوند بوند کیلئے ترس رہیں ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای اُنہیںپینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کو اس معاملے میں مطلع کیا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور لوگ گندے نالوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے  بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ  یہاں پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔  

بانہال میں بجلی گرنے سے 170 بھیڑ بکریاں ہلاک

بانہال // بانہال کے حبل گوتھ ترگام کھڑی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب باشوں کے دوران آسمانی برق گرنے کی وجہ سے خانہ بدوش بکروالوں اور کھڑی تحصیل کے مقامی لوگوں کی 170 بھیڑیں ہلاک ہوگئیںجو ان کیلئے ذریعہ معاش تھیں۔بدھ کی رات پیش آئے اس واقعہ کے بعد پولیس پوسٹ کھڑی سے ایک پارٹی اور محکمہ شیپ ہسبنڈری بانہال کے ڈاکٹرعمرمجید کو اس دور افتادہ علاقے کی طرف بھیجا  گیا اور واپسی پر پولیس اور محکمہ شیپ کی ٹیموں نے گول اور بانہال کی سرحد کے نزدیک ترگام کی پہاڑوں پر چار افراد کی 170 بھیڑ بکریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انچارج پولیس افسر پولیس پوسٹ کھڑی رنجیت سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعرات کی صبح اطلاع موصول ہونے پرپولیس اورمحکمہ شیپ کے ڈاکٹر کو علاے میں روانہ کیاگیاجنہوں نے 170 بھیڑ بکریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔انہوںنے بتایاکہ ان میں سے 70 بھیڑ بکریاں نذیر احمد ولد عبدالماجد ساکنہ

سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی | سی ای او کی کرسی 6ماہ سے خالی

کنگن//سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر کی کرسی 6ماہ سے خالی پری ہے جس کے نتیجے میں کام کاج متاثر ہورہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل کو ایس ڈی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اگرچہ اپریل میں اتھارتی کا دفتر سونہ مرگ میں کام کاج شروع کرتا تھا لیکن سی ای او کی کرسی خالی رہنے کی وجہ سے دفتر کا کام کاج گاندربل میں ہورہا ہے جس سے نہ صرف افسروں کو کافی مشکلات پیش آتی ہیں بلکہ اتھارتی میں تعینات ملازمین کو بھی پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔  

عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہندو پاک ہاتھ ملائیں: جاوید میر

سرینگر//لبریشن فرنٹ (ح)چیئرمین جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے نئی دہلی اور اسلام آباد کی حکومتوں کو ہاتھ ملانا ہی ہوگا۔ بشمبر نگر اور چوٹا بازار میں تعزیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جاوید میر نے آج نہیں تو کل ہندو پاک کی حکومتوں کو ہاتھ ملانا ہی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہندو پاک کے وزیر اعظموں کو اپنے ممالک کی ترکی خوشحالی امن کی خاطر دوستی کرنی ہی کرنی ہوگی جس کے بغیر دونوں ممالک کو کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔ جاوید میر نے کہاکہ 1947 سے لیکر آج تک میز پر آکر ہی ہندوپاک نے تین جنگوں کے بعد تاشقند معاہدہ ، شملہ معاہدہ ، کرگل اور منار پاکستان پر بھی ہاتھ ملا کر مذاکرات اور معاہدے کئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ہمسایہ ممالک ہونے کے ناطے دونوں وزیر اعظموں کو امریکہ یورپی ممالک کی طرح اپنے نئی نسلوں کی خوشحالی کے لئے پر امن مذاکرات کرنے ہونگے۔جاوید میر نے کہاکہ اگر کشمیری عوام

شجاعت بخاری کی پہلی برسی | ٹیگور ہال میں تقریب منعقد ، خراج عقیدت پیش

سرینگر//معروف صحافی شجاعت بخاری کی پہلی برسی پر ٹیگور ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میںمعروف صحافی و روزنامہ ہندو کے سابق مدیر سید نقوی نے مرحوم کو سچا صحافی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ موصوف بیش بہا صلاحیتیوںکے حامل تھے اورہمیشہ سچ کا طرفدار رہا۔سید نقوی نے کہا کہ موصوف کی ہلاکت کو ایک سال گزر گیا تاہم امن وقانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی تک قاتلوں کو ڈھونڈ نکالنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے دوسرے معاملے میں صحافی گوری لنکیش کے معاملے میں بھی پولیس کا رول مایوس کن ہے جنہوں نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی چارج شیٹ دائر نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر فی الوقت صدارتی راج کے تحت ہے تاہم ابھی بھی شجاعت بخاری کے قاتلوں کا اتہ پتہ معلوم نہیں ہے جو کہ حد درجہ افسوسناک ہے۔سید نقوی نے کشمیر اور بیرون کشم

حکیم گنڈ تولہ مولہ میں آبپاشی مشکلات

گاندربل//کستوری پورہ حکیم گنڈ تولہ مولہ میں آبپاشی نہر کو بند کرنے سے سینکڑوں کنال دھان کے کھیت پانی کی عدم فراہمی سے خراب ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ نے سڑک کی تعمیر کے دوران زرعی اراضی کو سیراب کرنے والی آبپاشی نہر کو بند کردیا ہے جس کے سبب زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکیم گنڈ کے مقامی شہری نظیر احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ حال ہی میں محکمہ رورل ڈیولمپنٹ شیر پتھری نے کستوری پورہ حکم گنڈ کے مقام پر نئی سڑک کی تعمیر عمل میں لائی لیکن اس دوران آبپاشی نہر ہی بند کردی گئی جس وجہ سے زمینداروں کو کافی نقصان ہونے کا امکان ۔ مذکورہ شہری نے کہاکہ ’’ ہم نے آبپاشی نہر کی بحالی کے لئے ضلع انتظامیہ کو تحریری طور پر اس جانب توجہ مرکوز کروائی لیکن معاملہ جوں کا توں ہی رہا‘۔ اس بارے میں جب کشمیر عظمی نے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شوکت احمد

صفاپورہ سے گاندربل سومو سروس

گاندربل//صفاپورہ سے گاندربل تک چلنی والی سومو سروس پورا کرایہ وصول کرنے کے باوجود ایک کلومیٹر پہلے ہی گاڑیوں سے اتار دیتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو بیہامہ پہنچے کیلئے دوسری گاڑی میں سوار ہونا پڑتا ہے۔صفاپورہ کے مقامی شہری سجاد احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ صفاپورہ سے گاندربل چلنے والی سومو سروس فی سواری 35 روپے کرایہ وصول کرتے ہیں لیکن بیہامہ کے بجائے دودرہامہ میں ہی اتار دیتے ہیں جس کے سبب مسافروں کو بیہامہ پہنچے کیلئے دوسری گاڑی میں سوار ہونا پڑتا ہے اوراضافی کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔اس بارے میں جب کشمیر عظمی نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر عارف احمد سے رابط کیا تو انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بیہامہ تک پہنچانے کیلئے جلد کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔   

ہل ڈیولپمنٹ کونسل لداخ | ممبر پارلیمنٹ بطور سی ای سی مستعفی

جموں //حالیہ لو ک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی ٹکٹ پر لداخ نشست سے کامیابی حاصل کرنے والے جمیانگ سیرنگ نمگیال نے ہل ڈیولپمنٹ کونسل لداخ کے چیف ایگزیکٹو کونسلر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے ۔نمگیال نے اپنا استعفیٰ ڈپٹی کمشنر لیہہ اونی لاواس کو دیا جو لیہہ ہل ڈیولپمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو افسر ہیں ۔34سالہ نمگیال گزشتہ برس نومبر میں ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں بطور چیف ایگزیکٹو کونسلر چنے گئے تھے۔    

’مسلمان ظالم اوردہشت گردنہیں ہوسکتا‘

سرینگر؍؍نوجوان نسل کو جدید سائنسی علوم حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے حریت (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مسئلہ کشمیر تقسیم ہندکانامکمل ایجنڈا قراردیتے ہوئے کہاکہ اس تنازعہ کے تینوں فریق بھارت،پاکستان اور کشمیری عوام کسی صورت میں اس کوصرف نظر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوسکتے ۔ حریت(گ) کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی موجودہ بدترین سیاسی صورتحال کیلئے حکومت کی سخت گیر پالیسی کو ذمہ دار ہے۔حریت رہنما نے حکومت کی طرف سے  لوگوں کو فوجی طاقت سے مرعوب کرائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام نے پچھلے 71برسوں سے چھ لاکھ سے زائد انسانی جانوں کی شہادتیں پیش کرنے کے علاوہ عزت وناموس اور کھربوں روپئے مالیت کی جائیداد کی قربانیاں اپنی مقدس تحریک کے لیے دی ہیں، جس کی مثال تاریخ انسانی میں ملنی محال ہے۔ حریت رہنما نے قرآن اور سنت کی روشنی م

آسیہ اندرابی ، شبیر شاہ اور مسرت عالم کی عدالتی حراست

 سرینگر//این آئی اے کی تحویل میں پوچھ تاچھ کے بعد دلی کی ایک عدالت نے 3کشمیری مزاحمتی لیڈران کو جوڈیشل ریمانڈ میں بھیج دیا ہے اس دوران سیدہ آسیہ اندرابی نے خرابی صحت کے باعث ویڈیوکانفرنس کے ذریعے سماعت کی درخواست کی جس پر عدالت نے چھٹیوں کے بعد غور کرنے کو کہا ہے ۔ کشمیری مزاحمتی لیڈران شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ اور سیدہ آسیہ اندرابی کو دلی کی ایک عدالت نے 12جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔ تینوں لیڈران اب تک این آئی اے کی تحویل میں تھے جہاں ان سے حوالہ رقومات کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جارہی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ دلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو تین کشمیری علیحدگی پسند لیڈران شبیر شاہ، مسرت عالم اور آسیہ اندرابی کو 12جولائی تک جوڈیشل حراست میں بھیجدیا۔ مذکورہ تینوں علیحدگی پسند لیڈران کومبینہ فنڈنگ کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے گرفتار کر رکھا ہے۔ پٹیالہ ہا

جماعت اسلامی پر پابندی | ٹریبونل کی19,20,21جون کو سرینگرمیں میٹنگ

سرینگر//جماعتِ اسلامی ( جے ای آئی ) کو ایک غیر قانونی تنظیم قرار دینے کی روشنی میںغیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے کا ٹربیونل ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر میں 19,20 اور 21 جون 2019 کو میٹنگ منعقد کرے گا ۔ ٹربیونل کی صدارت دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس چندر شیکھر انجام دیں گے ۔ اس سلسلے میں تمام خواہشمند افراد جو رجسٹرار ان لا فُل ایکٹوٹیز ( پریونشن ) ٹربیونل دہلی ہائی کورٹ بلڈنگ شیر شاہ روڈ نئی دہلی میں اپنی گواہی پیش کرنا چاہتے ہوں ، سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا حلف نامہ کی دو کاپیاں پیش کریں اور ذاتی طور مقررہ تاریخ پر ٹربیونل کے سامنے حاضر رہیں ۔