تازہ ترین

گومری میں تازہ برفباری 200بھیڑیں ہلاک

دراس// گومری دراس میں ہوئی برفباری اور برفانی تودوں کے گرآنے سے دو سو بھیڑیں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بکر والوں کو فوج نے برف سے نکال کر محفوظ جگہ پر منتقل کیا ۔ گذشتہ رات کو گومری دراس میں سخت بارشوں کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں گومری میں دو کنبوں کی 200 بھیڑیں ہلاک ہوگئیںتاہم فوج نے بکر والوں کو برف سے نکال کرمحفوظ مقامات پر منتقل کیا۔  

پولیس سربراہ کی صدارت میں سنٹرل پولیس ویلفیئر کا اجلاس

 سرینگر //پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ سالِ رواں کے دوران پولیس اہلکاروں کے ہارڈ شپ الائونس میں اضافہ کیا گیاجبکہ 235 پولیس اہلکاروں کے وارثین کیلئے 34.36 کروڑ  بطور امداد اور7.81کروڑ بطور اضافی امداد کو منظوری دی گئی ۔موصوف پولیس ہیڈ کواٹر سرینگر میں سنٹرل پولیس ویلفیئر کے ایک ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے پولیس اہلکاروں کی آخری رسومات کیلئے2.50  لاکھ روپئے منظورکئے گئے۔ 1.44کروڑروپئے پولیس اہلکاروں کے بچوں کیلئے بطور اسکالرشپ منظور کئے گئے۔ مارے گئے اہلکاروں کے بچوں کیلئے پولیس پبلک سکولوں میں مفت سکیم کے تحت امداد کے علاوہ معروف غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ دیاجائے گا۔ اس دوران زخمی پولیس اہلکاراںکیلئے 13.87 کروڑ منظور کئے گئے۔ سبکدوش پولیس اہلکاروں کے لئے 13.95  کروڑ بطورر ویلفیئر ریلیف ، محکمہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ا

گاندربل میں آبپاشی نہروں کو نقصان

گاندربل//گزشتہ روز ہوئی تیز بارشوں کی وجہ سے گاندربل ضلع کی بیشتر زرعی اراضی کو سیراب کرنے والی آبپاشی نہروں کے کنارے ڈہ جانے سے زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔پرنگ اور بونہ ہامہ کے مقامات پر زرعی اراضی کو سیراب کرنے والی آبپاشی نہروں کے کنارے ڈھ گئے جس سے ہزاروں کنال زرعی اراضی میں طغیانی آنے سے دھان کی پنیری تباہ ہوگئی جس کی وجہ سے زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔  

ہائر سیکنڈری سکول کنگن میں اساتذہ کی کمی

گاندربل//گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کنگن میں چھ ماہ سے کئی اساتذہ کی عدم دستیابی کے نتیجے میںسکول میں زیر تعلیم طالب علموں کو مشکلات درپیش ہیں۔ پولیٹیکل سائنس اور ایجوکیشن مضامین کیلئے دو لیکچرر تعینات دستیاب نہیں ہیں۔سیول سوسائٹی کنگن نے معاملے کی نسبت کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر جلد ان اساتذہ کو تعینات نہیں کیا گیا تووہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل نیاساتذہ کی کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کواس سلسلے میں تحریری طور مطلع کیا گیاہے۔ ناظم تعلیم کشمیر کا کہنا ہے کہ دو روز کے اندراندر معاملہ حل ہوجائے گا۔  

گلمرگ میں آگ،ہوٹل کو نقصان

 گلمرگ//سیاحتی مقام گلمرگ میں آتشزدگی کی ایک واردات میںہوٹل کی چھت اور چار کمرے خاکستر ہوگئے۔ گرین پارک نامی ہوٹل میں اچانک آگ بھڑکنے سے ہوٹل کی چھت اور چار کمرے مکمل طور تباہ گئے تاہم ہوٹل میں مقیم سیاحوں کو گلمرگ پولیس اور مقامی لوگوں نے بحفاظت باہر نکل لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔  

اننت ناگ حملہ ناقابل برداشت:الطاف ٹھاکر

سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی نے اننت ناگ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں امن عامہ کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک بیان میں بھاجپا کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے حملے میں مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کیلئے کشمیر جیسی ریاست میں کوئی جگہ نہیں ہے،جو ترقی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملیٹنسی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ اننت ناگ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے ۔  

نالہ فیروزپورہ میں طغیانی سے دو پُل ناکارہ

ٹنگمرگ//نالہ فیروزپورہ میں بدھ کو آئی طغیانی سے شرائے پْل کا باندھ بہہ گیا جس کی وجہ سے پْل پر سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوگئی اور چھاندل وانیگام اور دیگرکئی دیہات ٹنگمرگ اورکنزر سے کٹ کر رہ گئے۔ادھر نالے پر پچھلے سترہ برس سے زیر تعمیر کنزر چھانہ پورہ پْل کے دونوں اطراف کے باندھ بھی طغیانی کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے پْل پر چلنا یا چھوٹی گاڑی چلانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ادھرعوام کو  پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ نالہ فیروزپورہ میں طغیانی کی وجہ سے تقریباً تمام آبپاشی کوہلوں کو نقصان پہنچ گیا ہے اور پینے کے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوگئی ہے۔ گونی پورہ واٹر سپلائی سکیم پوری طرح کٹ کر رہ گئی ہے۔   

ہندوارہ میں15جون کو لوک عدالت کا اہتمام ہوگا

ہندوارہ//تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کے چیئرمین و چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہندوارہ کے دفتر کے مطابق تحصیل کورٹ کمپلیکس ہندوارہ میں 15جون2019 کو ایک لوک عدالت کا اہتمام کیاجارہا ہے جس میں مختلف نوعیت کے معاملات بشمول بنک رکوری ،معمولی جرائم،بجلی اورپانی کے بل،ازدواجی وگھریلو تنازعات کے علاوہ ضلع کورٹ بارہمولہ میں التوأ میں پڑے مالی معاملات باہمی افہام وتفہیم سے حل کئے جائیں گے ۔ایسے افراد جواس لوک عدالت میں معاملات حل کرانے کے خواہاں ہیں ،سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ یا اس سے قبل تحصیل کورٹ کمپلیکس ہندوارہ کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔      

سوپور میں منشیات فروش گرفتار

سرینگر// سوپور پولیس نے ایک منشیات فروش غلام محی الدین ڈار ساکن لڈورا کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے برائون شوگر اور  8ہزار 250روپئے برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 100/2019کے تحت ڈنگی وچھ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا قلع قمع کرنے اور جرائم کو پنپنے سے روکنے کیلئے محکمہ کو اپنا دستِ تعاون فراہم کریں تاکہ سماج کو ان بدعات سے دوررکھا جاسکے۔  

پکھر پورہ کے کئی دیہات بجلی سے محروم

سرینگر//پکھر پورہ بڈگام کے کئی علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کے این ایس کے مطابق موہن پورہ، چک شیرو کھیگام، اگلرکنڈی ،فٹلی پورہ ڈلون، قادی پورہ چراری ،پورہ کارہ پورہ ،شکر پورہ کنی گام اورکمرازی پورہ سمیت کئی دیہات گذشتہ کئی روز سے بجلی سپلائی سے محروم ہیں۔مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔     

اننت ناگ میں حملہ | پاکستان کے ایماء پر کیا گیا

سرینگر//ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز پر ہوا حملہ فدائین حملہ تھا جوپاکستان کی ہدایت پر انجام دیا گیا۔ ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ تقریب کے حاشئے پر گورنر ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا’’جب یہاں فورسزکے ہاتھ بھاری پڑجاتے ہیں تو پار سے فدائین حملے کی ہدایات آتی ہیں، یہ فدائین حملہ تھا، یہ کوئی معمولی حملہ نہیں تھا، لیکن میں اس حملے میں ملوثین کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ارادوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، ہم ان کو ختم کرکے ہی دم لیں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جب بھی یہاں حالات سدھرتے ہیں تو ایسے حالات پیدا کئے جاتے ہیں۔گورنرنے کہا’’یہ پاکستان کی سازش ہے یہاں پاکستان کے حکم سے فدائین حملے ہوتے ہیں، فدائین حملے یہاں کی کسی تنظیم کے نہیں ہوتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا’’یہ حملہ یاترا کے روٹ پر ہوا ہے ل

قوم کی تعمیر میں نوجوان نسل کا رول اہم،بہتر تعلیم سے ملک کی تیز تر ترقی ممکن

سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک نے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ میواڑ یونیورسٹی کے کنووکیشن میں شرکت کی ۔ یہ کنووکیشن ریاست جموں وکشمیر کے ان طلباء کے لئے منعقد کیا گیا جنہوں نے اس یونیورسٹی سے مختلف کورسز مکمل کئے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سکمز پروفیسر عمر جاوید شاہ مہمان ذِی وَقار کے طور پر موجود تھے۔کنووکیشن کے دوران تقریباً 800 طلباء کو پی ایچ ڈی ،ایم فل، پوسٹ گریجویٹ ، گریجویٹ ڈگریاں و ڈپلوما کورسوں کی اسناد عطا کی گئیں۔گورنر نے اپنے خطاب میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں نوجوان نسل کا اہم رول ہے اور بہتر تعلیم سے ہی ملک کی تیز تر ترقی ممکن ہے ۔ اُنہوں نے طلباء کو سماج کی بہتری کے لئے اپنی خدمات انجام دینے کی صلاح دی۔مختلف ترقی یافتہ اقوام کی مثال پیش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تعلیم ہی سب سے طاقتور وسیلہ ہے جس کی بدولت شہریوں کو بااختیاربننے